Today News
دونوں ممالک کی رضامندی سے جنگ بندی فوری طور پر نافذالعمل ہو چکی ہے، شہباز شریف
اسلام آباد:
وزیرِ اعظم شہباز شریف نے ایک اہم بیان میں اعلان کیا ہے کہ ایران اور امریکا نے اپنے اتحادیوں کے ساتھ مل کر لبنان سمیت مختلف خطوں میں فوری جنگ بندی پر اتفاق کر لیا ہے۔
وزیرِ اعظم شہباز شریف کے مطابق یہ جنگ بندی فوری طور پر نافذ العمل ہو چکی ہے جسے خطے میں امن کے قیام کے لیے ایک بڑی پیش رفت قرار دیا جا رہا ہے۔
انہوں نے اس فیصلے کا خیرمقدم کرتے ہوئے دونوں ممالک کی قیادت کا شکریہ ادا کیا اور کہا کہ یہ اقدام دانشمندی اور دور اندیشی کا مظہر ہے۔
وزیرِ اعظم نے اعلان کیا کہ ایران اور امریکا کے وفود کو جمعہ، 10 اپریل 2026 کو اسلام آباد مدعو کیا گیا ہے تاکہ تمام تنازعات کے حتمی حل کے لیے مزید مذاکرات کیے جا سکیں۔
شہباز شریف نے کہا کہ دونوں فریقین نے غیر معمولی فہم و فراست کا مظاہرہ کرتے ہوئے امن و استحکام کے فروغ کے لیے تعمیری کردار ادا کیا ہے۔
انہوں نے امید ظاہر کی کہ اسلام آباد مذاکرات پائیدار امن کے حصول میں اہم سنگِ میل ثابت ہوں گے اور آنے والے دنوں میں مزید مثبت پیش رفت سامنے آئے گی۔
Today News
کراچی سیف سٹی پروجیکٹ فیزٹو کی منظوری، مزید 2300 اسمارٹ کیمرے لگائے جائیںگے
کراچی:
وزیراعلیٰ سندھ نے کراچی سیف سٹی پروجیکٹ کے فیزٹو کی منظوری دے دی، شہر میں سکیورٹی کو مزید مضبوط بنانے کے لیے 2,300 سے زائد اسمارٹ کیمرے اور جدید مانیٹرنگ انفرا اسٹرکچر نصب کیے جائیں گے۔
وزیراعلیٰ ہاؤس میں سندھ سیف سٹیز اتھارٹی (ایس ایس سی اے) کے اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نے کہا کہ جدید ٹیکنالوجی کے ذریعے عوامی تحفظ کو یقینی بنانا حکومت کی اولین ترجیح ہے۔
اجلاس میں صوبائی وزیر داخلہ ضیاء الحسن لنجار، چیف سیکریٹری آصف حیدر شاہ، انسپکٹر جنرل پولیس (آئی جی پولیس) جاوید اوڈھو، پرنسپل سیکریٹری ٹو وزیراعلیٰ (پی ایس سی ایم) آغا واصف، سیکریٹری داخلہ اقبال میمن، چیئرمین منصوبہ بندی و ترقی (پی اینڈ ڈی) نجم شاہ، سیکریٹری خزانہ فیاض جتوئی، سیکریٹری ایکسائز سلیم راجپوت، ڈائریکٹر جنرل ایس ایس سی اے سرفراز نواز، آغا فخر، ڈائریکٹر جنرل پی ڈی ایم اے سلمان شاہ، اراکین اسمبلی سید سرفراز شاہ، علی حسن ہنگورجو، سمتا افضل، حمیرا فراز اور دیگر نے شرکت کی۔
اجلاس کو بتایا گیا کہ منصوبے کے فیزٹو کے تحت مجموعی طور پر 2,314 اسمارٹ سرویلنس کیمرے نصب کیے جائیں گے، جن میں 870 عمومی نگرانی، 1,300 آٹومیٹک نمبر پلیٹ ریکگنیشن (اے این پی آر) اور فیشل ریکگنیشن سے لیس، 80 ٹریفک نفاذ کے لیے، 56 موبائل سرویلنس یونٹس اور 8 ٹریفک سگنل مانیٹرنگ کے لیے مختص ہوں گے۔
