Connect with us

Today News

حکومت کا اسٹریٹجک پٹرولیم ذخائر قائم کرنے کا اصولی فیصلہ

Published

on



وفاقی حکومت نے کشیدہ صورت حال کے پیش نظر ملک میں توانائی کے ممکنہ بحران سے نمنٹنے کیلیے اسٹریٹجک پٹرولیم ذخائر قائم کرنے کا اصولی فیصلہ کیا اور متعلقہ حکام کو اس حوالے سے باقاعدہ فریم ورک تیار کرنے کی ہدایت دی گئی ہے۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق وزیرخزانہ سینیٹر محمد اورنگزیب کی زیر صدارت کابینہ کمیٹی کا اہم اجلاس ہوا جس میں ملک میں ایندھن کی دستیابی، درآمدی حکمتِ عملی اور عالمی منڈی کی صورتحال پر تفصیلی غور کیا گیا۔

اجلاس میں بتایا گیا کہ موجودہ حالات میں ملک میں پٹرول اور ڈیزل کی فراہمی مستحکم ہے جہاں ڈیزل کے 23 سے 24 دن کے کافی ذخائر موجود ہیں جبکہ پیٹرول کی دستیابی بھی تسلی بخش ہے۔

اجلاس میں بتایا گیا کہ خام تیل کے تقریباً 11 دن کے لیے ذخائر موجود ہیں اور مزید کھیپ راستے میں ہیں، جن سے اپریل تک ریفائنریوں کی ضروریات پوری ہوتی رہیں گی۔

اجلاس کو بریفنگ میں بتایا گیا کہ اپریل کے لیے پٹرولیم مصنوعات کی درآمدی منصوبہ بندی فعال انداز میں جاری ہے اور بڑی مقدار میں سپلائی پہلے ہی مختلف تجارتی اور حکومتی معاہدوں کے تحت حاصل کی جا چکی ہے جبکہ ریفائنریوں کو مکمل استعداد کے ساتھ چلانے کی کوشش کی جا رہی ہے تاکہ خام تیل کو زیادہ سے زیادہ ریفائن کر کے ملکی طلب پوری کی جا سکے۔

اجلاس میں عالمی منڈی میں تیل کی قیمتوں میں اتار چڑھاؤ اور غیر یقینی صورتحال پر بھی تشویش کا اظہار کیا گیا، جس کے باعث پٹرول اور ڈیزل کی درآمدی لاگت میں اضافہ دیکھا جا رہا ہے۔

کمیٹی نے اس بات پر زور دیا کہ تیل کی خریداری میں دانشمندانہ فیصلے کیے جائیں تاکہ کم لاگت والے ذرائع کو ترجیح دی جا سکے، جبکہ شپنگ، انشورنس اور دیگر لاجسٹک امور میں بھی شفافیت اور تجارتی اصولوں کو مدنظر رکھا جائے۔

اجلاس میں ملک میں بڑھتی ہوئی طلب پر بھی غور کیا گیا اور متعلقہ اداروں کو ہدایت دی گئی کہ ذخیرہ اندوزی کی روک تھام اور بلا تعطل سپلائی یقینی بنانے کے لیے سخت نگرانی کی جائے۔

اجلاس میں پٹرولیم سپلائی چین کی نگرانی کو مزید مؤثر بنانے کے لیے ڈیجیٹل نظام متعارف کرانے پر بھی زور دیا گیا، جس کے تحت ریئل ٹائم ڈیٹا کے ذریعے بہتر فیصلے کیے جاسکیں گے۔

اس کے علاوہ اسٹریٹجک پٹرولیم ذخائر قائم کرنے کی تجویز پر بھی غور کیا گیا اور متعلقہ حکام کو اس حوالے سے باقاعدہ فریم ورک تیار کرنے کی ہدایت دی گئی۔

وزیرِ خزانہ محمد اورنگزیب نے اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کہا کہ حکومت کی اولین ترجیح ملک بھر میں پٹرولیم مصنوعات کی بلا تعطل فراہمی کو یقینی بنانا ہے اور عالمی قیمتوں کے دباؤ کے باوجود بہتر حکمتِ عملی کے ذریعے صورتحال کو مستحکم رکھا گیا ہے۔



Source link

Continue Reading
Click to comment

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Today News

کراچی میں 1 اور شہری ڈکیتی مزاحمت پر جاں بحق، رواں سال کی تعداد 19 ہوگئی

Published

on



شہر میں جاری ڈاکو راج کے دوران ڈاکوؤں نے ایک اور شہری کی جان لے لی جس کے بعد رواں سال میں اب تک جاں بحق ہونے والے شہریوں کی تعداد 19 ہوگئی۔

تفصیلات کے مطابق میمن گوٹھ کے علاقے ملیر پیرڈائز سوسائٹی میں موٹر سائیکل سوار ڈاکوؤں نے لوٹ مار کے دوران مزاحمت پر فائرنگ کر کے ایک شخص کو قتل کر دیا۔

مقتول کی شناخت 33 سالہ ندیم کے نام سے ہوئی، جس کی لاش کو ابتدائی طور پر قریبی اسپتال لیجایا گیا، جس کے بعد قانونی کارروائی کے لیے جناح اسپتال منتقل کر دیا گیا۔

عینی شاہد (بھائی) کے مطابق مقتول ندیم جیسے ہی اپنے گھر کے باہر آکر رکتا ہے کہ اس دوران موٹر سائیکل سوار ڈاکو آئے اور لوٹ مار کی، جس کے دوران مزاحمت کی۔

اس دوران مقتول کا بھائی بھی اسلحے سمیت گھر سے نکلا اور ڈاکوؤں پر فائرنگ کردی تاہم وہ ملزمان فرار ہوگئے۔

