Today News
خانہ کعبہ کی تقدس اور خوبصورتی کیلیے اہم کام کا آغاز کر دیا گیا
مکہ مکرمہ:
روح پرور فضاؤں اور ایمان افروز لمحات کے درمیان بیت اللہ شریف کی خوبصورتی اور تقدس کو مزید محفوظ بنانے کے لیے اہم کام کا آغاز کر دیا گیا ہے۔
حرمین شریفین کی انتظامیہ کے مطابق جدید ٹیکنالوجی کی مدد سے بیت اللہ شریف کے بیرونی اور اندرونی حصوں کی دیواروں کو مضبوط اور محفوظ بنایا جا رہا ہے۔
اس نازک اور مقدس ذمہ داری کے لیے ماہر اور تجربہ کار کاریگر خدمات سرانجام دے رہے ہیں، جو نہایت احتیاط اور عقیدت کے ساتھ اس کام میں مصروف ہیں۔
انتظامیہ کا کہنا ہے کہ یہ اقدامات خانہ کعبہ کے تقدس اور حفاظت کو برقرار رکھنے کے لیے کیے جا رہے ہیں تاکہ دنیا بھر سے آنے والے لاکھوں زائرین اس مقدس مقام پر پرسکون اور محفوظ عبادت کر سکیں۔
مزید بتایا گیا ہے کہ یہ کام آئندہ چند روز میں مکمل کر لیا جائے گا، جس کے بعد مسجد الحرام میں آنے والے زائرین ایک بار پھر اسی روحانی کیفیت کے ساتھ عبادات ادا کر سکیں گے۔
Today News
امریکا، ایرانی حکومت سے تعلقات کے شک میں 3 ایرانی نژاد افراد گرفتار، گرین کارڈ منسوخ
واشنگٹن:
امریکا کے وفاقی حکام نے قومی سلامتی کے خدشات کے تحت ایرانی نژاد تین افراد کو حراست میں لے لیا ہے جن کے بارے میں دعویٰ کیا جا رہا ہے کہ ان کے تعلقات ایرانی حکومت سے منسلک تھے۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق یہ کارروائی اس وقت عمل میں آئی جب امریکی وزیر خارجہ مارکو روبیو کی جانب سے ان افراد کی مستقل رہائشی حیثیت (گرین کارڈ) منسوخ کرنے کا حکم جاری کیا گیا۔
گرفتار افراد میں سید عیسیٰ ہاشمی، مریم طہماسبی اور ان کا بیٹا شامل ہیں، جنہیں امریکی امیگریشن اینڈ کسٹمز انفورسمنٹ کی تحویل میں لے لیا گیا ہے۔
حکام کے مطابق تینوں افراد کے خلاف ملک بدری کے لیے قانونی کارروائی جاری ہے تاہم ان پر عائد الزامات کی مکمل تفصیلات تاحال عوام کے سامنے نہیں لائی گئیں۔
Today News
کیا پی ٹی آئی کے اسیر رہنما اعجاز چوہدری کو اسپتال منتقل کیا گیا؟ جیل حکام نے تردید کردی
کوٹ لکھپت جیل حکام نے سوشل میڈیا پر چلنے والی خبر کی تردید کی ہے کہ پاکستان تحریک اںصاف(پی ٹی آئی) کے سینئر رہنما اور سابق سینیٹر اعجاز چوہدری کی جیل میں طبیعت ناساز ہونے پر اسپتال منتقل کردیا گیا۔
سوشل میڈیا پر پرانی خبر اور ویڈیو گردش کر رہی ہے کہ رہنما تحریک انصاف اعجاز چوہدری کو کوٹ لکھپت جیل لاہور سے اسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔
جیل حکام کی جانب سے اس خبر کی تردید کی جا رہی ہے جبکہ سوشل میڈیا میں دعویٰ کیا گیا کہ اعجاز چوہدری کو پولیس کی سخت سیکیورٹی میں جیل سے اسپتال منتقل کیا گیا۔
اس حوالے سے ایک ویڈیو بھی جاری کی گئی ہے، جس میں انہیں اسپتال میں زیرعلاج دکھایا گیا ہے۔
