Today News
راولپنڈی: اسکول طالبہ سے رکشہ ڈرائیور کی غیر اخلاقی حرکات، مقدمہ درج
راولپنڈی:
تھانہ گوجرخان کے علاقے میں 13 سالہ طالبہ سے رکشہ ڈرائیور کی غیر اخلاقی حرکات کا واقعہ پیش آیا، پولیس نے طالبہ کے والد کی درخواست پر مقدمہ درج کرلیا۔
والد کے مطابق انکی بیٹی آٹھویں جماعت میں زیر تعلیم ہے جسے اسکول سے پک اینڈ ڈراپ کے لیے رکشہ لگوا رکھا ہے۔
والد کے مطابق رکشہ ڈرائیور ماجد بچی کو اسکول سے گھر چھوڑنے آرہا تھا تو راستے میں غیر اخلاقی حرکات کی کوشش کی اور بچی کے کپڑے پھاڑ دیے۔
والد کے مطابق ملزم پہلے بھی بچی پر بری نظر رکھتا تھا، پولیس نے والد کی درخواست پر مقدمہ درج کرلیا، ملزم کی گرفتاری کے لیے چھاپے مارے جارہے ہیں۔
Today News
کراچی: بارش کے دوران کرنٹ لگنے سے باپ بیٹے کی ہلاکت، کے الیکٹرک کو 5 کروڑ ہرجانہ ادا کرنے کا حکم
کراچی:
کراچی میں بارش کے دوران کرنٹ لگنے سے باپ اور بیٹے کی ہلاکت کے کیس میں عدالت نے کے الیکٹرک کو متوفین کے ورثا کو 5 کروڑ 6 لاکھ روپے ہرجانہ ادا کرنے کا حکم دے دیا۔
سینئر سول جج جنوبی کی عدالت میں کے الیکٹرک کے خلاف دائر ہرجانے کے کیس کی سماعت کے دوران عدالت نے فیصلہ سنایا۔
عدالت نے ہدایت کی کہ کے الیکٹرک ہرجانے کی رقم 30 دن کے اندر عدالتی ناظر کے پاس جمع کرائے۔
عدالت نے مزید کہا کہ ناظر اس رقم کو متوفین کے ورثا کو فراہم کرے اور عدالت کو ادائیگی کی اطلاع دے۔
Today News
سندھ میں مختلف سرکاری محکموں کی 60 فیصد سرکاری گاڑیاں گراؤنڈ کر دی گئیں
سندھ کابینہ کی ذیلی کمیٹی برائے کفایت شعاری کے اہم فیصلے کے تحت مختلف سرکاری محکموں کی 60 فیصد سرکاری گاڑیاں گراؤنڈ کر دی گئی.
تفصیلات کے مطابق سینیئر صوبائی وزیر شرجیل انعام میمن کا کہنا تھا کہ مجموعی طور پر 47 سے زائد محکموں میں موجود 2837 گاڑیوں میں سے 1524 گاڑیاں گراؤنڈ کی گئی ہیں۔
گراؤنڈ کی جانے والی گاڑیوں میں صحت، خزانہ، اسکول ایجوکیشن، انرجی اور اینٹی کرپشن جیسے محکمے بھی شامل ہیں۔ بعض محکموں میں یہ شرح 65 فیصد سے بھی تجاوز کر گئی ہے، انٹر پروونشل کوآرڈینیشن ڈیپارٹمنٹ میں تمام گاڑیاں گراؤنڈ کر دی گئی ہیں۔
شرجیل میمن کا کہنا تھا کہ فیصلہ بڑھتے ہوئے ایندھن اخراجات کے پیش نظر کیا گیا ہے تاکہ حکومتی اخراجات میں نمایاں کمی لائی جا سکے۔ اس اقدام کا مقصد توانائی کی کھپت میں کمی لانا، سرکاری اخراجات کو کم کرنا اور وسائل کا مؤثر استعمال یقینی بنانا ہے۔
شرجیل انعام میمن نے کہا کہ صوبائی حکومت ملکی مفاد میں کفایت شعاری پالیسی پر سختی سے عملدرآمد کر رہی ہے۔ کفایت شعاری کے اقدامات سے نہ صرف اخراجات کم ہوں گے بلکہ سرکاری وسائل کا بہتر استعمال بھی ممکن ہوگا۔
حکومتی اقدام سے ایندھن کی مد میں کروڑوں روپے کی بچت ہوگی، تمام محکموں کو پالیسی پر مکمل عملدرآمد کی ہدایت کی گئی ہے۔ ضرورت کے مطابق اہم اور ہنگامی نوعیت کی گاڑیاں بدستور استعمال میں رہیں گی۔
Today News
اسلام آباد میں عید کے موقع پر شہریوں کیلئے ایڈوائزری جاری
عیدالفطر کے تینوں دن لیک ویو پارک، دامن کوہ اور شکرپڑیاں/مانومنٹ کوفیملیز پارک قرار دیا گیا ہے۔
تفصیلات کے مطابق ان پارکوں میں فیملیز کے علاوہ گاڑیوں، موٹرسائیکلوں کے داخلے پر پابندی ہوگی۔
اسلام آباد ٹریفک پولیس کے خصوصی دستے ٹریفک کی روانی کو یقینی بنانے کے لئے تعینات ہوں گے۔
شہریوں سے گزارش ہے کہ ٹریفک ایڈوائزری پر عمل درآمد کریں اور ٹریفک افسران کے ساتھ تعاون کریں۔
مزید معلومات کے لیے ٹریفک ہیلپ لائن 1915 یا پکار 15 پر رابطہ کریں اور آئی ٹی پی ایف ایف 92.4 سنتے رہیں۔
-
Magazines2 weeks ago
Story Time: Culinary Disasters – Newspaper
-
Magazines5 days ago
STREAMING: CHOPRA’S PIRATES – Newspaper
-
Sports2 weeks ago
‘There will be nerves’: India face New Zealand for T20 World Cup glory – Sport
-
Magazines6 days ago
Story time: The price of a typo
-
Sports1 week ago
Samson rises from year of struggle to become India’s World Cup hero – Sport
-
Sports2 weeks ago
Tottenham relegation fears deepen with home loss to Crystal Palace – Sport
-
Sports1 week ago
Trio set for debuts as Pakistan commence 2027 preparations with Bangladesh ODIs – Sport
-
Magazines6 days ago
STORY TIME: CLEARER THAN BEFORE – Newspaper