Connect with us

Today News

دنیا کے سب سے بڑے گیس فیلڈ پر حملہ اسرائیل کو بہت مہنگا پڑے گا؛ ایران

Published

on


اسرائیل نے ایران میں واقع دنیا کے سب سے بڑے گیس فیلڈ پر فضائی حملہ کیا ہے جس پر پاسداران انقلاب نے سخت ردعمل دیا ہے۔

عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق ایران نے خلیجی ممالک میں غیرملکی توانائی تنصیبات کو نشانہ بنانے کی دھمکی دی ہے۔

ایرانی سرکاری ٹیلی وژن پر جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ قطر، سعودی عرب اور متحدہ عرب امارات میں تیل اور گیس کے انفراسٹرکچر کو نشانہ بنا سکتے ہیں۔

رپورٹ کے مطابق ایران نے خاص طور پر سعودی عرب کی سامرف ریفائنری اور جبیل پیٹروکیمیکل کمپلیکس کو ہدف بنانے کی بات کی ہے۔ 

علاوہ ازیں متحدہ عرب امارات کے الحسن گیس فیلڈ اور قطر میں پیٹروکیمیکل پلانٹس اور ایک ریفائنری کو بھی ممکنہ اہداف میں شامل کیا گیا ہے۔

دوسری جانب ایران کی پاسداران انقلاب نے سعودی عرب، قطر اور متحدہ عرب امارات میں تیل کی تنصیبات کے قریب رہنے والے لوگوں کو علاقہ خالی کرنے کی وارننگ دی ہے۔

ایرانی پاسداران انقلاب کے مطابق ان ممالک میں پانچ تیل کی تنصیبات کے اردگرد رہنے والوں کو فوری طور پر محفوظ مقام پر منتقل ہونے کی ہدایت کی گئی ہے۔

ایرانی سرکاری میڈیا کے ذریعے شہریوں کو پیغام دیا گیا ہے کہ وہ بغیر کسی تاخیر کے ان علاقوں کو چھوڑ دیں اور محفوظ فاصلے پر چلے جائیں۔

یہ صورتحال اس وقت پیدا ہوئی جب ایران نے بتایا کہ اس کے ساؤتھ پارس گیس فیلڈ اور اس سے منسلک تنصیبات پر حملہ کیا گیا ہے۔

اسرائیل نے ان تنصیبات کو نشانہ بنانے کی تصدیق بھی کی ہے متاثرہ مقام پر فائر فائٹرز آگ پر قابو پانے کی کوشش کر رہے ہیں جبکہ فوری طور پر کسی جانی نقصان کی اطلاع سامنے نہیں آئی۔

 





Source link

Continue Reading
Click to comment

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Today News

ڈیجیٹل تبدیلی نے زکوٰۃ دینا آسان بنادیا ہے

Published

on



زکوٰۃ اور خیرات اسلامی معاشرے کی اخلاقی اور روحانی دھڑکن ہیں۔ اسلام کے پانچ ستونوں میں سے ایک ہونے کے ناتے زکوٰۃ عبادت کا ایک عمل، مال کی پاکیزگی کا ذریعہ اور ضرورت مند افراد کی اعانت کا ایک اہم رکن ہے۔

ہر سال دنیا بھر کے مسلمان ضرورت مندوں کی مدد کے لیے نمایاں وسائل خرچ کرتے ہیں، لیکن یہ سخاوت کا ثقافتی پہلو پاکستان میں سب سے نمایاں ہے۔

معاشی چیلنجز کے باوجود پاکستان عالمی سطح پر سب سے زیادہ خیرات کرنے والے ممالک میں شامل ہے۔ پاکستان گیونگ رپورٹ 2025 کے مطابق 2024 میں 73 فیصد پاکستانیوں نے سماجی مقاصد کے لیے رقوم عطیہ کیں، جو عالمی اوسط 64 فیصد سے کہیں زیادہ ہے، اور انہوں نے اپنی آمدن کا 1.64 فیصد حصہ عطیہ کیا، جو عالمی اوسط 1.04 فیصد سے زائد ہے۔

