Today News
خیبرپختونخوا میں تاریخ رقم، ایک نمبر پلیٹ 17 کروڑ 50 لاکھ روپے میں فروخت
خیبرپختونخوا حکومت کی جانب سے محکمہ ایکسائز و ٹیکسیشن اور نارکوٹکس کنٹرول کے تحت گاڑیوں کے من پسند چوائس نمبر پلیٹس کے منفرد منصوبے کی دوسری نیلامی میں خواہشمند بولی دہندہ گان نے قومیتی اور علاقائی ناموں کے نمبروں پر کروڑوں روپے کی شاندار بولی لگا دی۔
ایک ہی روز میں 47 کروڑ اور 3 لاکھ روپے کی مجموعی بولی دی گئی جس میں کل 30 نمبرات شامل تھے۔
ارینا ہال،قیوم سپورٹس کمپلیکس پشاور میں منعقدہ نیلامی میں سب سے زیادہ بولی “داوڑ 1” چوائس نمبر پلیٹ پر 17 کروڑ اور 50 لاکھ روپے دی گئی جسے انضمام الحق نامی شہری نے خریدا۔
دوسری بڑی بولی “اورکزئی 1” نمبر پلیٹ پر دی گئی جسے سابق سنیٹر اور ایم پی اے اورنگزیب خان نے 4 کروڑ اور 10 لاکھ روپے میں خریدا۔
“وزیرستان 1” نمبر پلیٹ 4 کروڑ اور 6 لاکھ روپے میں نیلام ہوا جسے فیض الرحمان نے خریدا جبکہ “مہمند 1” چوائس نمبر پلیٹ 3 کروڑ اور 21 لاکھ روپے میں فروخت ہوا۔ نیلامی کی تقریب میں ڈائریکٹر جنرل ایکسائز و ٹیکسیشن اور نارکوٹکس کنٹرول عبدالحلیم خان،دیگر ڈائریکٹرز اور محکمہ ایکسائز کے افسران نے شرکت کی۔
نیلامی میں “باجوڑ 1” نمبر پلیٹ 3 کروڑ اور 35 لاکھ روپے میں عباس شاہ نے خریدا جبکہ “خیبر 1” نمبر پلیٹ 2 کروڑ اور 1 لاکھ روپے میں نیلام ہوا جو حاجی اختیار محمد نے خریدا, “محسود 1” نمبر پلیٹ 2 کروڑ اور 20 لاکھ روپے میں عباس خان محسود نے حاصل کیا جبکہ “گجر 1” نمبر پلیٹ 1 کروڑ اور 63 لاکھ روپے میں رضا خان گجر نے خرید لیا۔
“پشتون 1″ نمبر پلیٹ 1 کروڑ اور 32 لاکھ روپے میں امیر اللہ نامی شہری نے خریدا۔”بونیر 1″ چوائس نمبر پلیٹ 95 لاکھ میں ملک اسد خان،”مردان 1” حافظ شیر رحمان نے 68 لاکھ اور “دیر 1″ محمد طاہر خان نے 67 لاکھ میں خرید لیا۔”جدون 1” سمیع اللہ نے 71 لاکھ اور “خلیل 1” گل زیب نے 65 لاکھ میں خریدا۔ “خٹک 1” محمد فیضان نے 61 لاکھ روپے جبکہ “تاج 1” فیاض احمد خان نے 42 لاکھ روپے میں خرید لیا۔
“کوہاٹ 1” نمبر پلیٹ 43 لاکھ روپے، “شیخ 1” کا نمبر 27 لاکھ روپے، “سوات 1″ نمبر پلیٹ 30 لاکھ روپے،”ایبٹ آباد 1” نمبر پلیٹ 17 لاکھ، “مروت 1” نمبر پلیٹ 26 لاکھ روپے اور “سید 1” نمبر پلیٹ 33 لاکھ میں فروخت ہوا جبکہ “کلاچی 1” نمبر پلیٹ پر 25 لاکھ روپے کی بولی لگی۔
اس حوالے سے صوبائی وزیر ایکسائز، ٹیکسیشن و نارکوٹکس کنٹرول سید فخرِجہان نے اظہار خیال کرتے ہوئے کہا کہ چوائس نمبر پلیٹس کا یہ منصوبہ ایک منفرد اور عوام دوست اقدام ہے، جو الحمدللہ عوام کی بھرپور دلچسپی کے باعث کامیاب رہا۔
انہوں نے کامیاب بولی دہندگان کو مبارکباد دیتے ہوئے کہا کہ عوام کی درخواست اور دلچسپی کو مدنظر رکھتے ہوئے مستقبل میں مزید من پسند چوائس نمبر پلیٹس کی بڈنگ کا انعقاد کیا جائے گا۔
Today News
پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں شدید مندی، 100 انڈیکس میں ہزاروں پوائنٹس کی کمی
پاکستان اسٹاک ایکسچینج (پی ایس ایکس) میں کاروباری ہفتے کے پہلے روز شدید مندی کے باعث ہنڈریڈ انڈیکس میں نمایاں کمی ریکارڈ کی گئی۔
