Connect with us

Today News

دوسرا ون ڈے: پاکستان سیریز میں واپسی، بنگلادیش فتح کیلیے بے چین

Published

on


پاکستان اور بنگلادیش کی ٹیمیں آج دوسرے ون ڈے میچ میں مدمقابل آئیں گی۔

تفصیلات کے مطابق میرپور میں شیڈول میچ پاکستانی وقت کے مطابق ایک بج کر 15 منٹ پر شروع ہوگا۔

پاکستان کو سیریز میں واپسی کے لیے لازمی فتح درکار ہے جبکہ بنگلادیش فتح حاصل کرکے سیریز اپنے نام کرنے کے لیے بے چین ہے۔

پہلے ون ڈے میچ میں پاکستان کی بیٹنگ لائن مکمل طور پر ناکام ہوکر 114 رنز پر ڈھیر ہوگئی تھی۔

بنگلادیش نے ہدف 2 وکٹوں کے نقصان پر 16ویں اوور میں حاصل کرلیا تھا۔

یاد رہے کہ پہلے میچ میں پاکستان کی جانب سے صاحبزادہ فرحان سمیت 4 کھلاڑیوں نے ون ڈے ڈیبیو کیا تھا۔





Source link

Continue Reading
Click to comment

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Today News

گیس سیکٹر کے 1500 ارب روپے کا سرکلر ڈیٹ ختم کرنے کا منصوبہ تیار

Published

on



حکومتِ پاکستان نے گیس سیکٹرکے تقریباً 1500 ارب روپے کے سرکلرڈیٹ کو تین سال کے اندر ختم کرنے کے لیے منصوبہ تیار کر لیا ہے اور اس حوالے سے آئی ایم ایف سے منظوری طلب کی گئی ہے۔

ذرائع کے مطابق یہ منصوبہ حال ہی میں سات ارب ڈالرکے بیل آؤٹ پروگرام کے تحت تیسرے جائزے کے دوران ہونیوالے مذاکرات میں زیرِغور آیا، تاہم آئی ایم ایف نے تاحال اس پر حتمی فیصلہ نہیں دیا، حکومت جون سے قبل آئی ایم ایف کی منظوری حاصل کرناچاہتی ہے تاکہ آئندہ بجٹ میں کل واجب الادارقم کے ایک تہائی حصے کی ادائیگی کے لیے رقم مختص کی جاسکے۔

سرکاری حکام کے مطابق گیس سیکٹر کا مجموعی سرکلر ڈیٹ 3400 ارب روپے سے تجاوز کر چکاہے جس میں تقریباً 1800 ارب  روپے اصل رقم شامل ہے، حکومت کا ارادہ ہے کہ ان میں سے تقریباً 1500 ارب روپے اداکیے جائیں جبکہ باقی رقم ٹیکس ریفنڈز اور عدالتی مقدمات میں پھنسی ہوئی ہے۔ منصوبے کے تحت تیل اور گیس کمپنیوں کو ادائیگی اس شرط پر کی جائیگی کہ وہ تاخیر سے ادائیگی پر عائد ہونیوالے تقریباً 1600 ارب روپے کے سرچارجز معاف کردیں۔

ذرائع کے مطابق حکومت نے اس مقصد کے لیے پیٹرول اورڈیزل پرفی لیٹر 5 روپے لیوی عائدکرنے کی تجویز بھی دی ہے۔ اس وقت بھی پیٹرول کی قیمت میں فی لیٹر لیوی شامل کیے جاچکاہے،ماہانہ تقریباً 12ارب روپے وصول کیے جارہے ہیں۔

اس کے علاوہ حکومت او جی ڈی سی ایل، پی پی ایل اورگورنمنٹ ہولڈنگز پرائیویٹ لمیٹڈسے منافع اور اضافی منافع کی مد میں تقریباً 850 ارب روپے حاصل کرنے کا ارادہ رکھتی ہے،جبکہ ایل این جی کی بچت سے تقریباً 400 ارب حاصل کرنے کی بھی تجویز ہے، تاہم آئی ایم ایف نے خدشہ ظاہرکیاہے کہ ان کمپنیوں سے اتنی بڑی رقم نکالنے سے ان کی مالی صحت اور مستقبل کی سرمایہ کاری متاثر ہوسکتی ہے۔

