Today News
حکومت کا پکڑی گئی ٹیمپرڈ گاڑیاں رعایتی قیمت پر اداروں کو دینے کا فیصلہ
وفاقی حکومت نے پکڑی گئی ٹیمپرڈ گاڑیاں سرکاری اداروں کو رعایتی قیمت پر دینے کا فیصلہ کرلیا ہے، جس کے تحت وفاقی اداروں کو 15 فیصد اور صوبائی اداروں کو 50 فیصد قیمت پر گاڑیاں ملیں گی۔
وفاقی حکومت نے فیڈرل بورڈ آف ریونیو (ایف بی آر) کی کسٹمز ڈپارٹمنٹ کی جانب سے پکڑی گئی ٹیمپرڈ گاڑیاں رعایتی قیمت پر سرکاری اداروں کو دینے کا فیصلہ کرلیا ہے۔
وفاقی اداروں کو 15 فیصد، صوبائی اداروں کو 50 فیصد قیمت پر گاڑیاں ملیں گی اور 1800 سی سی سے زائد گاڑیاں صرف اینٹی اسمگلنگ یونٹس کے لیے مخصوص ہوں گی تاہم کسی فرد کو ٹیمپرڈ گاڑی فروخت نہیں کی جائے گی۔
اس حوالے سے بتایا گیا کہ ٹیمپرڈ گاڑیوں کی ادائیگی صرف سرکاری اکاوٴنٹس کے ذریعے ہوگی، 5 سال تک فروخت نہ ہونے والی گاڑیاں تلف کر دی جائیں گی،جس کے لیے تمام گاڑیوں کا ڈیجیٹل ریکارڈ اور مانیٹرنگ سسٹم متعارف کروادیا گیا ہے۔
ایکسپریس کو دستیاب دستاویز کے مطابق ایف بی آرنے کسٹمز آرڈر نمبر چار جاری کردیا ہے جس کے تحت وفاقی حکومت نے کسٹمز کے زیر تحویل ضبط شدہ ٹیمپرڈ گاڑیوں کے استعمال اور فروخت کے حوالے سے نیا ضابطہ جاری کر دیا ہے اور خلاف ورزی پر گاڑی ضبط اور افسران کے خلاف کارروائی ہوگی۔
ایف بی آر کی جانب سے جاری کسٹمز جنرل آرڈر میں بتایا گیا ہے کہ نئے ضابطے کے تحت 1800 سی سی سے زائد ٹیمپرڈ گاڑیاں صرف اینٹی اسمگلنگ اور انفورسمنٹ یونٹس استعمال کر سکیں گے جبکہ 1800 سی سی تک کی گاڑیاں محدود طور پر گریڈ 19 کے افسران کو دی جا سکیں گی۔
مشکل اور سرحدی علاقوں میں تعینات کسٹمز فارمیشنز کو بھی ضرورت کے تحت بڑی گاڑیوں کے استعمال کی اجازت دی جا سکے گی۔
ایف بی آر کے کسٹمز ونگ کو ان گاڑیوں کی الاٹمنٹ میں ترجیح حاصل ہوگی اور ہر فارمیشن اپنی ضروریات کے مطابق درخواست دے گی جس کی منظوری ایک اعلیٰ سطح کی کمیٹی دے گی۔
ضبط شدہ گاڑیوں کا مکمل ریکارڈ، تصاویر، فرانزک رپورٹ اور قانونی حیثیت ایک ڈیجیٹل سسٹم میں محفوظ کیا جائے گا تاکہ شفافیت کو یقینی بنایا جا سکے، ایف بی آر کی ضروریات پوری ہونے کے بعد رہ جانے والی گاڑیاں وفاقی اور صوبائی سرکاری اداروں کو فروخت کی جا سکیں گی۔
وفاقی اداروں کو یہ گاڑیاں مقررہ قیمت کے 15 فیصد جبکہ صوبائی اداروں کو 50 فیصد قیمت پر فراہم کی جائیں گی تاہم کسی بھی صورت میں یہ گاڑیاں کسی فرد کو ذاتی استعمال کے لیے فروخت نہیں کی جائیں گی، ادائیگی صرف سرکاری اکاوٴنٹس کے ذریعے ہوگی اور گاڑی کی حوالگی رجسٹریشن کے بعد ہی ممکن ہوگی اور خریدار ادارے کو تین ہفتوں کے اندر گاڑی وصولی کی تصدیق بھی دینا ہوگی۔