آئی سی ٹی ڈی اور LUMS کے تعاون سے کی گئی ایک تحقیق سے یہ بات سامنے آئی کہ 2024 میں پاکستان کے 5 کروڑ سے زائد افراد نے اجتماعی طور پر 619 ارب روپے (2.19 ارب ڈالر) زکوٰۃ کی مد میں عطیہ کیے، جبکہ فی عطیہ دہندہ نے اوسطاً تقریباً 15 ہزار روپے دیے۔ یہ غیرمعمولی رقم جو پاکستان کی سالانہ فیڈرل ایکسائز ڈیوٹی کی وصولیوں سے بھی زیادہ ہے ملک میں موجود فلاحی کاموں کی گہری جڑوں کو اجاگر کرتی ہے۔

رمضان المبارک خاص طور پر اس جذبے کو بڑھا دیتا ہے۔ روایتی طور پر یہی وہ مقدس مہینہ ہے جب زکوٰۃ کی تقسیم اپنے عروج پر ہوتی ہے اور فلاحی اداروں، رفاہی اقدامات اور کمیونٹی کی سطح پر چلنے والے منصوبوں میں غیرمعمولی سرگرمی اور شراکت دیکھنے میں آتی ہے۔

عطیہ دینا ذاتی نوعیت کا عمل ہے اور دو تہائی سے زیادہ عطیہ دہندگان زکوٰۃ براہِ راست دینے کو ترجیح دیتے ہیں، مگر منظم، شفاف اور ادارہ جاتی معاونت یافتہ خیراتی ذرائع کی طرف بھی رجحان بڑھ رہا ہے۔

یہ تبدیلی صرف عطیہ دہندگان کی توقعات میں تبدیلی کی وجہ سے نہیں بلکہ پاکستان کے مالیاتی شعبے کے بڑھتے ہوئے کردار کی وجہ سے بھی سامنے آرہی ہے، خاص طور پر اسلامی بینکنگ اور ڈیجیٹل بینکنگ پلیٹ فارمز کے ذریعے جو خیرات دینے کے عمل کو زیادہ قابل رسائی، ٹریس کرنے کے قابل اور محفوظ بناتے ہیں۔

حالیہ برسوں میں پاکستان کے تجارتی اور اسلامی بینک خیراتی سرگرمیوں کو آسان بنانے میں مرکزی کردار ادا کر رہے ہیں۔ یہ ادارے زکوٰۃ اور عطیات کے لیے تصدیق شدہ اور معتبر ذرائع ہیں، جو عطیہ دہندگان کے لیے شفافیت یقینی بناتے ہیں اور اس بات کو بھی یقینی بناتے ہیں کہ عطیات معتبر خیراتی اداروں تک پہنچیں۔

بینکنگ سیکٹر کی ڈیجیٹلائزیشن نے اس نظام کو بدل کر رکھ دیا ہے۔ آج کے عطیہ دہندگان موبائل ایپس، آن لائن بینکنگ پورٹلز، کیو آر انٹیگریشنز اور ڈیجیٹل والٹس کے ذریعے گھر بیٹھے بغیر کسی کاغذی کاروائی یا نقد رقم  کے فوری عطیات دے سکتے ہیں۔

اس تبدیلی کا اہم سنگ میل اسٹیٹ بینک آف پاکستان کا روشن سماجی خدمت اقدام ہے، جو بیرونِ ملک مقیم پاکستانیوں کو روشن ڈیجیٹل اکاؤنٹس کے ذریعے دنیا کے کسی بھی حصے سے منظور شدہ خیراتی اداروں کو ڈیجیٹل طور پر زکواۃ اور عطیات دینے کی سہولت فراہم کرتا ہے۔ اس اقدام نے لاکھوں افراد کی فلاحی رسائی کو بڑھایا اور بیرون ملک مقیم پاکستانیوں کو مقامی فلاحی کاموں میں بغیر کسی رکاوٹ کے حصہ لینے کے قابل بنایا ہے۔

