Today News
حیدرآباد، کھلے سیوریج ہولز خطرہ بن گئے، شہریوں کی جانیں داؤ پر لگ گئیں
حیدرآباد:
شہر میں بغیر ڈھکن کے کھلے سیوریج ہولز شہریوں کے لیے سنگین خطرہ بنتے جا رہے ہیں، جہاں آئے روز حادثات میں اضافہ دیکھنے میں آ رہا ہے۔
تفصیلات کے مطابق اسلام آباد چوک روڈ پر ایک نوجوان کھلے سیوریج ہول میں گر گیا۔ عینی شاہدین کے مطابق نوجوان مکمل طور پر گٹر میں ڈوب گیا تھا تاہم موقع پر موجود راہگیروں نے فوری طور پر اپنی مدد آپ کے تحت اسے باہر نکال لیا جس کے باعث اس کی جان بچ گئی۔
واقعے کی ویڈیو بھی سوشل میڈیا پر وائرل ہو گئی ہے، جس میں نوجوان کو گٹر سے نکلنے کے بعد بھیگی حالت میں سڑک کنارے بیٹھا دیکھا جا سکتا ہے جبکہ اس کے گرد شہریوں کی بڑی تعداد جمع ہے۔
دوسری جانب اتوار کی دوپہر ٹنڈوجام کے علاقے میں بھی ایک افسوسناک واقعہ پیش آیا جہاں 5 سالہ بچہ کھلے گٹر میں گر گیا۔
خوش قسمتی سے وہاں موجود افراد نے بروقت کارروائی کرتے ہوئے بانس کی مدد سے بچے کو باہر نکال لیا جس سے اس کی جان محفوظ رہی۔
شہریوں نے انتظامیہ کی غفلت پر شدید تشویش کا اظہار کرتے ہوئے مطالبہ کیا ہے کہ کھلے سیوریج ہولز کو فوری طور پر ڈھانپا جائے تاکہ مزید حادثات سے بچا جا سکے۔
Today News
ارضی پلیٹیں ٹکرانے سے آبنائے جبل الطارق ماضی بن جائے گی
لاہور:
افریقہ اور یورپ کے براعظموں کے علاوہ بحیرہ روم اور بحراوقیانوس کو باہم ملاتی 36 میل چوڑی آبنائے جبل الطارق تاریخی و اہم بحری گذرگاہ ہے اسی کو عبور کرکے نامور مسلم جرنیل، طارق بن زیاد نے اسپین فتح کیا تھا۔
اب لزبن یونیورسٹی پرتگال اورجوہانس گٹن برگ یونیورسٹی، جرمنی کے ماہرین ارضیات نے مشترکہ تحقیق سے دریافت کیا ہے اس آبنائے کی تہہ میں افریقی اور یورشیائی ارضی پلیٹیں ٹکرا رہی ہیں۔
اسی تصادم کے باعث مستقبل میں دونوں پلیٹیں آپس میں مل جائیں گی یہ عمل جنم لیتے ہی آبنائے جبل الطارق ماضی کا حصہ بن جائیگی۔
Today News
ایران کے 16 بیلسٹک میزائل، 42 ڈرونز کو مار گرایا گیا، متحدہ عرب امارات
متحدہ عرب امارات کی وزارت دفاع نے کہا ہے کہ فضائی دفاعی نظام نے اتوار کو ایران سے فائر کیے گئے 16 بیلسٹک میزائل اور 42 ڈرونز کو مار گرایا ہے۔
متحدہ عرب امارات کی وزارت دفاع نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر جاری بیان میں کہا کہ متحدہ عرب امارات کے فضائی دفاعی نظام نے ایران کی جانب سے حملوں کے آغاز سے اب تک فائر کیے گئے 414 بیلسٹک میزائل، 15 کروز میزائل اور ایک زہار 914 ڈرونز کو ناکارہ بنایا ہے۔
وزارت دفاع نے کہا کہ ایرانی حملوں میں اب تک دو فوجی کے علاوہ دو مراکش اور دیگر شہری جاں بحق ہوئے، جن کا تعلق پاکستان، نیپال، بنگلہ دیش، فلسطین اور بھارت سے تھا، اس کے علاوہ 178 افراد زخمی بھی ہوئے۔