یاد رہے کہ سابق سینیٹر اعجاز چوہدری کو 9 مئی 2023 کو عمران خان کی القادر ٹرسٹ کرپشن کیس میں گرفتاری کے بعد ہونے والے جلاؤ گھیراؤ کے مختلف کیسز میں گرفتار کیا گیا تھا، انہیں سابق وزیرخارجہ شاہ محمود قریشی، میاں محمود الرشید، ڈاکٹر یاسمین راشد اور سرفراز چیمہ سمیت دیگر رہنماؤں کے ہمراہ متعدد کیسز میں طویل قید کی سزائیں سنائی گئی ہیں۔
اعجاز چوہدری کو اس سے قبل گزشتہ برس بھی جیل میں طبیعت خراب ہونے کی وجہ سے اسپتال منتقل کیا گیا تھا اور اس حوالے سے بتایا گیا تھا کہ ان کے دل کی شریانوں کی پیوند کاری کی گئی اور اس کے بعد ان کی طبیعت بحال ہونے پر واپس جیل منتقل کردیا گیا تھا۔
Source link
Today News
کراچی، ایس ایس پی ملیر کا سرپرائز دورہ، اسٹریٹ کرائمز کے خلاف بڑے کریک ڈاؤن کا حکم
کراچی:
شہرِ قائد میں جرائم کی روک تھام کے لیے پولیس کی سرگرمیاں تیز کر دی گئی ہیں جہاں ایس ایس پی ملیر ڈاکٹر عبدالخالق نے تھانہ شرافی گوٹھ کی حدود میں اچانک سرپرائز دورہ کیا۔
دورے کے دوران انہوں نے شاہ فیصل برج، شارع بھٹو اور اطراف کے علاقوں کا تفصیلی معائنہ کیا اور شرافی گوٹھ میں سیکیورٹی انتظامات کا جائزہ لیا۔
ایس ایس پی ملیر نے موقع پر موجود ایس ایچ او سے سیکیورٹی صورتحال اور نفری کی تعیناتی پر تفصیلی بریفنگ لی اور پولیس اہلکاروں کی کارکردگی کا جائزہ بھی لیا۔
انہوں نے ہدایت جاری کرتے ہوئے کہا کہ شہریوں کی جان و مال کا تحفظ اولین ترجیح ہے اور اس مقصد میں کسی قسم کی غفلت برداشت نہیں کی جائے گی۔
ڈاکٹر عبدالخالق نے واضح کیا کہ اسٹریٹ کرائمز میں ملوث عناصر کے خلاف سخت قانونی کارروائی کی جائے گی، جبکہ ملزمان کی فوری گرفتاری کے لیے مؤثر کریک ڈاؤن شروع کیا جائے گا۔
انہوں نے ڈیوٹی پر موجود اہلکاروں کو چوکس اور مستعد رہنے کی ہدایت دیتے ہوئے کہا کہ فرائض میں غفلت یا لاپرواہی کی صورت میں سخت محکمانہ کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔
-
Today News2 weeks ago
اپنا کمرہ! – ایکسپریس اردو
-
Sports2 weeks ago
Lahore Qalandars imposes Rs1 million fine on captain Shaheen Afridi over security protocol breach
-
Today News2 weeks ago
امریکا-ایران کا پاکستان پر اعمتاد، آنے والے دنوں میں مذاکرات کی میزبانی کیلئے تیار ہیں، اسحاق ڈار
-
Today News2 weeks ago
بھارتی گانوں پر پابندی کا مطالبہ، ساحر علی بگا کا دوٹوک مؤقف سامنے آگیا
-
Sports2 weeks ago
Pakistan’s Asian Cup qualifying campaign ends with defeat – Sport
-
Today News2 weeks ago
خیبرپختونخوا میں بارشوں سے ہونے والے جانی و مالی نقصان کی تفصیلات سامنے آ گئی
-
Sports1 week ago
Pakistan women to make FIFA Series debut in Ivory Coast – Sport
-
Sports2 weeks ago
Sabalenka sinks Gauff to clinch second straight Miami Open title