یہ کیمرے کراچی کے مختلف اضلاع میں نصب کیے جائیں گے، جن میں ضلع جنوبی میں سب سے زیادہ 322 کیمرے، اس کے بعد ضلع شرقی 220، کورنگی 27، کیماڑی 17، ملیر 16 اور ضلع غربی میں ایک کیمرہ نصب کیا جائے گا، جس سے شہر کے مانیٹرنگ نیٹ ورک میں نمایاں توسیع ہوگی۔تقریباً 9.98 ارب روپے لاگت کے اس منصوبے کی تکمیل 12 ماہ میں متوقع ہے، جبکہ کام مئی 2026 میں شروع ہونے کا امکان ہے۔ انفراسٹرکچر میں 9 پوائنٹس آف پریزنس (پی او پی) سائٹس شامل ہوں گی جن میں سولر اور جنریٹر بیک اپ، ایک اسمارٹ سرویلنس ٹاور، مرکزی کمانڈ سسٹم سے منسلک 50 پبلک پینک بٹن، آن بورڈ کیمروں سے لیس 8 رسپانس گاڑیاں اور 10 سرویلنس ڈرونز شامل ہیں۔مراد علی شاہ نے بتایا کہ خریداری کے عمل میں مذاکرات کے ذریعے ایک ارب روپے سے زائد کی بچت کی گئی، جو مالی نظم و ضبط کی عکاسی ہے جبکہ معیار پر کوئی سمجھوتہ نہیں کیا گیا۔ انہوں نے کہا کہ یہ صرف ایک ترقیاتی منصوبہ نہیں بلکہ عوامی تحفظ اور قومی سلامتی میں اہم سرمایہ کاری ہے۔وزیراعلیٰ نے حکام کو ہدایت دی کہ منظوری کے عمل کو تیز کیا جائے اور بروقت تکمیل کو یقینی بنایا جائے، بصورت دیگر تاخیر سے لاگت میں اضافہ ہو سکتا ہے، خصوصاً عالمی سطح پر سرویلنس آلات کی قیمتوں میں اضافے کے تناظر میں۔آپریشنل تیاری کو مضبوط بنانے کے لیے ایس ایس سی اے نے تکنیکی عملے کی بھرتی کا شفاف عمل مکمل کر لیا ہے، جو ماہرین پر مشتمل پینلز اور نگرانی کمیٹیوں کے ذریعے میرٹ پر مبنی متعدد مراحل میں کیا گیا۔ وزیراعلیٰ نے ایس ایس سی اے ایکٹ کے تحت تقرریوں کی منظوری دے دی۔کراچی کے علاوہ اجلاس میں حیدرآباد، سکھر، لاڑکانہ، میرپورخاص اور شہید بینظیر آباد سمیت ڈویژنل ہیڈکوارٹرز میں سیف سٹی منصوبے قائم کرنے کی تجاویز کا بھی جائزہ لیا گیا، جن کی مجموعی لاگت 3.15 ارب روپے ہے اور ان کے تحت 780 کیمرے نصب کیے جائیں گے۔ فیصلہ کیا گیا کہ ان تجاویز کو مزید جائزے کے لیے محکمہ منصوبہ بندی و ترقی کو بھیجا جائے گا۔وزیراعلیٰ نے زور دیا کہ تمام سیف سٹی اقدامات کو ایک متحدہ ایس ایس سی اے فریم ورک کے تحت مربوط کیا جائے تاکہ معیار کو یکساں رکھا جا سکے، تکرار سے بچا جا سکے اور ادارہ جاتی ہم آہنگی کو فروغ دیا جا سکے۔ انہوں نے کہا کہ بکھرے ہوئے نظام مؤثریت کو متاثر کرتے ہیں جبکہ مقصد سندھ بھر میں مکمل طور پر مربوط کمانڈ اینڈ کنٹرول نیٹ ورک قائم کرنا ہے۔وزیراعلیٰ نے کہا کہ سیف سٹی منصوبہ نہ صرف جرائم کی روک تھام اور ردعمل کو بہتر بنائے گا بلکہ ٹریفک مینجمنٹ اور ایمرجنسی سروسز کو بھی مؤثر بنائے گا، جس سے کراچی ایک محفوظ اور مستحکم شہر بنے گا۔
Today News
پی ایس ایل 11: کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کا راولپنڈیز کو 183 رنز کا ہدف
پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) 11 میں کوئٹہ گلیڈی ایٹرز نے راولپنڈیز کو جیت کے لیے 183 رنز کا ہدف دے دیا۔
نیشنل اسٹیڈیم کراچی میں جاری ایونٹ کے 18 ویں میچ میں راولپنڈیز کی دعوت پر پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے کوئٹہ گلیڈی ایٹرز نے مقررہ اوورز میں 6 وکٹوں کے نقصان پر 182 رنز اسکور کیے۔
