Connect with us

Today News

حکومت نے مٹی کا تیل مزید مہنگا کردیا

Published

on



اسلام آباد:

عالمی مارکیٹ میں تیل کی قیمتوں میں اضافے کے اثرات پاکستان میں بھی سامنے آ رہے ہیں، مٹی کا تیل مزید 4 روپے 66 پیسے فی لیٹر مہنگا کر دیا گیا۔

جاری کردہ نوٹیفکیشن کے مطابق مٹی کے تیل کی نئی قیمت بڑھ کر 433 روپے 40 پیسے فی لیٹر ہوگئی ہے اور اس اضافے کا اطلاق فوری طور پر کر دیا گیا ہے، گزشتہ ہفتے مٹی کے تیل کی قیمت میں 70 روپے73 پیسے فی لیٹر اضافہ کیا گیا تھا۔

دوسری طرف پیٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں کوئی تبدیلی نہیں کی گئی، پیٹرول کی فی لیٹر قیمت 321 روپے 17 پیسے جبکہ ڈیزل کی قیمت 335 روپے 86 پیسے پر برقرار ہے۔

نوٹیفکیشن میں مزید بتایا گیا ہے کہ حکومت پیٹرول پر آئل مارکیٹنگ کمپنیوں کو 95 روپے 59 پیسے فی لیٹر پی ڈی سی ادا کرے گی، جبکہ ڈیزل پر یہ رقم 203 روپے 88 پیسے فی لیٹر مقرر کی گئی ہے۔





Source link

Continue Reading
Click to comment

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Today News

خیبر پختون خوا بیشتر اضلاع میں کل شام سے رات گئے تک بارش 

Published

on


پشاور سمیت خیبر پختون خوا کے بیشتر اضلاع میں کل شام سے رات گئے تک بارش کا سلسلہ جاری رہا۔ 

تفصیلات کے مطابق بارش رات ایک بجے تک ہوتی رہی جسکی وجہ سے موسم بھی سرد رہا۔ پشاور سمیت بالائی خیبر پختون خوا اور میدانی علاقوں کا موسم آج بھی گہرے بادلوں کے لپیٹ میں ہے۔

ڈیرہ اسماعیل خان ، لکی مروت ، ہنگو ، کرم ، پاراچنار میں بھی بارش ہوتی رہی۔ خیبر ، لنڈی کوتل، دیر، سوات ،چترال اور شانگلہ میں بھی رات گئے تک بارش رہی۔ 

صوبے کے بلند پہاڑ وں پر کہیں کہیں ہلکی برفباری ہوئی جبکہ برفباری سے بالائی علاقوں کا موسم سرد ہوگیا۔

محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ آج بھی میدانی علاقوں میں بارش ،بلند پہاڑوں پر برف پڑنے کا امکان ہے۔





Source link

Continue Reading

Today News

غیرملکی سرمایہ کاروں کا بھارتی معیشت پر عدم اعتماد، مودی کے بلندوبانگ نعرے زمین بوس

Published

on



نااہل مودی سرکار کی ناقص معاشی و سفارتی پالیسیوں نے بھارت کو پیٹرول، گیس اور معاشی بحرانوں میں دھکیل دیا۔

عالمی خبر رساں ادارہ ’’رائٹرز‘‘ نے یہود و ہنود گٹھ جوڑ کے بھارتی معیشت پر گہرے منفی اثرات عیاں کر دیے۔

رائٹرز کے مطابق غیر ملکی سرمایہ کار بھارتی بانڈز اور حصص سے ریکارڈ رفتار کے ساتھ سرمایہ نکال رہے ہیں۔ ایران جنگ کے آغاز سے اب تک غیر ملکی سرمایہ کار بھارت سے تاریخی 12.14 ارب ڈالر سرمایہ نکال چکے ہیں۔

غیر ملکی میڈیا کے مطابق ایران کی جنگ کے باعث تیل کی قیمتوں میں اضافے سے بھارت میں مہنگائی میں مزید اضافہ متوقع ہے، حالیہ کشیدہ صورتحال نے بھارت کی معاشی ترقی کے امکانات کو شدید متاثر کیا جبکہ بھارتی روپیہ شدید دباؤ کا شکار ہے۔

رائٹرز کے مطابق مشرق وسطیٰ میں جنگ شروع ہونے کے بعد سے اب تک بھارتی روپیہ تقریباً 4.2 فیصد گر چکا ہے۔

ماہرین کے مطابق مودی کی ناکام اور دوغلی پالیسیوں کے باعث بھارت اب غیرملکی سرمایہ کاری کے لیے ایک ’’رسکی‘‘ مارکیٹ بن چکا ہے۔ بھارت کے تیزی سے زوال پذیر ہوتے معاشی اشاروں نے نااہل مودی کے بھارتی معاشی ترقی کے دعوؤں کی قلعی کھول دی ہے۔



Source link

Continue Reading

Today News

ایران کا میزائل حملوں میں 500 امریکی فوجی ہلاک کرنے اور ایک ایف-16 طیارہ تباہ کرنے کا دعویٰ

Published

on


تہران: ایرانی پاسداران انقلاب نے دعویٰ کیا ہے کہ تازہ حملوں میں 500 امریکی فوجی ہلاک یا زخمی ہوئے ہیں جبکہ جنوبی فارس میں ایک امریکی جنگی طیارہ ایف سکسٹین کو بھی نشانہ بنایا گیا ہے۔

ایرانی بیان کے مطابق مذکورہ طیارہ سعودی عرب کے ایک ایئربیس تک پہنچنے سے قبل ہی کریش ہو گیا تاہم اس دعوے کی آزاد ذرائع سے تصدیق نہیں ہو سکی ہے۔

پاسداران انقلاب کا مزید کہنا ہے کہ انہوں نے مقبوضہ فلسطین سمیت خطے میں امریکی اور اسرائیلی صنعتی مراکز کو نشانہ بنایا ہے۔ ایرانی حکام کے مطابق یہ حملے جاری کشیدگی کے تناظر میں کیے گئے ہیں۔

دوسری جانب ختم الانبیاء ہیڈکوارٹر نے دعویٰ کیا ہے کہ اسرائیلی شہر حیفا میں ایک اسٹریٹجک الیکٹرانک وارفیئر سینٹر کو نشانہ بنایا گیا، جبکہ بن گوریون ایئرپورٹ کے قریب ایندھن کے ذخائر پر بھی حملہ کیا گیا۔

ایرانی فوجی قیادت نے خبردار کیا ہے کہ اگر ایرانی صنعتی تنصیبات پر مزید حملے کیے گئے تو اس کے نتائج انتہائی سنگین ہوں گے۔ ماہرین کے مطابق اس طرح کے بیانات خطے میں بڑھتی ہوئی کشیدگی اور ممکنہ بڑے تصادم کی نشاندہی کرتے ہیں۔





Source link

Continue Reading

Trending