 حکومت نے یقین دہانی کرائی ہے کہ مستقبل میں سرکلر ڈیٹ کے دوبارہ اضافے سے بچنے کے لیے گیس قیمتوں کا جائزہ ہر سال لیاجائےگا۔



Source link

Continue Reading

Today News

جنگ سے مسائل حل نہیں ہوتے

Published

on


جنگ و جدل سے کبھی مسائل حل نہیں ہوتے بلکہ جنگ و جدل سے فقط مسائل پیدا ہوتے ہیں کیونکہ جنگ و جدل نام ہے جوانوں کی موت کا اور وسائل کے ضیاع کا۔ پھر یہ بھی کھلی صداقت ہے کہ جنگ میں کسی فریق کی جیت نہیں ہوتی اور جنگ کا آغاز ہوتا ہے جوش و غضب سے اور انجام ہوتا ہے افسوس، رنج و الم سے۔ معلوم انسانی تاریخ پر اگر نظر ڈالی جائے تو یہ معلوم ہوتا ہے کہ کس طرح انسان نے دوسرے کو بے دردی سے موت کے گھاٹ اتارا بلکہ جنگ و جدل سے بسا اوقات ایک ہی جنگ کے نتیجے میں ہزاروں لاکھوں بلکہ کروڑوں لوگوں کو موت کی نیند سلا دیا گیا۔ زیادہ دور کی بات نہیں،گزشتہ صدی میں دو عالمگیر جنگیں لڑی گئیں اور ایک محتاط اندازے کے مطابق ان عالمگیر جنگوں میں کم ازکم پانچ کروڑ لوگ موت کی وادیوں میں جا بسے۔ یہ تذکرہ ضروری ہے کہ اولین عالمگیر جنگ 1914 سے 1917 تک جاری رہی جب کہ دوسری عالمگیر جنگ 1939 سے 1945 تک جاری رہی۔ البتہ 1950-51 میں کوریا کی جنگ میں بتایا جاتا ہے کہ 20 لاکھ افراد لقمہ اجل بنے، دیگر چھوٹی موٹی جنگیں ہوتی رہیں لیکن 6 ستمبر 1965 کو پاک بھارت جنگ ہو گئی۔

اس جنگ میں دونوں ممالک کا انسانی جانوں کے ساتھ ساتھ مالی نقصان بہت زیادہ ہوا۔ اس جنگ میں پاک بھارت دونوں کی جانب سے کامیابی و فتح کے دعوے کیے گئے، البتہ 1967-68 میں عرب اسرائیل جنگ ہوئی، اس جنگ میں امریکی مدد و تعاون سے اسرائیل نے عربوں کے بہت سارے علاقوں پر غیر قانونی قبضہ کر لیا۔ یہ قبضہ تاحال قائم ہے جب کہ 1971 میں نومبر کی 21 تاریخ کو پاک بھارت جنگ پھر شروع ہوگئی۔ نتیجہ میں مشرقی پاکستان بنگلا دیش بن گیا۔ بھارت اس جنگ میں فتح مند ہونے کا دعویدار ضرور ہے مگر حقیقت میں ہمارے اپنوں نے ہمارا ساتھ چھوڑ دیا تھا۔ 1979 کے آخری ایام تھے، خانہ جنگی کے شکار ملک افغانستان میں سوویت یونین ایک سے ڈیڑھ لاکھ فوجی لے کر داخل ہو گیا۔

سوویت یونین کے وسائل و افغانستان کا جانی نقصان بے حد ہوا۔ یہ جنگ 1988 کو اختتام پذیر ہوئی جب کہ 1980 میں عراق و ایران کے درمیان ایک بے مقصد جنگ چھیڑ دی گئی اس جنگ کے مقاصد آج تک سمجھ سے بالاتر ہیں۔ یہ جنگ بھی 1988 کو ختم ہوئی مگر لاحاصل۔ ایک اور جنگ کا تذکرہ بھی کرتے چلیں یہ جنگ 1983 میں لڑی گئی۔ یہ جنگ تھی ارجنٹائن اور برطانیہ کے درمیان۔ یہ جنگ برطانیہ نے پانچ ہزار کلومیٹر دور جا کر لڑی۔ یہ جنگ برطانیہ نے ایک جزیرے کے حصول کے لیے لڑی اور برطانیہ اپنے جزیرے پر قبضہ برقرار رکھنے میں کامیاب رہا۔ البتہ 1990 میں صدام حسین نے کویت پر قبضہ کر لیا نتیجۃً سعودی عرب کی درخواست پر امریکا اپنے اتحادیوں سمیت جنوری 1991 میں عراق پر حملہ آور ہوا اور عراق کے پانچ لاکھ لوگ خواتین، بچوں و بزرگوں سمیت جاں بحق ہوگئے اور کویت پر عراقی قبضہ ختم ہو گیا۔