ڈیجیٹل بینکنگ نے خیرات دینے کے عمل کو بغیر رکاوٹ کے آسان بنا دیا ہے۔ اسمارٹ فون پر چند ٹپس کے ذریعے صارفین اب شراکت دار خیراتی اداروں کو دیکھ سکتے ہیں، مقاصد کا انتخاب کرسکتے ہیں اور فوری طور پر عطیات دے سکتے ہیں، جس سے سیکیورٹی، شفافیت اور سہولت یقینی بنتی ہے۔

یہ تکنیکی تبدیلی خاص طور پر رمضان المبارک کے دوران اہمیت اختیار کرجاتی ہے، جب عطیات کا حجم بڑھ جاتا ہے اور ڈیجیٹل پلیٹ فارمز سے زیادہ ٹرانزیکشنز ہوتی ہے۔

اس تبدیلی کی حمایت کے لیے فیصل بینک سمیت پاکستان کے دیگر معروف اسلامی بینکوں نے عطیات کے روحانی اور ڈیجیٹل پہلوؤں کو متعین کرنے میں نمایاں کردار ادا کیا ہے۔ مکمل اسلامی بینکاری میں تبدیلی کے ساتھ بینک نے اپنی خدمات کو شریعہ کمپلائنٹ سے ہم آہنگ کیا ہے، جو زکوٰۃ کی تقسیم کے وقت عطیہ دہندگان کے لیے نہایت اہم عنصر ہوتا ہے۔

فیصل بینک کا DigiBank ایپ بھی ایک جامع ڈیجیٹل پلیٹ فارم ہے جو عطیات دینے کے عمل کو آسان، محفوظ اور ہر کسی کے لیے قابل رسائی بناتی ہے۔ صارفین اس ایپ کے ذریعے تصدیق شدہ شراکت دار خیراتی اداروں کی فہرست دیکھ سکتے ہیں اور وہ مقاصد منتخب کرسکتے ہیں جن کی حمایت کرنا چاہتے ہیں۔ ایپ زکوٰۃ اور عطیات فوری اور ڈیجیٹل طور پر دینے کی سہولت فراہم کرتی ہے، جس سے پیچیدگیاں ختم ہوتی ہیں اور صارفین کے لیے عطیات دینے کا عمل آسان ہوجاتا ہے۔

شریعہ کمپلائنٹ مالی اصولوں پر مبنی اس پلیٹ فارم کے ذریعے صارفین کو یقین ہوتا ہے کہ ہر عطیہ اخلاقی طور پر اور اسلامی رہنما خطوط کے مطابق ہینڈل کیا جائے گا، جو اسے بامعنی خیرات کے لیے ایک معتبر اور قابلِ اعتماد ذریعہ بناتا ہے۔

رمضان کے دوران جب عطیات اپنی سالانہ بلند ترین سطح پر ہوتے ہیں، DigiBank اَیپ ان افراد کے لیے ایک اہم ذریعہ بن جاتی ہے جو چاہتے ہیں کہ ان کی زکواۃ بروقت اور محفوظ طریقے سے مستحقین تک پہنچے۔

جیسے جیسے ملک ایک زیادہ منظم اور شفاف فلاحی شعبے کی طرف بڑھ رہا ہے، اسٹیٹ بینک کے روشن سماجی خدمت اقدام اور فیصل بینک سمیت دیگر اسلامی بینکس اس بات کو یقینی بنا رہے ہیں کہ عطیات نہ صرف روحانی طور پر فائدہ مند ہوں بلکہ موثر اور قابلِ اعتماد بھی ہوں۔

زکوٰۃ سالانہ 619 ارب روپے سے بڑھ چکے ہیں اور اس حوالے سے ڈیجیٹلائزیشن کی شرح بڑھ رہی ہے، پاکستان ایک نئے دور میں داخل ہو رہا ہے، ایسا دور جہاں ایمان سے بھرپور سخاوت کو ٹیکنالوجی کے ذریعے بڑھایا جا رہا ہے اور اسلامی بینکس روایت و جدیدیت کے درمیان پل کا کردار ادا کررہے ہیں۔
 