ابتدائی سیشن میں ہنڈریڈ انڈیکس 2264 پوائنٹس کی کمی کے بعد ایک لاکھ 77 ہزار 339 پوائنٹس کی سطح تک گر گیا۔
بعد ازاں مندی کا تسلسل برقرار رہا اور ایک موقع پر انڈیکس 1742 پوائنٹس کی کمی سے ایک لاکھ 77 ہزار 861 پوائنٹس پر آ گیا۔
کاروبار کے دوران اتار چڑھاؤ جاری رہا جبکہ ایک مرحلے پر 670 پوائنٹس کی کمی کے ساتھ ہنڈریڈ انڈیکس ایک لاکھ 78 ہزار 933 پوائنٹس کی سطح پر ٹریڈ کرتا دیکھا گیا۔
ماہرین کے مطابق مارکیٹ میں فروخت کا دباؤ، سرمایہ کاروں کی محتاط حکمت عملی اور معاشی غیر یقینی صورتحال مندی کی بڑی وجوہات ہیں۔
سرمایہ کار صورتحال پر گہری نظر رکھے ہوئے ہیں جبکہ آئندہ سیشنز میں مارکیٹ کے رجحان کا انحصار معاشی اور سیاسی پیش رفت پر ہوگا۔
Source link
Today News
ٹی 20 ورلڈ کپ: یو اے ای کی افغانستان کیخلاف بیٹنگ جاری
نیو دہلی:
آئی سی سی ٹی 20 ورلڈ کپ کا 28 واں گروپ میچ یو اے ای اور افغانستان کی ٹیموں کے درمیان کھیلا جارہا ہے۔
دہلی میں گروپ ڈی کی ٹیموں کے درمیان کھیلے جارہے میچ میں افغانستان نے ٹاس جیت کر فیلڈنگ کا فیصلہ کیا۔ یو اے ای کی افغانستان کیخلاف بیٹنگ جاری ہے۔
رواں ٹورنامنٹ میں یو اے ای کی ٹیم دو میچز کھیل چکی ہے جس میں ایک میں شکست اور دوسرے میں فتح حاصل ہوئی۔ افغانستان کو اپنے دونوں میچز میں شکست کا سامنا کرنا پڑا۔
Today News
جہلم: انجینئر محمد علی مرزا پر مبینہ قاتلانہ حملہ کرنے والا شخص گرفتار
صوبہ پنجاب کے شہر جہلم کے تھانہ سٹی میں انجینیئر محمد علی مرزا پر قاتلانہ حملہ کرنے کی کوشش کرنے کے الزام میں خیبر پختونخوا کے شہر ایبٹ آباد سے تعلق رکھنے والے 26 سالہ ملزم کو گرفتار کر کے اس کے خلاف اقدام قتل کی دفعات کے تحت مقدمہ درج کر لیا گیا۔
رپورٹ کے مطابق انجینیئر محمد علی مرزا پر مبینہ قاتلانہ حملے کا مقدمہ اُن کی اکیڈمی ’قرآن و سنت ریسرچ اکیڈمی‘ کے کور کمیٹی کے ایک رکن کی مدعیت میں درج کروایا گیا ہے۔
ایف آئی آر میں کہا گیا کہ اتوار کے روز لیکچر کے اختتام پر فوٹو سیشن کے دوران ایبٹ آباد سے تعلق رکھنے والے ایک شخص نے انجینیئر محمد علی مرزا پر حملہ کرتے ہوئے اُن کے عمامہ (پگڑی) کو زمین پر پٹخ دیا اور اُن کے گلے کو اپنے دونوں ہاتھوں سے دبوچ کر اُن کا سانس روکنے کی کوشش کی۔
ایف آئی آر کے مطابق اس موقع پر حملہ آور نے بلند آواز میں نعرے بازی کی اور مذہبی سیاسی جماعت کے نعرے لگائے۔
ایف آئی آر میں بتایا گیا ہے کہ اس موقع پر موجود افراد نے ملزم کو پکڑا اور انھیں اکیڈمی کی ڈیوٹی پر معمور پولیس اہلکاروں کے حوالے کیا ہے۔
پولیس نے یہ مقدمہ تعزیرات پاکستان کی دفعہ 324 (اقدام قتل) کے تحت درج کیا ہے۔
جہلم پولیس کے مطابق انجینیئر محمد علی مرزا پر مارچ 2021 میں بھی چاقو سے حملہ کیا گیا تھا جس کے نتیجے میں اُن کے بازو پر زخم آیا تھا تاہم وہ اس حملے میں محفوظ رہے تھے۔ اسی طرح سنہ 2017 میں ہونے والے ایک قاتلانہ حملے میں بھی وہ محفوظ رہے تھے۔
یاد رہے کہ گذشتہ سال انجینیئر محمد علی مرزا کو مبینہ توہین مذہب کے مقدمے میں گرفتار کیا گیا تھا تاہم دسمبر 2025 میں انھیں راولپنڈی کی اڈیالہ جیل سے ضمانت پر رہا کر دیا گیا تھا۔
