Today News
خیبرپختونخوا کے مختلف علاقوں اور اضلاع میں جمعے کو عید منانے کا اعلان
مرکزی اور مقامی رویت ہلال کمیٹی کے اعلان کے باوجود خیبرپختونخوا کے بعض علاقوں اور اضلاع میں 20 مارچ کو عید الفطر منانے کے اعلانات کردیے گئے۔
ایکسپریس نیوز کے مطابق مرکزی اور مقامی رویت ہلال کمیٹی کی طرف سے عید الفطر 21 مارچ کو ہو جانے کے اعلان کے باوجود خیبر پختون کے بعض علاقوں اضلاع کی مساجد میں آج عید الفطر منانے کے اعلانات ہو گئے ہیں۔
جس کے مطابق خیبرپختونخوا کے ضلع مردان اس کے متصل علاقوں، بنوں، باجوڑ اور پشاور کے حیات آباد، سفید سنگ میں جمعے کو عید منائی جائے گی۔
مرکزی اور مقامی کمیٹی کے اعلانات کے مطابق پشاور میں آج 30 واں روزہ مکمل ہو جائے گا۔
قبل ازیں مرکزی رویت ہلال کمیٹی نے رات ساڑھے 8 بجے عید 21 مارچ بروز ہفتے کا اعلان کیا جبکے مقامی رویت ہلال کمیٹی کا اجلاس رات ساڑھے 10 بجے تک جاری رہا۔
مقامی کمیٹی کے اجلاس میں مختلف علاقوں سے چاند نظر آنے کی شہادتیں موصول ہوئی تھیں جس کا قائمقام چیئرمین کمیٹی مولانا خیرالبشر نے شہادتوں کا شرعی جائزہ لیا اور ان شہادتوں کو غیر شرعی قرار دیا۔
اس دوران مردان اور سے اس متصل علاقوں میں گواہوں کی روشنی میں عید الفطر کا اعلان کیا گیا۔اس کے ساتھ پشاور ہی کے بعض مضافاتی علاقوں میں بھی چاند کی رویت کا اعلان مقامی مسجد کی جانب سے کردیا گیا۔
واضح رہے کہ پشاور کے جن علاقوں میں عید اور روزہ سعودی عرب کیساتھ ہوتا ہے وہاں پر چاند کا اعلان کیا گیا ہے۔
Today News
Enclosures for spectators at Imran Khan Cricket Stadium named after heroes of the 1992 World Cup
پشاور:
عمران خان کرکٹ اسٹیڈیم میں تماشائیوں کے انکلوژرز 1992 ورلڈ کپ کے ہیروز کے نام سے منسوب کر دیے گئے۔
انکلوژرز پر کھلاڑیوں کے نام کے بورڈ بھی لگا دیے گئے۔
خیبر پختون خوا کابینہ نے انکلوژرز کھلاڑیوں کے نام سے منسوب کرنے کی منظوری دی تھی۔
اس سے قبل صوبائی حکومت نے ارباب نیاز کرکٹ اسٹیڈیم کا نام تبدیل کرکے عمران خان کرکٹ اسٹیڈیم رکھا تھا جس کی باقاعدہ کابینہ سے منظوری دی گئی تھی۔
واضح رہے کہ ہاکستان نے 1992 کے ورلڈ کپ میں عمران خان کی قیادت میں پہلی اور اب تک کی واحد ورلڈ کپ ٹرافی جیتی تھی۔
اس ٹیم کے کھلاڑیوں کو قومی ہیروز کا درجہ حاصل ہے، جنہوں نے مشکل حالات میں ملک کو عالمی سطح پر کامیابی دلائی۔
Today News
کراچی میں عید کے پہلے روز بارش کا امکان
کراچی میں آج موسم زیادہ تر صاف اور دھوپ نکلی رہے گی جبکہ کل سے شہر میں دوبارہ بارش کا امکان ہے۔
محکمہ موسمیات کے مطابق عید الفطر کے پہلے روز زیادہ تر شہر کے مضافاتی علاقوں میں بارش کا امکان ہے جس سے موسم خوش گوار ہو جائے گا۔
