Today News
راولپنڈی: اسپتال کے میڈیکل اسٹور سے ادویات چوری میں ورکرز ہی چوری میں ملوث نکلے،6 افراد گرفتار
تھانہ مورگاہ کے علاقے میں 10 روز قبل ہسپتال کے میڈیکل سٹور سے ادویات چوری ہونے کا ڈراپ سین،ہسپتال کے ورکرز ہی چوری میں ملوث نکلے،6 گرفتار کرلیے گیے.
پولیس کے مطابق زکریا شعیب نے بتایا کہ ہسپتال کے میڈیکل سٹور پر انچارج ہوں حسب معمول میڈکل سٹور بند کرکے گئے، اگلے دن اسٹور کا ریکارڈ کیا تو انتہائی قیمتی اسٹاک جس قیمتی انجکشن اور دیگر ادویات شامل ہیں غائب تھیں۔
پولیسں نے مقدمہ درج کرکے تفتیش شروع کی تو ابتدائی تفتیش میں تانے بانے اندر سے ہی کسی کے شامل ہونے کے شواید ملے۔
پولیس نے چند ملازمین مشکوک ملازمین کو شامل تفتیش کیا تو تمام کڑیاں کھلتی چلی گی جس پر پولیس نے ہسپتال کے چھ ملازمین کو گرفتار کرکے چوری شدہ ادوایات لاکھوں روپے مالیت کی بھاری مقدار میں ادویات و انجیکشن، اور انجیکشن کی فروخت سے حاصل ہونے والی 1 لاکھ 70 ہزار روپے کی رقم اور ادوایات اور واردات میں استعمال ہونے والا موٹر سائیکل برآمد کرلیا۔
پولیس حکام کے مطابق ہسپتال کے ورکرز نے اپنے ساتھی کے ساتھ ملکر کر چوری کی واردات کی تھی، جس کو مورگاہ پولیس نے ٹیکنیکل و ہیومن انٹیلیجنس ذرائع بروئے کار لاتے ہوئے 5 ورکرز اور ان کے ساتھی کو گرفتار کر لیا۔
ایس پی پوٹھوہار سردار بابر ممتاز کا کہنا تھا کہ ملزمان کو ٹھوس شواہد کے ساتھ چالان کیا جائے گا۔
Today News
نواز شریف اور مریم نواز کیخلاف چوہدری شوگر ملز کیس ختم
لاہور: احتساب عدالت نے مسلم لیگ (ن) کے قائد نواز شریف اور وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز کیخلاف چوہدری شوگر ملزم کی انکوائری بند کرنے کی منظوری دے دی۔
ایکسپریس نیوز کے مطابق لاہور کی احتساب عدالت میں نیب کی جانب سے وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز اور میاں محمد نواز شریف کیخلاف چوہدری شوگر ملز انکوائری بند کرنے کی درخواست پیش کی گئی۔
جس پر عدالت نے وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز اور نواز شریف کے خلاف انکوائری بند کرنے کی حتمی منظوری دی اور نیب کی درخواست منظور کرلی۔
احتساب عدالت کے جج رانا محمد عارف نے درخواست پر فیصلہ سناتے ہوئے کہا کہ نیب لاہور نے قانون کے مطابق چوہدری شوگر ملز انکوائری بند کی۔
نیب لاہور نے کہا کہ مریم نواز اور میاں محمد نواز شریف کیخلاف کرپشن شواہد نہیں ہیں۔
عدالت میں وزیر اعلی مریم نواز کی جانب سے جاوید ارشد بھٹی ایڈووکیٹ نے دلائل دیے تھے۔
نیب پراسیکیوٹر نے کہا کہ مریم نواز اور میاں محمد نواز شریف کیخلاف چوہدری شوگر ملز تفتیش بند ہو چکی ہے۔
Source link
Today News
ڈکی بھائی سے رشوت لینے والے این سی سی آئی اے کے سابق ایڈیشنل ڈائریکٹر کو رہا کرنے کا حکم
لاہور ہائیکورٹ نے ڈکی بھائی سے رشوت وصول کرنے اور اختیارت کا ناجائز استعمال کرنے والے سابق ایڈیشنل ڈائریکٹر کی ضمانت منظور کرتے ہوئے رہائی کا حکم دے دیا۔
تفصیلات کے مطابق لاہور ہائیکورٹ میں سابق ایڈیشنل ڈایکٹر این سی سی آئی اے چوہدری سرفرازکی درخواست ضمانت پر سماعت جسٹس عبہر گل خان نے کی۔
عدالت نے ضمانت کو منظور کرتے ہوئے چوہدری سرفراز کو رہا کرنے کا حکم دے دیا۔
وکیل صفائی نے بتایا کہ دیگر ملزمان کی ضمانتیں پہلے ہی ہوچکی ہیں۔
واضح رہے کہ معروف یوٹیوبر ڈکی بھائی کی گرفتاری کے بعد اختیارات کا ناجائز استعمال اور رشوت لینے کے الزام میں این سی سی آئی اے کے سابق ایڈیشنل ڈائریکٹر سمیت دیگر افراد کو معطل کر کے مقدمہ درج اور پھر گرفتار کیا گیا تھا۔
Today News
پی ایس ایل: ویسٹ انڈیز کے اہم فاسٹ بولر کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کا حصہ بن گئے
ویسٹ انڈیز کے فاسٹ بولر الزاری جوزف پاکستان سپر لیگ کے گیارہویں ایڈیشن کے لیے کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کا حصہ بن گئے۔
کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کی جانب سے جاری پیغام کے مطابق الزاری جوزف کو آسٹریلیا کے اسپینسر جانسن کی جگہ شامل کیا گیا ہے۔
ٹیم انتظامیہ کا کہنا ہے کہ اسپینسر جانسن نجی وجوہات کے سبب پی ایس ایل کے لیے دستیاب نہیں ہیں۔
واضح رہے کہ کوئٹہ گلیڈی ایٹرز نے اسپینسر جانسن کو ڈائریکٹ سائن کیا تھا۔
-
Magazines1 week ago
Story Time: Culinary Disasters – Newspaper
-
Entertainment2 weeks ago
Ali Ansari On Falling in Love With More Than One Person
-
Entertainment2 weeks ago
Fans React to Nadia Khan’s Wrinkles in Filter-Free Video
-
Business2 weeks ago
Privatisation Commission board recommends Fauji Fertiliser’s inclusion in consortium that won PIA auction – Pakistan
-
Sports2 weeks ago
Bangladesh recall Litton, Afif for Pakistan ODI series – Sport
-
Sports2 weeks ago
Haris among 14 Pakistanis on The Hundred final list – Sport
-
Sports2 weeks ago
Sadaf, Fatima star as Pakistan thrash South Africa for consolation victory – Sport
-
Sports2 weeks ago
Milan consolidate top-four credentials with win at Cremonese – Sport