مزید برآں، ان گاڑیوں کے استعمال، فروخت اور حوالگی کی مکمل تفصیلات باقاعدگی سے رپورٹ کی جائیں گی۔
ضابطے کے مطابق گاڑیوں کی عمر مکمل ہونے پر انہیں ختم (ڈسمینٹل) کیا جائے گا اور5 سال تک فروخت نہ ہونے والی گاڑیوں کو بھی اسی عمل سے گزارا جائے گا، خلاف ورزی کی صورت میں گاڑی کی واپسی، الاٹمنٹ کی منسوخی اور متعلقہ افسران کے خلاف کارروائی کی جا سکے گی۔
Source link
Today News
وزیراعظم شہباز شریف کا پیٹرول کی قیمت میں فی لیٹر 80 روپے کمی کا اعلان
وزیراعظم شہباز شریف نے پیٹرول کی قیمت میں فی لیٹر 80 روپے لیوی کی مد میں کمی کا اعلان کر دیا اور پیٹرول کی قیمت فی لیٹر 378 روپے مقرر کردی جس کا اطلاق آج سے ہوگا۔
وزیراعظم شہباز شریف نے قوم سے خطاب میں کہا کہ خلیج میں جنگ کے باعث پورے خطے میں تیل کی قیمتیں آسمانوں سے باتیں کر رہی ہیں اور تیل کی قیمتوں میں بے پناہ اضافے نے پاکستان کو بھی لپیٹ میں لے رکھا ہے اور یہ ایسی تلخ حقیقت ہے کہ غریب کا چولھا مدھم ہو رہا ہے، کسان کے لیے بے پناہ مشکلات پیدا ہوچکی ہیں اور عام آدمی کے لیے نئے چیلنجز ابھر کر سامنے آ رہے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ میں نے اللہ کے فضل و کرم اور آپ کے دعاؤں سے حتی المقدور کوشش کی کہ عوامی بہبود اور عوام کے مشکلات کم کرنے کے لیے محدو قومی وسائل آپ کے مشکلات کم کرنے کے صرف کیا جائے اور ایک ایک پیسے کے بچت سے آپ کو اس مہنگائی کے طوفان سے بچایا جا سکے۔
ان کا کہنا تھا کہ آج عالمی مارکیٹ میں تیل کی قیمت میں ہوشربا اضافہ ہوچکا ہے اور مہنگائی جس نے دنیا کی طاقت ور معیشتوں کی بھی کمر توڑ دی ہے یقیناً پاکستان بھی اس سے بری طرح متاثر ہو رہا ہے، اسی لیےپچھلے تین ہفتوں میں عوام پر ہر روز تیل کی قیمتوں میں اضافےکا بوجھ ڈالنا قطعاً مناسب نہ سمجھا کیوں کہ میں سمجھتا ہوں کہ پاکستان میں ایک عام آدمی کس طرح زندگی بسر کرتا ہے، فجر کی نماز ادا کرکے آپ رزق حلال کی تلاش میں نکلتے ہیں اور سارا دن جاڑے اور دھوپ میں محنت کرکے اپنے بال بچوں کا پیٹ پالتے ہیں لیکن اس کے باوجود آپ کے بے پناہ مسائل ہیں اس لیے ان تین ہفتوں میں قومی وسائل سے 129 ارب روپے خرچ کرکے آپ تک اس قیامت خیز طوفان کو پہنچنے نہ دیا۔
