Today News
حوثی فورسز ایران کی حمایت میں میدان میں آگئیں؛ اسرائیل پر تابڑ توڑ میزائل حملے
امریکا اور اسرائیل کے خلاف جنگ میں یمن کے حوثی ایران کی حمایت میں میدان میں آگئے اور میزائل حملوں سے مختلف اہداف کو کامیابی سے نشانہ بنایا۔
عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق ایرانی کے قریبی اتحادی حوثی فورسز نے اسرائیل کے حساس فوجی مقامات پر میزائل حملے کیے ہیں۔
حوثی فورسز نے اعلان کیا ہے کہ اس جنگ کے آغاز کے بعد پہلی بار اسرائیل پر حملہ کیا ہے اور جارحیت ختم ہونے تک تمام محاذوں پر اپنی فوجی کارروائیاں جاری رکھیں گے۔
دوسری جانب اسرائیلی فوج نے دعویٰ کیا ہے کہ یمن سے داغے گئے ایک میزائل کو فضا میں ہی تباہ کردیا گیا تاہم حوثیوں کے اس جنگ میں شریک ہونے سے بحران مزید خطرناک رخ اختیار کرگیا۔
بی بی سی ریڈیو 4 سے گفتگو کرتے ہوئے ریسرچ فیلو فاریہ المسلمی کا کہنا تھا کہ حوثیوں کے جنگ میں شمولیت بڑی اہمیت کی حامل ہے کیونکہ وہ ایک اور اہم بین الاقوامی تجارتی بحیرہ احمر پر بیٹھے ہیں۔
اُنھوں نے مزید بتایا کہ حوثیوں نے ابھی تک یہ نہیں کہا ہے کہ وہ بحیرہ احمر پر حملہ کریں گے لیکن حوثیوں نے بحیرہ احمر کی ناکہ بندی کردی تو یہ عالمی قوتوں سمیت دنیا کے لیے ایک ڈراؤنا خواب ہوگا۔
آبنائے ہرمز کی بندش کے بعد بحیرہ احمر کی ممکنہ بندش کے سوال پر فاریہ المسلمی نے بی بی سی رہوڈیو 4 کو بتایا کہ یہ ایک ڈراؤنا خواب ہے۔ ہمارے پاس پہلے سے ہی ایک ڈراؤنا خواب ہے، اور یہ اسے مزید خوفناک بنا دے گا۔
Today News
ڈاکٹر فضیلہ 25 ارب منی لانڈرنگ کیس: حمزہ علی عباسی کا بڑا بیان سامنے آگیا
معروف اداکار حمزہ علی عباسی نے اپنی بہن ڈاکٹر فضیلہ عباسی کے خلاف جاری تحقیقات کے معاملے پر وضاحت دیتے ہوئے خود کو اس کیس سے مکمل طور پر الگ قرار دے دیا ہے۔
اپنے حالیہ بیان میں حمزہ علی عباسی نے کہا کہ میڈیا میں ان کا نام بلاوجہ اس کیس کے ساتھ جوڑا جا رہا ہے، حالانکہ وہ نہ تو کسی قسم کی تحقیقات کا حصہ ہیں اور نہ ہی اس معاملے میں کسی حیثیت سے فریق ہیں۔
انہوں نے واضح کیا کہ ان کی بہن ایک کامیاب پروفیشنل ہیں اور بطور بھائی وہ ان کے ساتھ کھڑے ہیں، لیکن ان کے قانونی اور پیشہ ورانہ معاملات سے ان کا کوئی تعلق نہیں۔
اداکار نے میڈیا سے مطالبہ کیا کہ آئندہ ان کا نام اس کیس کے ساتھ نہ جوڑا جائے، بصورت دیگر وہ قانونی کارروائی کا حق محفوظ رکھتے ہیں۔ انہوں نے یہ بھی کہا کہ وہ عدالتی کارروائی کے باعث اس معاملے پر مزید تبصرہ نہیں کریں گے، تاہم انہیں امید ہے کہ انصاف کے تقاضے پورے ہوں گے اور حقیقت سامنے آئے گی۔
Updated version of my statement for more clarity. Thank you ❤️ pic.twitter.com/f5tC1gSndP
— Hamza Ali Abbasi (@iamhamzaabbasi) March 28, 2026
دوسری جانب عدالت نے ڈاکٹر فضیلہ عباسی کی درخواست، جس میں انہوں نے تحقیقات رکوانے اور کیس ختم کرنے کی استدعا کی تھی، مسترد کر دی ہے۔ عدالت نے متعلقہ ادارے کو قانون کے مطابق تحقیقات جاری رکھنے کی ہدایت بھی دی ہے۔
تاہم عدالت کی جانب سے ایک جزوی ریلیف بھی دیا گیا ہے، جس کے تحت اینٹی منی لانڈرنگ ایکٹ کے تحت لگائے گئے الزامات کو کالعدم قرار دیا گیا، جبکہ اب تحقیقات صرف فارن ایکسچینج قوانین تک محدود رہیں گی۔
ادھر پیش رفت میں ایک اہم موڑ اس وقت آیا جب عدالت نے ڈاکٹر فضیلہ عباسی کی ضمانت قبل از گرفتاری میں توسیع کی درخواست بھی مسترد کر دی، جس کے بعد متعلقہ ادارے نے ان کی گرفتاری کے لیے ٹیمیں تشکیل دے دی ہیں۔
Source link
Today News
افغان وزیر خارجہ نے پاکستان سے تعلقات بہتر بنانے کی خواہش ظاہر کر دی
