Today News
دیرپا امن کیلیے امریکا ایران جنگ بندی میں لبنان کو بھی شامل کیا جائے؛ روس کا مطالبہ
ایران اور امریکا کی دو ہفتوں کی جنگ بندی کے باوجود اسرائیل نے لبنان پر حملوں کا سلسلہ جاری رکھا ہوا ہے جس نے خطے کی سیکیورٹی سے متعلق عالمی سطح پر تشویش کو جنم دیا ہے۔
عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق روس نے اعلان کیا ہے کہ جنگ بندی کو صرف ایران تک محدود نہیں رکھنا چاہیے بلکہ اسے لبنان میں جاری لڑائی پر بھی لاگو ہونا چاہیے۔
روسی وزارتِ خارجہ کے بیان میں مزید کہا گیا کہ روس سمجھتا ہے کہ خطے میں امن کے لیے ضروری ہے کہ یہ معاہدہ ہر جگہ جنگ بندی کو یقینی بنائے۔
وزارتِ خارجہ کی ترجمان ماریہ نے اسرائیل کے لبنان میں حزب اللہ کے خلاف حملوں کی مذمت کرتے ہوئے کہا کہ ایسی جارحیت جنگ بندی معاہدے کو خطرے میں ڈال رہی ہے۔
ادھر لبنانی حکومت نے پاکستان سے بھی مطالبہ کیا ہے کہ ایران اور امریکا جنگ بندی معاہدے پر ہونے والے مذاکرات میں ہمیں شامل کرے۔
اسرائیلی حکومت نے کہا ہے کہ امریکا اور ایران کے درمیان جنگ بندی معاہدے کا احترام ہے لیکن لبنان اس جنگ بندی کا حصہ نہیں۔ حزب اللہ پر حملے جاری رہیں گے۔
دوسری جانب ایرانی صدر نے خبردار کیا ہے کہ اگر اسرائیل نے لبنان میں حملے جاری رکھے تو امریکا کے ساتھ جنگ بندی معاہدے طے سے دستبردار ہوسکتے ہیں۔
Today News
میرپورخاص؛ میڈیکل کی طالبہ کی پراسرار موت، ہراسانی کے الزامات پر کالج سے ریکارڈ طلب
میرپورخاص میں میڈیکل کی طالبہ فہمیدہ لغاری کی پراسرار موت کے واقعے سے متعلق پی ایم اینڈ ڈی سی نے متعلقہ میڈیکل کالج سے ریکارڈ طلب کرلیا۔
پی ایم اینڈ ڈی سی نے صوبائی حکومت سے انکوائری رپورٹ بھی مانگ لی۔
پی ایم اینڈ ڈی سی کے مطابق طالبات کی ہراسانی سے متعلق زیرو ٹالرنس پالیسی برقرار ہے، قصور وار ثابت ہونے پر فیکلٹی اور ادارے کے خلاف کارروائی ہوگی۔
صدر کونسل پروفیسر رضوان تاج نے اعلان کیا کہ ڈسپلنری کمیٹی میں کارروائی کی جائے گی، طلبہ براہِ راست ہراسمنٹ کمیٹی میں شکایات درج کروا سکتے ہیں۔
انہوں ںے کہا کہ محفوظ تعلیمی ماحول کی عدم فراہمی قوائد کی خلاف ورزی ہے۔ طلبہ کو ہراسانی، دھمکی یا بدسلوکی پر سخت کارروائی ہوگی۔ طلبہ کی سلامتی اور ذہنی صحت اولین ترجیح ہے۔
تمام میڈیکل و ڈینٹل کالجز میں اینٹی ہراسمنٹ کمیٹیاں لازمی قرار دی گئی تھیں۔
واضح رہے کہ میرپور خاص کے نجی میڈیکل میں تیسرے سال کی طالبہ فہمیدہ لغاری نے خود کو گولی مار کر زندگی کا خاتمہ کر لیا۔ ورثا کا الزام ہے کہ طالبہ کو کالج ٹیچر کی جانب سے ہراساں کیا جا رہا تھا۔
Source link
Today News
اوکاڑہ؛ بیوی پر بدکاری کا الزام عائد کرنے والے شوہر کو 80 کوڑوں کی سزا کا حکم
ڈسٹرکٹ کورٹ نے بیوی پر بدکاری کا الزام عائد کرنے والے ملزم شوہر کو کوڑوں کی سزا کا حکم دے دیا۔
ایڈیشنل سیشن جج رانا خلیل احمد خان کی عدالت نے ملزم کو 80 کوڑے مارنے کا حکم سنایا۔
عدالت نے ملزم محمد بوٹا کو 80 کوڑے مارنے کی شرعی سزا سنائی جبکہ ملزم عدالت کا فیصلہ سنتے ہی فرار ہوگیا۔ استغاثہ کی پیروی سینیئر قانون دان نیر اقبال لکھوی نے کی۔