شہر میں کم از کم درجہ حرارت 19 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا جبکہ موجودہ درجہ حرارت 21 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا جا رہا ہے۔ گرمی کی شدت 24 ڈگری سینٹی گریڈ تک محسوس کی جا رہی ہے اور زیادہ سے زیادہ درجۂ حرارت 27 ڈگری گریڈ تک جانے کا امکان ہے۔
محکمہ موسمیات کے مطابق جنوب مغرب سے ہوائیں 6 کلو میٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے چل رہی ہیں اور ہوا میں نمی کا تناسب 82 فیصد ریکارڈ کیا جا رہا ہے۔
ایئر کوالٹی انڈیکس کے مطابق شہر قائد کا فضائی معیار آج انتہائی مضر صحت ہے اور دنیا کے آلودہ ترین شہروں میں کراچی کا پانچواں نمبر ہے جبکہ پاکستان کے آلودہ ترین شہروں میں کراچی آٹھویں نمبر پر ہے۔
واضح رہے کہ بدھ 18 مارچ کی رات کراچی میں طوفانی ہواؤں کے ساتھ موسلادھار بارش سے شہر کا موسم یکسر تبدیل ہوگیا تھا، ٹھنڈی ہوائیں چلنے سے درجہ حرارت میں واضح کمی آگئی۔
طوفانی ہواؤں کے سبب شہر میں حادثات کے مختلف واقعات میں 20 افراد جاں بحق اور درجنوں زخمی ہوگئے۔ تقریباً 97 کلو میٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے چلنے والی طوفانی ہواؤں سے ٹین کی چھتیں اور سولر پلیٹس اڑ گئیں، کئی درخت بھی گر گئے اور متعدد گاڑیوں کو نقصان پہنچا۔
Source link
Today News
یومِ پاکستان کی مناسبت سے خصوصی نغمہ، ٹیزر جاری
یومِ پاکستان کی مناسبت سے خصوصی نغمہ "میری مٹی میری جان،پاکستان زندہ باد "کا ٹیزر جاری کردیا گیا۔
ایکسپریس نیوز کے مطابق یوم پاکستان کی مناسب سے بنائے گئے خصوصی نغمہ میں وطن کی مٹی سے محبت اور وطن پرمرمٹنے کے جذبے کا بھرپوراظہار کیا گیا۔
خصوصی نغمہ کے بول اپنے اندر وطن سے محبت اور عقیدت کی گہرائی لئے ہوئے ہیں جب کہ نغمہ"میری مٹی، میری جان، پاکستان زندہ باد "اس عید کوصرف خوشی کا نہیں بلکہ فخراوروابستگی کا جشن بنا دیتا ہے۔
یہ نغمہ اس غیور قوم کے نام ہے جو بینان المرصوص کی طرح ہر محاذ پر مضبوطی کے ساتھ کھڑی ہے۔
علاوہ ازیں، "میری مٹی میری جان" ایک ایسا پیغام جو ہر نوجوان کے دل میں حب الوطنی کی شمع روشن کر دے۔
حب الوطنی کے رنگوں سے سجایہ خصوصی نغمہ "میری مٹی میری جان ،پاکستان زندہ باد" جلد ریلیز ہوگا۔
Source link
-
Magazines2 weeks ago
Story Time: Culinary Disasters – Newspaper
-
Magazines5 days ago
STREAMING: CHOPRA’S PIRATES – Newspaper
-
Sports2 weeks ago
‘There will be nerves’: India face New Zealand for T20 World Cup glory – Sport
-
Magazines6 days ago
Story time: The price of a typo
-
Sports1 week ago
Samson rises from year of struggle to become India’s World Cup hero – Sport
-
Sports2 weeks ago
Tottenham relegation fears deepen with home loss to Crystal Palace – Sport
-
Sports1 week ago
Trio set for debuts as Pakistan commence 2027 preparations with Bangladesh ODIs – Sport
-
Magazines6 days ago
STORY TIME: CLEARER THAN BEFORE – Newspaper