افغانستان کی عبوری حکومت کے وزیر خارجہ مولوی امیر خان متقی نے پاکستان کے ساتھ تعلقات میں بہتری کی خواہش ظاہر کرتے ہوئے کہا ہے کہ دونوں ممالک کے درمیان موجود تمام مسائل کو بات چیت اور باہمی افہام و تفہیم کے ذریعے حل کیا جانا چاہیے۔
انہوں نے واضح کیا کہ افغانستان ایک ذمہ دار ہمسایہ ملک کے طور پر خطے میں استحکام چاہتا ہے۔
افغان وزارت خارجہ کے جاری کردہ اعلامیے کے مطابق یہ گفتگو اس وقت سامنے آئی جب امیر خان متقی نے متحدہ عرب امارات کے نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ عبداللہ بن زیاد النہیان سے ٹیلیفونک رابطہ کیا۔
دونوں رہنماؤں کے درمیان ہونے والی بات چیت میں دوطرفہ تعلقات، علاقائی صورتحال، افغانستان اور امریکا کے معاملات، اور پاک۔افغان تعلقات میں حالیہ پیش رفت پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔
امیر خان متقی نے اس موقع پر ایک امریکی قیدی کی رہائی میں کامیاب ثالثی پر متحدہ عرب امارات کا شکریہ ادا کیا اور اس عزم کا اظہار کیا کہ باقی معاملات بھی سفارتی ذرائع سے حل کیے جا سکتے ہیں۔
انہوں نے خطے میں جاری کشیدگی خصوصاً ایران کے خلاف حالیہ جنگی صورتحال پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے اسے علاقائی امن کے لیے خطرہ قرار دیا۔
پاک افغان تعلقات کے حوالے سے ان کا کہنا تھا کہ افغانستان اپنی سرزمین کسی بھی ملک کے خلاف استعمال نہیں ہونے دے گا اور اس ضمن میں عملی اقدامات کیے جا چکے ہیں۔
اماراتی وزیر خارجہ نے بھی اس بات پر زور دیا کہ پاکستان اور افغانستان کے درمیان کشیدگی کسی کے مفاد میں نہیں اور اس کے حل کے لیے سفارتی کوششیں جاری رہیں گی۔
Today News
Pakistan’s participation in the first Asian Volleyball Confederation Men’s Cup 2026 is in doubt
پاکستان کی پہلے ایشین والی بال کنفیڈیشن مینز کپ 2026 میں شرکت مشکوک ہو گئی، حکومت پاکستان اور پی ایس بی کی جانب سے این او سی جاری نہیں ہوسکا، احمد آباد،بھارت میں 20 سے 28 جون تک کھیلے جانے والے ایونٹ کو عالمی چیمپین شپ کے لیے کوالیفائر کی حیثیت حاصل ہے۔
تفصیلات کے مطابق ایشیائی ممالک کے درمیان شیڈول اے وی سی مینز کپ میں شرکت کے لیے پاکستان والی بال فیڈریشن کو ہنوز وزارت خارجہ اور پاکستان اسپورٹس بورڈ کی جانب سے اجازت نامہ جاری نہیں ہو سکا،پاکستان کو 30 مارچ سے پہلے ایونٹ میں اپنی شرکت کی تصدیق کرنی ہے۔
ذرائع کے مطابق پاک بھارت تعلقات کے تناظر میں قومی والی بال ٹیم کو ایونٹ میں شرکت کی اجازت ملنے کا امکان کم ہے،پہلے اے وی سی مینز کپ میں میزبان بھارت، آسٹریلیا، بحرین، انڈونیشیا، قازقستان، کوریا، نیوزی لینڈ، عمان، پاکستان، قطر، چائنیز تائپے اور تھائی لینڈ کوالیفائی کرچکے ہیں، فاتح ٹیم اگست میں کھیلے جانے والی عالمی والی بال چیمپین شپ میں شرکت کی حقدار ہوگی۔
دوسری جانب اے وی سی ویمنز کپ 2026 کینڈن، فلپائن میں6 سے 14 جون تک منعقد ہو گا، جس میں میزبان فلپائن، آسٹریلیا، ہانگ کانگ، چین، انڈونیشیا، ایران، قازقستان، کوریا، کرغزستان، لبنان، چائنیز تائپے، ازبکستان اور ویت نام کی ٹیمیں شرکت کریں گی۔
-
Magazines2 weeks ago
STREAMING: CHOPRA’S PIRATES – Newspaper
-
Magazines2 weeks ago
STORY TIME: CLEARER THAN BEFORE – Newspaper
-
Magazines1 week ago
STREAMING: BUILT FOR ACTION – Newspaper
-
Sports2 weeks ago
Pumped up Pakistan face Bangladesh in ODI series decider – Sport
-
Sports2 weeks ago
Pakistan win toss, opt to bowl in final ODI against Bangladesh – Pakistan
-
Entertainment2 weeks ago
Emaan Fatima’s Latest Message after Reconciliation News
-
Entertainment2 weeks ago
Sana Faysal Replies To Saba Faisal’s Viral Statement
-
Entertainment2 weeks ago
Faiza Hasan Reveal’s Husband’s Reaction To Daughter Becoming Actress