وزیراعظم نے کہا کہ ہم سب اللہ سے دست بدعا ہیں کہ جنگ جلد سے جلد بند اور امن قائم ہوجائے، اس کے لیے پاکستان کی حکومت نے، میں نے، نائب وزیراعظم اور فیلڈ مارشل نے انتہائی خلوص نیت کے ساتھ امن قائم کرنے کے لیے دن رات کاوشیں کر رہے ہیں اور اس وقت تک اپنا یہ فرض نبھاتے رہیں گے جب تک آگ کے شعلے بجھ نہیں جاتے۔
انہوں نے کہا کہ کل قومی مشاورت کے حوالے سے وزیرخزانہ اور وزیر پیٹرولیم نے آئندہ کے لیے اعلانات کیے، اس کے پیچھے بھرپور مشاورت ہوئی، صدر پاکستان کا مشکور ہوں جنہوں نے پوری قومی قیادت کو ایوان صدر میں دعوت دی جہاں چاروں صوبوں کے وزرائے اعلیٰ، آزاد جموں و کشمیر کے وزیراعظم، گلگت بلتستان کے وزیراعلیٰ اور دیگر زعما موجود تھے اور اس کے اگلے دن وزیراعظم ہاؤس میں بھرپور مشاورت ہوئی اور کل بھی بھرپور اجتماع میں چاروں صوبوں کے وزرائے اعلیٰ تشریف فرما تھے، آزاد کشمیر، گلگت بلتستان اور وفاقی وزرا سب موجود تھے، لہٰذا بڑی عرق ریزی کے بعد جامع پروگرام کا اعلان کیا گیا۔
ان کا کہنا تھا کہ حالیہ دنوں میں بعض ممالک میں میلوں لمبی قطاریں لگیں اور لوگوں کو بےپناہ تکلیف ہوئی لیکن پاکستان میں ہم نے ان تمام معاملات کو دور رکھا اجتماعی کاوشوں اور بروقت فیصلوں کے ذریعے، اب کل کے اعلانات کے مطابق موٹر بائیکل کو ایک لیٹر کے اوپر 100 روپے کی سبسڈی دی جائے گی، ہم نے فیصلہ کیا کہ جو گڈز اور پبلک ٹرانسپورٹ میں مال بردار گاڑیوں کو سپورٹ دینے کے لیے ایک ماہ تک 100 روپے فی لیٹر کے حساب سے سبسڈی دی جائے گی، چھوٹے ٹرکوں کو 70 ہزار روپے، بڑے ٹرکوں کو 80 ہزار روپے، پبلک ٹرانسپورٹ بسوں کو ایک لاکھ روپے ماہانہ سبسڈی فراہم کی جائے گی تاکہ اشیائے ضروریہ کی قیمتوں اور کرایوں کا بوجھ آپ پر نہ پڑے۔
وزیراعظم نے کہا کہ پاکستان کے چھوٹے کسانوں کے لیے 1500 روپے فی ایکڑ امداد مہیا کرنے کا اعلان کیا گیا ہے، اسی طرح پاکستان ریلوے کے حوالے سے فیصلہ کیا کہ اکانومی کلاس کے ڈبوں میں مسافروں کے لیے کرایہ نہیں بڑھایا جائے گا، اس حوالے سے وزارت ریلوے کو واضح ہدایات جاری کردی ہیں۔
ان کا کہنا تھا کہ کل کیے گئے تمام اعلانات تمام قومی جذبات سے بھرے اقدامات کے لیے صوبائی وزرائے اعلیٰ مریم نواز، مراد علی شاہ، سہیل آفریدی، میرسرفراز بگٹی کا تہہ دل سے شکریہ ادا کرنا چاہتا ہوں جنہوں نے اس قومی مقصد کے لیے اپنے وسائل مہیا کرنے کے لیے بلاتاخیر وعدے کیے اور یہی وقت کی آواز ہے اور یہ وہ موقع ہے جس وقت اس تاریخ کے بہت بڑے چیلنج کا مقابلہ صرف اور صرف قومی یک جہتی اتفاق اور اتحاد کے ساتھ کیا جاسکتاہے۔
