Connect with us

Today News

خیبر: باڑہ میں بارودی سرنگ کا دھماکا، راہ گیر خاتون جاں بحق

Published

on



پشاور:

خیبر کے علاقے باڑہ میں بارودی سرنگ کے دھماکے میں راہ گیر خاتون جاں بحق ہوگئی۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق اس حوالے سے ڈی پی او وقار احمد نے بتایا ہے کہ دھماکا خیبر میں تھانہ باڑہ کے علاقے کڑپہ میں ہوا جس کے بعد سیکیورٹی فورسز جائے وقوع پہنچ گئیں اور واقعہ کی تفتیش شروع کردی، دھماکے میں ایک راہگیر خاتون جاں بحق ہوئی ہے۔

اطلاعات ہیں کہ دہشت گردوں کا بارودی سرنگ کے ذریعے نشانہ سیکیورٹی فورسز تھیں تاہم راہ گیر خاتون زد میں آگئی۔
 
 





Source link

Continue Reading
Click to comment

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Today News

بینک افسر نے لاکرز میں رکھے لوگوں کا کروڑوں روپے مالیت کا سونا جوئے میں اُڑا دیا

Published

on


بھارتی شہر بنگلورو میں ایک بینک کے ڈپٹی منیجر کو لاکرز میں رکھے صارفین کا سونا چرانے کے الزام میں گرفتار کرلیا گیا۔

بھارتی میڈیا کے مطابق بینک آفیسر نے لاکرز کے مالکان کی اجازت کے بغیر کروڑوں روپے مالیت کا سونا نکال کر ایک نجی فنانس کمپنی کے پاس گروی رکھواکر بڑی رقم ادھار لی۔

بعد ازاں بینک آفیسر نے اس پر فنانس کمپنی سے حاصل ہونے والے اس رقم کو آن لائن جوئے اور بیٹنگ میں خرچ کرنا شروع کر دیا لیکن آڈٹ کے دوران پکڑا گیا۔

جس پر بینک کے چیف منیجر نے پولیس اسٹیشن میں باقاعدہ شکایت درج کرائی کہ مذکورہ آفیسر نے 2 ہزار 780 گرام سونا چرایا جس کی مالیت تقریباً ساڑھے تین کروڑ بھارتی روپے بنتی ہے۔

پولیس نے تفتیش کے دوران اب تک ملزم سے تقریباً 700 گرام سونا برآمد کر لیا گیا ہے، جبکہ باقی سونا واپس لینے کے لیے کارروائی جاری ہے۔

بینک حکام کا کہنا ہے کہ جن فنانس کمپنیوں کے پاس سونا رکھا گیا تھا وہ مکمل تعاون نہیں کر رہیں۔ جس کے باعث عدالت سے رجوع کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

دوسری جانب پولیس کا کہنا ہے کہ اس بات کا بھی جائزہ لیا جا رہا ہے کہ آیا اس واردات میں کوئی اور فرد یا ادارہ ملوث تو نہیں۔

 

 

 





Source link

Continue Reading

Today News

افغانستان کے راشد خان نے ٹی ٹوئنٹی کرکٹ میں نیا سنگِ میل عبور کر لیا

Published

on



افغانستان کے مایہ ناز اسپنر راشد خان نے ٹی ٹوئنٹی کرکٹ  میں نیا سنگِ میل عبور کر لیا۔

افغانسان کے راشد خان ٹی ٹوئنٹی کرکٹ میں 700  وکٹیں حاصل  کرنے  والے پہلے  بولر  بن گئے،  انہوں نے آج  یو اے ای کے خلاف میچ میں وکٹ حاصل کرکے  یہ سنگِ میل عبور کیا۔

ٹی ٹوئنٹی کرکٹ میں ویسٹ انڈیز کے ڈیوین براوو  631  وکٹیں حاصل کرکے دوسرے نمبر پر جبکہ ویسٹ انڈیز کے شیو نارائن 613  وکٹوں کے ساتھ تیسرے نمبر پر ہیں۔

افغانستان کے راشد خان ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل میں بھی سب سے زیادہ  وکٹیں حاصل کرنے والے بولر ہیں، وہ 191 وکٹوں کے ساتھ پہلے نمبر پر ہیں جبکہ نیوزی لینڈ کے ٹم ساؤتھی دوسرے اور کیوی اسپنر اش سودھی تیسرے نمبر پر ہیں ٹم ساؤتھی نے 164 جبکہ اش سودھی نے 162 وکٹیں حاصل کر رکھی ہیں۔

واضح رہے کہ آئی سی سی ٹی 20 ورلڈ کپ کے 28 ویں گروپ میچ میں افغانستان نے یو اے ای کو 5 وکٹوں سے شکست دے دی اور یہ افغانستان کی رواں ٹورنامنٹ میں پہلی فتح ہے۔



Source link

Continue Reading

Today News

نیٹ میٹرنگ، نیپرا نے سولر صارفین کو بڑی خوش خبری سنادی

Published

on



نیشنل الیکٹرک پاور ریگولیٹری اتھارٹی (نیپرا) نے پرانے سول صارفین کیلیے نیٹ میٹرنگ پالیسی برقرار رکھنے کا فیصلہ کیا ہے۔

نیپرا کی جانب سے جاری اعلامیے کے مطابق پرانے سولرصارفین کے لیے نیٹ میٹرنگ پالیسی برقرار رکھنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

نیپرا نے سولر پالیسی 2026 میں ترمیمی مسودے کا نوٹیفکیشن جاری کردیا، جس میں اتھارٹی نے شراکت داروں سے تیس روز میں تجاویز بھی مانگی ہیں۔

نیپرا کی جانب سے جاری نوٹی فکیشن کے مطابق ترامیم کا اطلاق 9 فروری 2026 سے ہوگا۔

واضح رہے کہ اس سے قبل نیپرا نے گزشتہ نیٹ میٹرنگ پالیسی ختم کر کے نیٹ بلنگ کے حوالے سے نوٹی فکیشن جاری کیا تھا۔ 



Source link

Continue Reading

Trending