Connect with us

Today News

دبئی؛ عیدالفطر کی چھٹیوں کا اعلان

Published

on



دبئی کی حکومت نے سرکاری ملازمین کے لیے عیدالطفر کی چار روزہ تعطیلات کا اعلان کردیا جو 19 مارچ کو شروع ہوں گی۔

گلف نیوز کی رپورٹ کے مطابق دبئی کی حکومت کے ہیومن ریسوسز ڈپارٹمنٹ کی جانب سے جاری سرکلر میں کہا گیا ہے کہ حکومت نے سرکاری ملازمین کے لیے عیدالفطر کی 4 روزہ چھٹیوں کا اعلان کیا جس کا آغاز 19 مارچ بروز جمعرات کو ہوگا۔

رپورٹ میں بتایا گیا کہ گورنمنٹ ہیومن ریسورسز کے حوالے سے وفاقی اتھارٹی نے اس سے قبل تصدیق کی تھی کہ تمام وفاقی وزارتیں، ادارے اور سرکاری اداروں میں 19 مارچ سے 22 مارچ تک چھٹی ہوگی اور 23 مارچ کو باقاعدہ کام شروع ہوگا۔

مزید بتایا گیا کہ نجی شعبے کے ملازمین کے لیے 19 سے 21 مارچ تک تین روزہ چھٹیاں ہوگی۔

حکام نے بتایا کہ اگر رمضان 30 یوم پر مشتمل ہوا تو نجی شعبے کے ملازمین کی چھٹیوں کی 22 مارچ تک توسیع ہوگی۔



Source link

Continue Reading
Click to comment

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Today News

کراچی؛ عید سے قبل گرج چمک کے ساتھ بارش کی پیشگوئی

Published

on



محکمہ موسمیات نے شہر میں بدھ اورجمعرات کو گرج چمک کے ساتھ بارش کی پیشگوئی کرتے ہوئے کہا ہے کہ چند مقامات پرموسلادھاربارش ہوسکتی ہے اور بارش کے دوران معمول سے تیزہوائیں چل سکتی ہیں۔

محکمہ موسمیات ارلی وارننگ کی جانب سے جاری الرٹ کے مطابق بدھ اورجمعرات کو شہر میں مطلع ابرآلود رہنے اور گرج چمک کےساتھ بارش کا امکان ہے۔

محکمہ موسمیات نے بتایا کہ اس دوران کہیں کہیں موسلادھاربارش بھی متوقع ہے، بارش کے دوران بعض علاقوں میں تیز ہوائیں چل سکتی ہیں، جس سے کمزور انفرا اسٹرکچر کو نقصان پہنچنے کا خدشہ ہے۔

مزید بتایا گیا کہ زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 33 سے 35 ڈگری سینٹی گریڈ تک رہنے کا امکان ہے جبکہ کم سے کم درجہ حرارت 21 سے 23 ڈگری سینٹی گریڈ کے درمیان رہے گا، ہوا میں نمی کا تناسب 75 سے 85 فیصد تک رہنے کی پیش گوئی کی گئی ہے۔

محکمہ موسمیات نے شہریوں کو احتیاطی تدابیر اختیار کرنے کی ہدایت کرتے ہوئے کہا ہے کہ غیر ضروری طور پر گھروں سے باہر نکلنے سے گریز کریں اور کسی بھی ہنگامی صورت حال میں متعلقہ اداروں سے رابطہ کریں۔



Source link

Continue Reading

Today News

کراچی میں ٹریلر سے خوفناک تصادم کے بعد جیپ تباہ، 1 شخص جاں بحق

Published

on



شہر قائد کے علاقے منگھوپیر ناردرن بائی پاس دعا ہوٹل کے قریب ٹریلر اور جیپ کے مابین تصادم کے نتیجے میں ایک شخص جاں بحق جبکہ ایک شخص زخمی ہوگیا۔

تفصیلات کے مطابق منگھوپیر ناردرن بائی پاس کے قریب دعا ہوٹل کے پاس تیز رفتار ٹرک اور جیپ کے درمیان تصادم ہوا جس میں گاڑی مکمل طور پر تباہ ہوگئی۔حادثے میں ایک شخص جاں بحق جبکہ دوسرا شدید زخمی ہوا، دونوں جیپ میں سوار تھے۔ 

حادثے کی اطلاع ملتے ہی پولیس نے موقع پر پہنچ کر متوفی کی لاش اور زخمیوں کو چھیپا ایمبولینس کے ذریعے عباسی شہید اسپتال منتقل کیا۔

