Today News
حکومت کا عوام کو تیل کی بڑھتی قیمت کے اثرات سے بچانے کیلئے اہم اقدام، پرائس ڈیفرینشل کلیمز کی قسط جاری
وفاقی وزارت خزانہ نے آئل اینڈ گیس ریگیولیٹری اتھارٹی (اوگرا) کو پرائس ڈیفرینشل کلیمز کی مد میں پہلی قسط کے طور پر 27 ارب روپے جاری کر دیے۔
وزارت خزانہ کے مطابق وزیراعظم شہباز شریف کی ہدایات پر حکومت نے عوام کو عالمی منڈی میں تیل کی بڑھتی ہوئی قیمتوں کے اثرات سے بچانے کے لیے اہم اقدام کیا ہے جس کے تحت اوگرا کو پرائس ڈیفرینشل کلیمز کی مد میں پہلی قسط کے طور پر 27 ارب روپے جاری کر دیے گئے ہیں۔
بیان میں کہا گیا کہ یہ کلیمز وزیراعظم کے کفایت شعاری فنڈ سے فراہم کیے گئے ہیں اور یہ فنڈز وفاقی حکومت کی جانب سے اخراجات میں کمی اور کفایت شعاری کی مختلف پالیسیوں کے تحت جمع کیے گئے۔
حکومتی ذرائع کے مطابق عوام کو مزید ریلیف فراہم کرنے کے لیے اضافی کفایتی اقدامات پر بھی غور جاری ہے تاکہ بجٹ کے اندر رہتے ہوئے زیادہ سے زیادہ سہولتیں دی جا سکیں اور مزید بچت کے مواقع تلاش کیے جا سکیں۔
Source link
Today News
کراچی، شہر میں پولیس مقابلے، 4 ملزمان زخمی حالت میں گرفتار
کراچی:
شہر قائد کے مختلف علاقوں میں پولیس نے مبینہ مقابلوں کے دوران کارروائیاں کرتے ہوئے 4 ملزمان کو زخمی حالت میں گرفتار کر لیا۔
پولیس کے مطابق پریڈی اسٹریٹ کے قریب قائد پارک میں بریگیڈ پولیس نے مبینہ مقابلے کے دوران ایک ملزم کو زخمی حالت میں گرفتار کیا۔
ملزم کی شناخت معیز کے نام سے ہوئی ہے جسے فوری طور پر جناح اسپتال منتقل کر دیا گیا جبکہ اس کے قبضے سے اسلحہ بھی برآمد ہوا۔
دوسری کارروائی میں سچل پولیس نے سپر ہائی وے کے قریب انارا گارڈن میں مبینہ مقابلے کے بعد ایک ملزم کو زخمی حالت میں گرفتار کیا۔
گرفتار ملزم کی شناخت عامر کے نام سے ہوئی ہے، جسے اسپتال منتقل کر دیا گیا، جبکہ اس کے قبضے سے اسلحہ اور دیگر سامان بھی برآمد کیا گیا۔
ادھر فیروزآباد پولیس نے ہل پارک کے قریب کارروائی کرتے ہوئے دو ملزمان کو زخمی حالت میں گرفتار کر لیا۔
گرفتار ملزمان کی شناخت ایوب اور راشد کے ناموں سے ہوئی ہے، جنہیں جناح اسپتال منتقل کیا گیا۔
پولیس کے مطابق گرفتار ملزمان کے قبضے سے ایک پستول، موبائل فون اور موٹرسائیکل بھی برآمد کی گئی ہے۔
حکام کا کہنا ہے کہ تمام واقعات کی مزید تحقیقات جاری ہیں اور ملزمان کے کریمنل ریکارڈ کی بھی جانچ کی جا رہی ہے۔
Today News
کراچی، گھر سے شخص کی پھندا لگی لاش برآمد، خودکشی کا شبہ
کراچی:
شہر قائد کے علاقے ایف سی ایریا میں افسوسناک واقعہ پیش آیا جہاں ایک شخص کی لاش گھر سے پھندا لگی حالت میں برآمد ہوئی۔
ریسکیو حکام کے مطابق واقعہ ماموں چپس شاپ کے قریب پیش آیا، جہاں اطلاع ملنے پر امدادی ٹیمیں موقع پر پہنچیں اور لاش کو تحویل میں لے لیا۔
جاں بحق ہونے والے شخص کی لاش کو فوری طور پر عباسی شہید اسپتال منتقل کیا گیا جہاں اس کی شناخت مرزا کے نام سے ہوئی ہے۔
