Connect with us

Today News

حکومت کا عازمینِ حج کے لیے بڑے ریلیف کا اعلان

Published

on



اسلام آباد:

وزارت مذہبی امور و بین المذاہب ہم آہنگی نے عازمینِ حج کے لیے بڑے ریلیف کا اعلان کیا ہے، اب ملک بھر کے 10 حاجی کیمپوں میں تربیت، ویکسی نیشن اور سفری دستاویزات کی فراہمی سمیت تمام امور ایک ہی دن میں مکمل کیے جائیں گے۔

اس فیصلے کا مقصد عازمین کے سفری اخراجات اور وقت کی بچت کرنا ہے جس سے مجموعی طور پر ایک لاکھ 19 ہزار عازمینِ حج مستفید ہوں گے۔ حج آپریشن کے دوسرے مرحلے کا باقاعدہ آغاز (کل ) بدھ سے ہو رہا ہے جس میں اسلام آباد، لاہور، کراچی، پشاور، کوئٹہ، فیصل آباد، ملتان، سیالکوٹ، سکھر اور رحیم یار خان کے حاجی کیمپ فعال رہیں گے۔

اس ون ونڈو آپریشن کے تحت عازمین کو ایک ہی چھت تلے حج تربیت اور لازمی ویکسینیشن کے ساتھ ساتھ ہوائی ٹکٹ، ویزا، شناختی لاکٹ، لگیج ٹیگز اور ادویات کی پیکنگ جیسی تمام سہولیات فراہم کی جائیں گی تاکہ انہیں بار بار دفاتر کے چکر نہ لگانے پڑیں۔

ترجمان مذہبی امور عمر بٹ کے مطابق عازمین کے لیے ویکسینیشن اور تربیتی سیشن کا مکمل شیڈول ’’پاک حج ایپ‘‘ پر فراہم کر دیا گیا ہے۔

وزارت نے عازمین کو سختی سے ہدایت کی ہے کہ وہ حاجی کیمپ آمد کے وقت اپنا اصل قومی شناختی کارڈ اور تصویر والی کمپیوٹرائزڈ بینک رسید لازمی ہمراہ لائیں جبکہ عازمین کی سہولت کے لئے کیمپوں میں کرنسی کے تبادلے کے لئے بینکوں کے خصوصی کاؤنٹرز بھی قائم کر دیئے گئے ہیں۔





Source link

Continue Reading
Click to comment

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Today News

پیٹرولیم مصنوعات کی ذخیرہ اندوزی ناقابل معافی جرم، ملوث افراد کے خلاف سخت کارروائی ہوگی، وزیراعظم

Published

on



وزیراعظم شہباز شریف نے خطے کی کشیدہ صورت حال کے پیش نظر پیٹرول کی بچت اور کفایت شعاری مہم کو کامیاب بنانے پر زور دیتے ہوئے کہا ہے کہ پیٹرولیم مصنوعات کی ذخیرہ اندوزی ناقابل معافی جرم ہے اور ملوث افراد کے خلاف سخت قانونی کارروائی کی جائے گی۔

وزیراعظم شہباز شریف کی زیر صدارت پیٹرولیم مصنوعات، توانائی کی بچت اور کفایت شعاری کے اقدامات کے نفاذ کے حوالے سے اہم جائزہ اجلاس ہوا اور اس حوالے سے خطے میں کشیدہ صورت حال کے پیش نظر معاشی استحکام کے لیے کفایت شعاری سے متعلق فیصلوں پر عمل درآمد پر بریفنگ دی گئی۔

اجلاس میں پنجاب، خیبر پختونخوا، بلوچستان، آزاد جموں و کشمیر، گلگت بلتستان اور اسلام آباد میں آج سے نافذ العمل بازار اور شاپنگ مالز رات 8 بجے بند کرنے کے حوالے سے کیے گئے انتظامات پر بریفنگ دی گئی۔

وزیراعظم شہباز شریف نے کہا کہ علاقائی صورت حال کی سنگینی کے پیش نظر پوری قوم مل کر پیٹرول کی بچت اور کفایت شعاری کی مہم میں اپنا حصہ ڈالے، پیٹرولیم مصنوعات کی ذخیرہ اندوزی ناقابل معافی ہے اور اس مکروہ فعل میں ملوث افراد کے خلاف سخت قانونی کارروائی کی جائے گی۔

انہوں نے کہا کہ ملک میں بجلی کی پیداوار کا ایک حصہ پیٹرولیم مصنوعات پر منحصر ہے، مارکیٹس 8 بجے بند کرنے اور دیگر کفایت شعاری کے اقدامات کا مقصد نہ صرف قیمتی زر مبادلہ بچانا ہے بلکہ بجلی کی بلا تعطل فراہمی بھی یقینی بنانا ہے۔

اجلاس کو بتایا گیا کہ کہا کہ مارکیٹس اور شاپنگ مالز رات کو 8 بجے بند کرنے کے حوالے سے حکومت سندھ کے ساتھ مشاورت جاری ہے، صوبائی حکومتوں سے تیل پر سبسڈی کے حامل افراد کے کوائف موصول ہونے شروع ہو گئے ہیں اور تصدیق کے بعد ایک شفاف ڈجیٹل نظام کے ذریعے انہیں سبسڈی کی ادائیگی کی جا رہی ہے۔

بریفنگ میں بتایا گیا کہ وزارت آئی ٹی اور اسٹیٹ بینک آف پاکستان کے اشتراک سے 4 اپریل سے مال بردار گاڑیوں، بسوں اور ٹرکوں کو  سبسڈی کی فراہمی تسلسل کے ساتھ جاری ہے۔