ایس ایچ او منگھوپیر انیس الرحمٰن نے بتایا کہ حادثہ ٹریلر اور جیپ کے درمیان تصادم کے نتیجے میں پیش آیا تھا جبکہ ڈرائیور موقع سے ٹریلر چھوڑ کر فرار ہوگیا جسے پولیس نے قبضے میں لیکر تھانے منتقل کر دیا تاہم اس حوالے سے پولیس مزید معلومات حاصل کر رہی ہے۔

ریسکیو حکام نے بتایا کہ زخمی کی شناخت 30 سالہ شاکر کے نام سے کی گئی جبکہ جیپ میں سوار 2 افراد معجزانہ طور پر محفوظ رہے جو کہ محنت کش اور چھت بھرائی کا کام کرتے تھے۔

 حادثے میں محفوظ تنویر نامی شخص نے بتایا کہ جیپ میں سوار افراد محنت کش اور چھت بھرائی کا کام کرتے ہیں، متوفی کو پٹھان کے نام سے پکارا جاتا تھا جس کا اصل نام معلوم نہیں جبکہ وہ معمار موڑ فقیرا گوٹھ کا رہائشی تھا تاہم پولیس کا کہنا ہے کہ واقعے کی مزید تفتیش اور ڈرائیور کو تلاش کیا جا رہا ہے ۔



Source link

Continue Reading

Today News

آبنائے ہرمز کی بندش، ایران جنگ؛ عالمی منڈی میں تیل کی قیمتوں میں اضافہ

Published

on


امریکی اور اسرائیلی حملوں کے جواب میں ایران نے اہم بحری گزرگاہ آبنائے ہرمز کو بند کر رکھا ہے جس کی وجہ سے عالمی منڈی میں تیل کی قیمتوں میں نمایاں اضافہ دیکھا گیا۔

بین الاقوامی میڈیا رپورٹس کے مطابق ایران کے حملوں اور خطے میں توانائی کے بنیادی ڈھانچے کو لاحق خطرات کے باعث عالمی تیل منڈی میں بے یقینی کا شکار ہے۔

تازہ تجارتی سیشن کے دوران عالمی معیار کے خام تیل برینٹ کروڈ کی قیمت تقریباً 3 فیصد اضافے کے بعد 103 ڈالر فی بیرل سے تجاوز کر گئی۔

اسی طرح امریکی معیار کے خام تیل ویسٹ ٹیکساس انٹرمیڈیٹ (WTI) کی قیمت بھی تقریباً 3 فیصد بڑھ کر 96 ڈالر فی بیرل تک پہنچ گئی۔

ادھر امریکا میں بھی پٹرول کی قیمتوں میں اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے۔ امریکن آٹوموبائل ایسوسی ایشن کے مطابق پیٹرول کی اوسط قومی قیمت 7 سینٹ اضافے کے بعد 3.79 ڈالر فی گیلن تک پہنچ گئی۔

یہ قیمت اکتوبر 2023 کے بعد سے پٹرول کی بلند ترین سطح قرار دی جا رہی ہے۔

دوسری جانب ایرانی پارلیمان کے اسپیکر محمد باقر قالیباف نے ایک ٹی وی انٹرویو میں کہا کہ آبنائے ہرمز اب پہلے جیسی محفوظ گزرگاہ نہیں رہے گی۔

علاوہ ازیں ایران نے خلیجی ممالک میں امریکی اڈّوں اور تیل و گیس کی تنصیبات کو نشانہ بنائے جانے کا عمل تاحال جاری رکھا ہوا ہے۔

ایران نے حال ہی میں متحدہ عرب امارات کی شاہ گیس فیلڈ پر ڈرون حملہ کیا، ایک اہم اماراتی آئل پورٹ کو نشانہ بنانا اور عراق کے ایک آئل فیلڈ پر بھی حملہ کیا۔

اس کے علاوہ خلیج کے سمندری علاقے میں ایک آئل ٹینکر بھی نامعلوم میزائل یا گولے کا نشانہ بن گیا جس کے بعد عالمی شپنگ کمپنیوں میں تشویش بڑھ گئی ہے۔

یاد رہے کہ آبنائے ہرمز میں جہازوں کی آمد و رفت شدید متاثر ہورہی ہے جہاں سے دنیا کے تقریباً 20 فیصد تیل کی ترسیل ہوتی ہے۔

 

 





Source link

Continue Reading

Trending