انہوں نے کہا کہ یہ تمام اعلانات کا اطلاق گلگت بلتستان اور آزاد کشمیر کے لیے بھی ہوگا اور وسائل وفاقی حکومت بخوشی مہیا کرے گی۔
اس حوالے سے انہوں نے کہا کہ مجھے پوری طرح احساس ہے کہ ان اقدامات کے باوجود آپ کی مشکلات میں کمی ضرور آئے گی روزمرہ کی اشیائے ضروریہ اس سے کہیں زیادہ وسائل مہیا کیے جائیں تو زیادہ نہیں ہوں گے لیکن بڑی درد مندی سے کہنا چاہتا ہوں اور وعدہ ہے جب تک آپ امن اور چین سے دوبارہ اپنی زندگی کے معمولات پر واپس نہیں آتے ہم چین سے نہیں بیٹھیں گے، ہم تمام توانائیاں اور وسائل آپ کے قدموں میں نچھاور کریں گے۔
وزیراعظم نے اعلان کیا کہ پیٹرول کی مد میں جو کل اعلان کیا گیا کہ 458 روپے تک بڑھ گئی، اس قیمت کم کرنے کے لیے پیڑول کی لیوی میں 80 روپے فی لیٹر کمی کا اعلان کرتا ہوں، اس طرح آج رات 12 بجے پیٹرول کی قیمت 458 روپے فی لیٹر سے کم کرکے 378 روپے مہیا ہوگا اور یہ کمی کم از کم اگلے ایک ماہ کے لیے اوراطلاق پورے ملک پر ہوگا، میری اور تمام صوبائی حکومتیں مل کر آپ کی مشکلات میں کمی لانے کے لیے دیوانہ وار کام کرتے رہیں گے اور اللہ کے فضل و کرم سے ہم ان شااللہ سب مل کر آپ کی مشکلات میں کمی لانے کے لیے ہر وہ قدم اٹھائیں گے جو اس نازک وقت میں وقت کی پکار ہے اور آپ کا تقاضا ہے۔
Source link
Today News
ایران کا متحدہ عرب امارات کے گیس پلانٹ پر حملہ؛ ایک جاں بحق اور 4 زخمی
اسرائیل اور امریکی حملوں کے جواب میں کے ایران خلیجی ممالک کو نشانہ بنا رہا ہے اور آج بھی یہ سلسلہ جاری رہا۔
عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق متحدہ عرب امارات میں گیس پلانٹ پر خوفناک آگ بھڑک اُٹھی جس میں ایک مصری شہری جاں بحق جبکہ 2 پاکستانی اور 2 مصری زخمی ہوگئے۔
حکام نے دعویٰ کیا ہے کہ ایرانی حملے میں میزائل کو فضا میں ہی ناکارہ بنادیا گیا تاہم جلتے ہوئے ملبے کے ٹکڑے گیس پلانٹ پر گرے جس آگ بھڑک اُٹھی۔
اماراتی حکام نے مزید بتایا کہ آگ پر قابو پالیا گیا اور زخمیوں کو اسپتال منتقل کردیا گیا جہاں ان کی حالت خطرے سے باہر بتائی جا رہی ہے۔
ایک اور رپورٹ کے مطابق متحدہ عرب امارات کے گیس پلانٹ پر گرنے والے میزائل کے ٹکروں اور ملبے سے 12 افراد زخمی ہوئے۔
کویت میں بھی آج صورتحال دن بھر کشیدہ رہی، جہاں متعدد بار ایئر ریڈ سائرن بجائے گئے جب کہ الاحمدی ریفائنری کے مختلف یونٹس میں لگنے والی آگ پر کئی گھنٹوں بعد قابو پالیا گیا۔
