Today News
خامنہ ای کی اہلیہ زندہ ہیں، ایرانی سرکاری میڈیا
ایران کے سرکاری میڈیا نے کئی روز بعد سپریم لیڈر خامنہ ای کی اہلیہ منصورا باغزادہ خامنہ ای کی شہادت کی تردید کردی۔
ایران کی سرکاری میڈیا رپورٹ کے مطابق اسرائیل اور امریکا کے حملے میں خامنہ ای کی اہلیہ منصورا باغزادہ خامنہ ای شدید زخمی ہوئیں تھیں جس کے بعد انہیں اسپتال منتقل کیا گیا۔
رپورٹ کے مطابق وہ اسپتال میں زیر علاج تھیں کہ اس دوران اُن کی موت کی خبر دنیا بھر میں وائرل ہوگئی جبکہ وہ اب بھی حیات اور روبہ صحت ہیں۔
واضح رہے کہ 28 فروری کو امریکا اور اسرائیل نے تہران میں ایک مشترکہ کارروائی کی جس میں ایران کے سپریم لیڈر خامنہ ای، اعلیٰ قیادت اور خاندان کے دیگر افراد شہید ہوئے تھے۔
حملے کے چار روز بعد خامنہ ای کی اہلیہ کی شہادت کی خبریں دنیا بھر میں پھیل گئیں تھیں جس کے بعد آج ایران کے سرکاری میڈیا نے تردید کی ہے۔
Today News
پاک-افغان کشیدگی؛ غیر مسلح افراد کی جانوں کی قدرہرحال میں مقدم ہونی چاہیے، جنرل (ر) سعید
لیفٹننٹ جنرل (ر) محمد سعید نے کابل میں شہری مقام کو نشانہ بنائے جانے کے افغان طالبان حکومت کے دعوؤں پر شکوک کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ غیرمسلح افراد کی قدرہر حال میں مقدم ہونی چاہیے۔
لیفٹننٹ جنرل (ر) محمد سعید نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر بیان میں کہا کہ افغان طالبان کے دعوؤں پر بھی سوالات اٹھائے جا رہے ہیں، جنگی کارروائیوں میں شہریوں کا نقصان ہمیشہ عالمی برادری، انسانی حقوق کی تنظیموں اور بین الاقوامی قوانین کے لیے باعث تشویش رہا ہے۔
انہوں نے کہا کہ غیر مسلح افراد کی جانوں کی قدرہرحال میں مقدم ہونی چاہیے، افغان طالبان کے برسر اقتدار آنے کے بعد پاکستان میں دہشت گردی کے واقعات میں نمایاں اضافہ ہوا۔
ان کا کہنا تھا کہ مبینہ طور پرافغانستان سے کام کرنے والے گروہوں کی کارروائیوں کے نتیجے میں تقریباً 5 ہزار پاکستانی شہری جان کی بازی ہار چکے ہیں اور ان گروپس میں شامل 60 سے 70 فیصد تک عناصر افغان شہریوں پر مشتمل ہیں۔
لیفٹننٹ جنرل (ر) محمد سعید نے کہا کہ افغان طالبان کے کابل میں حالیہ حملے سے متعلق دعوؤں پر شکوک پائے جاتے ہیں، کیا صرف ایک فریق کا بیان حتمی ثبوت کے طور پر تسلیم کیا جا سکتا ہے۔
انہوں نے کہا کہ اگر واقعی کسی بحالی مرکز یا شہری مقام کو نشانہ بنایا گیا ہے تو افغان حکام کو چاہیے کہ غیر جانب دار بین الاقوامی میڈیا کو موقعے پر لے جا کر حقائق دنیا کے سامنے رکھیں۔