ایران نے خطے کے دیگر ممالک میں قائم امریکی فوجی بیسز کو بھی نشانہ بنایا ہے، جس میں سعودی عرب، کویت، اردن، عراق اور دیگر شامل ہیں۔
بحرین کی حکومت کے مطابق جنگ کے آغاز سے اب تک ایران کے 174 میزائل اور 391 ڈرونز کو مار گرایا گیا ہے۔
ادھر کویت کی وزارت دفاع نے بیان میں کہا کہ کویت میں ایرانی حملے کے نتیجے میں فوجی کیمپ پر 10 کویتی فوجی زخمی ہو گئے ہیں، جنہیں طبی امداد فراہم کی جا رہی ہے اور فوجی کیمپ پر مادی نقصان بھی ہوا ہے۔
کویت کی وزارت دفاع کے ترجمان نے بتایا کہ گزشتہ 24 گھنٹوں میں کویتی فضائی حدود میں 14 بیلسٹک میزائل اور 12 ڈرونز داخل ہوئے۔
یاد رہے کہ 28 فروری کو اسرائیل اور امریکا نے ایران پر حملے شروع کیے تھے، جس کے نتیجے میں ایران کے سپریم لیڈر آیت اللہ خامنہ ای اور پاسداران انقلاب کے اعلیٰ کمانڈرز سمیت دو ہزار سے زائد شہری شہید ہوچکے ہیں، جن میں بچے بھی شامل ہیں۔
ایران نے امریکا اور اسرائیل کے حملوں کے جواب میں اسرائیل پر براہ راست جبکہ خلیجی ممالک میں قائم امریکی فوجی بیسز پر ڈرون اور میزائل حملے شروع کردیے۔
Source link
Today News
پی ایس ایل 11: قلندرز بمقابلہ کنگز میں مبینہ بال ٹیمپرنگ سے متعلق بڑی خبر!
پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) 11 میں لاہور قلندرز اور کراچی کنگز کے درمیان میچ میں مبینہ بال ٹیمپرنگ کے معاملے پر میچ ریفری روشن ماہناما نے پر سماعت کی۔
ذرائع کے مطابق میچ ریفری نے لاہور قلندرز کے فخر زمان اور ٹیم منیجر کو طلب کیا۔ سماعت میں فخر زمان نے اپنے اوپر لگائے گئے الزامات کو تسلیم کرنے سے انکار کردیا۔
فخر زمان کے انکار کے بعد مزید مزید سماعت آج کی جائے گی۔
واضح رہے لاہور قلندرز اور کراچی کنگز کے درمیان میچ کے 19 ویں اوور کے اختتام پر امپائرز نے گیند تبدیل تھی اور لاہور قلندرز کو پانچ رنز کا جرمانہ کیا تھا۔
میچ امپائرز کی رپورٹ پر میچ ریفری نے فخر زمان اور منیجر کو طلب کیا تھا۔
کراچی کنگز نے لاہور قلندرز کو 4 وکٹوں سے شکست دی۔
Source link
-
Magazines2 weeks ago
STREAMING: CHOPRA’S PIRATES – Newspaper
-
Sports2 weeks ago
Pumped up Pakistan face Bangladesh in ODI series decider – Sport
-
Magazines2 weeks ago
STREAMING: BUILT FOR ACTION – Newspaper
-
Sports2 weeks ago
Pakistan win toss, opt to bowl in final ODI against Bangladesh – Pakistan
-
Entertainment2 weeks ago
Emaan Fatima’s Latest Message after Reconciliation News
-
Entertainment2 weeks ago
Faiza Hasan Reveal’s Husband’s Reaction To Daughter Becoming Actress
-
Entertainment2 weeks ago
Sana Faysal Replies To Saba Faisal’s Viral Statement
-
Sports2 weeks ago
Buttler ready to continue England career despite ‘poor’ T20 World Cup – Sport