Connect with us

Today News

دبئی اور دوحہ میں دھماکے، ایرانی میزائل اور ڈرون حملوں نے خلیجی خطے میں ہلچل مچا دی

Published

on


دوحہ / دبئی: ایران نے امریکا اور اسرائیل کے ساتھ جاری جنگ کے دوران خلیجی ممالک پر میزائل اور ڈرون حملوں کا سلسلہ تیز کر دیا ہے، جس کے باعث پورا خطہ شدید کشیدگی کی زد میں آ گیا ہے۔

رپورٹس کے مطابق قطر، متحدہ عرب امارات، کویت، سعودی عرب اور بحرین نے حالیہ گھنٹوں میں متعدد میزائل اور ڈرون حملوں کو ناکام بنانے کا دعویٰ کیا ہے۔ قطر کی وزارت دفاع کے مطابق ایک میزائل کو فضا میں ہی تباہ کر دیا گیا، جبکہ کویت کی نیشنل گارڈ نے ایک ڈرون مار گرانے کی تصدیق کی ہے۔

متحدہ عرب امارات میں بھی فضائی دفاعی نظام کو متحرک کیا گیا، جہاں دبئی سمیت مختلف علاقوں میں دھماکوں کی آوازیں سنی گئیں۔ حکام کے مطابق یہ دھماکے دفاعی کارروائیوں کے نتیجے میں ہوئے۔

سعودی عرب نے بھی مشرقی علاقے میں ایک ڈرون کو تباہ کرنے کا اعلان کیا ہے، جبکہ بحرین نے جنگ کے آغاز سے اب تک سینکڑوں میزائل اور ڈرونز کو ناکام بنانے کا دعویٰ کیا ہے۔

رپورٹس کے مطابق ایران نے 28 فروری سے شروع ہونے والی جنگ کے بعد سے خلیجی ممالک کی جانب سینکڑوں میزائل اور ڈرون داغے ہیں، جن میں بڑی تعداد متحدہ عرب امارات کو نشانہ بنانے کی کوشش کی گئی۔

ان حملوں کے باعث خطے میں جانی نقصان بھی ہوا ہے، جبکہ معیشت پر گہرے اثرات مرتب ہو رہے ہیں۔ توانائی کی پیداوار متاثر ہوئی ہے اور سیاحت و فضائی سفر بھی شدید متاثر ہوئے ہیں۔

ماہرین کے مطابق آبنائے ہرمز کی بندش کے باعث تیل کی پیداوار میں نمایاں کمی آئی ہے، اور مشرقِ وسطیٰ میں یومیہ تیل کی پیداوار 21 ملین بیرل سے کم ہو کر 14 ملین بیرل تک آ گئی ہے، جس سے عالمی معیشت پر بھی دباؤ بڑھ گیا ہے۔





Source link

Continue Reading
Click to comment

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Today News

راولپنڈی میں شادی شدہ خاتون کا گینگ ریپ، مقدمہ درج

Published

on


راولپنڈی: تھانہ دھمیال کے علاقے ڈھوک امانت میں خاتون سے اجتماعی زیادتی کا مقدمہ درج

راولپنڈی کے علاقے ڈھوک امانت میں شادی شدہ خاتون سے مبینہ اجتماعی زیادتی کا واقعہ سامنے آیا ہے، پولیس نے متاثرہ خاتون کی مدعیت میں مقدمہ درج کرلیا۔

مقدمے کے متن کے مطابق متاثرہ خاتون نے بیان دیا کہ اس کی پہلی شادی ختم ہونے کے بعد اس نے چار سال قبل میر حمزہ سے شادی کی۔

مدعیہ کے مطابق خاوند کے جاننے والے لڑکے دانش نے گھر آ کر اسے اور اس کے خاوند کو ایک راضی نامے کے بہانے ساتھ لے جانے کو کہا۔

خاتون کے مطابق دانش انہیں سوزوکی پک اپ پر ایک گھر لے گیا جہاں ایک کمرے میں بٹھایا گیا، بعد ازاں دانش، سفیر اور دو نامعلوم مسلح افراد داخل ہوئے اور اس کے خاوند کو دوسرے کمرے میں لے گئے۔

ایف آئی آر کے مطابق ملزمان دانش، سفیر اور ایک ڈرائیور نے خاتون کے ساتھ زیادتی کی، جبکہ ایک اور ملزم نے بھی زیادتی کی کوشش کی۔ شور مچانے پر ملزمان موقع سے فرار ہوگئے۔

مقدمے کے متن میں کہا گیا کہ شور سن کر ایک ملزم کا والد بھی باہر آیا جبکہ ملزمان جاتے ہوئے خاتون کا موبائل فون بھی ساتھ لے گئے۔

متاثرہ خاتون نے مطالبہ کیا ہے کہ ملزمان کو گرفتار کر کے موبائل فون برآمد کیا جائے اور قانون کے مطابق سخت کارروائی عمل میں لائی جائے۔

پولیس کا کہنا ہے کہ واقعے کی تحقیقات شروع کر دی گئی ہیں اور ملزمان کی گرفتاری کے لیے چھاپے مارے جا رہے ہیں۔





