Connect with us

Today News

راولپنڈی میں سکیورٹی ہائی الرٹ، 15 دن کے لیے دفعہ 144 نافذ

Published

on



راولپنڈی:

اسلام آباد کے جڑواں شہر راولپنڈی میں امن و امان کی صورتحال کے پیش نظر ضلعی انتظامیہ نے بڑا فیصلہ کرتے ہوئے 6 اپریل سے 20 اپریل تک 15 روز کے لیے دفعہ 144 نافذ کر دی ہے۔

ضلعی انتظامیہ کے جاری کردہ نوٹیفکیشن کے مطابق شہر میں 5 یا اس سے زائد افراد کے اجتماع پر مکمل پابندی عائد ہوگی جبکہ جلسے، جلوس، دھرنے، احتجاج، مظاہرے اور ریلیاں نکالنے کی بھی اجازت نہیں ہوگی۔

حکام کا کہنا ہے کہ اسلحہ کی نمائش، خطرناک اشیاء ساتھ رکھنے، پیٹرول بم، بال بیرنگ اور لاٹھیاں لے کر چلنے پر بھی مکمل پابندی ہوگی۔

اس کے علاوہ نفرت انگیز تقاریر، اشتعال انگیزی، ڈبل سواری اور لاؤڈ اسپیکر کے استعمال پر بھی پابندی عائد کی گئی ہے۔

یہ فیصلہ ضلعی انٹیلی جنس کمیٹی کے اجلاس میں سکیورٹی اداروں کی سفارشات کی روشنی میں کیا گیا جس کی صدارت ڈپٹی کمشنر حسن وقار چیمہ نے کی۔

اجلاس میں اہم تنصیبات اور حساس مقامات کی سکیورٹی مزید سخت کرنے کا بھی فیصلہ کیا گیا جبکہ ٹریفک کی روانی متاثر کرنے والی سرگرمیوں کے خلاف بھی کارروائی کی جائے گی۔

ضلعی انتظامیہ نے واضح کیا ہے کہ دفعہ 144 کی خلاف ورزی کرنے والوں کے خلاف سخت قانونی کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔





Source link

Continue Reading
Click to comment

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Today News

کراچی میں موٹرسائیکل سوار ماں بیٹے کو ٹکر مار کر بھاگنے والا ڈرائیور 12 روز بعد پکڑا گیا

Published

on



کراچی کے علاقے ڈیفنس میں ماں اور بیٹے کو ٹکر مار کر بھاگنے والے ڈرائیور کو پولیس نے 12 روز بعد گرفتار کرلیا۔

تفصیلات کے مطابق ڈیفنس فیز 6 خیابان شہباز میں 26 مارچ کو تیز رفتار ڈالے نے موٹرسائیکل سوار کو زور دار ٹکر ماری جس کے بعد ڈرائیور گاڑی لے کر فرار ہوگیا تھا۔

حادثے میں خاتون موقع پر جاں بحق جبکہ اُن کا بیٹا شدید زخمی ہوا جبکہ واقعے کی سی سی ٹی وی فوٹیج بھی سامنے آئی تھی۔

ایس ایس پی توحید رحمان کے مطابق ساؤتھ انویسٹیگیشن پولیس کی تکنیکی بنیادوں پر کارروائی کرتے ہوئے ریوو ڈالے کو برآمد کر کے ڈرائیور کو گرفتار کرلیا جس کی شناخت ارشد کے نام سے ہوئی ہے۔

انہوں نے بتایا کہ حادثے میں ایک خاتون ہلاک جبکہ موٹر سائیکل سوار زخمی ہوا تھا اور یہ واقعہ 26 مارچ کو ڈیفنس خیابان شہباز میں پیش آیا تھا۔

ایس ایس پی نے بتایا کہ تیز رفتار سفید ریوو ڈالا موٹر سائیکل سوار فیملی کو ٹکر مارکر فرار ہوگیا تھا، واقعے کا مقدمہ ضلع جنوبی کے تھانے درخشاں میں درج کیا گیا تھا۔

پولیس کے مطابق گرفتار ملزم نے ریوو ڈالے کا بمپر بھی تبدیل کروایا تھا جوکہ برآمد کرلیا گیا، جبکہ ملزم کے خلاف مزید قانونی کارروائی عمل میں لائی جارہی ہے۔