نوٹ: ایکسپریس نیوز اور اس کی پالیسی کا اس بلاگر کے خیالات سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

اگر آپ بھی ہمارے لیے اردو بلاگ لکھنا چاہتے ہیں تو قلم اٹھائیے اور 800 سے 1,200 الفاظ پر مشتمل تحریر اپنی تصویر، مکمل نام، فون نمبر، فیس بک اور ٹوئٹر آئی ڈیز اور اپنے مختصر مگر جامع تعارف کے ساتھ blog@express.com.pk پر ای میل کردیجیے۔



Source link

Continue Reading

Today News

صرف ٹرافی جیتنا ہی ضروری نہیں، نئے کھلاڑیوں کی تیاری بھی اہم ہے؛ شاہین آفریدی

Published

on



پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) کی فرنچائز لاہور قلندرز کے کپتان شاہین آفریدی نے کہا ہے کہ کامیابی صرف ٹرافی جیتنے کا نام نہیں بلکہ نئے کھلاڑیوں کی تیاری بھی اہم ہے۔

اسلام آباد میں جاری لاہور قلندرز کے کنڈیشنگ کیمپ کے موقع پر گفتگو کرتے ہوئے شاہین آفریدی نے کہا کہ ٹیم ہر سیزن سے قبل باقاعدہ کیمپ کا انعقاد کرتی ہے تاکہ کھلاڑی ایک دوسرے کو بہتر انداز میں سمجھ سکیں اور ٹیم ماحول سے ہم آہنگ ہو جائیں۔

انہوں نے کہا کہ گزشتہ چار سے پانچ سال لاہور قلندرز کے لیے نہایت کامیاب رہے ہیں، تاہم اصل کامیابی یہ ہے کہ پلیئر ڈیولپمنٹ پروگرام کے ذریعے نئے ٹیلنٹ کو سامنے لایا گیا۔

قومی فاسٹ بولر کے مطابق ملک بھر میں ٹرائلز کے ذریعے باصلاحیت کھلاڑیوں کو منتخب کیا گیا، انہیں مواقع فراہم کیے گئے اور وہ قومی سطح تک پہنچے، جو ٹیم کے لیے ایک بڑی کامیابی ہے۔

شاہین آفریدی نے مزید کہا کہ رواں سال بھی ٹرائلز کے ذریعے نئے کھلاڑی سامنے آئے ہیں اور امید ہے کہ ایک یا دو باصلاحیت نوجوان پی ایس ایل میں جگہ بنانے میں کامیاب ہوں گے، جبکہ آئندہ برسوں کے لیے بھی مضبوط کھلاڑی تیار ہو رہے ہیں۔

انہوں نے اس عزم کا اظہار کیا کہ ٹیم میں شامل نئے مقامی اور غیر ملکی کھلاڑیوں کے ساتھ ساتھ نئے گراؤنڈز پر میچز کے انعقاد سے شائقین کرکٹ کو مزید دلچسپ مقابلے دیکھنے کو ملیں گے۔

 



Source link

Continue Reading

Today News

محکمہ موسمیات کی ملک کے بیشتر علاقوں میں گرج چمک کے ساتھ بارش کی پیشگوئی

Published

on



محکمہ موسمیات نے سندھ اور پنجاب کے چند مقامات سمیت ملک کے بیشتر علاقوں میں آج رات اور کل بھی تیز ہواؤں، آندھی اور گرج چمک کے ساتھ بارش اور چند مقامات پر ژالہ باری کی پیش گوئی کی ہے۔

محکمہ موسمیات کے مطابق آئندہ 24 گھنٹوں کے دوران چند مقامات پر ژالہ باری  اور آسمانی بجلی گرنے کا اندیشہ ہے، ژالہ باری اور آندھی پنجاب، خیبرپختونخوا اور سندھ میں کھڑی فصلوں کو نقصان پہنچا سکتی ہے اور بالائی خیبر پختونخواہ، گلگت بلتستان اور کشمیر میں چند مقامات پر لینڈ سلائیڈنگ ہو سکتی ہے۔

