Connect with us

Today News

خاتون سمیت 2 افراد کو یرغمال بناکر 40 لاکھ روپے چھینے والے 5 ملزمان گرفتار

Published

on


راولپنڈی کے تھانہ ریس کورس کے علاقے میں ارشد زمان عرف لنگڑا  نے بیرون ملک بیٹھ کر اپنے عزیز اقارب کے زریعے ایک مزید واردات کرڈالی۔

خاتون اور اس کے بھانجے کو مکان کی خریداری کا جھانسہ دیکر یرغمال بنالیا اور چالیس لاکھ روپے چھین لیے  پولیس نے مقدمہ درج کرکے پانچ ملزمان کو گرفتار کرلیا۔

تھانہ ریس کورس کو مقدمہ درج کراتے ہوئے راجہ ٹاؤن کی  رہائشی مسماتہ شمیم اختر نے موقف اختیار کیا کہ حال ہی میں پراپرٹی ڈیلر کے زریعے  مکان فروخت کیا حج کے لیے بھی رقم جمع کر رکھی تھی اور بیٹی کے شادی کے لیے بنا زیور فروخت کیا تھا۔

اس کا علم ندیم نامی پراپرٹی ڈیلر کو ہوا میرے پاس رقم موجود ہے جس پر ندیم نے شاید نامی شخص کو اپنا پارٹنر اور انور اسلم کو ایک مکان کا مختار عام ظاہر کرکے رقم مکان خریدنے میں لگا کر برابر منافع دینے کا لالچ دیا اور  مجھے اور بھانجے کو محلہ حاجیاں لے گیے جہاں جمشید ۔انور اسلم سمیت 13 مرد و خواتین ،چار نامعلوم افراد اور دو نامعلوم خواتین موجود تھیں۔

وہاں پرحاجی ارشد زمان عرف لنگڑا جو بیرون ملک تھا کو ویڈیو کال پر لیا جس نے کہا کہ مکان میرا ہے اور انور اسلم میرا مختار عام آپ مکان کا سودا کرلیں وہان موجود افراد کی حرکات دیکھ شک گزرا تو میں نے بھانجے سے کیا طبعیت خراب ہے  بعد میں آکر سودا کرلیں گے۔

اس پر ندیم اور شاید زبردستی روکنے لگے اور حاجی ارشد زمان کو بتایاکہ یہ لوگ نکل رھے ہیں  تو حاجی ارشد زمان نے انھیں کہا کہ ان سے پیسے لے لو اور مرمت کرو جس پر ندیم، شاید  وغیرہ نے ہمیں یرغمال بنا لیا اور  چالیس لاکھ روپے  چھین لیے ملزمان نے جان سے مارنے کی دھمکیاں دیکر اسٹامپ پیپر پر زبردستی انگوٹھے لگوائے و دستخط کروائے، سخت زیادتی ہوئی ہے مقدمہ درج کیا جائے۔

پولیس  حکام کا کہنا تھا کہ خاتون کی درخواست پر ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کرکے پانچ ملزمان کو گرفتار کرلیا گیا ہے مزید تفتیش و ملزمان کی گرفتاری کے لیے چھاپے جاری ہیں۔

راولپنڈی پولیس کے آفیسر نے بتایاکہ ارشد زمان عرف لنگڑا فراڈ و دھوکہ دہی معاملات میں  راولپنڈی پولیس کا ریکارڈ یافتہ ہے  کچھ ان دنوں بیرون ملک مقیم ہے۔





Source link

Continue Reading
Click to comment

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Today News

کراچی میں اندھے قتل کا معمہ حل، پولیس نے ملزم کو خیبر پختونخوا سے کیسے گرفتار کیا؟

Published

on



کلفٹن کے علاقے میں 70 سالہ بزرگ شہری کو قتل کرنے والے ملزم کو پولیس نے صوبہ خیبر پختونخوا سے گرفتار کر لیا۔

ساؤتھ انویسٹیگیشن پولیس نے کے پی کے میں اہم ٹارگیٹڈ کارروائی کرتے ہوئے ملزم کو تکنیکلی بنیادوں پر خیبر پختونخوا کے علاقے صوابی سے گرفتار کر لیا۔

ایس ایس پی توحید رحمان کے مطابق گرفتار ملزم مقتول کا گھریلو ملازم نکلا، گرفتار ملزم نے گزشتہ ماہ مقتول عارف انیس کو گلا گھونٹ کے قتل کیا تھا۔ مقتول کے قتل کا مقدمہ 3 مارچ کو تھانہ کلفٹن میں درج ہوا تھا۔

ایس ایس پی توحید رحمان نے بتایا کہ مقتول کی لاش گلیکسی اپارٹمنٹ کے باتھ روم سے ملی تھی، مقتول اپنے فلیٹ میں اکیلا رہائش پذیر تھا۔ ملزم سے مقتول کو رقم کے لین دین پر قتل کیے جانے کا انکشاف ہوا۔

