Connect with us

Today News

حکومت نے پٹرولیم مصنوعات پر 69 ارب روپے کا بوجھ خود برداشت کیا، وزیر خزانہ

Published

on


وفاقی وزیر خزانہ محمد اورنگزیب نے عیدالفطر کے موقع پر اہل وطن کو مبارکباد پیش کرتے ہوئے ملک میں استحکام اور سلامتی کی دعا کی۔

لاہور میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ وزیراعظم نے قوم سے خطاب میں ملکی معاشی اور  توانائی کے چیلنجز پر تفصیلی گفتگو کی۔

وزیر خزانہ نے کہا کہ علاقائی کشیدگی اور جنگی حالات سے توانائی انفرااسٹرکچر متاثر ہونے کا خدشہ ہے۔

انہوں نے کہا کہ حکومت نے پٹرولیم مصنوعات پر 69 ارب روپے کا بوجھ خود برداشت کیا، عوام پر کم سے کم بوجھ ڈالنے کے لیے اقدامات جاری ہیں۔

محمد اورنگزیب نے محدود وسائل کے باعث پائیدار اور دیرپا حل کی ضرورت پر زور دیا اور ساتھ میں یہ بھی کہا کہ ڈیمانڈ منیجمنٹ اور توانائی بچت اقدامات پر غور کیا جا رہا ہے۔

وفاقی وزیر خزانہ محمد اورنگزیب کا کہنا تھا کہ اپریل تک سپلائی صورتحال بہتر رہنے کی امید ہے، ہمارے وسائل لامحدود نہیں ہیں۔ 

وزیر خزانہ نے کہا کہ مستحق طبقات کے لیے ٹارگٹڈ ریلیف پیکیج تیار کیا جا رہا ہے، آپ کو دعوت دیتا ہوں کہ آپ کی جوتجاویز ہیں وہ ہمیں بھیجیں۔

محمد اورنگزیب کا کہنا تھا کہ پٹرولیم، آئی ٹی اور خزانہ سمیت تمام وزارتیں مشترکہ حکمت عملی پر کام کر رہی ہیں۔

ان کا مزید کہنا تھا کہ معاشی صورتحال، تجارت اور سرمایہ کاری پر ممکنہ اثرات کا جائزہ لے رہے ہیں۔ حکومت معاشی صورتحال کی بہتری کیلئے اقدامات کر رہی ہے۔

وزیر خزانہ نے کہا کہ سپلائی سسٹم مکمل طور پر مانیٹر کیا جارہا ہے۔

 





Source link

Continue Reading
Click to comment

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Today News

عید سے متعلق ریشم کا غیر معمولی بیان، سوشل میڈیا پر بحث چھڑ گئی

Published

on



پاکستان شوبز انڈسٹری کی معروف اداکارہ ریشم ایک بار پھر خبروں میں آ گئی ہیں، اس بار وجہ ان کا عید سے متعلق دیا گیا ایک منفرد بیان ہے جس نے سوشل میڈیا پر نئی بحث کو جنم دے دیا ہے۔

ریشم نے اپنے کیریئر کا آغاز پاکستان ٹیلی وژن سے کیا اور بعد ازاں فلمی دنیا میں بھی اپنی صلاحیتوں کا لوہا منوایا، ہمیشہ سے اپنی اداکاری، انداز اور فیشن سینس کے باعث مداحوں میں مقبول رہی ہیں۔ بعد میں فلمی معیار میں کمی کے باعث انہوں نے دوبارہ ٹیلی ویژن کا رخ کیا اور وہاں بھی کامیاب رہیں۔

حال ہی میں اداکارہ نے ایک بیان میں کہا کہ وہ اس وقت عید نہیں مناتیں جب ان کے اردگرد دنیا خوشیاں نہ منا رہی ہو۔ ان کے مطابق عالمی حالات، جنگیں، تباہی اور لوگوں کی مشکلات ان کی ذاتی خوشیوں کو بھی متاثر کرتی ہیں، اسی لیے وہ عید کی روایتی خوشیوں میں مکمل طور پر شامل نہیں ہوتیں۔

ریشم کے اس بیان نے انٹرنیٹ پر ہلچل مچا دی ہے۔ کچھ صارفین نے ان کے مؤقف کی حمایت کرتے ہوئے کہا کہ موجودہ حالات میں واقعی خوشیاں منانا مشکل ہو جاتا ہے، جبکہ دیگر نے اس سے اختلاف کرتے ہوئے کہا کہ عید ایک مذہبی تہوار ہے جسے ہر حال میں منانا چاہیے۔

سوشل میڈیا پر ایک صارف نے لکھا کہ ’’عید اللہ کا تحفہ ہے، اسے ضرور منانا چاہیے‘‘، جبکہ ایک اور نے طنزیہ انداز میں کہا ’’ایک اداکارہ ہمیشہ اداکارہ ہی رہتی ہے۔‘‘ اسی طرح کئی صارفین نے ریشم کے جذبات کو سراہتے ہوئے کہا کہ اس سال واقعی حالات ایسے ہیں کہ خوشی محسوس کرنا مشکل ہے۔

ریشم کا یہ بیان جہاں کچھ لوگوں کے دل کی آواز بن گیا، وہیں کچھ کے لیے یہ ایک متنازع مؤقف بھی ثابت ہوا، اور یہی وجہ ہے کہ اس پر بحث کا سلسلہ تاحال جاری ہے۔



Source link

Continue Reading

Today News

15 سالہ کرکٹر نے اپنے پہلے ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل میں تاریخ رقم کر دی