بھائی نے پولیس کو بتایا کہ ڈاکو مقتول سے موبائل فون اور نقدی چھین کر فرار ہوئے ہیں۔

ہیڈ محرر میمن گوٹھ فیاض نے بتایا کہ مقتول ندیم شادی شدہ اور ڈینٹنگ پینٹگ کا کام کرتا تھا جبکہ اس کا بھائی ولید سی ٹی ڈی میں تعینات ہے تاہم پولیس نے موقع پر پہنچ کر شواہد حاصل کرلیے ہیں اور اس حوالے سے مزید تفتیش کا عمل جاری ہے۔



Source link

Continue Reading

Today News

کراچی میں چند گھنٹوں کے دوران 2 مسخ شدہ لاشیں برآمد

Published

on



شہر قائد کے مختلف علاقوں سے چند روز پرانی دو مسخ شدہ لاشیں برآمد ہوئیں جن میں سے ایک ہاتھ پاؤں بندھی ہوئی تھی۔

تفصیلات کے مطابق کراچی کے علاقے بنارس پُل کے قریب ندی سے ایک شخص کی زنجیروں سے ہاتھ  اور پاؤں بندھی جھلسی ہوئی چند روز پرانی لاش ملی۔

اطلاع ملنے پر پولیس نے موقع پر پہنچ کر جائے وقوعہ سے شواہد حاصل کرنے کے بعد مقتول کی لاش کو ضابطے کی کارروائی کے لیے عباسی شہید اسپتال منتقل کیا۔

ایس ایچ او سائٹ اے انسپکٹر شبیر خٹک نے بتایا کہ ندی سے ملنے والی ڈوبی ہوئی کسی اور علاقے سے بہتے ہوئے مذکورہ مقام تک پہنچی ہے جبکہ فوری طور پر مقتول کی شناخت نہیں ہو سکی۔

انہوں نے بتایا کہ لاش 3 سے 4 دن پرانی بتائی جاتی ہے اور پانی میں رہنے کی وجہ سے وہ مسخ ہوگئی ہے جبکہ پولیس نے تلاش ایپ کی مدد سے اس کی شناخت کے حوالے سے کوششیں کی ہیں لیکن کوئی کامیابی حاصل نہیں ہو سکی۔

پولیس کے مطابق مقتول کی عمر 35 سال کے قریب بتائی جاتی ہے جو کہ جھلسی ہوئی اور اس کے ہاتھ اور پاؤں زنجیروں سے باندھے ہوئے ہیں تاہم پوسٹ مارٹم رپورٹ آنے کے بعد وجہ موت کا تعین ہو سکے گا۔

ورثا کی تلاش کیلیے لاش کو سردخانے میں رکھوا دیا گیا ہے۔

دوسری جانب شرافی گوٹھ کے علاقے میں زیر تعمیر مکان کے زیر زمین پانی کے ٹینک سے ایک شخص کی کئی روز پرانی مسخ شدہ لاش ملی جس کی اطلاع پر پولیس نے موقع پر پہنچ کر لاش ضابطے کی کارروائی کے لیے جناح اسپتال منتقل کیا۔

اس حوالے سے ایس ایچ او شرافی گوٹھ انسپکٹر امتیاز نیازی نے بتایا کہ کورنگی مرتضیٰ چورنگی کے قریب حسین شہید سوسائٹی میں زیر تعمیر گھر کے زیر زمین پانی کے ٹینک سے تعفن اٹھنے پر مکینوں نے پولیس کو اطلاع دی تھی۔

پولیس نے موقع پر پہنچ کر ایدھی کے رضا کاروں کی مدد سے لاش نکال کر اسپتال پہنچائی، فوری طور پر متوفی کی شناخت نہیں ہو سکی تاہم عمر 40 سال کے قریب بتائی جاتی ہے۔

پولیس نے بتایا کہ ابتدائی معلومات کے مطابق لاش 15 روز سے زائد پرانی معلوم ہوتی ہے تاہم پوسٹ مارٹم رپورٹ آنے کے بعد ہی وجہ موت کا تعین کیا جا سکے گا۔

پولیس نے ضابطے کی کارروائی کے بعد لاش تلاش ورثا کے لیے سر خانے میں رکھوا دی ہے اور اس حوالے سے مزید تفتیش کا عمل جاری ہے۔

 



Source link

Continue Reading

Today News

اسرائیلی حملے میں شہید پاکستانی شہری کی میت ایران سے روانہ، کل پاکستان پہنچے گی

Published

on



کراچی: ایران میں اسرائیلی حملے میں شہید پاکستانی یاسر کی میت روانہ کردی گئی جو کل لواحقین کے سپرد کی جائے گی۔

تفصیلات کے مطابق ایران کی بندر عباس پر 23 مارچ کو اسرائیلی حملے میں کراچی کے رہائشی نوجوان اور مرچنٹ نیوی کے ملازم یاسر شہید جبکہ دوسرا ساتھی زخمی ہوا تھا۔

یاسر کی شہادت کے بعد اہل خانہ نے حکومت سے میت وطن واپس لانے کی اپیل کی تھی جس کے بعد متوفی کا جسد خاکی روانہ کردیا گیا۔

ایدھی حکام کے مطابق شہید یاسر کا جسد خاکی صبح 8 بجے ایران سے تفتان بارڈر روانہ کیا گیا۔

حکام کے مطابق تفتان بارڈر پر شہید یاسر کا جسد خاکی پاکستانی حکام کے حوالے کردیا جائے گا جبکہ اہل خانہ کی جانب سے شجاعت زمان میت وصول کریں گے.



Source link

Continue Reading

Trending