Connect with us

Today News

خوشاب: سابق شوہر نے مبینہ طور پر خاتون کو پیٹرول چھڑک کر آگ لگادی، 26 سالہ خاتون جان کی بازی ہار گئی

Published

on


خوشاب میں سابق شوہر نے مبینہ طور پر خاتون کو پٹرول چھڑک کر آگ لگا دی، 26 سالہ چمن بتول جان کی بازی ہار گئی۔

افسوسناک واقعے پر چیئرپرسن پنجاب ویمن پروٹیکشن اتھارٹی حنا پرویز بٹ نے نوٹس لیا جب کہ  ڈی پی او خوشاب سے رپورٹ طلب کرلی۔

پولیس نے بروقت کارروائی کرتے ہوئے دونوں ملزمان بابر عباس اور طاہر عباس کو حراست میں لے لیا، حنا پرویز بٹ  نے کہا کہ دونوں ملزمان سے تفتیش جاری ہے، اصل حقائق مکمل تحقیقات کے بعد سامنے آئیں گے۔

حنا پرویز بٹ  نے کہا کہ متوفیہ کے بھائی کی مدعیت میں مقدمہ درج کر کے جائے وقوعہ سے شواہد اکٹھے کرنے کے لیے پی ایف ایس اے ٹیم بھی طلب کر لی گئی، خواتین کے خلاف اس نوعیت کے سنگین جرائم کسی صورت برداشت نہیں کیے جا سکتے۔

حنا پرویز بٹ نے کہا کہ شفاف تفتیش کے ذریعے ذمہ دار عناصر کو قرار واقعی سزا دلائی جائے گی، متاثرہ خاندان کو قانونی اور ہر ممکن معاونت فراہم کی جائے گی۔

انہوں نے کہا کہ وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کے وژن کے تحت خواتین کے تحفظ پر کوئی سمجھوتہ نہیں ہوگا، خواتین کے لیے محفوظ پنجاب ہمارا عزم ہے۔





Source link

Continue Reading
Click to comment

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Today News

لبنان میں ہیلتھ سینٹر پر اسرائیلی حملہ، 12 طبی کارکنان جاں بحق

Published

on


لبنان میں ہیلتھ کیئر سینٹر پر ہوئے حالیہ اسرائیلی حملے میں کم از کم 12 طبی کارکن جاں بحق ہو گئے ہیں۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق لبنان کی صحت عامہ کی وزارت نے بتایا کہ جنوبی لبنان کے قصبے میں اسرائیلی حملے میں ایک ہیلتھ سینٹر مرکز کو نشانہ بنایا گیا، جس میں کم از کم 12 طبی کارکنان جاں بحق ہو گئے۔

وزارت نے بتایا کہ بورج قلاوئی نامی قصبے میں ہونے والے حملے میں مرنے والوں میں ڈاکٹر، پیرا میڈیکس اور نرسیں شامل ہیں۔

وزارت نے کہا کہ حملے میں ایک ہیلتھ کیئر ورکر زخمی ہوا ہے جبکہ لاپتہ افراد کی تلاش کے لیے امدادی کام جاری ہے۔





Source link

Continue Reading

Today News

کفایت شعاری سے ہونے والی بچت عوامی ریلیف پر خرچ ہوگی، وزیراعظم

Published

on



اسلام آباد:

وزیرِ اعظم شہباز شریف  نے کہا ہے کہ کفایت شعاری سے ہونے والی بچت عوامی ریلیف پر خرچ ہوگی۔

خطے کی صورتحال کے پیش نظر پیٹرولیم قیمتوں کے استحکام اور حکومتی بچت اقدامات کا جائزہ لینے کے لیے وزیراعظم کی زیرصدارت اہم اجلاس ہوا، جس میں طے پایا کہ کفایت شعاری سے حاصل شدہ رقم عوامی ریلیف پر خرچ ہوگی۔

اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ سرکاری اور خودمختار اداروں کے ملازمین کی تنخواہوں میں 5 سے 30 فیصد کٹوتی ہوگی۔ کارپوریشنز کے بورڈز میں شامل حکومتی نمائندے اب شرکت فیس نہیں لیں گے، جبکہ تمام سفارتخانوں کو 23 مارچ کی تقریبات سادگی سے منانے کی ہدایت کی گئی ہے۔

وزیراعظم نے ہدایات جاری کیں کہ ایف بی آر اور قانون نافذ کرنے والے ادارے معمول کے مطابق کام جاری رکھیں گے۔ اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ آئندہ 2 ماہ سرکاری گاڑیوں کے ایندھن میں 50 فیصد کمی اور 60 فیصد گاڑیاں گراؤنڈ کرنے کے فیصلے کا تھرڈ پارٹی آڈٹ کرایا جائے گا اور نئی خریداری پر پابندی رہے گی۔

اسی طرح کابینہ ارکان، وزرا، مشیران اور معاونین خصوصی کی تنخواہیں عوامی فلاح کے لیے مختص کی گئی ہیں۔ ان کے غیر ملکی دوروں پر مکمل پابندی عائد کر دی گئی ہے اور اب آن لائن میٹنگز کو ترجیح دی جائے گی تاکہ اخراجات میں کمی لائی جا سکے۔

وزیرِ اعظم نے متعلقہ سیکریٹریز کو ان کفایت شعاری کے احکامات کی نگرانی اور روزانہ کی بنیاد پر رپورٹ پیش کرنے کی ہدایت کی۔ اجلاس میں وفاقی وزرا عطاء اللہ تارڑ، محمد اورنگزیب، علی پرویز ملک، بلال اظہر کیانی اور ایف بی آر چیئرمین شریک ہوئے۔





Source link

Continue Reading

Today News

سونے کی قیمت میں بڑی کمی ریکارڈ، فی تولہ کتنے کا ہوگیا؟

Published

on


ایران کے جوابی حملوں، ٹرمپ کے دعوے کے برعکس مشرق وسطی میں جنگی صورتحال برقرار رہنے کے باعث عالمی اور مقامی سطح پر سونے چاندی کی قیمتوں میں کمی کا رحجان برقرار رہا۔

بین الاقوامی بلین مارکیٹ میں فی اونس سونے کی قیمت 87ڈالر کی بڑی نوعیت کی کمی سے 5ہزار 018ڈالر کی سطح پر آگئی ہے جس سے مقامی صرافہ مارکیٹوں میں بھی ہفتے کو فی تولہ سونے کی قیمت 8ہزار 700روپے کی کمی 5لاکھ 24ہزار 562روپے ہوگئی اور فی دس گرام سونے کی قیمت بھی 7ہزار 459 روپے کی کمی سے 4لاکھ 49ہزار 727روپے کی سطح پر آگئی۔

اسی طرح عالمی مارکیٹ میں فی اونس چاندی کی قیمت 3ڈالر 10سینٹس کی کمی سے 80ڈالر 57سینٹس پر آنے سے مقامی صرافہ مارکیٹوں میں بھی فی تولہ چاندی کی قیمت 310روپے کی کمی سے 8ہزار 541روپے اور فی دس گرام چاندی کی قیمت بھی 266روپے کی کمی سے 7ہزار 322روپے کی سطح پر آگئی۔





Source link

Continue Reading

Trending