ملزم نے اپنی بیوی پر بدکرداری کا الزام لگایا تھا جبکہ پیدا ہونے والی اپنی بیٹی کو بھی ناجائز قرار دیا۔
متاثرہ خاتون نے اپنی مدعیت میں شوہر محمد بوٹا کے خلاف حدود آرڈیننس کے تحت قذف کا استغاثہ عدالت میں دائر کیا۔
دوران سماعت ملزم اپنی بچی کو ناجائز ثابت نہ کر سکا جبکہ اپنی طرف سے عائد کیے گئے الزامات سے مکر گیا اور بچی کو جائز تسلیم کر لیا۔
عدالت کے اس فیصلے کو ملک کی تاریخ کا سب سے بڑا فیصلہ قرار دیا جا رہا ہے۔
Source link
Today News
کراچی؛ جھلسی ہوئی نوجوان کی لاش کی شناخت کرلی گئی، تحقیقات شروع
ناردرن بائی پاس سہراب رندھ گوٹھ کے قریب جھلسی ہوئی ملنے والی نوجوان کی لاش کی شناخت کر لی گئی، مقتول نوجوان سعید آباد کا رہائشی اور ایک بیٹی کا باپ تھا، جو گڈز ٹرانسپورٹ لیبر اسکوائر سائٹ ایریا میں بحیثیت منشی کا کام کرتا تھا۔
تفصیلات کے مطابق جعمرات کو موچکو تھانے کے علاقے ناردرن بائی پاس سہراب رندھ گوٹھ کے قریب نوجوان کی ایک سے دو روز پرانی جھلسی ہوئی ناقابل شناخت لاش ملی تھی۔ گزشتہ روز مقتول نوجوان کی شناخت 29 سالہ فیضان ستی عرف فیضی ولد شیراز اختر کے نام سے کی گئی، مقتول نوجوان مکان نمبر 6/5 سیکٹر فور جی سعید آباد کا رہائشی تھا، مقتول نوجوان ایک بیٹی کا باپ اور گڈز ٹرانسپورٹ لیبر اسکوائر سائٹ ایریا میں بحیثیت منشی کا کام کرتا تھا۔
مقتول کے والد نے پولیس کو بتایا کہ ان کا بیٹا دو روز قبل 8 اپریل رات ساڑھے 8 بجے کے قریب اپنی بیوی کو سسرال گلشن غازی چھوڑنے کے لیے گھر سے نکلا تھا لیکن بیوی کو سسرال چھوڑ کر دوبارہ گھر واپس نہیں آیا اور اس کے بعد جب کافی رات گزر گئی تو انہوں نے اپنے بیٹے سے فون پر متعدد بار رابطہ کرنے کی کوشش کی لیکن بیٹے کے چاروں نمبر بند تھے۔
والد کے مطابق بیٹے کو تلاش کرتے ہوئے سعید آباد تھانے پہنچے تو معلوم ہوا کہ موچکو تھانے کی حدود سے ایک نوجوان کی لاش ملی ہے جس پر اپنے رشتہ داروں کے ساتھ سول اسپتال پہنچا تو ان کے بیٹے کی لاش اسٹیچر پر پڑی ہوئی تھی جسے انہوں نے شناخت کیا۔
ایس ایچ او موچکو فیصل لطیف کے مطابق شبہ ہے نامعلوم ملزمان نے مقتول نوجوان فیضان فیضی کو اغواء کے بعد قتل کیا اور مقتول کی شناخت چھپانے کے لیے ملزمان نے لاش کو جلا دیا۔
پولیس کے مطابق بظاہر واقعہ ذاتی رنجش کا شاخسانہ معلوم ہوتا ہے تاہم پولیس نے مقتول نوجوان کے قتل کا مقدمہ اس کے والد شیراز اختر کی مدعیت میں نامعلوم ملزمان کے خلاف درج کرکے واقعے کی مختلف پہلوؤں پر تفتیش شروع کر دی ہے۔
Source link
-
Sports2 weeks ago
Sabalenka, Sinner keep ‘Sunshine Double’ in sight with Miami Open wins
-
Sports2 weeks ago
Momin, Phillippe shine as Sultans beat United to take winning start
-
Magazines2 weeks ago
The secret life of insects in the urban world
-
Today News2 weeks ago
اپنا کمرہ! – ایکسپریس اردو
-
Sports2 weeks ago
National Dialogue Committee condemns PCB’s action against Naseem Shah
-
Magazines2 weeks ago
Reflection: My academic comeback in Ramazan
-
Sports2 weeks ago
Sabalenka and Rybakina to clash again in Miami semi-final
-
Magazines2 weeks ago
Story time: An iftar party to remember