Today News
حکومت خیبرپختونخوا نے بی آر ٹی کرایوں میں اضافے کی تجویز مسترد کردی
خیبرپختونخوا کی حکومت نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کے تناظر میں بی آر ٹی کرایوں میں اضافے کی تجویز مسترد کر دی۔
ٹرانس پشاور کی جانب سے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کے تناظر میں بی آر ٹی کے کرایوں میں اضافے کی سمری وزیراعلی کو بھجوائی جبکہ وزیراعلی نے مسترد کر دیا۔
مشیر خزانہ مزمل اسلم نے کہا کہ حکومت عوام پر بوجھ نہیں ڈالنا چاہتی اس لیے وزیراعلی سہیل آفریدی نے بی آر ٹی بسوں میں کرائے کی تجویز مسترد کردی ہے۔
Source link
Today News
شرجیل میمن کی عید پر زائد کرایے وصول کرنے والے ٹرانسپورٹرز کے خلاف بھرپور مہم کی ہدایت
سندھ کے سینئر وزیر اور صوبائی وزیر اطلاعات، ٹرانسپورٹ اور ماس ٹرانزٹ شرجیل انعام میمن نے عیدالفطر کے موقع پر زائد کرایے وصول کرنے والے ٹرانسپورٹرز کے خلاف بھرپور مہم شروع کرنے کی ہدایات جاری کر دی ہیں۔
سینئر وزیر شرجیل میمن نے پولیس، تمام اضلاع کی انتظامیہ، این ایچ اے، ٹریفک پولیس اور ٹرانسپورٹ سمیت تمام متعلقہ اداروں کو ہدایت کی ہے کہ وہ زائد کرایہ وصول کرنے والوں کے خلاف فوری کارروائی یقینی بنائیں۔
ان کا کہنا تھا کہ بعض ٹرانسپورٹرز کی جانب سے خودساختہ طور پر کرایوں میں اضافہ مسافروں پر اضافی مالی بوجھ ڈال دیتا ہے، جو کسی صورت قابل قبول نہیں ہے۔
انہوں نے کہا کہ عوام کو زیادہ سے زیادہ سہولت فراہم کرنا اور بغیر اجازت کرایوں میں اضافے کو روکنا متعلقہ اداروں کی بنیادی ذمہ داری ہے۔
سینئر وزیر نے تمام افسران کو ہدایت کی کہ وہ اپنے اپنے دائرہ اختیار میں زائد کرایہ وصول کرنے والے ٹرانسپورٹرز کے خلاف بلاامتیاز کارروائی کریں اور روزانہ کی بنیاد پر کارروائیوں کی رپورٹ محکمے کو ارسال کریں۔
انہوں نے مزید کہا کہ مسافروں کو سرکاری مقررہ کرایوں پر محفوظ اور سہل سفر کی سہولت فراہم کرنا حکومت کی اولین ترجیح ہے، اس لیے تمام متعلقہ ادارے فیلڈ میں متحرک رہیں اور عوامی شکایات کا فوری ازالہ یقینی بنائیں۔
Source link
Today News
کسی نہ کسی طرح آبنائے ہرمز کھول دیں گے، ٹرمپ کی اتحادی ممالک سے تعاون کی اپیل
صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا ہے کہ امریکا کسی نہ کسی طرح آبنائے ہرمز کو دوبارہ کھول کر اسے محفوظ اور آزاد بنا دے گا تاکہ عالمی تجارت اور تیل کی ترسیل متاثر نہ ہو۔
ڈونلڈ ٹرمپ نے اپنے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ٹروتھ سوشل پر جاری بیان میں کہا کہ امریکا کو امید ہے کہ چین، فرانس، جاپان، جنوبی کوریا اور برطانیہ سمیت کئی ممالک اس اہم آبی گزرگاہ کی حفاظت کے لیے اپنے جنگی بحری جہاز بھیجیں گے۔
ان کا مزید کہنا تھا کہ دنیا کے متعدد ممالک آبنائے ہرمز کو کھلا اور محفوظ رکھنے کے لیے بحریہ تعینات کرنے پر آمادہ ہیں تاکہ ایران کی جانب سے کسی بھی ممکنہ خطرے کو روکا جا سکے۔
