Connect with us

Today News

دنیا میں مسلمانوں کے خلاف نفرت و تعصب کا رویہ اپنایا جا رہا ہے، حافظ نعیم

Published

on



لاہور:

امیر جماعت اسلامی حافظ نعیم الرحمٰن نے کہا ہے کہ دنیا میں مسلمانوں کے خلاف نفرت و تعصب کا رویہ اپنایا جا رہا ہے، اقوام متحدہ اسلاموفوبیا کے تدارک کیلئے اپنا کردار ادا کرے۔

اسلامو فوبیا کے تدارک کے عالمی دن پر اپنے پیغام میں حافظ نعیم الرحمٰن نے کہا کہ اسلاموفوبیا کے نام پر مسلمانوں کو ظلم وتشدد کا نشانہ بنایا جا رہا ہے،  مسلمانوں کے خلاف نفرت بلاجواز ہے۔

حافظ نعیم الرحمٰن نے کہا کہ اسلام امن و سلامتی کا دین ہے جس میں اقلیتوں کے حقوق واضح ہیں، پاکستان میں تمام اقلیتیں عزت و احترام کے ساتھ بلاخوف و خطر زندگی بسر کر رہی ہیں۔





Source link

Continue Reading
Click to comment

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Today News

لاہور؛ 28سالہ نوجوان کا قتل، متقول کی محبوبہ اور اسکا شوہر مرکزی ملزم نکلے

Published

on



چوہنگ کے علاقے میں 5ماہ قبل 28 سالہ نوجوان مدثر حسین کے اندھے قتل کا ڈراپ سین ہوگیا، مقتول کی محبوبہ اور اس کا شوہر مرکزی ملزم نکلے۔

انچارج انویسٹی گیشن تھانہ چوہنگ شرافت علی نے پولیس ٹیم کے ہمراہ کارروائی کر کے ملزمان کو گرفتار کر لیا۔

انچارج رانا شرافت علی کے مطابق مقتول اور مرکزی ملزم کی بیوی کے آپس میں گہرے تعلقات تھے، جس کا ملزم کو رنج تھا۔ مرکزی ملزم اور اسکی بیوی نے مقتول مدثر حسین کو قتل کرنے کا منصوبہ بنایا۔

ایس پی انویسٹی گیشن عبداللہ عمران چیمہ کے مطابق خاتون ملزمہ نے مقتول مدثر حسین کو ملنے کے بہانے گھر بلایا، ملزمہ نے 28 سالہ مدثر حسین کو بوتل میں زہریلا کالا پتھر ملا کر پلا دیا۔ مقتول 2 روز اسپتال میں زیر علاج رہا مگر جانبر نہ ہو سکا۔

ایس پی انویسٹی گیشن صدر نے بتایا کہ ملزمان کو پیشہ وارانہ مہارت اور ہیومن انٹیلیجنس کی مدد سے گرفتار کیا گیا ہے۔

ڈی آئی جی انویسٹی گیشن سید ذیشان رضا کے مطابق ملزمان اب پولیس کی گرفت میں ہیں مضبوط چالان مرتب کروا کر کیفر کردار تک پہنچایا جائے گا۔ جرائم پیشہ عناصر سے آہنی ہاتھوں کے ساتھ نمٹا جائے گا۔

ایس ایس پی انویسٹی گیشن محمد نوید کی طرف سے پولیس ٹیم کے لیے تعریفی اسناد کا اعلان بھی کیا گیا۔



Source link

Continue Reading

Today News

ون ڈے وکٹوں کی سنچری، حارث رؤف نے اہم اعزاز اپنے نام کرلیا

Published

on



حارث رئوف ون ڈے انٹرنیشنل کرکٹ میں وکٹوں کی سنچری مکمل کرنے والے تیسرے تیز ترین پاکستانی بولر بن گئے۔

انھوں نے یہ اعزاز گزشتہ دنوں بنگلا دیش سے سیریز کے دوسرے ون ڈے میں حاصل کیا، یہ حارث کے کیریئر کا 55 واں ون ڈے انٹرنیشنل تھا۔

حارث رؤف نے 4.3 اوورز میں 23 رنز دے کر 3 وکٹیں لیں جبکہ موجودہ کپتان شاہین آفریدی یہ کارنامہ سب سے کم 51 میچز میں سرانجام دے چکے ہیں۔

واضح رہے کہ ثقلین مشتاق 53 میچز میں وکٹوں کی سنچری مکمل کرکے دوسرے نمبر پر ہیں۔



Source link

Continue Reading

Today News

فزا علی کا ڈاکٹر نبیہہ علی خان کے وائرل تنازع پر وضاحتی بیان سامنے آگیا

Published

on


اداکارہ فضا علی نے ڈاکٹر نبیہہ علی خان کے ساتھ ہونے والے حالیہ وائرل تنازع پر خاموشی توڑتے ہوئے اپنا موقف پیش کردیا۔

یہ تنازع رمضان کے پہلے ہفتے میں اُس وقت سامنے آیا جب ڈاکٹر نبیہہ علی خان نے فزا علی کی رمضان ٹرانسمیشن میں آ کر اپنی ازدواجی زندگی کے مسائل کا ذکر کیا۔ اس دوران پروگرام میں ہونے والی گفتگو اور صورتحال سوشل میڈیا پر تیزی سے وائرل ہوگئی۔ بہت سے صارفین نے فزا علی کو تنقید کا نشانہ بنایا اور کہا کہ انہوں نے کسی کی ذاتی زندگی کے مسائل کو موضوع بنا کر اسے ڈرامائی انداز میں پیش کیا۔

اس معاملے پر حال ہی میں فزا علی نے اپنی رمضان ٹرانسمیشن میں وضاحت پیش کی۔ انہوں نے کہا کہ لوگ میرے شو میں آ کر دل کی بات کرتے ہیں۔ وہ بلا جھجھک اپنے مسائل بیان کرتے ہیں اور اپنے دل کا بوجھ ہلکا کرتے ہیں۔ وہ مجھ سے ایسے بات کرتے ہیں جیسے میں ان کے خاندان کا حصہ ہوں اور مجھے یہ بات بہت پسند ہے۔

ڈاکٹر نبیہہ علی خان کے دفاع میں بات کرتے ہوئے فزا علی نے مزید کہا کہ گھر میں میاں بیوی کے درمیان دوستانہ ماحول ہونا چاہیے۔ اگر کوئی شوہر کے کندھے پر سر رکھ لے یا ہاتھ پکڑ لے تو اس میں کوئی برائی نہیں ہونی چاہیے، اس پر اعتراض نہیں ہونا چاہیے۔ اگر شوہر کسی اور عورت کے ساتھ گھومنے کے بجائے اپنی بیوی کے ساتھ وقت گزار رہا ہے تو اسے برا نہیں سمجھنا چاہیے بلکہ میاں بیوی کو ایک دوسرے کے ساتھ وقت گزارنے کا موقع دینا چاہیے۔

تاہم پروگرام میں موجود دیگر مہمانوں نے فزا علی کی اس بات سے اتفاق نہیں کیا۔ ان کا کہنا تھا کہ خاندان کے ساتھ بیٹھنے کے بھی کچھ آداب ہوتے ہیں جن کا خیال رکھنا ضروری ہے۔
 





Source link

Continue Reading

Trending