ان کا کہنا تھا کہ حملے کے بعد سامنے آنے والی ویڈیوز میں مسلسل دھماکوں اور آگ بھڑکنے کے مناظر دیکھے گئے، جو مبینہ طور پر اسلحہ ذخیرہ گاہ کو نشانہ بنائے جانے کی طرف اشارہ کرتے ہیں اوراسی تناظر میں یہ سوال بھی اٹھایا گیا کہ اگر واقعی سیکڑوں شہری ہلاکتوں کا دعویٰ درست ہے تو اجتماعی جنازے یا واضح شواہد کیوں پیش نہیں کیے گئے۔
لیفٹننٹ جنرل (ر) سعید نے کہا کہ اس طرح کے دعوؤں اور جوابی بیانات کے درمیان حقیقت تک رسائی کے لیے شفاف تحقیقات اور غیرجانب دار ذرائع کی تصدیق ناگزیر ہے تاکہ شہری جانوں کے تحفظ کو یقینی بنایا جا سکے اور کسی بھی قسم کی غلط معلومات یا پروپیگنڈے سے بچا جا سکے۔
Source link
Today News
FIH officially announces groups for Men’s Hockey World Cup 2026
انٹرنیشنل ہاکی فیڈریشن (FIH) نے بیلجیئم اور ہالینڈ میں ہونے والے مینز ہاکی ورلڈ کپ 2026 کے گروپس کا باضابطہ اعلان کر دیا ہے۔پاکستان ہاکی ٹیم کو مشکل ترین ‘پول ڈی’ میں ڈراز کے شفاف طریقہ کار کے بعد رکھا گیا ہے جہاں اسے روایتی حریف بھارت، انگلینڈ اور ویلز جیسی مضبوط ٹیموں کا سامنا کرے پڑے گا۔
تفصیلات کے مطابق ورلڈ کپ 2026 کے لیے ڈراز مکمل کرلئے گئے ہیں۔ پاکستان کے گروپ پول ڈی بھارت اور یورپی قوت انگلینڈ کی موجودگی نے اسے ٹورنامنٹ کا سب سے دلچسپ گروپ بنا دیا ہے۔ شائقینِ ہاکی خاص طور پر پاک-بھارت ٹاکرے کے منتظر ہیں جو عالمی سطح پر ہمیشہ توجہ کا مرکز رہتا ہے۔دیگر گروپس کی صورتحال:
پول اے: نیدر لینڈز، ارجنٹائن، نیوزی لینڈ اور جاپان۔پول بی: بیلجیئم، جرمنی، فرانس اور ملائیشیا۔پول سی: آسٹریلیا، اسپین، آئرلینڈ اور جنوبی افریقہ شامل ہیں۔
پاکستان ہاکی فیڈریشن (PHF) کے ذرائع کے مطابق ورلڈ کپ جیسے بڑے ایونٹ کے لیے قومی ٹیم کی تیاریوں کا جامع پلان تیار کیا جا رہا ہے۔ فیڈریشن کا ہدف ہے کہ کھلاڑیوں کو بین الاقوامی معیار کی تربیت فراہم کی جائے تاکہ وہ پول ڈی کی مضبوط ٹیموں کے خلاف بہترین نتائج دے سکیں۔
یاد رہے کہ ہاکی ورلڈ کپ 2026 کی میزبانی مشترکہ طور پر بیلجیئم اور نیدر لینڈز کر رہے ہیں۔ پاکستان، جو ماضی میں چار بار ورلڈ چیمپئن رہ چکا ہے، اس بار اپنی کھوئی ہوئی ساکھ بحال کرنے کی بھرپور کوشش کرے گا۔ قومی ٹیم کی پول ڈی میں موجودگی کو ماہرین نے ‘بڑا امتحان’ قرار دیا ہے، تاہم امید ظاہر کی جا رہی ہے کہ گرین شرٹس میگا ایونٹ میں سرپرائز دینے کی صلاحیت رکھتے ہیں۔
Today News
سرکاری ڈاکٹر اور رپورٹس پر یقین نہیں، عمران خان کی دوسری آنکھ خراب ہونے کا خدشہ ہے، علیمہ خان
پاکستان تحریک کے بانی کی ہمشیرہ علیمہ خان نے سرکاری رپورٹ کو مسترد کرتے ہیں اور حکومتی ڈاکٹروں پر یقین نہیں ہے، اب ہمیں عمران خان کی دوسری آنکھ خراب ہونے کا خدشہ ہے۔
