Today News
حوالہ ہنڈی کے ذریعے 9 ملین درہم کی غیر قانونی ترسیل بے نقاب، اشتہاری کمپنی کا سی ایف او گرفتار
کراچی:
وفاقی تحقیقاتی ادارہ کے کمرشل بینکنگ سرکل نے حوالہ/ہنڈی کے ذریعے بھاری رقوم کی غیر قانونی ترسیل میں ملوث نیٹ ورک کے خلاف کارروائی کرتے ہوئے ایک ملزم کو گرفتار کرلیا۔
ترجمان ایف آئی اے کے مطابق ایف آئی آر نمبر 10/2026 کی تفتیش کے دوران حوالہ/ہنڈی نیٹ ورک کا انکشاف ہوا، جس میں ایک معروف اشتہاری ایجنسی کی جانب سے غیر ملکی اکاؤنٹس میں بھاری رقوم کی غیر قانونی منتقلی سامنے آئی۔
تحقیقات کے مطابق 9 ملین اماراتی درہم (تقریباً 735 ملین پاکستانی روپے) کی غیر قانونی ادائیگیاں کی گئیں۔
کارروائی کے دوران کمپنی Z2C Pvt Ltd کے چیف فنانشل آفیسر فیصل ولد محمد الیاس کو گرفتار کرلیا گیا، جو ابتدائی تحقیقات میں حوالہ/ہنڈی کے ذریعے غیر قانونی رقوم کی ترسیل میں ملوث پایا گیا۔ ملزم کو مزید تفتیش کے لیے تحویل میں لے لیا گیا ہے۔
ایف آئی اے کے ترجمان نے بتایا کہ کیس میں ملوث دیگر افراد اور سہولت کاروں کی نشاندہی کے لیے چھاپہ مار کارروائیاں جاری ہیں جبکہ مالیاتی لین دین کے مزید ریکارڈ بھی حاصل کیے جا رہے ہیں۔
Today News
تابش ہاشمی کے پروگرام میں ایسا کیا ہوا؟ اداکارہ روتے ہوئے پروگرام چھوڑ کر چلی گئیں
پاکستان کے نامور کامیڈین ومیزبان تابش ہاشمی کے پروگرام کے دوران ایک سوال پوچھنے پر اداکارہ زارا نور عباس اچانک رونے لگ گئی اور پھر پروگرام ادھورا چھوڑ کر چلی گئیں۔
سوشل میڈیا نجی ٹی وی شو کا مقبول پروگرام کا ایک کلپ وائرل ہورہا ہے جس کی میزبانی معروف کامیڈین تابش ہاشمی کرتے ہیں۔
وائرل ویڈیو کلپ میں تابش ہاشمی کی جانب سے ایک سوال پوچھا گیا جس پر بطور مہمان پروگرام میں شریک اداکارہ زار نور عباس خود پر قابو نہ رکھ سکیں اور رونے لگ گئیں، بعد ازاں وہ پروگرام بھی چھوڑ کر چلی گئیں۔
پروگرام میں ایسا کیا ہوا کہ زارا نور عباس رونے لگ گئی اور آخر میں پروگرام چھوڑ کر چل پڑیں؟۔۔ pic.twitter.com/ZbtqJvjUtT
— Nadir Baloch (@BalochNadir5) February 24, 2026
وائرل ویڈیو پر صارفین بھی حیرت کا اظہار کررہے ہیں جب کہ کچھ صارفین اسے ریٹنگ کے لیے کیا جانے والا پبلسٹی اسٹنڈ بھی قرار دے رہے ہیں۔
تاہم وائرل کلپ کی حقیقت واضح نہیں ہوسکی، البتہ کچھ صارفین نے کمنٹ میں کہا ہے کہ اداکارہ کی جانب سے پروگرام کے میزبان کے ساتھ مذاق کیا گیا تھا۔
وائرل ویڈیو میں میزبان ادکارہ سے سوال کرتے ہیں ’آپ کا ایک ڈرامہ تھا زیبائش جس سے آپ کو عالمی سطح پر شہرت ملی تھی اور اس حوالے سے بھارتی گلوکار ہنی سنگھ نے بھی ایک ٹوئٹ کی تھی، وہ کیا تھی‘؟
یہ سوال سنتے ہیں اداکارہ زارا نور عباس یکدم خاموش اور سنجیدہ ہوگئیں، اس دوران میزبان ہنستے رہے اور پوچھتے رہے کہ کیا ہوگیا کچھ تو بولیں، خاموش کیوں ہوگئیں؟
بعد ازاں، اداکارہ نے جواب دیا ’ہاں انہوں نے ٹوئٹ کی تھی اور میرے کام کا مذاق اڑایا تھا لیکن میں نہیں سمجھتی وہ اتنا مزاحیہ تھا‘، جس پر تابش ہاشمی نے پوچھا ’کیا کہا تھا، مجھے بتائیں میں جواب دیتا ہوں‘۔