پولیس حکام کا کہنا ہے کہ ابتدائی طور پر واقعہ خودکشی معلوم ہوتا ہے، تاہم تمام پہلوؤں کو مدنظر رکھتے ہوئے مزید تحقیقات جاری ہیں تاکہ اصل حقائق سامنے لائے جا سکیں۔
Today News
تربت، گورنمنٹ گرلز ڈگری کالج کے قریب راکٹ حملے میں شہر گونج اٹھا
بلوچستان کے ضلع کیچ کے ہیڈ کوارٹر تربت شہر میں منگل کی رات ایک بار پھر سیکیورٹی چیلنج کا سامنا کرنا پڑا جب نامعلوم افراد نے یوبی جی ایل سے راکٹ فائر کیا۔
راکٹ گورنمنٹ گرلز ڈگری کالج تربت اور ایک قریبی سرکاری ادارے کے آس پاس گرا، جس کی زور دار دھماکے کی آواز شہر کے مختلف محلات میں دور دور تک سنائی دی۔
سرکاری ذرائع، مقامی انتظامیہ اور عینی شاہدین کے مطابق راکٹ کالج کی عمارت سے چند سو میٹر کے فاصلے پر ایک تعلیمی اور رہائشی زون میں گرا۔
خوش قسمتی سے اس حملے میں کسی جانی نقصان کی اطلاع نہیں ملی اور بڑے پیمانے پر مالی نقصان بھی نہیں ہوا۔
تاہم، راکٹ کے گرنے سے آس پاس کی دیواروں اور عمارتوں میں معمولی ہلچل اور دراڑیں پڑنے کی ابتدائی رپورٹس موصول ہوئی ہیں۔
ایکسپریس کے مطابق منگل کی رات دیر گئے یہ واقعہ پیش آیا۔ راکٹ کی شدت اور آواز سے اندازہ لگایا جا رہا ہے کہ یہ ایک طاقتور چھوٹے فاصلے والا راکٹ تھا۔
حملہ آوروں نے جان بوجھ کر شہری آبادی اور لڑکیوں کے اہم تعلیمی ادارے کے قریب فائرنگ کی جو ایک بزدلانہ کارروائی قرار دی جا رہی ہے۔
گورنمنٹ گرلز ڈگری کالج تربت بلوچستان کے جنوبی علاقوں میں لڑکیوں کی اعلیٰ تعلیم کا ایک اہم مرکز ہے جہاں سینکڑوں طالبات مختلف شعبوں میں تعلیم حاصل کر رہی ہیں۔
یہ ادارہ خواتین کے بااختیار بنانے اور علاقائی ترقی میں اہم کردار ادا کر رہا ہے۔ ایسا حملہ نہ صرف طلبہ و طالبات کی ذہنی سکون کو متاثر کرتا ہے بلکہ بلوچستان میں امن و امان کی صورتحال پر بھی سنگین سوالات اٹھاتا ہے۔
واقعے کی اطلاع ملتے ہی سیکیورٹی فورسز نے فوری طور پر علاقے کو گھیر لیا اور وسیع پیمانے پر سرچ آپریشن شروع کر دیا۔
پولیس، لیویز فورس اور دیگر قانون نافذ کرنے والے اداروں کی مشترکہ ٹیمیں گھر گھر چیکنگ،آس پاس کے علاقوں میں گشت اور ممکنہ ملزمان کی نقل و حرکت پر سخت نگرانی کر رہی ہیں علاقے میں سکیورٹی کے انتظامات مزید سخت کر دیے گئے ہیں۔
-
Magazines2 weeks ago
STREAMING: BUILT FOR ACTION – Newspaper
-
Entertainment2 weeks ago
Sana Faysal Replies To Saba Faisal’s Viral Statement
-
Sports2 weeks ago
Buttler ready to continue England career despite ‘poor’ T20 World Cup – Sport
-
Magazines2 weeks ago
Story time: Turning grief into purpose – Newspaper
-
Entertainment2 weeks ago
Rabeeca Khan’s Father’s Tips For Daughters Marriages
-
Entertainment2 weeks ago
Pakistani Films Releasing In Cinemas & TV On Eid Ul Fitr 2026
-
Magazines2 weeks ago
Story time: The woman in the red dress – Newspaper
-
Today News2 weeks ago
رمضان، عید اور پٹرول بم