صدر ٹرمپ نے مزید کہا کہ اس دوران امریکا ایران کے خلاف فضائی کارروائیاں جاری رکھے گا اور ایرانی کشتیوں یا جنگی جہازوں کو آبنائے ہرمز میں رکاوٹ پیدا کرنے کی اجازت نہیں دی جائے گی۔
امریکی صدر نے ان اطلاعات کو بھی مسترد کر دیا ہے جن میں کہا گیا تھا کہ سعودی عرب کے شہزادہ سلطان ایئر بیس پر ایرانی حملے کے نتیجے میں 5 امریکی ٹینکر طیارے تباہ ہو گئے ہیں۔
ڈونلڈ ٹرمپ نے مزید وضاحت کرتے ہوئے کہا کہ ایئر بیس کو چند روز قبل نشانہ ضرور بنایا گیا تھا تاہم طیارے تباہ نہیں ہوئے۔ پانچ میں سے چار طیاروں کو بہت معمولی یا کوئی نقصان نہیں پہنچا۔
امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے مزید کہا کہ یہ طیارے دوبارہ آپریشنل سروس میں واپس آ چکے ہیں جبکہ ایک طیارے کو نسبتاً زیادہ نقصان ہوا تھا لیکن اسے بھی جلد مرمت کے بعد دوبارہ استعمال کے قابل بنا لیا جائے گا۔
خیال رہے کہ آبنائے ہرمز خلیج فارس اور خلیج عمان کو ملانے والی دنیا کی اہم ترین سمندری گزرگاہوں میں سے ایک ہے جہاں سے دنیا کے تقریباً 20 فیصد خام تیل کی ترسیل ہوتی ہے۔
Today News
پیٹرول کی قیمت بڑھنے سے سارا بوجھ عوام پر پڑا، حافظ نعیم الرحمان
جماعت اسلامی پاکستان کے امیر حافظ نعیم الرحمان نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے پر تنقید کرتے ہوئے کہا ہے کہ پیٹرول کی قیمت بڑھنے سے سارا بوجھ عوام پر پڑا ہے۔
امیر جماعت اسلامی پاکستان حافظ نعیم الرحمان نے لاہور میں افطار ڈنر سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ جب نظام میں خرابی ہو تو اس کے اثرات پورے ملک پر ہوتے ہیں۔
ان کا کہنا تھا کہ پیٹرول کی قیمت بڑھنے سے سارا بوجھ عوام پر پڑا، اگر جماعت اسلامی کے دور میں پیٹرول مہنگا ہوتا تو بوجھ جماعت خود برداشت کرتی۔
انہوں نے کہا کہ ہم 35 ہزار یتیم بچوں کی کفالت کر رہے ہیں، آعوش پروگرام میں بچے تعلیم حاصل کر رہے ہیں، اس پروگرام کے تحت بچے انجینئیر، ڈاکٹرز بن رہے ہیں، کسی آفت میں پوری جماعت اسلامی والنٹیئر بن جاتی ہے۔
امیر جماعت اسلامی نے کہا کہ 90 ہزار بچوں کو غزہ میں شہید کر دیا گیا، شہدا میں 70 فیصد تعداد بچوں اور خواتین کی ہے۔
حافظ نعیم الرحمان نے کہا کہ جو کام ریاست کے ہیں وہ الخدمت کر رہی ہے، الخدمت نے امداد غزہ بھیج دی ہے۔
Source link
-
Magazines2 weeks ago
Story time: Chasing the forgotten stars
-
Magazines2 weeks ago
PRIME TIME: THE RAMAZAN EXCEPTION – Newspaper
-
Business2 weeks ago
With presidential ordinance set to lapse, Senate passes bill for regulating virtual assets
-
Magazines1 week ago
Story Time: Culinary Disasters – Newspaper
-
Business2 weeks ago
Privatisation Commission board recommends Fauji Fertiliser’s inclusion in consortium that won PIA auction – Pakistan
-
Entertainment2 weeks ago
Ali Ansari On Falling in Love With More Than One Person
-
Magazines2 weeks ago
Story time: The diary of an octopus
-
Sports2 weeks ago
Samson’s 97 puts India into T20 World Cup semi-final against England – Sport