Today News
راحت فتح علی خان کا ایک اور عالمی اعزاز، بیٹے سمیت برطانوی پارلیمنٹ میں ایوارڈ سے نوازا گیا
لندن:
عالمی شہرت یافتہ گلوکار راحت فتح علی خان اور ان کے بیٹے شاہ زمان خان کو برطانوی پارلیمنٹ میں خصوصی ایوارڈز سے نوازا گیا، جسے دونوں فنکاروں نے اپنے لیے بڑا اعزاز قرار دیا۔
تقریب میں طارق احمد، محمد یاسین اور افضل خان سمیت متعدد ارکان پارلیمنٹ نے شرکت کی۔ اس تقریب کا اہتمام پاکستانی اور بنگلہ دیشی موسیقار جوڑے کاشف راجہ اور ربائیت جہان نے کیا۔
اس سے قبل راحت فتح علی خان اور شاہ زمان خان نے اتوار کے روز لندن کے تاریخی مقام رائل البرٹ ہال میں شاندار پرفارمنس پیش کر کے حاضرین سے خوب داد سمیٹی۔
اس موقع پر راحت فتح علی خان کا کہنا تھا کہ برطانوی پارلیمنٹ میں ایوارڈ حاصل کرنا ان کے لیے بڑے اعزاز کی بات ہے اور یہ کامیابی والدین کی دعاؤں اور انتھک محنت کا نتیجہ ہے۔
انہوں نے مزید بتایا کہ وہ جلد ہی بنگالی زبان میں اپنا نیا گانا بھی ریلیز کرنے جا رہے ہیں، جس کا مداحوں کو بے صبری سے انتظار ہے۔
Today News
پی ایس ایل 11؛ نیشنل اسٹیڈیم کراچی میں کونسے میچز کھیلے جائیں گے؟
پاکستان سپر لیگ( پی ایس ایل) 11 کے 22 میچز اس بار کراچی کے مشہور نیشنل اسٹیڈیم میں کھیلے جائیں گے۔
پی ایس ایل کے نئے شیڈول کے مطابق لاہور اور کراچی 39 روز میں 44 میچز کی میزبانی کریں گے اور کراچی کے مشہور نیشنل اسٹیڈیم میں اس بار 22 میچز کھیلے جائیں گے۔
پہلے مرحلے کے میچز لاہور کے قذافی اسٹیڈیم میں شیڈول ہیں جبکہ دوسرے مرحلے میں 8 اپریل سے 19 اپریل تک کے 15 میچز کراچی میں رکھے گئے ہیں اس کے علاوہ 6 مزید میچز بھی کراچی میں کھیلے جائیں گے۔
پی ایس ایل 11 کا کوالیفائیر کراچی کے نیشنل اسٹیڈیم میں 28 اپریل کو کھیلا جائے گا جبکہ لیگ کا فائنل لاہور کے قذافی اسٹیڈیم میں شیڈول ہے۔
نیشنل اسٹیڈیم جو سرکاری طور پر نیشنل بینک اسٹیڈیم کے نام سے جانا جاتا ہے، پاکستان میں ایک بین الاقوامی کرکٹ گراؤنڈ ہے جو پاکستان کرکٹ بورڈ کی ملکیت ہے۔ یہ پاکستان سپر لیگ اور سندھ کی دیگر ڈومیسٹک کرکٹ ٹیموں میں کراچی کنگز کی فرنچائز کا ہوم گراؤنڈ ہے۔
Today News
کراچی میں فینسی نمبر پلیٹس والی موٹرسائیکلوں اور گاڑیوں کیخلاف سخت کریک ڈاؤن کا فیصلہ
کراچی پولیس نے فینسی اور غیر منظور شدہ نمبر پلیٹس والی گاڑیوں کیخلاف 30 مارچ سے سخت کریک ڈاؤن کا فیصلہ کیا ہے۔
ترجمان کراچی پولیس چیف کے مطابق ایڈیشنل آئی جی کراچی آزاد خان کی ہدایات پر 30 مارچ سے گاڑیوں اور موٹرسائیکلوں کیخلاف سخت کریک ڈاؤن کیا جائے گا۔