1999 کا زمانہ تھا جب پاک بھارت معرکہ کارگل ہوا، مزید ذکر نہ کریں تو مناسب ہوگا۔ البتہ 2001 میں پاکستان و بھارت کے درمیان مکمل جنگی فضا قائم ہو گئی لیکن اس وقت کے پاکستانی حکمران جنرل پرویز مشرف کے اس بیان پر کہ جنگ کرنی ہے تو یہ جنگ چند گھنٹے کی جنگ ہوگی آؤ جنگ کر لو۔ اس بیان کے بعد دونوں ممالک کی فوجیں اپنے اپنے سابقہ مقام پر واپس منتقل ہو گئیں۔ ایک جنگ کا تھوڑا ذکر کر لیں بلکہ جارحیت کا۔ 11 ستمبر 2001 کے دن سانحہ ورلڈ ٹریڈ سینیٹر پیش آیا امریکا نے اس سانحہ کا ذمے دار افغانستان میں موجود اسامہ بن لادن کو ٹھہرایا اور اپنے اتحادیوں سمیت افغانستان پر حملہ آور ہوا، لاکھوں افغان شہری جاں بحق ہوئے مگر بالآخر امریکا کا حشر وہی ہوا جو ویت نام میں ہوا تھا کہ آخری فوجی ہیلی کاپٹر سے لٹک کر جان بچا کر نکلا جب کہ مارچ 2003 میں امریکا نے عراق پر جارحیت کی مگر اس بار عراقیوں نے بھرپور مزاحمت کی اور گوریلا جنگ لڑی، البتہ عراقی صدر اس موقع پر جاں بحق ہوئے۔

 تھوڑا ماضی میں جاتے ہیں تو پچاس کی دہائی میں امریکا نے ویت نام پر جارحیت کی اور 24 برس تک خوب اسلحے کا استعمال کیا اور آخر کار راہ فرار اختیار کی۔ 2010 میں امریکا نے لیبیا میں خانہ جنگی کروائی اور قذافی حکومت کا خاتمہ ہوا۔ چند برس قبل ملک شام میں خانہ جنگی ہوئی وہاں کے حکمران بشارالاسد کی حکومت ختم ہوئی اور وہاں رجیم چینج ہوا۔ پس پردہ امریکا تھا لیکن 2023 اکتوبر کی 7 تاریخ کو اسرائیل مکمل امریکی مدد و تعاون کے غزہ پر حملہ آور ہوگیا، یہ کھلی جارحیت تھی۔ بے دریغ قتل عام ہوتا رہا۔ 70 ہزار سے زیادہ فلسطینی شہید ہو گئے، ایک لاکھ مجروح ہوئے۔ یہ سب عام شہری تھے۔ یہ جارحیت جنگ بندی کے اعلان کے بعد بھی جاری ہے جب کہ چار برس سے روس یوکرین بے مقصد جنگ بھی ہنوز جاری ہے۔

البتہ 7 مئی 2025 کو جنگی جنون میں مبتلا نریندر مودی پاکستان پر حملہ آور ہوا۔ 3 یوم بھارتی جارحیت جاری رہی، البتہ 10 مئی کو جب پاکستان نے دندان شکن جوابی حملہ کیا تو نریندر مودی کا سارا غرور خاک ہوا۔ چند گھنٹوں میں بھارت نے اپنی شکست تسلیم کر لی۔ البتہ ماہ جون 2025 میں اسرائیلی وزیر اعظم نیتن یاہو۔ ایران کو تر نوالہ جان کر حملہ آور ہوا۔ ایران نے منہ توڑ جواب دیا تو امریکا نے ذاتی اثر و رسوخ استعمال کرتے ہوئے یہ جنگ بند کروائی جب کہ پاکستان افغانستان تنازع ابھی جاری تھا کہ 28 فروری 2026 کو اسرائیل و امریکا ایران پر حملہ آور ہوئے۔ اس حملے میں ابتدا میں ایران کا شدید جانی نقصان ہوا۔ ایران کا جوابی حملہ بڑا شدید تھا۔ اگرچہ سپریم لیڈر آیت اللہ خامنہ ای دیگر قیادت کے ساتھ شہید ہو گئے۔

