Today News
حوثیوں نے اسرائیل پر اب تک بڑا حملہ کر دیا، خطے میں امریکی میرینز کی روانگی کی اطلاعات
مشرقِ وسطیٰ میں جاری کشیدگی خطرناک حد تک بڑھ گئی ہے جہاں یمن کے ایران نواز حوثی باغیوں نے پہلی بار اسرائیل پر میزائل حملے کر کے جنگ کا دائرہ مزید وسیع کر دیا ہے۔
دوسری جانب امریکی میڈیا کا کہنا ہے کہ امریکا نے بھی خطے میں اپنی فوجی موجودگی بڑھاتے ہوئے ہزاروں اہلکار تعینات کرنا شروع کر دیے ہیں۔
امریکا ایران میں زمینی کارروائیوں کی تیاری کررہا۔ کارروائیاں کئی ہفتوں پر محیط ہوگی۔ امریکی اخبار نے اپنی رپورٹ میں دعویٰ کیا ہے کہ زمینی کارروائی بڑے پیمانے پر حملے کی صورت میں نہیں ہوگی۔
زمینی کارروائی فوجی دستوں کی چھاپوں کی صورت میں ہوسکتی ہے، اس سے قبل امریکی فوج نے پینتیس سو فوجی بھیجنے کا اعلان کیا تھا۔
رپورٹس کے مطابق ایران کے حمایت یافتہ حوثی نے گزشتہ روز اسرائیل کی جانب میزائل داغے جو اس جاری تنازع کے آغاز کے بعد ان کا پہلا براہ راست حملہ ہے۔ اس پیش رفت نے خطے میں بڑی جنگ کے خدشات کو مزید گہرا کر دیا ہے۔
ادھرامریکا نے فوری ردعمل دیتے ہوئے ہزاروں میرینز مشرقِ وسطیٰ روانہ کر دیے ہیں جن میں سے پہلی کھیپ ایک جنگی بحری جہاز کے ذریعے پہنچ چکی ہے۔
امریکی میڈیا کے مطابق پینٹاگون ایران کے خلاف ممکنہ زمینی کارروائیوں کی تیاری بھی کر رہا ہے، تاہم حتمی فیصلہ صدر ڈونلڈ ٹرمپ کریں گے۔
امریکی وزیر خارجہ مارکو روبیو نے کہا ہے کہ امریکا اپنے اہداف زمینی افواج کے بغیر بھی حاصل کر سکتا ہے، تاہم مزید فوجی تعیناتی صدر کو حکمت عملی میں لچک فراہم کرنے کے لیے کی جا رہی ہے۔
دوسری جانب ایران کے صدر ڈاکٹر مسعود پزشکیان نے وزیراعظم شہباز شریف سے رابطہ کیا ہے جبکہ خطے میں کشیدگی کم کرنے کے لیے اہم سفارتی سرگرمیاں بھی جاری ہیں۔
ادھر عالمی معیشت پر بھی اس جنگ کے گہرے اثرات مرتب ہو رہے ہیں، خاص طور پر توانائی کی ترسیل شدید متاثر ہونے کا خدشہ ہے، جبکہ بحیرہ احمر کے اہم راستے باب المندب پر خطرات بڑھنے سے عالمی تجارت کو بڑا دھچکا لگ سکتا ہے۔
اسی دوران اسرائیلی حملوں میں صحافیوں کی ہلاکت اور طبی مراکز کو نشانہ بنانے کے الزامات نے صورتحال کو مزید سنگین بنا دیا ہے، جس پر عالمی تنظیموں نے شدید ردعمل دیا ہے۔
Today News
آنکھ میں تکلیف کی شکایت پر بشریٰ بی بی کا اڈیالہ جیل میں طبی معائنہ
بانی پی ٹی آئی عمران خان کی اہلیہ بشریٰ بی بی کا اڈیالہ جیل میں طبی معائنہ کیا گیا، انہوں نے دائیں آنکھ میں تکلیف کی شکایت کی تھی۔
جیل ذرائع کے مطابق بشریٰ بی بی کا پمز اسپتال کے سربراہ شعبہ چشم ڈاکٹر محمد عارف خان نے معائنہ کیا۔
بشریٰ بی بی کو دائیں آنکھ سے دھندلا نظر آرہا تھا، مریضہ نے سر درد کی شکایت بھی کی تھی۔
ڈاکٹرز نے بشریٰ بی بی کو مخصوص آئی ڈراپس اور ادویات تجویز کر دی ہیں، بشریٰ بی بی کو ڈاکٹر نے مختلف احتیاط تجویز کی ہیں۔
جیل ذرائع کے مطابق 4 ہفتوں بعد دوبارہ معائنے کی ہدایت کی گئی ہے۔
Source link
Today News
کیپٹن علی محمود شہید جرات و بہادری کا ایک درخشندہ ستارہ
تاریخ گواہ ہے کہ جب بھی وطن کی مٹی نے پکارا، ہمارے جوانوں نے اپنی جان کی پرواہ کئے بغیر لبیک کہا۔