گلیڈی ایٹرز کی جانب سے رائلی روسو 53 رنز بنا کر نمایاں رہے۔ کپتان سعود شکیل 42 اور حسن نواز دھواں دار 39 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے۔
جہاں داد خان نے 6 گیندوں پر 21 رنز کی جارحانہ ناٹ آؤٹ اننگز کھیلی۔
راولپنڈیز کی جانب سے بین سیئرز نے 3، محمد عامر نے 2 اور مبصر خان نے 1 کھلاڑی کو آؤٹ کیا۔
Source link
Today News
2 سال قبل 15 سالہ لڑکے کو اغوا کے بعد قتل کرنے کا معمہ حل، بہنوئی قاتل نکلا
پنجاب کے شہر پاکپتن کے علاقے عارف والہ میں دو سال قبل 15 سالہ لڑکے کے قتل میں ملوث شاطر ملزم کو پولیس نے گرفتار کرلیا۔
تفصیلات کے مطابق دو سال قبل عارف والہ میں 15 سالہ لڑکے علی رضا کو اغوا کے بعد قتل کیا گیا تھا جس کا مقدمہ والد کی مدعیت میں درج کیا گیا۔
واقعے کے بعد ڈی آئی جی انویسٹی گیشن سید ذیشان رضا نے نوٹس لے کر ایس پی سٹی انویسٹی گیشن فرحت عباس کی سربراہی میں ملزمان کی گرفتاری کیلیے ٹیم تشکیل دی تھی۔
انچارج انویسٹی گیشن تھانہ شفیق آباد نے پولیس ٹیم کے ہمراہ کارروائی کر کے ملزم کو گرفتار کر لیا، جو مقتول علی رضا کا بہنوئی ہے۔
ملزم کی نشاندہی پر مقتول کی نعش کو برآمد بھی کرلیا گیا۔ انویسٹی گیشن کے دوران یہ بات سامنے آئی کہ ملزم 2024 میں فیکٹری میں کام کروانے کے بہانے مقتول کو عارف والہ ضلع پاکپتن سے لاہور لے آیا اور پھر شیخوپورہ کے علاقے میں لےجا کر گلے میں پھندا ڈال کر بے دردی سےقتل کر دیا تھا۔
ملزم نے قتل کرنے کے بعد نعش کو بوری میں ڈال کر نہر میں پھینک دیا تھا۔ ملزم نے گھریلو رنجش کی بناء پر علی رضا کو قتل کیا تھا۔
پولیس کے مطابق ملزم کو جدید ٹیکنالوجی سمیت ہیومین انٹیلیجنس کی مدد سے گرفتار کیا گیا ہے، ملزم اب پولیس کی گرفت میں ہے مضبوط چالان مرتب کرکے قرار واقعی سزا دلوائی جائےگی۔
ڈی آئی جی انویسٹی گیشن نے کہا کہ جرائم پیشہ عناصر سے آہنی ہاتھوں کےساتھ نمٹاجائےگا۔ ایس ایس پی انویسٹی گیشن محمد نوید نے ملزم کی گرفتاری پر پولیس ٹیم کے لئے تعریفی اسناد کا اعلان کیا ہے۔
Source link
-
Sports2 weeks ago
Sabalenka, Sinner keep ‘Sunshine Double’ in sight with Miami Open wins
-
Sports2 weeks ago
Momin, Phillippe shine as Sultans beat United to take winning start
-
Magazines2 weeks ago
The secret life of insects in the urban world
-
Today News2 weeks ago
اپنا کمرہ! – ایکسپریس اردو
-
Sports2 weeks ago
National Dialogue Committee condemns PCB’s action against Naseem Shah
-
Magazines2 weeks ago
Reflection: My academic comeback in Ramazan
-
Today News2 weeks ago
Rain with Strong Winds and Thunderstorms Forecast in Karachi on Saturday
-
Sports2 weeks ago
Sabalenka and Rybakina to clash again in Miami semi-final