ایکسپریس نیوز کے مطابق اڈیالہ جیل ماربل فیکٹری ناکے کے قریب میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے علیمہ خان نے کہا کہ آج جیل کے باہر رمضان کی آخری افطاری تھی، جب ملاقات ہو گی تو انھیں بتائیں کہ کتنے لوگوں نے ان سے اظہار یکجہتی کی۔
انہوں نے کہا کہ ہمارا اصل مسئلہ بانی کا علاج ہے، فیملی کا اصل مسئلہ بانی کا علاج ہے، سرکاری رپورٹ کو ہم مکمل طور پر مسترد کرتے ہیں اور سرکاری ڈاکٹروں پر یقین نہیں کرتے۔
علیمہ خان نے کہا کہ سپریم کورٹ نے ایک ایسی رپورٹ منظور کی جو پیش کی گئی، کیا اسکو میڈیکل رپورٹ کہتے ہیں، ہائیکورٹ میں جج اچھے تھے، جنھوں نے ایڈووکیٹ جنرل سے اچھے سوال کیے جس پر انہوں نے بتایا کہ بانی کو اسپتال لے جانے سے امن وامان کی صورتحال خراب ہو گی۔ یہ کس قسم کا بہانہ بنایا یہ ماننے والی بات ہے ؟ ایسا لگتا ہے فیصلہ کہیں اور سے لکھا ہوا آیا ہے۔
انہوں نے کہا کہ بانی کو جان کر جیل کے اندر رکھا جا رہا ہے تاکہ انکی آنکھ ضائع ہو جائے،یہ مجرمانہ عمل ہے، چیف کمشنر انہی دو نامعلوم ڈاکٹروں کا بورڈ بنائیں گے جنکو ہم جانتے نہیں، ہم چیف کمشنر کی بات پر کیسے یقین کریں کیونکہ وہ خود محسن نقوی کے ماتحت کام کرتے ہیں۔
علیمہ خان نے کہا کہ اب ڈاکٹر عظمی کی پٹیشن ہمارے وکیل لیکر سپریم کورٹ جائیں گے،ہم اپنی جدوجہد جاری رکھیں گے، بانی کی ملاقات اسلئے بند ہے تاکہ ہمیں پتہ نہ چلے کہ بانی کی آنکھ کیسی ہے، ہمیں انکی دوسری آنکھ خراب ہونے کا خدشہ ہے۔
انہوں نے کہا کہ آج بشری بی بی کی فیملی کو بھی نہیں ملنے دیا گیا کیونکہ اس سے قبل بشری بی بی کی فیملی نے دو مرتبہ بانی کی صحت کا پیغام دیا تھا۔
علیمہ خان نے کہا کہ ہم دوبارہ سپریم کورٹ جائیں گے،اعتزاز احسن کے شکر گزار ہیں وہ آئے اور ہمارے ساتھ بیٹھے ، عید کے بعد اگر ایسا جاری رکھا گیا تو حالات بدلیں گے، ہم انکو اچھے طریقے سے کہہ سکتے ہیں کہ بس کردیں اور بانی کاعلاج کرائیں۔
-
Magazines2 weeks ago
Story Time: Culinary Disasters – Newspaper
-
Sports2 weeks ago
Bangladesh recall Litton, Afif for Pakistan ODI series – Sport
-
Business2 weeks ago
Privatisation Commission board recommends Fauji Fertiliser’s inclusion in consortium that won PIA auction – Pakistan
-
Entertainment2 weeks ago
Fans React to Nadia Khan’s Wrinkles in Filter-Free Video
-
Sports2 weeks ago
Haris among 14 Pakistanis on The Hundred final list – Sport
-
Today News2 weeks ago
prime minister contact Lebanon counterpart solidarity against israeli aggression
-
Entertainment2 weeks ago
Muneeb Butt Reveals Reason Of Blessings in His Income
-
Business2 weeks ago
Global markets turmoil intensifies on Iran war – Business