Connect with us

Today News

خیبر پختون خوا بیشتر اضلاع میں کل شام سے رات گئے تک بارش 

Published

on


پشاور سمیت خیبر پختون خوا کے بیشتر اضلاع میں کل شام سے رات گئے تک بارش کا سلسلہ جاری رہا۔ 

تفصیلات کے مطابق بارش رات ایک بجے تک ہوتی رہی جسکی وجہ سے موسم بھی سرد رہا۔ پشاور سمیت بالائی خیبر پختون خوا اور میدانی علاقوں کا موسم آج بھی گہرے بادلوں کے لپیٹ میں ہے۔

ڈیرہ اسماعیل خان ، لکی مروت ، ہنگو ، کرم ، پاراچنار میں بھی بارش ہوتی رہی۔ خیبر ، لنڈی کوتل، دیر، سوات ،چترال اور شانگلہ میں بھی رات گئے تک بارش رہی۔ 

صوبے کے بلند پہاڑ وں پر کہیں کہیں ہلکی برفباری ہوئی جبکہ برفباری سے بالائی علاقوں کا موسم سرد ہوگیا۔

محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ آج بھی میدانی علاقوں میں بارش ،بلند پہاڑوں پر برف پڑنے کا امکان ہے۔





Source link

Continue Reading
Click to comment

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Today News

لاہور؛ شاپنگ پر آئی خواتین سے چھیڑ چھاڑ اور ہراساں کرنے کی ویڈیو وائرل

Published

on



ستوکتلہ پولیس نے شاپنگ پر آئی خواتین سے چھیڑ چھاڑ اور ہراساں کرنے والے ملزم کو سی سی ٹی وی فوٹیج کی مدد سے گرفتار کر لیا۔

ایس پی صدر رانا حسین طاہر کے مطابق ستوکتلہ پولیس نے کریم پارک سے ملزم کو ٹریس کیا۔

پولیس کا کہنا تھا کہ خواتین پی ای اے روڈ مارکیٹ میں شاپنگ کے لیے آئی تھیں جہاں ملزم نے چھیڑ خانی اور ہراساں کیا۔

وائرل وڈیو میں ملزم کو ہراساں کرکے فرار ہوتے دیکھا جا سکتا ہے۔

ایس پی صدر رانا حسین طاہر کے مطابق ملزم علی وقار کے خلاف مقدمہ درج کرکے حوالات میں بند کر دیا گیا، خواتین کا استحصال کرنے والے کسی رعایت کے مستحق نہیں۔



Source link

Continue Reading

Today News

گرین پاکستان انیشیٹو کے تحت زراعت اور لائیو اسٹاک میں ترقی اور خود کفالت کی جانب اہم قدم

Published

on



گرین پاکستان انیشیٹو کے تحت فون گرو پاکستان میں جدید زرعی ٹیکنالوجی اور اسمارٹ فارمنگ کو فروغ دینے میں کلیدی کردار ادا کر رہا ہے۔

فون گرو نے جدید مشینری کے ذریعے پاکستان میں بین الاقوامی معیار کی اسمارٹ فارمنگ کو تقویت دی ہے۔ جدید آبپاشی نظام، سولرائزیشن اور ماحول دوست طریقوں سے پانی کے مؤثر استعمال کو یقینی بنایا جا رہا ہے۔

ڈرونز، سینسرز اور سیٹلائٹ ٹیکنالوجی کے استعمال سے پریسیژن فارمنگ کو فروغ دیا جا رہا ہے۔ اعلیٰ جینیاتی معیار، آئی وی ایف ٹیکنالوجی اور ایمبریو ٹرانسفر سے مویشیوں کی پیداوار میں اضافہ ہوا ہے۔

فون گرو کی جانب سے 2028 تک زون بیسڈ نیشنل ہرڈ امپروومنٹ پروگرام کے قیام کا ہدف مقرر کیا گیا ہے۔

منیجر لائیو اسٹاک فون گرو ڈاکٹر شمریز نے کہا کہ مارچ 2024 میں فون گرو نے برازیل سے اعلیٰ نسل کے مویشی درآمد کر کے اب تک ڈیڑھ لاکھ سے زائد سیمن ڈوزز تیار کیں، جن میں سے بڑی تعداد کسانوں تک پہنچ چکی ہے۔