Source link

Continue Reading

Today News

زہرکھا کر خودکشی کی کوشش کرنے والی خاتون کو بچا لیا گیا؛ ویڈیو سامنے آگئی

Published

on


پنجاب میں زہر کھا کر خودکشی کی کوشش کرنے والی خاتون کو بچا لیا گیا، اس حوالے سے ویڈیو بھی سامنے آ گئی۔

جھنگ میں مصروف شاہراہ پر ایک خاتون اچانک بے ہوش ہو کر گر پڑی، جہاں لائیو سرویلنس نے فوری الرٹ جاری کیا ۔ سیف سٹی ورچوئل پیٹرولنگ آفیسر نے لائیو مانیٹرنگ کے دوران خاتون کو گرتے ہوئے دیکھا تو ہنگامی کال کی۔

اسمارٹ سیف سٹی جھنگ کنٹرول روم نے پولیس اور ریسکیو ٹیم کو فوری جائے وقوع پر روانہ کیا۔ ریسکیو اور لیڈی پولیس ٹیم چند لمحوں میں موقع پر پہنچی اور خاتون کو ابتدائی طبی امداد کے بعد تشویشناک حالت میں قریبی اسپتال منتقل کیا۔

ابتدائی رپورٹ کے مطابق خاتون نے خودکشی کی نیت سے زہریلی گولیاں کھائی تھیں۔ سیف سٹی کی بروقت کارروائی اور ڈاکٹروں کی فوری طبی امداد ملنے سے خاتون کی جان بچا لی گئی، جس سے سیف سٹی کا موثر کردار ثابت ہوا۔

ترجمان سیف سٹی کا کہنا ہے کہ سیف سٹی جرائم کی روک تھام اور جانوں کے تحفظ میں کردار ادا کر رہا ہے۔ جدید نظام سے ہر مشکوک سرگرمی پر نگرانی ہے، شہری ہنگامی مدد کے لیے 15 پر کال کریں۔

 





Source link

Continue Reading

Today News

وزیر اعظم کی عام آدمی کو ہاؤس فنانس کی سہولت پہنچانے کے حوالےسے عملی اقدامات اٹھانے کی ہدایت

Published

on


وزیراعظم شہباز شریف کی زیر صدارت وفاقی وزارت ہاؤسنگ اینڈ ورکس کے امور پر اجلاس آج وزیراعظم ہاؤس اسلام آباد میں منعقد ہوا۔

اجلاس کے شرکاء سے گفتگو کرتے ہوئے وزیراعظم نے کہا کہ کم آمدنی والے طبقے کے لیے رہائش کی فراہمی، سستے گھروں کے منصوبے بشمول نجی شعبے کی حوصلہ افزائی اور عوامی سہولیات کی بہتری ہماری ترجیحات میں شامل ہیں۔

وزیراعظم نے عام آدمی کو ہاؤس فنانس کی سہولت مؤثر انداز میں پہنچانے کے حوالےسے عملی اقدامات اٹھانے کی ہدایت کی۔ 

اجلاس کو وزارت ہاؤسنگ اینڈ ورکس کے اسٹریٹجک روڈ میپ پر بریفنگ دی گئی۔

اجلاس کو بتایا گیا کہ تعمیرات کے شعبے کے حوالے سے ٹیکس اسٹرکچر میں اصلاحات کی جارہی ہیں.  تعمیری شعبے کے لئے ٹیکس اسٹینڈرڈائزیشن پر فیڈرل بورڈ آف ریونیو اور صوبوں کی مشاورت جاری ہے ؛ ہاؤس مورٹگیج کے حوالے سے اصلاحات کا مسودے پر مشاورت جاری ہے۔

اجلاس کو آگاہ کیا گیا کہ پبلک پرائیویٹ پارٹنرشپ کے تحت کم آمدن والوں کے لئے گھروں کی تعمیر پر لائحہء عمل تیار کیا جا رہا ہے، رئیل اسٹیٹ اور ہاؤسنگ کے شعبوں کے ضابطہ کار کے حوالےسے ریئل اسٹیٹ ریگولیٹری اتھارٹی کا قیام عمل میں لایا جائے گا۔

ہاؤس فنانس کے حوالے سے رئیل اسٹیٹ انویسٹمنٹ ٹرسٹ پر وزارت خزانہ ، ایف بی آر ، سیکیورٹیز اینڈ ایکسچینج کمیشن اور صوبے وزارت ہاؤسنگ کے ساتھ مل کر کام کر رہے ہیں۔

اجلاس میں وفاقی وزیر قانون و انصاف اعظم نذیر تارڑ ، وفاقی وزیر اقتصادی امور احد خان چیمہ ، وفاقی وزیر خزانہ و محصولات محمد اورنگزیب، وفاقی وزیر ہاؤسنگ اینڈ ورکس ریاض پیرزادہ، وفاقی وزیر انفارمیشن ٹیکنالوجی و ٹیلی کام شزا فاطمہ، وزیراعظم کے مشیر برائے بین الصوبائی روابط رانا ثناء اللہ ، وزیر مملکت برائے خزانہ و ریلوے بلال اظہر کیانی اور متعلقہ اعلیٰ سرکاری افسران نے شرکت کی۔





Source link

Continue Reading

Trending