Connect with us

Today News

دبئی؛ ایران جنگ سے سرمایہ کاروں کا اعتماد متزلزل، پراپرٹی فروخت میں 30 فیصد سے زائد کمی

Published

on



دبئی میں ایران جنگ کے اثرات نے رئیل اسٹیٹ مارکیٹ کو بری طرح لپیٹ میں لیا ہے جہاں سرمایہ کاروں کا اعتماد متزلزل ہوا ہے اور اس دوران فروخت میں 30.50 فیصد کمی ریکارڈ کی گئی ہے۔

غیرملکی میڈیا نے رئیل اسٹیٹ پلیٹ فارم ڈی ایس بی انٹریکٹ کے حوالے سے رپورٹ کیا ہے کہ پراپرٹی کی فروخت میں 30.50 کمی آئی ہے اور 28 فروری سے پہلے 17 ہزار 27 ٹرانزیکشن کے مقابلے میں 2 مارچ سے 29 مارچ تک 11 ہزار 828 ٹرانزیکشنز ہوئی ہیں۔

رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ ایران جنگ کے ایک ماہ کے دوران مالی اثرات اس سے کہیں زیادہ پڑے ہیں کیونکہ ٹرانزیکشن کا مجموعی حجم 36 فیصد کمی سے 16.53 ارب ڈالر سے  10.58 ارب ڈالر تک گر گیا ہے۔

اسی طرح دبئی فنانشل مارکیٹ رئیل اسٹیٹ انڈیکس بھی 21.23 فیصد کم ہوا ہے۔

صنعتی ماہرین کا کہنا تھا کہ مارکیٹ میں ریکارڈ کی گئی یہ سست رفتار دستاویزات کے مقابلے میں کہیں زیادہ سنگین ہوسکتی ہے، استنبول کی رئیل اسٹیٹ سروسز ایکسپورٹرز ایسوسی ایشن کے چیئرمین بیرام ٹیکسے نے خبرایجنسی انادولو کو بتایا کہ رئیل اسٹیٹ کی خریداری کی طلب میں 70 فیصد تک کمی آگئی ہے جس کے اثرات آنے والے مہینے میں سامنے آسکتے ہیں۔

ان کا کہنا تھا کہ خاموش سڑکیں اور خالی ہوٹلوں کی وجہ سے ڈیولپرز کو ڈسکاؤنٹ آفرز اور شہر کی پریمیئم مارکیٹ کا تشخص برقرار رکھنے کے لیے ادائیگیوں کے منصوبے میں لچک کا مظاہرہ کرنا پڑ رہا ہے۔

بیرام نے بتایا کہ متحدہ عرب امارات نے جنگ کے باعث سیکیورٹی خدشات کے پیش نظر تقریباً 6 لاکھ ایرانی شہریوں کا ریزیڈنسی ویزا یا پرمٹ کی توسیع روک دیا ہے۔

رئیل استیٹ ایڈوائزری کمپنی کے سی ای او براک اوستوغلو نے بتایا کہ مارکیٹ احتیاطی طور پر دیکھو اور انتظار کرو کی پالیسی پر منتقل ہوگئی ہے اور خریدار طویل مدتی پروجیکٹس میں کم ادائیگوں اور طویل قسطوں کے منصوبوں کی تلاش میں ہیں۔

انہوں نے بتایا کہ پراپرٹی کی قیمتیں پہلے ہی تقریباً 10 فیصد تک کم ہوچکی ہیں، جو تنازع کے بڑھ جانے کی صورت میں کئی مہینوں تک ہی صورت حال برقرار رہنے کے خدشے کا باعث ہے اور دوسری چیز مارکیٹ کی پرائس 30 فیصد تکم کم ہوسکتی ہے۔



Source link

Continue Reading
Click to comment

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Today News

دیر لوئر؛ مسافر گاڑی کھائی میں گرنے سے 3افراد جاں بحق

Published

on



میدان نامباتی میں مسافر گاڑی گہری کھائی میں گرنے سے 3 افراد جاں بحق اور 10 زخمی ہوگئے۔

ریسکیو 1122 ذرائع کے مطابق جاں بحق اور زخمیوں کو نکال کر ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر اسپتال تیمر گرہ منتقل کر دیا گیا۔

جاں بحق اور زخمیوں میں خواتین اور بچے بھی شامل ہیں۔



Source link

Continue Reading

Today News

2026 کی دوسری قومی انسدادِ پولیو پولیو مہم کا آغاز

Published

on


2026 کی دوسری قومی انسدادِ پولیو پولیو مہم آج سے شروع ہو گئی ہے۔

تفصیلات کے مطابق پولیو مہم 19 اپریل تک جاری رہے گی۔ پولیو مہم کے دوران 4 کروڑ 50 لاکھ سے زائد بچوں کو پولیو کے قطرے پلائے جائیں گے۔

 اس ہفتے کی پولیو مہم کے دوران بچوں کو وٹامن اے کی اضافی خوراک بھی فراہم کی جائے گی، سات روزہ پولیو مہم کے دوران 4 لاکھ سے زائد پولیو ورکرز اپنی ذمہ داریاں انجام دیں گے۔

نیشنل ای او سی نے کہا ہے کہ پولیو ٹیم کو اپنے گھر خوش آمدید کہیں اور اپنے بچوں کو پولیو سے محفوظ بنائیں۔ پانچ سال سے کم عمر ہر بچے کو مہم کے دوران پولیو سے بچاؤ کے قطرے لازمی پلوائیں۔

قومی پولیو مہم 13 سے 19 اپریل تک ملک بھر میں بلا تعطل جاری رہے گی۔ پولیو ٹیم سے رابطے کے لیے 1166 پر کال کریں یا 03467776546 پر واٹس ایپ پیغام بھیجیں۔





Source link

Continue Reading

Today News

پی ایس ایل: انگلینڈ کے جارح مزاج بلے باز پاکستان کیلیے روانہ

Published

on


پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) کے گیارہویں ایڈیشن میں سنسنی خیز مقابلے جاری ہیں۔

پاکستان اسٹار کرکٹرز کے ساتھ ساتھ دنیا بھر سے نامور کھلاڑیوں کی پی ایس ایل میں مختلف ٹیموں کی نمائندگی اسے چار چاند لگادیتی ہے۔

آسٹریلیا، انگلینڈ، نیوزی لینڈ، سری لنکا، بنگلادیش، زمبابوے سمیت دنیا کی مختلف ٹیموں کے کئی بڑے اسٹارز لیگ کا حصہ ہیں۔

جلد ہی انگلینڈ کے جارح مزاج بلے باز جیمز ونس بھی پاکستان پہنچ کر پشاور زلمی کی نمائندگی کریں گے۔

وہ اس سے قبل کراچی کنگز، کوئٹہ گلیڈی ایٹرز اور ملتان سلطانز کی نمائندگی بھی کرچکے ہیں۔

جیمز ونس نے اپنی انسٹاگرام اسٹوری پر جہاز کے اندر کی ایک تصویر شیئر کی ہے جس کے کیپشن میں انہوں نے لکھا کہ پی ایس ایل کا وقت ہوگیا ہے۔

 





Source link

Continue Reading

Trending