کیپٹن علی محمود شہید ان بہادر جوانوں میں سے ایک ہیں جنہوں نے وطن کیلئے اپنی جان کانذرانہ پیش کیا۔
کیپٹن علی محمود شہید نے2011 کو مہمند ایجنسی کی سوران ویلی میں دشمن کا بہادری سے مقابلہ کرتے ہوئے جامِ شہادت نوش کیا۔ کیپٹن علی محمود شہید کے والدین کااپنے شہید بیٹے کا ذکر کرتے ہوئے کہنا تھا کہ شہادت جیسا عظیم اعزاز قسمت والوں کو ملتا ہے، بیٹےکی شہادت ہمارے لیے بڑا فخر ہے۔
والدہ نے کہا کہ نماز پڑھ کر تمام شہدا کیلئے دعا کرتی ہوں، پاک فوج کے تمام جوانوں اور افسران کے لیے دعا ہے کہ اللہ پاک انہیں اپنے حفظ و امان میں رکھے۔
والدہ کا مزید کہنا تھا کہ اللہ تعالیٰ پاک فوج کو ہر محاذ پر شاندار کامیابی و کامرانی سے نوازے۔ یہ وطن عزیز کیپٹن علی محمود شہید جیسے جوانوں اور افسران کی عظیم قربانیوں کی بدولت ہی قائم و دائم ہے۔
Today News
ذیابیطس کے نئے علاج کی آزمائش، متعدد مریض شفایاب
محققین نے اعلان کیا ہے کہ تازہ ترین آزمائش کے بعد متعدد امریکی مکمل طور پر ذیابیطس سے شفایاب ہوگئے جس کے بعد انہوں نے انسولین کا استعمال چھوڑ دیا ہے۔
یونیورسٹی آف شکاگو میڈیسن ٹرانسپلانٹ انسٹیٹیوٹ میں محققین کی ایک ٹیم نے ٹائپ 1 ذیابیطس میں مبتلا افراد پر جاری آزمائش کے نتائج سے متعلق آگاہ کیا۔
ٹائپ 2 ذیا بیطس کے برعکس ٹائپ 1 ذیا بیطس ایک ایسی آٹو امیون بیماری ہے جس میں مدافعتی نظام لبلبے میں انسولین پیدا کرنے والے خلیوں کو نقصان پہنچاتا ہے۔
انسولین کے بغیر ٹائپ 1 ذیا بیطس کے مریضوں کے جسم میں بلڈ شوگر کو کنٹرول کرنے کا کوئی نظام نہیں رہتا، جس کے باعث شوگر خون میں جمع ہو کر خطرناک حد تک بڑھ سکتی ہے۔ اس کے بجائے جسم توانائی کے لیے چکنائی کو توڑنا شروع کر دیتا ہے، جس سے تیزابی مادے بنتے ہیں جنہیں کیٹونز کہا جاتا ہے اور بالآخر یہ حالت ڈائبیٹک کیٹو ایسیڈوسِس کا سبب بنتی ہے، جو دماغ میں سوجن، گردوں کی خرابی، دل کا دورہ اور ممکنہ طور پر موت کا باعث بن سکتی ہے۔
اس آزمائش میں 10 مریضوں (جو ٹائپ 1 ذیابیطس میں مبتلا تھے) میں آئیلٹ خلیات کی پیوندکاری کی گئی۔ یہ چھوٹے، مخصوص خلیوں کے مجموعے ہوتے ہیں جو لبلبے میں پائے جاتے ہیں اور بلڈ شوگر کو کنٹرول کرنے والے ہارمونز پیدا کرتے ہیں۔
صرف چار ہفتوں کے اندر(تمام 10 مریض انسولین کے استعمال سے آزاد ہو گئے) یعنی ان کے جسم خود انسولین بنانے کے قابل ہو گئے اور انہیں مہنگے اضافی انجیکشنز کی ضرورت نہیں رہی۔
Source link
-
Magazines2 weeks ago
STREAMING: CHOPRA’S PIRATES – Newspaper
-
Magazines1 week ago
STREAMING: BUILT FOR ACTION – Newspaper
-
Sports2 weeks ago
Pumped up Pakistan face Bangladesh in ODI series decider – Sport
-
Sports2 weeks ago
Pakistan win toss, opt to bowl in final ODI against Bangladesh – Pakistan
-
Entertainment2 weeks ago
Emaan Fatima’s Latest Message after Reconciliation News
-
Entertainment2 weeks ago
Sana Faysal Replies To Saba Faisal’s Viral Statement
-
Entertainment2 weeks ago
Faiza Hasan Reveal’s Husband’s Reaction To Daughter Becoming Actress
-
Magazines2 weeks ago
Society: PAKISTAN’S SEASON OF CHARITY – Newspaper