زارا نور عباس نے کہا میں اس پر بات نہیں کرنا چاہتی، اور آپ نے یہ سوال پوچھا ہی کیوں، میں نے تو منع کیا تھا کہ اس معاملے پر کوئی بات نہیں ہوگی، اس دوران تابش ہاشمی کہتے رہے کہ مجھے نہیں معلوم تھا، چلیں اس کو ہم ایڈیٹ میں کاٹ دیں گے۔
تاہم، اداکارہ اچانک رونے لگ گئیں اور پھر پروگرام ادھورا چھوڑ کر چلی گئیں۔
Today News
عمران خان کو جیل سے کہاں منتقل کیا جائے؟ اہم درخواست سپریم کورٹ میں دائر
اسلام آباد:
بانی پی ٹی آئی عمران خان کو اڈیالہ جیل سے منتقل کرنے کے حوالے سے ایک اہم درخواست سپریم کورٹ میں دائر کردی گئی۔
ایکسپریس نیوز کے مطابق توشہ خانہ فوجداری کیس میں ایک متفرق درخواست سپریم کورٹ میں دائر کی گئی ہے۔ یہ درخواست سپریم کورٹ رولز 2025 رول 35 چھ کے تحت دائر کی گئی ہے۔
عدالت عظمیٰ میں دائر درخواست میں استدعا کی گئی ہے کہ بانی چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان کو الشفاء انٹرنیشنل اسپتال اسلام آباد منتقل کیا جائے۔ علاوہ ازیں متفرق درخواست میں بانی پی ٹی آئی کی ذاتی معالجین تک رسائی،فیملی کی موجودگی میں علاج کی استدعا بھی کی گئی ہے۔
واضح رہے سپریم کورٹ کا 2 رکنی بینچ توشہ خانہ فوجداری کیس پر سماعت ہائیکورٹ کے حتمی فیصلے تک ملتوی کر چکا ہے۔
Today News
پاکستانی ڈاکٹرز کا کارنامہ؛ قبل از وقت پیدا ہونیوالے جڑواں بچوں کی بینائی بحال
الشفا ٹرسٹ آئی اسپتال کے ڈاکٹروں نے قبل از وقت پیدا ہونے والے جڑواں بچوں کی بینائی کو بچا کر اہم کارنامہ انجام دے دیا۔
7 ماہ کے جڑواں بچوں ابراہیم اور اسماعیل میں آر او پی کی تشخیص ہوئی تھی، جس کے بعد ڈاکٹروں نے فوری علاج شروع کیا اور بینائی کو مستقل نقصان سے بچا لیا۔
اس حوالے سے بچوں کی والدہ کا کہنا ہے کہ بروقت علاج سے میرے بچوں کی بینائی کو بچا لیا گیا ہے۔
ڈاکٹر امجد کے مطابق قبل از وقت پیدا ہونے والے بچوں کی آنکھوں کی اسکریننگ لازمی قرار دی جائے۔ انہوں نے بتایا کہ ہر سال تقریباً 10 لاکھ بچے قبل از وقت پیدا ہوتے ہیں جبکہ پیدائش کے وقت ڈیڑھ کلو گرام سے کم وزن والے بچوں کی بینائی کو زیادہ خطرہ ہوتا ہے۔
انہوں نے مزید کہا کہ آکسیجن کی متوازن مقدار سے آر او پی کے امکانات کم ہو جاتے ہیں۔
واضح رہے کہ الشفا ٹرسٹ آئی اسپتال کے مطابق بینائی متاثر ہونے والے بچوں کے آر او پی کے خصوصی پروگرام کے تحت اب تک 19 ہزار بچوں کا علاج کیا جا چکا ہے۔
-
Tech2 weeks ago
The Compressed Timeline Of The AI Revolution
-
Entertainment2 weeks ago
Reality Behind Hania Aamir’s Wedding Video
-
Tech2 weeks ago
PTA Reveals Top Mobile Networks of Q4 2025
-
Tech2 weeks ago
3 Reasons The Galaxy S26 Ultra Plays It Safe (And Why It Might Work)
-
Tech2 weeks ago
Telegram Gets a Refreshed Look — Update Now Available in Pakistan
-
Entertainment3 days ago
Atiqa Odho’s Surprising Opinion on Aurat March
-
Entertainment2 weeks ago
Heartbreaking Moment as Army Martyr’s Father Faints Receiving Son’s Belongings
-
Tech1 week ago
Samsung Promotes New Feature Ahead Of Galaxy S26 Ultra Launch