اس دوران سیاحوں اور مسافروں کو محتاط رہنے اور غیر ضروری سفر سے اجتناب کی ہدایت کی گئی ہے۔

محکمہ موسمیات نے کہا کہ اسلام آباد اور گردونواح میں مطلع ابر آلود رہنے کے ساتھ تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے اور اس دوران چند مقامات پر ژالہ باری ہوسکتی ہے۔

اسی طرح خیبرپختونخواہ کے بیشتر اضلاع میں مطلع ابرآلود  رہنے کے علاوہ چترال، دیر، سوات، شانگلہ، کوہستان، بونیر، بٹگرام، مانسہرہ، ایبٹ آباد، ہری پور، باجوڑ، مہمند، خیبر، اورکزئی، کرم، مردان، پشاور، صوابی، چارسدہ، نوشہرہ،کوہاٹ، ہنگو، بنوں، لکی مروت، کرک، ڈیرہ اسماعیل خان اور وزیرستان میں  تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ وقفے وقفے سے بارش اور چند مقامات پر تیز، موسلادھار بارش اور پہاڑوں پر برف باری کا امکان ہے۔

محکمہ موسمیات کے مطابق اس دوران چند مقامات پر ژالہ باری کا امکان ہے، پجاب کے علاقوں راولپنڈی، اٹک، چکوال، جہلم، مری، گلیات، سرگودھا، میانوالی، فیصل آباد، جھنگ، ٹوبہ ٹیک سنگھ، ڈی جی خان، خوشاب، جھنگ، نورپور تھل، گجرات، گوجرانوالہ، حافظ آباد، منڈی بہاؤالدین، سیالکوٹ، نارووال، لاہور، ساہیوال، پاکپتن، اوکاڑہ اور قصورمیں تیز ہواؤں، آندھی اور  گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔

پنجاب کے علاقوں ڈیرہ غازی خان، تونسہ، راجن پور، بھکر، لیہ، ملتان، کوٹ ادو، بہاولپور، بہاولنگر، رحیم یار خان میں تیز ہواؤں، آندھی اور گرج چمک کے ساتھ بارش کی توقع ہے، اس دوران چند مقامات پر ژالہ باری کا بھی امکان ہے۔

اسی طرح صوبہ سندھ کے بیشتر اضلاع میں مطلع جزوی ابر آلود  رہنے کے ساتھ کراچی، حیدرآباد، دادو، جیکب آباد، نوشہرو فیروز، کشمور، لاڑکانہ، سانگھڑ، سکھر، گھوٹکی، خیرپور، شہید بینظیر آباد، ٹھٹہ، بدین، میرپورخاص، عمر کوٹ اور تھرپارکر میں تیز ہواؤں اور  گرج چمک کے ساتھ بارش متوقع ہے اور چند مقامات پر ژالہ باری کا امکان بھی ہے۔

صوبہ بلوچستان کے علاقوں کوئٹہ، زیارت، چمن، پشین، قلعہ عبداللہ، قلعہ سیف اللہ، چاغی، نوشکی، ہرنائی، ژوب، قلات، مستونگ، بارکھان، کوہلو، بولان، سبی، نصیر آباد، لورالائی، خضدار، کیچ، پنجگور، آواران، تربت اور لسبیلہ میں تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ وقفے وقفے سے بارش چند مقامات پر تیز، موسلادھار بارش یا ژالہ باری  کی توقع ہے۔

محکمہ موسمیات نے بتایا کہ کشمیر اور گلگت بلتستان میں مطلع ابر آلود رہنے کے ساتھ تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ وقفے وقفے سے بارش اور پہاڑوں پر برف باری متوقع ہے اور کشمیر میں چند مقامات پر ژالہ باری کا امکان ہے۔



Source link

Continue Reading

Trending