ترجمان کراچی پولیس چیف کی جانب سے جاری بیان میں شہریوں کو آگاہ کیا گیا ہے کہ وہ اپنی گاڑیوں پر حکومت کی منظور شدہ نمبر پلیٹس لازمی طور پر نصب کریں، پرائیویٹ، فینسی یا غیر منظور شدہ نمبر پلیٹس کا استعمال قانوناً ممنوع ہے۔
اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ جعلی نمبر پلیٹس سے نہ صرف شناخت میں مشکلات پیش آتی ہیں بلکہ سیکیورٹی خدشات بھی بڑھ جاتے ہیں۔
اعلامیے کے مطابق شہر میں قانون کی عملداری کو یقینی بنانے کے لیے 30 مارچ 2026 سے پولیس کی جانب سے باقاعدہ کریک ڈاؤن مہم کا آغاز کیا جا رہا ہے، جس کے دوران پرائیویٹ /فینسی نمبر پلیٹس استعمال کرنے والوں کے خلاف بلا امتیاز قانونی کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔
کراچی پولیس نے عوام سے اپیل کی ہے کہ کسی بھی پریشانی سے بچنے کے لیے فوراً اپنی چھوٹی اور بڑی گاڑیوں کی نمبر پلیٹس درست کروا لیں اور صرف سرکاری نمبر پلیٹس ہی استعمال کریں۔
Source link
Today News
pulls out of IPL 2026 to focus on Test revival
انگلش اوپننگ بیٹر بین ڈکٹ انڈین پریمیئر لیگ 2026 سے دستبردار ہوگئے۔ انہوں نے یہ فیصلہ ایشز سیریز میں خراب کارکردگی کے بعد اپنے ٹیسٹ کیریئر کو بچانے اور اپنی واپس حاصل کرنے کے لیے کیا۔
کرک انفو کے مطابق یہ بین ڈکٹ کا آئی پی ایل میں پہلا سیزن تھا اور انہیں 2 کروڑ بھارتی روپے میں دہلی کیپیٹلز نے دسمبر میں ہونے والے آکشن میں خریدا تھا۔
تاہم، ٹیم میں اوور سیز کھلاڑیوں میں پتھم نسانکا سے مقابلے کے سبب ان کی اوپننگ سلاٹ حتمی نہیں تھی اور اس وجہ سے انہوں نے ٹورنامنٹ سے دستبرداری کا فیصلہ کیا۔ اب وہ کاؤنٹی چیمپئن شپ سیزن کے ابتدائی مرحلے میں ناٹنگھم شائر کی نمائندگی کریں گے۔
آئی پی ایل کے شروع ہونے سے چند روز قبل بین ڈکٹ کی دستبرداری کے نتیجے میں ان پر دو سال تک لیگ کھیلنے پر پابندی عائد کیا جاسکتی ہے۔
-
Magazines1 week ago
STREAMING: CHOPRA’S PIRATES – Newspaper
-
Sports2 weeks ago
Samson rises from year of struggle to become India’s World Cup hero – Sport
-
Magazines2 weeks ago
Story time: The price of a typo
-
Magazines2 weeks ago
STORY TIME: CLEARER THAN BEFORE – Newspaper
-
Sports2 weeks ago
Trio set for debuts as Pakistan commence 2027 preparations with Bangladesh ODIs – Sport
-
Sports2 weeks ago
Hesson backs new-look Pakistan ahead of BD one-dayers – Sport
-
Entertainment2 weeks ago
Amber Khan & Nadia Khan On Anchors Exploiting Broken Marriages
-
Entertainment2 weeks ago
Rajab Butt Replies to Emaan Rajab’s Divorce Story