Today News
حویلیاں سے راولپنڈی آنے والی پسنجر ٹرین حادثے کا شکار
حویلیاں سے راولپنڈی آنے والی پسنجر ٹرین حادثے کا شکار ہوگئی جب کہ ریلوے ٹریک جگہ جگہ سے متاثر ہونے کے باعث ٹرین حادثوں میں اضافہ ہونے لگا
حویلیاں سے راولپنڈی آنے والی پسنجر ٹرین ٹیکسلا پھاٹک کے قریب حادثہ کا شکارہوئی، ٹرین کی تین بوگیاں پٹری سے اتر گئیں۔
ابتدائی اطلاعات کے مطابق ٹرین حادثہ میں تمام مسافر محفوظ رہے، ٹریک کی خستہ حالی حادثے کے باعث ٹرین کو حادثہ پیش آیا۔
ریلوے انتظامیہ نے امدادی کارروائیوں کے بعد ٹرین کو دوبارہ راولپنڈی کیلئے روانہ کر دیا۔
Today News
مشرق وسطی کی کشیدہ صورتحال: پیٹرولیم مصنوعات کی مانیٹرنگ کیلئے خصوصی کمیٹی قائم
اسلام آباد:
مشرق وسطی کی کشیدہ صورتحال کے پیش نظر حکومت نے پیٹرولیم مصنوعات کی مانیٹرنگ کیلئے خصوصی کمیٹی قائم کردی۔
وزیر خزانہ کی سربراہی میں قائم کی گئی 18 رکنی اعلیٰ سطح کمیٹی پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں، اسٹاک پر خصوصی نظر رکھے گی۔
خصوصی کمیٹی پیٹرولیم مصنوعات کی طلب و رسد کا بھی روزانہ کی بنیاد پر جائزہ لے گی، کمیٹی روزانہ کی بنیاد پر اپنی پیٹرولیم مصنوعات کے اسٹاک سپلائی پر رپورٹ مرتب کرے گی۔
روزانہ کی بنیاد پر مانیٹرنگ کے بعد وزیراعظم کو رپورٹ پیش کی جائے گی، کمیٹی میں توانائی، پیٹرولیم وزراء سمیت گورنر اسٹیٹ بینک، چیئرمین ایف بی آر بھی شامل ہونگے۔
Today News
خطے میں کشیدگی، آئی پی ایل میں غیرملکی پلیئرز کی آمد کو خطرہ
آئی پی ایل 2026 کے آغاز میں اب ایک ماہ سے بھی کم وقت باقی ہے، تاہم مشرق وسطیٰ میں بڑھتی ہوئی کشیدگی کی وجہ سے غیر ملکی کھلاڑیوں کی شرکت غیر یقینی ہونے لگی ہے۔
غیر ملکی کھلاڑیوں کی شرکت غیر یقینی ہونے کے باعث فرنچائزز کی پری سیزن تیاری متاثر ہو رہی ہے کیونکہ کئی کھلاڑی اور اسپورٹ اسٹاف خلیجی ممالک کے ہوائی راستوں پر انحصار کرتے ہیں۔
چنئی سپر کنگز اپنے کیپ کے ساتھ آگے بڑھ رہی ہے، اس کا آغاز یکم مارچ سے فرنچائز کے ہائی پرفارمنس سینٹر میں ہوگیا۔
واضح رہے کہ آئی پی ایل کا آغاز 28 مارچ سے ہوگا جبکہ ایونٹ کا فائنل 31 مئی کو شیڈول ہے۔
Source link
Today News
پاکستان میں امریکی سفارت قونصل خانوں کی سروسز معطل
اسلام آباد میں امریکی سفارت خانے اور پاکستان بھر میں امریکی قونصل خانوں کی سروسز عارضی طور پر معطل کر دی گئی ہیں۔ یہ فیصلہ سیکورٹی صورتحال کے حوالے سے کیا گیا ہے۔
امریکی سفارت خانہ اسلام آباد اور کراچی، لاہور، پشاور میں امریکی قونصل خانوں میں ویزا اپائنٹمنٹس اور امریکی شہری خدمات جیسے پاسپورٹ وغیرہ کی تمام معمول کی سروسز موقوف کردی گئی ہیں۔
یہ بندش 2 مارچ 2026 کے لیے نافذ ہے جبکہ نئے شیڈیول کے بارے میں بعد میں اطلاع دی جائے گی۔
سروسز کی معطلی کا مقصد سفارتی عملے اور زائرین کی حفاظت ہے کیونکہ گزشتہ روز ایرانی سپریم لیڈر خامنہ ای کی شہادت کے بعد ملک بھر میں امریکی سرکاری دفاتر کے باہر مظاہرے اور جھڑپیں دیکھنے میں آئیں جس میں متعدد ہلاکتیں بھی ہوئیں۔
تاہم اہم سروسز ایمرجنسی کیسز یعنی ضروری حالات میں محدود طور پر دی جاسکتی ہیں۔
-
Entertainment1 week ago
Atiqa Odho’s Surprising Opinion on Aurat March
-
Tech2 weeks ago
Final Expands Line-Up Of Gaming Earphones By Launching Two New Models
-
Tech2 weeks ago
Samsung Promotes New Feature Ahead Of Galaxy S26 Ultra Launch
-
Today News2 weeks ago
عمران خان سے ملاقات ہوتی تو صرتحال اتنی سنجیدہ نہ ہوتی، بیرسٹر گوہر
-
Today News2 weeks ago
prime minister visit austria focus trade investment economic cooperation
-
Today News2 weeks ago
اسرائیل کی ویسٹ بینک پر قبضے کیلئے قانونی سازی، اقوام متحدہ کا سخت ردعمل سامنے آگیا
-
Tech6 days ago
Streamlining Operations and Minimizing OpEx with AI Agents
-
Today News2 weeks ago
پاکستان ٹیم کے دورہ بنگلادیش شیڈول سامنے آگیا