ایس ایس پی ساؤتھ انویسٹیگیشن کے مطابق گرفتار ملزم سے مزید تفتیش کا عمل جاری ہے، مزید قانونی کارروائی عمل میں لائی جا رہی ہے۔



Source link

Continue Reading

Today News

اسرائیل نے فلسطینیوں کو مسجد اقصیٰ میں نماز عید کی ادائیگی سے روک دیا

Published

on


اسرائیلی فورسز نے عید الفطر کے موقع پر فلسطینیوں کو مسجد الاقصیٰ میں نماز عید ادا کرنے سے روک دیا۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق 1967 کے بعد پہلی بار رمضان کے اختتام پر مسجد اقصیٰ کو مکمل طور پر بند رکھا گیا، جس کے باعث فلسطینی نمازیوں کو اندر داخل ہونے کی اجازت نہیں دی گئی۔

رپورٹس میں بتایا گیا ہے کہ اسرائیلی پولیس نے مسجد کے داخلی راستوں پر رکاوٹیں کھڑی کر دیں اور سیکیورٹی اہلکار تعینات کیے، جس کے باعث سینکڑوں فلسطینیوں کو بیت المقدس کے پرانے شہر کے باہر نماز عید ادا کرنا پڑی۔

اسرائیلی حکام کا مؤقف ہے کہ یہ اقدام ایران کے ساتھ بڑھتی کشیدگی اور سیکیورٹی خدشات کے پیش نظر کیا گیا، تاہم فلسطینی حلقوں نے اس فیصلے پر شدید تحفظات کا اظہار کیا ہے۔

فلسطینیوں کا کہنا ہے کہ اس طرح کے اقدامات مستقبل میں بھی مذہبی عبادات پر پابندیوں کا باعث بن سکتے ہیں، جو ایک خطرناک رجحان کی نشاندہی کرتا ہے۔





Source link

Continue Reading

Today News

کراچی: سی ٹی ڈی کی بڑی کارروائی، ریلوے ٹریک دھماکوں میں ملوث 5 دہشت گرد گرفتار

Published

on


کراچی: سی ٹی ڈی کی بڑی کارروائی، ریلوے ٹریک دھماکوں میں ملوث 5 دہشت گرد گرفتار

کراچی میں سی ٹی ڈی، سویلین اور وفاقی حساس اداروں نے مشترکہ کارروائی کرتے ہوئے ریلوے ٹریک پر دھماکے کا منصوبہ ناکام بنا دیا، کالعدم تنظیم بلوچ ریپبلکن گارڈ کے 5 دہشت گرد گرفتار کر لیے گئے۔

گرفتار دہشت گردوں کے قبضے سے بارودی مواد، آئی ای ڈی اور اسلحہ ایمونیشن برآمد ہوا ہے، جبکہ گرفتار ملزمان میں کمانڈر جھنور، علی جان، نور محمد، جامک اور نیاز شامل ہیں۔

وزیر داخلہ سندھ ضیاء الحسن لنجار نے کامیاب کارروائی پر ڈی آئی جی سی ٹی ڈی، وفاقی حساس اداروں اور ٹیموں کو شاباش دیتے ہوئے کہا ہے کہ دہشت گرد انسانیت کے دشمن ہیں اور ان کے خلاف کارروائیاں قابلِ ستائش ہیں۔

حکام کے مطابق گرفتار دہشت گرد کالعدم تنظیم بلوچ ریپبلکن گارڈ سے وابستہ ہیں اور دوران تفتیش انہوں نے متعدد کارروائیوں کا اعتراف کیا، جن میں 18 جون 2025 کو جیکب آباد، 28 جولائی، 7 اکتوبر (جعفر ایکسپریس)، 16 دسمبر 2025 اور 26 جنوری 2026 کو ضلع شکارپور کے مختلف علاقوں میں ریلوے ٹریک پر دھماکے شامل ہیں۔

تحقیقات میں یہ بھی انکشاف ہوا ہے کہ دہشت گردوں نے بلوچستان کے علاقے لہڑی سے ٹریننگ حاصل کی، جہاں انہیں اسلحہ چلانے اور آئی ای ڈی نصب کرنے کی تربیت دی گئی، جبکہ بارودی مواد بھی وہیں سے فراہم کیا جاتا تھا۔

سی ٹی ڈی کے مطابق دہشت گرد قانون نافذ کرنے والے اداروں سے بچنے کے لیے بارودی مواد کی ترسیل فیملی کے ہمراہ کرتے تھے، جبکہ نیٹ ورک کی نشاندہی جدید تکنیکی بنیادوں پر کی گئی۔

حکام کا کہنا ہے کہ سہولت کاروں، ساتھیوں اور سرپرستوں کی گرفتاری کے لیے وفاقی حساس اداروں کے ساتھ مل کر مزید ٹیمیں تشکیل دے دی گئی ہیں، جبکہ گرفتار ملزمان سے تفتیش جاری ہے اور مزید اہم انکشافات کی توقع ہے۔





Source link

Continue Reading

Trending