Connect with us

Today News

دنیا بھر میں آزادیٔ اظہارِ رائے سے متعلق قوانین پر سخت اور مؤثر عملدرآمد

Published

on


 سوشل میڈیا کے بڑھتےاثرورسوخ کے پیشِ نظرمتعدد ممالک آزادیٔ اظہارِ رائے سے متعلق قوانین کے نفاذ اور عملداری میں سختی اختیار کررہے ہیں۔

بالخصوص جنگی صورتحال سے دوچار ممالک فیک نیوز اور پروپیگنڈا کی روک تھام کیلئے سخت پالیسی اختیار کرتے ہیں۔

برطانوی نشریاتی ادارہ کے مطابق متحدہ عرب امارات نے غیر مصدقہ معلومات یا مواد کے بارے میں عوامی وارننگ جاری کردی ہے۔ اس کے ساتھ ساتھ، ڈرون یا میزائل کی تصاویر یا اس سے ہونے والے نقصان کی ویڈیو لگانے پر بھی پابندی عائد کر دی گئی ہے۔

خلاف ورزی کرنے والوں کو دو سال قید تک کی سزا دی جائے گی۔ دبئی میں حالیہ کشیدگی کے دوران میزائلز کی ویڈیو بنانے  کے الزام برطانوی شخص سمیت 20 افراد کو گرفتار کیا گیا ہے۔

برطانوی نشریاتی ادارہ کو انٹرویو میں متحدہ عرب امارات کی وزیر مملکت برائے خارجہ لانا نسیبہ کا کہنا تھا کہ سائبر کرائم قوانین عوام کے  تحفظ کیلئے ہیں اوراس پرسختی سے عملدرآمد ناگزیر ہے۔

اماراتی وزیر نے کہا کہ سوشل میڈیا قوانین کی اس سے قبل بھی متعددخلاف ورزیاں ہو چکی ہیں، حالیہ صورتحال میں معلومات معتبر اور قابل اعتماد ذرائع سے حاصل کرنی چاہیئں۔

متحدہ عرب امارات  نے متعدد فرانسیسی شہریوں کو بھی قانون کی خلاف ورزی پر 48 گھنٹے  کیلئے قید رکھا ، برطانوی  نشریاتی ادارہ

اسی طرح پاکستان میں بھی آئین کے آرٹیکل 19 میں اظہار رائے کی حدودوقیود بالکل واضح ہیں، ماہرین نے کہا ہے کہ ہر شخص کو آزادیٔ رائے کا حق حاصل ہے، بشرطیکہ اس کا اظہار ملکی دفاع اور قومی سلامتی کے خلاف نہ ہو۔

پاکستان میں بھی دنیا کے دیگر ممالک کی طرح سائبر قوانین کی سخت اور مؤثر عملداری ناگزیر ہے۔





Source link

Continue Reading
Click to comment

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Today News

پاکستان سے مشرق وسطیٰ کی مزید 25 پروازیں منسوخ

Published

on



لاہور:

پاکستان سے مشرق وسطیٰ کے لیے فلائٹ آپریشن بدستور معطل ہے، ملک بھر سے مشرق وسطیٰ کی مزید 25 پروازیں  منسوخ ہوگئیں۔

ایوی ایشن ذرائع کے مطابق لاہور سے دبئی، ابو ظہبی، شارجہ، بحرین، کویت اور قطر جانے اور آنے والی 14 پروازیں منسوخ کردی گئیں۔

سیالکوٹ ائیر پورٹ سے چار پروازیں منسوخ ہوئیں جبکہ ملتان اور فیصل آباد سے سات پروازیں منسوخ کی گئیں۔

امریکا و اسرائیل کے ایران پر حملے کے باعث مشرقی وسطیٰ کے اکثر ممالک کی فضائی حدود پندرہویں روز بھی بند ہے۔

یاد رہے کہ گزشتہ روز جمعہ کو بھی ملک بھر سے مشرق وسطیٰ کی 72 پروازیں  منسوخ ہوئی تھیں۔





Source link

Continue Reading

Today News

امریکا تائیوان کو اسلحے کی فراہمی فوری روک دے، چین

Published

on


چین نے امریکا سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ تائیوان کو کسی بھی نئے امریکی ہتھیاروں کی فروخت کو بند کردے۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق وزارت خارجہ کے ترجمان گو جیاکون نے بیجنگ میں صحافیوں سے بات کرتے ہوئے کہا کہ امریکا کو چین-امریکا مشترکہ اعلامیہ بالخصوص 17 اگست کے اعلامیے کی سختی سے پابندی کرنی چاہیے اور تائیوان کو ہتھیاروں کی فروخت روکنا چاہیے۔

ترجمان ان رپورٹس کا جواب دے رہے تھے جس میں امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے چین کے آئندہ دورے کے بعد تائیوان کے لیے جدید ہتھیاروں کے پیکج کی منظوری کے امکان کو ظاہر کیا گیا ہے جس میں جدید انٹرسیپٹر میزائل بھی شامل ہیں۔

انہوں نے واشنگٹن پر زور دیا کہ وہ چین امریکا تعلقات کی مستحکم ترقی کے ساتھ ساتھ آبنائے تائیوان میں امن و استحکام کے تحفظ کے لیے ٹھوس اقدامات کرے۔





Source link

Continue Reading

Today News

پاکستان کے غیر ملکی زرِ مبادلہ ذخائر نے چار سال کی بلند ترین سطح عبور کرلی

Published

on


ایس آئی ایف سی کی اصلاحات اور پالیسی تسلسل کی بدولت پاکستان کے غیر ملکی زرِ مبادلہ ذخائر چار سال کی بلند ترین سطح پر پہنچ گئے۔

مشیر وزیر خزانہ خرم شہزاد کے مطابق پاکستان کے کُل زر مبادلہ ذخائر 21.6 ارب ڈالر تک پہنچ گئے جوگزشتہ 4 سال کی بلند ترین سطح ہے، زرِ مبادلہ کے ذخائر میں اسٹیٹ بینک آف پاکستان کا حصہ 16.3 ارب اور کمرشل بینکوں کا حصہ 5.3 ارب ڈالر ہے۔

 مشیر وزیر خزانہ کے مطابق اسٹیٹ بینک کے ذخائر کا مجموعی حصہ 76 فیصد تک پہنچ گیا ہے، پاکستان میں اسٹیٹ بینک کے بڑھتے ہوئے ذخائر ملک کی مالی خودمختاری اور پالیسی کنٹرول میں اضافہ ظاہر کرتے ہیں۔

 مشیر وزیر خزانہ نے بتایا کہ یہ اضافہ بحران کے دوران فوری ردعمل اور مالی استحکام کی صلاحیت کو بڑھاتا ہے، اسٹیٹ بینک کے ریزروز میں اضافہ ملک کے مضبوط مالیاتی ذخائر اور معاشی استحکام کی عکاسی کرتا ہے۔





Source link

Continue Reading

Trending