Connect with us

Today News

راولپنڈی: سوتے ہوئے بستر پر پیشاب نکلنے پر 10 سالہ گھریلو ملازم پر بدترین تشدد، مالک گرفتار

Published

on



تھانہ نیو ٹاؤن  کے علاقے سٹیلائٹ ٹاؤن میں مالک نے  10 سالہ گھریلو ملازم کو رات سوتے ہوئے بستر پر پیشاب نکلنے پر بدترین تشدد کا نشانہ بنایا جس پر پولیس نے مقدمہ درج کر کے ملزم کو گرفتار کر لیا۔

پولیس  کے مطابق  محمد شیر نے  مقدمہ درج کراتےہوئے  بتایا کہ سٹیلائٹ ٹاؤن کے رہائشی شیخ دائم کے پاس چھ ہزار پر گھریلو ملازم ہوں، رات سوتے ہوئے بستر پر پیشاب نکل گیا جس پر شیخ دائم نے پائپوں سے تشدد کا نشانہ بناکر دیوار سے ٹکریں مروائیں اور کمرے میں بند کردیا۔

 میں نے والد سے بات کرانے کا کہا پھر تشدد کا نشانہ بنایا تھپڑ مکے مارے اور ناخنوں سے نوچا اور کمرے میں بھوکا پیاسا  قید رکھ کر دھمکیاں دیں کہ کسی کو بتایا تو جان سے مار دیں گے، پھر میں موقع پاکر وہاں سے بھاگ آیا۔

نیو ٹاؤن پولیس نے متاثرہ بچے کے بیان پر فوری مقدمہ درج کرکے مالک کو گرفتار کر لیا، متاثرہ کا میڈیکل پراسس کروایا گیا ہے اور چائلڈ پروٹیکشن بیورو منتقل کردیا جبکہ ملزم کو گرفتار کرلیا۔

ایس پی راول سعد ارشد کا کہنا تھا کہ ملزم   کو ٹھوس شواہد کے ساتھ چالان  کیا جائے گا، کمسن بچوں سے ملازمت کروانا قانوناً جرم ہے،بچوں پر تشدد اور ناروا سلوک ناقابل برداشت ہے۔



Source link

Continue Reading
Click to comment

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Today News

لکی مروت؛ سیکیورٹی فورسز کی کارروائی، 5 دہشتگرد ہلاک

Published

on



سیکیورٹی فورسز نے خیبرپختونخوا کے ضلع لکی مروت میں دہشت گردوں کی موجودگی کی اطلاع پر کارروائی کی اور فائرنگ کے تبادلے میں بھارتی سرپرستی میں کام کرنے والے 5 دہشت گرد ہلاک ہوگئے۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) سے جاری بیان کے مطابق سیکیورٹی فورسز نے 15 مارچ  کو خیبر پختونخوا کے ضلع لکی مروت میں خفیہ اطلاع پر انٹیلی جنس بیسڈ آپریشن کیا، آپریشن بھارتی سرپرستی میں سرگرم دہشت گرد گروہ فتنہ الخوارج سے تعلق رکھنے والے خوارج کی موجودگی کی اطلاع پر کیا گیا۔

بیان میں کہا گیا کہ کارروائی کے دوران سیکیورٹی فورسز نے دہشت گردوں کے ٹھکانے کو مؤثر انداز میں نشانہ بنایا اور شدید فائرنگ کے تبادلے کے بعد خوارج کو ہلاک کر دیا۔

آئی ایس پی آر نے بتایا کہ مارے گئے دہشت گردوں کے قبضے سے اسلحہ اور گولہ بارود بھی برآمد ہوا اور ہلاک ہونے والے دہشت گرد علاقے میں متعدد دہشت گردی کی کارروائیوں میں ملوث رہے تھے۔

مزید بتایا گیا کہ علاقے میں مزید ممکنہ دہشت گردوں کے خاتمے کے لیے کلیئرنس اور سینیٹائزیشن آپریشن جاری ہے۔