Published

on



روانڈا ویمنز کرکٹ ٹیم کی ہونہار اوپنر فینی یوتاگوشی مانندے نے محض 15 سال کی عمر میں اپنے پہلے ٹی 20 انٹرنیشنل میچ میں شاندار کارکردگی دکھاتے ہوئے تاریخ رقم کر دی۔

انہوں نے یہ عالمی ریکارڈ نائجیریا میں جاری ویمنز ٹی 20 انٹرنیشنل انویٹیشنل ٹورنامنٹ کے دوران گھانا کے خلاف میچ میں قائم کیا جہاں انہوں نے کئی سابق ریکارڈز توڑ ڈالے۔

 فینی یوتاگوشی نے اپنے ڈیبیو میچ میں 65 گیندوں پر ناقابلِ شکست 111 رنز اسکور کیے اور ویمنز ٹی 20 انٹرنیشنل کرکٹ کی تاریخ میں سنچری بنانے والی کم عمر ترین کھلاڑی بن گئیں۔

 

 

 

 

View this post on Instagram

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

انہوں نے یہ سنگ میل صرف 15 سال اور 223 دن کی عمر میں حاصل کیا۔ اس سے قبل یہ ریکارڈ پروسکوویا الاکو کے پاس تھا جنہوں نے 16 سال اور 233 دن کی عمر میں سنچری اسکور کی تھی۔

مزید برآں، فینی یوتاگوشی کی یہ اننگز ویمنز ٹی 20 انٹرنیشنل میں ڈیبیو پر سب سے بڑا اسکور بھی قرار پائی۔ اس سے قبل یہ اعزاز آسٹریلیا کی سابق کپتان کیرن رولٹن کے پاس تھا جنہوں نے 2005 میں انگلینڈ کے خلاف ناقابل شکست 96 رنز بنائے تھے۔

فینی کی اس شاندار بیٹنگ کی بدولت روانڈا نے گھانا کو 122 رنز کے بڑے مارجن سے شکست دے کر میچ میں واضح برتری حاصل کی جبکہ کم عمر کھلاڑی کی اس کارکردگی کو عالمی کرکٹ حلقوں میں بے حد سراہا جا رہا ہے۔

 



Source link

Continue Reading

Today News

فیلڈمارشل کی علماسےملاقات کوغلط رنگ دینے والوں کا ایجنڈامستردکرتےہیں، فوکل پرسن شیعہ علماکونسل پنجاب

Published

on


فوکل پرسن شیعہ علما کونسل پنجاب قاسم علی قاسمی نے کہا ہے فیلڈ مارشل عاصم منیر کی شیعہ علماء سے ملاقات کو سوشل میڈیا پر منفی رنگ دیا جا رہا ہے، ملاقات کو غلط رنگ دینے والوں کا سیاسی ایجنڈا مسترد کرتے ہیں۔ فرقہ واریت پھیلانے والوں کو باز آنا چاہیے۔

فوکل پرسن شیعہ علما کونسل پنجاب قاسم علی قاسمی نے کہا ہے کہ ایران پر امریکی اور اسرائیلی حملہ غزہ کی حمایت کی وجہ سے کیا گیا۔ انہوں نے کہا کہ قائد اعظم محمد علی جناح نے اسرائیل کو ناجائز ریاست قرار دیا تھا جبکہ غزہ پر اسرائیلی بمباری میں ایک لاکھ سے زائد فلسطینی شہید ہو چکے ہیں اور دنیا خاموش تماشائی بنی ہوئی ہے۔

قاسم علی قاسمی کا کہنا تھا کہ ایران کا جرم صرف فلسطین کی حمایت ہے، ایران نے ثابت کیا کہ 61 ہجری میں کربلا کیسے برپا ہوئی اور حسینی کردار کیا ہوتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ ایران کا قیام امتِ مسلمہ کی عظمت کی دلیل ہے۔

انہوں نے کہا کہ پاکستان میں بسنے والے شیعہ، دیوبندی، سنی اور اہل حدیث ایران کے ساتھ کھڑے ہیں، پاکستانی عوام اور حکومت ایران کی حمایت کرتی ہے۔ ایران ہمارا برادر ہمسایہ ملک ہے اور ہم ہمسائیگی کا حق ادا کر رہے ہیں جبکہ ایرانی عوام بھی پاکستان سے محبت کرتے ہیں۔

قاسم علی قاسمی نے کہا کہ فیلڈ مارشل عاصم منیر کی شیعہ علماء سے ملاقات کو سوشل میڈیا پر منفی رنگ دیا جا رہا ہے، ملاقات کو غلط رنگ دینے والوں کا سیاسی ایجنڈا مسترد کرتے ہیں۔ فرقہ واریت پھیلانے والوں کو باز آنا چاہیے۔

انہوں نے کہا کہ پاکستان اور فوج کو کمزور کیا گیا تو عالم اسلام اور ایران کو نقصان ہوگا، پاکستانی عوام اور فوج کمزور نہیں۔ پاکستان کی فوج کتنی مضبوط ہے یہ بھارتی وزیر اعظم سے پوچھا جا سکتا ہے۔

انہوں نے کہا کہ نئے رہبر معظم مجتبیٰ خامنہ ای نے پاکستانی عوام کو عید پر پیغام بھیجا اور شکریہ ادا کیا۔ پاکستان ایران کے ساتھ کھڑا ہے اور کھڑا رہے گا۔

قاسم علی قاسمی نے شہید رہبر معظم خامنہ ای، علی لاریجانی اور میناب اسکول کی طالبات کی شہادت پر اظہار تعزیت بھی کیا۔

 





Source link

Continue Reading

Trending