Connect with us

Today News

خواتین کی گواہی سے متعلق سپریم کورٹ شریعت اپیلیٹ بینچ میں اہم سماعت

Published

on



اسلام آ باد:

خواتین کی گواہی کے حوالے سے سپریم کورٹ کے شریعت اپیلیٹ بینچ میں اہم کیس کی سماعت ہوئی۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق سپریم کورٹ کے شریعت اپیلیٹ بینچ نے خواتین کی گواہی سے متعلق کیس کی سماعت کی اور وفاق و صوبوں کو نوٹس جاری کرتے ہوئے جواب طلب کر لیا۔ کیس کی سماعت جسٹس جمال خان مندوخیل کی سربراہی میں 5 رکنی بینچ نے کی۔

جسٹس عرفان سعادت نے کہا کہ خواتین کی گواہی کے حوالے سے سورۃ البقرہ میں تفصیلات موجود ہیں ۔ خواتین کی گواہی کن صورتوں میں مانی جاتی ہے، واضح طور پر بیان کی گئی ہے۔

وکیل درخواست گزار نے عدالت کو بتایا کہ درخواست گزار خواتین کا انتقال ہو گیا ہے، تاہم کیس کو جاری رکھنا ضروری ہے تاکہ اس معاملے پر فیصلہ ہو سکے۔

سماعت کے دوران عدالت نے سپریم کورٹ بار کی فنانس سیکرٹری سائرہ راجپوت کو طلب کر لیا اور خواتین صحافیوں کو بھی روسٹرم پر بلایا۔

جسٹس جمال خان مندوخیل نے کہا کہ معاملہ خواتین کی گواہی کے اصولوں سے متعلق ہے اور عدالت نے سائرہ راجپوت اور خواتین صحافیوں کو معاون مقرر کر دیا۔

جسٹس شاہد وحید نے فریقین کو ہدایت دی کہ آئندہ سماعت میں انہیں پیش ہونا ہوگا۔

عدالت نے کیس کے تمام فریقین کو نوٹسز جاری کرتے ہوئے جامع جواب طلب کر لیا تاکہ خواتین کی گواہی کے معاملے پر آئندہ تفصیلی فیصلہ کیا جا سکے۔





Source link

Continue Reading
Click to comment

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Today News

سونے کی عالمی اور مقامی مارکیٹوں میں قیمت کم ہو گئی

Published

on



کراچی:

سونے کی عالمی ومقامی مارکیٹوں میں آج قیمت کم ہو گئی۔

بین الاقوامی بلین مارکیٹ میں آج جمعرات کے روز فی اونس سونے کی قیمت 28ڈالر کی کمی سے 5ہزار 144ڈالر کی سطح پر آگئی ۔

دوسری  جانب مقامی صرافہ بازاروں میں آج 24 قیراط کے حامل فی تولہ سونے کی قیمت بھی 2ہزار 800روپے کی کمی سے 5لاکھ 37ہزار 162روپے کی سطح پر آگئی۔

اسی طرح مقامی سطح پر فی 10 گرام سونے کی قیمت 2 ہزار 401روپے گھٹ کر 4لاکھ 60ہزار 529روپے کی سطح پر آگئی۔

مقامی مارکیٹ میں آج فی تولہ چاندی کی قیمت 194 روپے کی کمی سے 8ہزار 810 روپے کی سطح پر آگئی  جب کہ فی 10 گرام چاندی کی قیمت بھی 166روپے کی کمی سے 7ہزار 553روپے کی سطح پر آگئی۔





Source link

Continue Reading

Today News

ایران کے ڈرون آذربائیجان میں جا گرے، ایئرپورٹ کو نقصان، سفیر طلب

Published

on


آذربائیجان کی وزارت خارجہ نے اعلان کیا ہے کہ ایران سے داغے گئے کئی ڈرونز آذربائیجان کی سرزمین پر گر گئے ہیں۔

ان میں سے ایک ڈرون نخجوان انٹرنیشنل ایئرپورٹ کے ٹرمینل عمارت سے ٹکرا گیا جبکہ دوسرا ڈرون شکارآباد گاؤں کے اسکول کے قریب گر کر اتر گیا۔

آذربائیجان کی وزارت خارجہ نے کہا کہ ’ہم ان ڈرون حملوں کی شدید مذمت کرتے ہیں جو اسلامی جمہوریہ ایران کی سرزمین سے کیے گئے اور جن سے ایئرپورٹ کی عمارت کو نقصان پہنچا اور دو شہری زخمی ہوئے۔‘

وزارت خارجہ نے کہا کہ یہ حملے بین الاقوامی قانون کی خلاف ورزی ہیں اور ایران سے مطالبہ کیا کہ وہ صورتحال کی وضاحت کرے اور آئندہ ایسے واقعات کی روک تھام کے اقدامات کرے۔

وزارت خارجہ نے ایران کے سفیر کو طلب کر کے احتجاج بھی ریکارڈ کروایا اور کہا کہ آذربائیجان حق رکھتا ہے کہ مناسب ردعمل دے۔





Source link

Continue Reading

Today News

یوکرین کی خلیجی ممالک کو ایرانی ڈرونز کے خلاف دفاع میں مدد کی پیشکش

Published

on


یوکرین کے صدر ولادیمیر زیلنسکی نے اعلان کیا ہے کہ یوکرین خلیجی ممالک میں اپنے ماہرین کو تعینات کرنے پر غور کر رہا ہے تاکہ ایران کے ڈرونز اور میزائلوں کے خلاف دفاع میں مدد فراہم کی جا سکے۔

صدر زیلنسکی نے بتایا کہ انہوں نے گذشتہ دو دنوں میں متحدہ عرب امارات، قطر، اردن اور بحرین کے رہنماؤں سے بات چیت کی ہے۔

انہوں نے اپنے وزرا اور فوجی کمانڈروں کے ساتھ مشورے کے بعد خلیجی ممالک کی مدد کے لیے ایک منصوبہ تیار کیا ہے، جس میں یوکرین کی حفاظت اور خودمختاری پر سمجھوتہ نہیں کیا جائے گا۔

صدر زیلنسکی نے ایک بیان میں کہا کہ یوکرین زندگیوں کے تحفظ اور خطے میں حالات کے استحکام میں اپنا کردار ادا کر سکتا ہے۔





Source link

Continue Reading

Trending