آئی ایس پی آر نے بتایا کہ قومی ایکشن پلان کے تحت وفاقی ایپکس کمیٹی کی منظوری سے شروع کیے گئے وژن “عزم استحکام” کے تحت پاکستان کی سیکیورٹی فورسز اور قانون نافذ کرنے والے اداروں کی انسداد دہشت گردی مہم پوری قوت کے ساتھ جاری رہے گی۔

آئی ایس پی آر نے کہا کہ ملک سے بیرونی سرپرستی میں ہونے والی دہشت گردی کے خاتمے تک یہ کارروائیاں جاری رہیں گی۔



Source link

Continue Reading

Today News

باجوڑ، افغانستان سے داغا گیا گولہ گھر پر گرنے سے 4 بھائی جاں بحق

Published

on



پشاور:

باجوڑ کی تحصیل سالارزئی کے سرحدی علاقے لیٹئی میں افغانستان کی جانب سے داغا گیا مارٹر گولہ آبادی پر گرنے سے ایک ہی خاندان کے چار افراد جاں بحق اور ایک زخمی ہو گیا۔

پولیس حکام کے مطابق مارٹر گولہ گھر پر گرا جس سے چار نوجوان بھائی موقع پر جاں بحق ہو گئے، جن کی شناخت ساجد، ایاز، ریاض اور معاذ کے نام سے ہوئی ہے۔

اس حملے میں ایک شخص شدید زخمی بھی ہوا ہے جسے فوری طور پر قریبی اسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔

سرحد پار سے ہونے والی اس بلا اشتعال فائرنگ کے بعد تمام سرحدی علاقوں میں شدید خوف و ہراس پھیل گیا ہے۔





Source link

Continue Reading

Today News

پوپ لیو کی امریکا، اسرائیل، ایران سے فوری جنگ بندی کی اپیل

Published

on



پوپ لیو نے امریکا، اسرائیل اور ایران کو مشرق وسطیٰ میں جنگ فوری طور پر بند کرنے کی اپیل کردی۔

پوپ لیو نے ویٹی کن سٹی میں اتوار کی عبادت کے بعد کہا کہ مشرق وسطیٰ کے عیسائیوں اور تمام خواتین اور حضرات کی نمائندگی کرتے ہوئے میں اس کشیدگی کے ذمہ داران سے اپیل کرتا ہوں کہ جنگ بند کردیں۔

انہوں نے کہا کہ خطے میں لوگ تنازع شروع ہونے کے بعد گزشتہ دو ہفتوں سے جنگ کے بدترین اثرات میں مبتلا ہیں۔

ان کا کہنا تھا کہ ہزاروں افراد مارے گئے ہیں اور بڑی تعداد میں لوگ اپنا گھر بار چھوڑنے پر مجبور ہوگئے ہیں، ان حملوں میں اپنے پیاروں کو کھونے والوں کے لیے دعا کرتا ہوں جہاں اسکولوں، اسپتالوں اور رہائشی علاقوں پر حملے کیے گئے ہیں۔

پوپ لیو نے کہا کہ تشدد کبھی بھی انصاف، استحکام اور امن قائم نہیں کرسکتا جس کے لیے لوگ انتظار کر رہے ہیں، لہٰذا مذاکرات کے راستے کھولیں۔

لبنان کی صورت حال پر بھی تشویش کا اظہار کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ لبنان کی صورت حال انتہائی دگرگوں ہے اور امید ہے کہ مذاکرات کے مواقع سے لبنان کی حکومت کو ملک میں پائیدار امن قائم کرنے میں مدد ملے گی اور لبنان کے عوام کو سہولت ہوگی۔

دوسری جانب امریکا اور اسرائیل کے ایران پر حملے جاری ہیں جبکہ ایران بھی مسلسل اسرائیل اور خطےمیں قائم امریکی فوجی بیسز کو نشانہ بنا رہا ہے۔

خیال رہے کہ امریکا اور اسرائیل کی جانب سے 28 فروری کو ایران پر کیے گئے حملے دوسرے ہفتے بھی جاری ہیں جبکہ ایران بھی جواب میں اسرائیل اور امریکی تنصیبات کو نشانہ بنا رہا ہے، جس کے نتیجے میں ہزاروں افراد مارے گئے ہیں۔

 

 



Source link

Continue Reading

Trending