Today News
حملے کی صورت میں امریکا ایرانی قیادت کو براہ راست نشانہ بنا سکتا ہے، تازہ رپورٹ میں انکشاف
امریکا اور ایران کے درمیان بڑھتی ہوئی کشیدگی کے باعث جنگ کے خدشات میں اضافہ ہوگیا ہے۔
تازہ رپورٹس کے مطابق امریکا کا طیارہ بردار بحری بیڑا USS Gerald R. Ford بحیرہ روم میں داخل ہوگیا ہے، جس پر درجنوں لڑاکا طیارے تعینات ہیں۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق پرتگال میں امریکی فضائی اڈوں پر بھی لڑاکا طیاروں نے پوزیشن سنبھال لی ہے، جبکہ ایک امریکی اخبار کا دعویٰ ہے کہ اردن کے ایک ایئربیس پر کم از کم 60 لڑاکا طیارے موجود ہیں۔
برطانوی خبر ایجنسی نے دعویٰ کیا ہے کہ ممکنہ حملے کی صورت میں امریکا ایرانی قیادت کو براہ راست نشانہ بنا سکتا ہے اور ایرانی حکومت کو کمزور کرنے کی کوشش کی جاسکتی ہے۔ تاہم اس حوالے سے امریکی حکام کی جانب سے باضابطہ تصدیق سامنے نہیں آئی۔
دوسری جانب ایران نے بھی سخت مؤقف اختیار کیا ہے۔ ایران کے صدر مسعود پزشکیان نے کہا ہے کہ عالمی طاقتیں ایران کو دباؤ میں لا کر جھکانے کی کوشش کر رہی ہیں، لیکن ایران کسی بھی دباؤ کے سامنے سر نہیں جھکائے گا۔ انہوں نے کہا کہ ایران سفارت کاری اور دفاع دونوں کے لیے تیار ہے۔
یاد رہے کہ گزشتہ روز امریکی صدر ٹرمپ نے ایران کو ممکنہ معاہدے کے لیے 10 سے 15 روز کا الٹی میٹم دیا تھا، جس کے بعد خطے میں صورتحال مزید کشیدہ ہوگئی ہے۔
ماہرین کے مطابق دونوں ممالک کے حالیہ اقدامات سے مشرقِ وسطیٰ میں غیر یقینی صورتحال بڑھ گئی ہے اور عالمی برادری کشیدگی کم کرنے کے لیے سفارتی کوششوں پر زور دے رہی ہے۔
Today News
برمنگھم میں مسجد کے باہر خونی واردات، 18 سالہ پاکستانی نوجوان چاقو حملے میں جاں بحق
برطانیہ کے شہر برمنگھم میں چاقو کے حملے میں 18 سالہ برٹش پاکستانی نوجوان جاں بحق ہوگیا۔
پولیس کے مطابق واقعہ جمعے کی شب نمازِ تراویح کے وقت اولڈبری جامع مسجد کی کار پارکنگ میں پیش آیا۔ اطلاع ملنے پر پولیس اور امدادی ٹیمیں فوری طور پر موقع پر پہنچ گئیں۔
حکام کا کہنا ہے کہ حملے میں 19 اور 22 سال کے دو نوجوان زخمی بھی ہوئے جنہیں طبی امداد کے لیے اسپتال منتقل کر دیا گیا، جبکہ 18 سالہ نوجوان جانبر نہ ہو سکا۔ جاں بحق ہونے والے نوجوان کی شناخت تاحال ظاہر نہیں کی گئی۔
ویسٹ مڈلینڈ پولیس نے واقعے کو قتل قرار دیتے ہوئے تحقیقات کا آغاز کر دیا ہے۔ پولیس نے عینی شاہدین سے اپیل کی ہے کہ وہ معلومات فراہم کریں تاکہ ملزمان کو گرفتار کیا جا سکے۔
Today News
آسٹریلوی سلیکٹرز کو اسمتھ کی توہین کا مرتکب قرار دے دیا گیا