نجینیئر محمد علی مرزا کے وکیل محمد طاہر ایوبی ایڈووکیٹ نے بی سی سی کو بتایا کہ جہلم میں انجینیئر محمد علی مرزا کی اکیڈیمی میں ہر اتوار کو درس و تدریس اور سوال جواب کا سیشن ہوتا ہے جس میں ملک بھر سے بڑی تعداد میں لوگ شریک ہوتے ہیں اور اس موقع پر دینی موضوعات پر سوالات و جوابات ہوتے ہیں۔
انھوں نے کہا کہ ‘اکیڈیمی کی یہ پالیسی ہے کہ اگر کوئی شخص ایک بار اس سیشن میں شریک ہو تو وہ دوسری بار شامل نہیں ہو سکتا، اس پالیسی کا مقصد یہ ہے کہ زیادہ سے زیادہ لوگ سیشن میں شریک ہوسکیں۔’
انھوں نے دعویٰ کیا کہ آج کے قاتلانہ حملے کے واقعے کے بعد پولیس اور انتظامیہ نے اکیڈیمی میں لگے سی سی ٹی وی کیمروں کا ریکارڈ چیک کیا ہے جس میں یہ بات سامنے آئی ہے کہ ملزم اتوار کی صبح نو بجے اکیڈیمی میں داخل ہوا تھا اور یہ اکیلا ہی یہاں موجود رہا تھا۔
انھوں نے کہا کہ اتوار کے روز درس و تدریس کا سیشن صبح 10 بجے شروع ہوا تھا جو کہ کسی وقفے کے بغیر تقریبا ڈیڈھ بجے تک جاری رہا اور یہ شخص پورے سیشن میں موجود رہا، سیشن ختم ہونے کے بعد مرکزی ہال سے منسلک ایک کمرہ الگ سے مختص کیا گیا ہے جہاں دوسرے شہروں سے آنے والے لوگ محمد علی مرزا کے ساتھ تصاویر بنواتے ہیں۔
انھوں نے دعویٰ کیا کہ مذکورہ شخص بھی تصویر بنوانے کےلیے اُس کمرے میں آیا اور اس نے وہاں کمرے میں موجود انتظامیہ کے ایک شخص کو اپنا موبائل فون پکڑا کر کہا کہ ‘میری انجینیئر صاحب کے ساتھ تصویر بنا دو تاکہ یادگار رہے۔’
وکیل نے بتایا کہ جونہی ملزم انجینیئر محمد علی مرزا کے قریب ہوا تو اُس نے اُن پر اچانک حملہ کردیا اور دونوں ہاتھوں کی مدد سے اُن کا گلہ دبانے کی کوشش کی۔
محمد طاہر ایوبی ایڈووکیٹ کے مطابق اس اچانک پیش آنے والے واقعے پر وہاں شور مچ گیا اور ہال کے اندر اور باہر موجود لوگ اس کمرے میں پہنچے جنھوں نے حملہ آور شخص کو قابو پا لیا اور اسے حوالہ پولیس کیا۔
انھوں نے کہا کہ ‘اس واقعہ کے فوری بعد اکیڈیمی کے تمام دروازے بند کر دیے گئے تاکہ اگر حملہ آور کا کوئی ساتھی یہاں موجود ہے تو اس کو بھی پکڑا جا سکے، پولیس کی ٹیموں اور اکیڈیمی کے سٹاف نے تمام لوگوں کی فرداً فرداً چیکنگ کی جس کے بعد دروازے کھول دیے گئے اور لوگوں کو یہاں سے باہر جانے کی اجازت دے دی گئی۔’
مقامی پولیس کے مطابق ملزم کی جیب سے اس کا شناختی کارڈ بھی برآمد ہوا ہے جس کے مطابق اس کی عمر 26 سال ہے، اور وہ خیبرپختونخوا کے شہر ایبٹ آباد سے تعلق رکھتا ہے۔
-
Tech2 weeks ago
New Manhattan 4K Streaming Box Brings Freely And TiVo OS To Any UK TV
-
Sports2 weeks ago
‘Not an ideal situation’: Cricketers, politicians react to Pakistan boycotting India match in T20 World Cup
-
Tech2 weeks ago
Dan D’Agostino’s Momentum Z Monoblock Amplifiers Will Set You Back A Cool $125,000
-
Sports2 weeks ago
Unbeaten India defeat Pakistan to reach U-19 World Cup semis
-
Tech2 weeks ago
New Samsung Galaxy S26 Ultra Leak Confirms Bad Battery News
-
Tech6 days ago
WhatsApp’s Paid Version Will Bring These New Features
-
Tech3 days ago
The Compressed Timeline Of The AI Revolution
-
Magazines1 week ago
Story time: Stuck in the 1990s