ڈاکٹر شمریز نے کہا کہ فون گرو کی لیب میں اب تک 3 ہزار سے زائد ایمبریوز تیار کر کے 800 سے زائد مختلف فارمز پر منتقل کیے جا چکے ہیں، ان اقدامات کے باعث عام کسان بھی اعلیٰ جینیاتی مویشیوں کے ذریعے دودھ اور گوشت کی پیداوار میں خاطر خواہ اضافہ حاصل کر رہے ہیں۔

گرین پاکستان انیشیٹو کے مؤثر اقدامات سے پاکستان زرعی جدت، پائیداری اور خود کفالت کی جانب تیزی سے گامزن ہے۔



Source link

Continue Reading

Today News

خطے کی کشیدہ صورتحال: پاکستان اور مصر کے درمیان اعلیٰ سطحی سفارتی مشاورت

Published

on



اسلام آباد:

نائب وزیراعظم اسحاق ڈار نے آج اسلام آباد میں مصر کے وزیر خارجہ ڈاکٹر بدر عبدالعاطی سے ملاقات کی۔

نائب وزیرِ اعظم نے وزارت خارجہ آمد پر مصر کے وزیرِ خارجہ کا خیرمقدم کیا۔ دونوں رہنماؤں نے دو طرفہ تعلقات کے تمام پہلوؤں کا جامع جائزہ لیا۔ انہوں نے  حالیہ اعلیٰ سطح تبادلوں، بالخصوص نومبر 2025 میں مصر کے وزیرِ خارجہ کے دورہ پاکستان کے بعد مثبت پیش رفت پر اطمینان کا اظہار کیا۔ انہوں نے تمام شعبوں میں تعاون کو مزید فروغ دینے کے عزم کا اعادہ کیا۔

دونوں وزراء نے دوطرفہ تجارت اور سرمایہ کاری میں اضافے کی ضرورت پر زور دیا۔ اس ضمن میں دوطرفہ طریقہ کار کو فعال بنانے، مشترکہ وزارتی کمیشن، اور کاروباری اداروں کے مابین روابط کو فروغ دینے کی اہمیت پر اتفاق کیا گیا۔

نائب وزیرِ اعظم و وزیرِ خارجہ نے صحت کے شعبے  بالخصوص ہیپاٹائٹس سی کے انسداد کے حوالے سے، مصر کی مسلسل معاونت کو سراہا اور اس شعبے میں جاری تعاون کا خیرمقدم کیا۔

فریقین نے دفاعی اور سلامتی کے شعبوں میں تعاون کی مثبت پیش رفت پر اطمینان کا اظہار کیا۔انہوں نے  تربیتی تبادلوں اور دوسرے ادارہ جاتی طریقہ کار کے ذریعے تعاون کو مزید مستحکم بنانے پر اتفاق کیا۔

فریقین نے علاقائی و بین الاقوامی صورتحال، خصوصاً مشرقِ وسطیٰ کی صورتحال پر تبادلۂ خیال کیا۔ انہوں نے تحمل، کشیدگی میں کمی اور تنازعات کے حل کے لیے بات چیت اور سفارت کاری کی اہمیت پر زور دیا۔

نائب وزیرِ اعظم و وزیرِ خارجہ نے فلسطینی عوام کے لیے پاکستان کی غیر متزلزل حمایت کا اعادہ کر تے ہوئےغزہ اور مغربی کنارے میں اسرائیلی قابض افواج کی جانب سے جاری جارحیت کی شدید مذمت کی۔ انہوں نے غزہ کے عوام تک انسانی امداد کی فراہمی میں مصر کے کردار کو سراہا۔

دونوں ممالک نے اقوامِ متحدہ اور اسلامی تعاون تنظیم سمیت کثیرالجہتی فورمز پر قریبی تعاون جاری رکھنے پر اتفاق کیا۔

ملاقات میں پاکستان اور مصر کے مابین قریبی اور برادرانہ تعلقات کو مزید مستحکم بنانے اور باہمی دلچسپی کے تمام شعبوں میں تعاون کو وسعت دینے کے مشترکہ عزم کا اعادہ کیا گیا۔

مصر کے وزیرِ خارجہ کا یہ دورہ دونوں ممالک کے درمیان حالیہ اعلیٰ سطحی روابط کا تسلسل ہے، جن میں 19 مارچ 2026 کو ریاض میں ہونے والی ملاقاتیں بھی شامل ہیں۔ یہ بدلتی ہوئی علاقائی صورتحال کے تناظر میں پاکستان اور مصر کے مابین قریبی ہم آہنگی کا مظہر ہے۔





Source link

Continue Reading

Trending