آسٹریلوی سلیکٹرز کو سینیئر بلے باز اسٹیون اسمتھ کی توہین کا مرتکب قرار دیا جانے لگا ہے۔
سینیئر بیٹر کو بگ بیش میں عمدہ کارکردگی کے باوجود پہلے تو ورلڈکپ اسکواڈ میں شامل نہیں کیا گیا، بعد میں بطور کور بھیجا گیا۔
باقاعدہ طور پر وہ سری لنکا کے خلاف اہم ترین میچ سے قبل اسکواڈ کا حصہ بنے، جس میں شکست کے بعد آسٹریلوی ٹیم کے سپر 8 میں جانے کا امکان ختم ہوگیا۔
جمعہ کو آسٹریلیا نے عمان کے خلاف اپنا آخری گروپ میچ کھیلا مگر اس میں بھی اسمتھ کو نہیں کھلایا گیا، بطور متبادل 2 اوورز کے دوران ان سے باؤنڈری کے قریب فیلڈنگ کروائی گئی۔ اس دوان بھی انہوں نے صرف ایک کام فیلڈ میں کسی ساتھی کھلاڑی کا گرا ہوا ٹاول اٹھاکر باؤنڈری سے باہر اچھالنے کی صورت میں کیا۔
شائقین سوشل میڈیا پر سلیکٹرز کی جانب سے اس سلوک کو اسمتھ کی توہین قرار دے رہے ہیں۔
Source link
Today News
لاہور: ہنی ٹریپ اسکینڈل بےنقاب ، سی سی ٹی وی فوٹیج کی مدد سے 2 ملزمان گرفتار
لاہور میں ہنی ٹریپ کا اسکینڈل بے نقاب ہوگیا جب کہ لیاقت آباد پولیس نے سی سی ٹی وی فوٹیج کی مدد سے 2 ملزمان کو گرفتار کر لیا۔
چند روز قبل لیاقت آباد کے علاقے میں عمیر نامی شخص کو ملزمان نے ٹریپ کرکے لوٹا تھا۔ ایس پی ماڈل ٹاؤن کے مطابق ملزمان لڑکی بن کر معصوم شہریوں کو اپنے چنگل میں پھنساتے تھے۔
ایس پی ماڈل ٹاؤن شہربانو نقوی نے کہا کہ ملزمان ملنے کے بہانے شہریوں کو بلا کر حبس بے جا میں رکھتے اور موٹی رقم کا مطالبہ کرتے تھے۔ اے ٹی ایم فوٹیج میں ایک ملزم کو متاثرہ شخص کے ساتھ رقم نکالتے دیکھا جا سکتا ہے، ۔
ایس پی کے مطابق ملزمان اویس اور علی رضا سے لوٹی گئی رقم، گھڑی اور دیگر سامان برآمد کر لیا گیا ہے۔ گروپ میں کتنے لوگ شامل ہیں اور کتنے شہریوں کو لوٹا جا چکا ہے اس حوالے سے مزید تفتیش جاری ہے۔
ایس پی ماڈل ٹاؤن شہربانو نقوی نے کہا کہ عوام الناس کے جان و مال کی حفاظت اولین ترجیح ہے۔
-
Tech2 weeks ago
WhatsApp’s Paid Version Will Bring These New Features
-
Tech1 week ago
The Compressed Timeline Of The AI Revolution
-
Tech2 weeks ago
PTA Reveals Top Mobile Networks of Q4 2025
-
Entertainment1 week ago
Reality Behind Hania Aamir’s Wedding Video
-
Tech1 week ago
Telegram Gets a Refreshed Look — Update Now Available in Pakistan
-
Tech5 days ago
Samsung Promotes New Feature Ahead Of Galaxy S26 Ultra Launch
-
Entertainment1 week ago
Sharpasand Episode 37 – Viewers React to Sanam Slapping Fida
-
Tech1 week ago
3 Reasons The Galaxy S26 Ultra Plays It Safe (And Why It Might Work)