اجلاس میں نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ اسحاق ڈار، وفاقی وزرا احسن اقبال، عبد العلیم خان، ڈاکٹر مصدق مسعود ملک، احد خان چیمہ، عطا اللہ تارڑ، شزا فاطمہ خواجہ، سردار اویس احمد لغاری، وزیر مملکت برائے خزانہ بلال اظہر کیانی، معاونین خصوصی طارق باجوہ اور طلحہ برکی، گورنر اسٹیٹ بینک، چاروں صوبوں، آزاد جموں و کشمیر اور گلگت بلتستان کے چیف سیکرٹریز اور انسپیکٹر جنرل آف پولیس سمیت متعلقہ اعلیٰ سرکاری افسران نے شرکت کی۔



Source link

Continue Reading

Today News

پاکستان ہاکی فیڈریشن کی قومی سلیکشن کمیٹی تشکیل، تینوں فارمیٹس کیلئے ہیڈ کوچز کا تقرر

Published

on



پاکستان ہاکی فیڈریشن (پی ایچ ایف) نے اولپمیئن سمیع اللہ خان کی سربراہی میں قومی سلیکشن کمیٹی تشکیل دے دی ہے اور سینئر، جونیئر اور انڈر-18 کے تینوں فارمیٹس کے لیے ہیڈ کوچز کا بھی تقرر کیا گیا ہے۔

پاکستان ہاکی فیڈریشن کے مطابق ملک میں ہاکی کے ڈھانچے کی مضبوطی اور بین الاقوامی مقابلوں میں بہتر نتائج کے حصول کے لیے قومی سلیکشن کمیٹی کا اعلان کر دیا گیا ہے اور اس کے ساتھ ساتھ سینئر، جونیئر اور انڈر-18 ٹیموں کے لیے ہیڈ کوچز بھی تعینات کر دیے گئے ہیں۔

پی ایچ ایف پروفیشنل ڈویلپمنٹ کمیٹی کی سفارشات کی روشنی میں جاری کردہ نوٹیفکیشن میں کہا گیا ہے کہ اولمپیئن سمیع اللہ خان کی نگرانی میں سلیکشن کمیٹی اپنے فرائض سرانجام دے گی، جنہیں پہلے ہی چیئرمین سلیکٹرز مقرر کیا گیا تھا۔

نوٹیفکیشن میں کہا گیا ہے کہ لیجنڈری اولمپین سمیع اللہ خان کو قومی سلیکشن کمیٹی کا چیئرمین مقرر کیا گیا ہے، سلیکشن کمیٹی کے دیگر اراکین میں نعیم اختر، کاشف جواد، محمد خالد، عاطف بشیر اور ناصر علی شامل ہیں۔

مزید بتایا گیا کہ اولمپیئن منظور الحسن کو پاکستان سینئر ہاکی ٹیم کا ہیڈ کوچ، ایاز محمود کو پاکستان جونیئر ہاکی ٹیم کا ہیڈ کوچ اور قمر ابراہیم کو پاکستان انڈر-18 ہاکی ٹیم ہیڈ کوچ مقرر کیا گیا ہے۔

نوٹیفکیشن میں بتایا گیا کہ نئے ضوابط اور طریقہ کار کے تحت ہیڈ کوچز کا تعینات کیا گیا ہے، متعلقہ ٹیم کا ہیڈ کوچ کھلاڑیوں کے انتخاب کے وقت سلیکشن کمیٹی کا حصہ ہوگا تاکہ میرٹ اور ٹیم کی ضرورت کے مطابق بہترین کھلاڑیوں کا چناؤ ممکن ہو سکے۔



Source link

Continue Reading

Today News

بحرین کی سلامتی کونسل میں آبنائے ہرمز کھولنے کی قرارداد؛ روس اور چین نے ویٹو کردی

Published

on


بحرین نے ایران کی جانب سے آبنائے ہرمز کی بندش کے خلاف اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل میں ایک قرارداد پیش کی تھی۔

عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق روس اور چین نے خلیجی ممالک کی جانب سے پیش کی گئی ایک مسودہ قرارداد کو ویٹو کر دیا۔

قراردار پر رائے شماری میں 11 ممالک نے حق میں ووٹ دیا جب کہ پاکستان اور کولمبیا نے رائے شماری میں حصہ نہیں لیا تھا۔

اس قرارداد میں آبنائے ہرمز کو محفوظ بنانے کے لیے دفاعی اور مربوط کوششوں کی بھرپور حوصلہ افزائی کی گئی تھی۔

یہ قرارداد چند ہفتوں کے مذاکرات کے بعد ابتدا میں چیپٹر سیون کے تحت تھی یعنی اس میں فوجی طاقت کے استعمال کی اجازت شامل تھی۔

تاہم بعد میں فوجی طاقت کے استعمال کے الفاظ کو تمام ضروری دفاعی ذرائع استعمال کرنے سے تبدیل کردیا گیا تھا۔

بحرین کے وزیرِ خارجہ ڈاکٹر عبداللطیف بن راشد الزیانی نے ووٹنگ سے قبل خطاب کرتے ہوئے کہا کہ اس قرارداد کے ذریعے کوئی نئی حقیقت نہیں بنائی جا رہی بلکہ یہ ایران کے بار بار دہرائے جانے والے جارحانہ رویّے کے سلسلے کے جواب میں ایک سنجیدہ اقدام ہے۔

 





Source link

Continue Reading

Trending