اس کے باوجود ایران نہ صرف پوری قوت کے ساتھ اسرائیل کے شہروں پر میزائل حملے کر رہا ہے، اگرچہ اسرائیل نے سخت رویہ اپناتے یہ پابندی عائد کر رکھی ہے پھر بھی موصولہ اطلاعات کے مطابق اسرائیل کا جانی نقصان بہت زیادہ ہو رہا ہے۔ دوسری جانب ایران مختلف ممالک میں موجود امریکی اڈوں پر مسلسل حملے کر رہا ہے بلکہ امریکی تنصیبات کو بھی نشانہ بنا رہا ہے۔ یہ ضرور ہے کہ یہ پہلا موقع ہے کہ کسی ملک نے اسرائیل و امریکا کو اس قدر نقصان پہنچایا ہے جب کہ امریکی صدر کو ایران پر حملے کرنے و اسرائیلی جنگ میں کودنے پر سخت تنقید کا سامنا ہے۔ بالخصوص ایران میں ایک اسکول کو نشانہ بنانے پر جس میں 168 معصوم طالبات شہید ہوگئیں، جن کی عمریں 7 برس سے 12 برس تک تھیں جب کہ امریکی ایوان بالا کے رکن مسٹر شومر نے امریکی صدر پر شدید تنقید کرتے ہوئے کہا کہ اس جنگ میں امریکا کے 193 ارب ڈالر خرچ ہو چکے ہیں جب کہ جنگ ابھی جاری ہے۔

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ متضاد بیانات دے رہے ہیں۔ ان کا یہ بیان بھی سامنے آیا ہے کہ ایران جنگ سے فراغت کے بعد وہ کیوبا پر حملہ آور ہونے کا ارادہ کرچکے ہیں، وہ اگر کیوبا پر حملہ کرتے ہیں تو لازمی بات ہے کہ شمالی کوریا کیوبا کا ساتھ دیتے ہوئے اس جنگ میں شریک ہو جائے گا نتیجہ یہ ہوگا کہ جنگ کا دائرہ مزید ملکوں تک پھیل جائے گا، گویا تیسری عالمگیر جنگ کا آغاز ہو جائے گا، چنانچہ لازمی بات ہے اور وقت کا تقاضا ہے کہ ایران اسرائیل و امریکا کے درمیان جنگ بندی ممکن بنائی جائے یہی دنیا کے بہترین مفاد میں ہے کیونکہ جنگ مسائل پیدا کرتی ہے مسائل حل نہیں کرتی۔





Source link

Continue Reading

Today News

کراچی کے مختلف علاقوں میں زلزلے کے جھٹکے، شدت 4.0 ریکارڈ

Published

on



کراچی کے مختلف علاقوں میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے جس کے باعث شہریوں میں خوف و ہراس پھیل گیا۔

 علاقہ مکینوں کے مطابق لانڈھی اور کورنگی کے مختلف علاقوں میں اچانک جھٹکے محسوس ہوئے۔

محکمہ موسمیات کے زلزلہ پیما مرکز کے مطابق شہر کے جنوب میں 4.0 شدت کا زلزلہ ریکارڈ کیا گیا۔ حکام کا کہنا ہے کہ زلزلے کا مرکز کراچی سے تقریباً 100 کلومیٹر جنوب میں سمندر میں تھا۔

زلزلہ پیما مرکز کے مطابق زلزلے کی گہرائی 10 کلومیٹر ریکارڈ کی گئی جبکہ یہ زلزلہ 1 بج کر 27 منٹ پر ریکارڈ ہوا۔

ابتدائی اطلاعات کے مطابق زلزلے کے باعث کسی جانی یا مالی نقصان کی اطلاع موصول نہیں ہوئی، تاہم شہریوں میں کچھ دیر کے لیے خوف و ہراس کی فضا قائم رہی۔

 



Source link

Continue Reading

Trending