دوسری جانب سعودی عرب نے بھی متعدد میزائل اور ڈرون حملوں کو فضا میں ہی تباہ کرنے کا دعویٰ کیا ہے، جبکہ بحرین میں بھی صبح سے شام تک ایئر ریڈ وارننگز جاری رہیں۔
مسلسل حملوں کے باعث خلیجی تعاون کونسل کے تقریباً تمام ممالک کسی نہ کسی حد تک متاثر ہوئے ہیں، جس سے خطے میں سیکیورٹی خدشات اور کشیدگی میں مزید اضافہ ہو گیا ہے۔
Today News
ایران میں گرائے گئے طیارے کا پائلٹ مل گیا دوسرا تاحال لاپتا ہے؛ امریکا
ایران میں گرائے گئے امریکی طیارے میں پائلٹ اور معاون پائلٹ موجود تھے جن میں سے ایک تاحال لاپتا ہے۔
امریکی نشریاتی ادارے سی این این نے اپنی رپورٹ میں انکشاف کیا ہے کہ ایران میں گرائے گئے امریکی لڑاکا طیارے کے ایک پائلٹ کو امریکی فورسز نے بازیاب کرا لیا۔
سی این این کو یہ اہم معلومات امریکا کے تین باخبر ذرائع نے دیں۔ جن کا کہنا ہے کہ بازیاب ہونے والا پائلٹ اس وقت امریکی تحویل میں ہے اور اس کی حالت خطرے سے باہر ہے۔
رپورٹ کے مطابق طیارے میں موجود دوسرے رکن کے بارے میں تاحال کوئی واضح معلومات سامنے نہیں آئی ہیں۔ تلاش کا کام تاحال جاری ہے۔
خیال رہے کہ امریکی ذرائع نے یہ بھی تصدیق کی ہے کہ تباہ ہونے والا طیارہ F-15E Strike Eagle تھا جو ایک جدید لڑاکا طیارہ ہے اور فضا سے فضا اور فضا سے زمین دونوں قسم کے حملے کرنے کی صلاحیت رکھتا ہے۔
عام طور پر اس طیارے میں دو افراد سوار ہوتے ہیں جن میں ایک پائلٹ جبکہ دوسرا ویپن سسٹمز آفیسر ہوتا ہے جو ہتھیاروں اور ٹارگٹنگ سسٹم کو کنٹرول کرتا ہے۔
واضح رہے کہ ایران نے دعویٰ کیا تھا کہ اس نے 24 گھنٹوں میں 2 امریکی جنگی طیارے F-35 کو مار گرایا ہے تاہم امریکا نے ایک F-15E کے مار گرائے جانے کی تصدیق کی ہے۔
-
Today News2 weeks ago
ایران کے کلسٹر میزائلوں سے اسرائیل پر تازہ حملے، صہیونی دفاعی نظام ناکام رہا
-
Today News2 weeks ago
یوم پاکستان اور اس کے تقاضے
-
Sports1 week ago
Sinner powers past Michelsen to reach Miami quarter-finals
-
Magazines7 days ago
The secret life of insects in the urban world
-
Sports7 days ago
Sabalenka, Sinner keep ‘Sunshine Double’ in sight with Miami Open wins
-
Today News2 weeks ago
وزیراعظم کا ملائیشین ہم منصب سے ٹیلیفونک رابطہ، عید کی مبارکباد، ملکر کام جاری رکھنے پر اتفاق
-
Today News2 weeks ago
امریکی غرور اور طاقت کی علامت ایف 35 کو نشانہ بنایا ہے، اسپیکر ایرانی پارلیمنٹ
-
Today News2 weeks ago
ایم کیو ایم کے دو سابق گورنرز