Source link

Continue Reading

Today News

چند شخصیات کو قتل کرکے دشمن ایران کی مسلح افواج کو کمزور نہیں کرسکتا، سپریم لیڈر

Published

on


ایران کے سپریم لیڈر مجتبیٰ خامنہ ای نے امریکی و اسرائیلی حملے میں شہید ہونے والے  انٹیلی جنس کمانڈر ماجد خادمی کو خراج تحسین پیش کرتے ہوئے کہا کہ وہ ایک بہادر سپاہی تھے۔

عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق ایران کے نئے سپریم لیڈر مجتبیٰ خامنہ ای امریکا نے انٹیلی جنس ادرے کے سربراہ کو شہید کیا ہے لیکن اس طرح کے ہتھکنڈوں سے ایرانی فوج کمزور نہیں ہوسکتی۔

انھوں نے مزید کہا کہ ایران کو پتھر کے دور میں واپس دھکیلنے کی امریکی دھمکی قابل مذمت ہے۔ دشمن ہر روز دھمکیاں اور تباہی کی دھمکی دے رہا ہے لیکن اسے ایران میں مسلسل شکست ہو رہی ہے۔

نئے سپریم لیڈر مجتبیٰ خامہ ای نے یہ بھی کہا کہ دشمن ممالک اہم ملکی شخصیات کو قتل کرکے ایرانی مسلح افواج کو کمزور نہیں کرسکتے۔ فتح ہماری ہے۔

ٹرمپ کی ایران میں پلوں اور بجلی گھروں کو تباہ کرنے کی دھمکی پر مجتبیٰ خامنہ ای نے کہا کہ  پُلوں، بجلی کے پلانٹ اور اسکولوں پر حملے انسانیت کیخلاف اور جنگی جرائم ہیں۔

یاد رہے کہ امریکی حملے میں ایران کے انٹیلی جنس چیف ماجد خادمی شہید ہوگئے تھے۔  

 





Source link

Continue Reading

Today News

آبنائے ہرمز کی ناکہ بندی سے ہزاروں جہاز پھنس گئے، عالمی تجارت شدید متاثر

Published

on


آبنائے ہرمز میں بڑھتی ہوئی کشیدگی نے عالمی بحری تجارت کو شدید متاثر کر دیا ہے، جہاں ناکہ بندی کے باعث اس وقت تقریباً 2 ہزار بحری جہاز مختلف مقامات پر رُکے ہوئے ہیں۔

بین الاقوامی بحری ادارے بین الاقوامی میری ٹائم آرگنائزیشن کے مطابق 28 فروری سے یکم اپریل کے دوران خلیج فارس، آبنائے ہرمز اور گلف آف عمان کے اطراف 20 سے زائد جہازوں پر حملے رپورٹ ہوئے جن میں کم از کم 10 افراد جان سے ہاتھ دھو بیٹھے، ان واقعات کے بعد بحری راستے کو محفوظ تصور نہیں کیا جا رہا۔

رپورٹ کے مطابق موجودہ صورتحال میں تقریباً 400 جہاز خلیج عمان میں پھنسے ہوئے ہیں جبکہ دیگر بحری جہازوں کو متبادل راستوں پر منتقل کیا جا رہا ہے۔

کئی جہازوں کو سوئز کینال کی طرف موڑا جا رہا ہے جبکہ کچھ کو طویل سفر اختیار کرتے ہوئے کیپ آف گُڈ ہوپ کے بحری راستے سے ایشیا اور یورپ کے درمیان سامان کی ترسیل کرنا پڑ رہی ہے جس سے لاگت اور وقت دونوں میں اضافہ ہو رہا ہے۔

دوسری جانب عسکری ماہرین کا کہنا ہے کہ اگرچہ امریکا ایران کی بحری صلاحیت کو محدود قرار دیتا ہے تاہم ایرانی بحریہ کی چھوٹی آبدوزیں مڈگیٹ سب میرینز اب بھی خطرہ بنی ہوئی ہیں جو اس اہم گزرگاہ کے استعمال کو مزید پیچیدہ بنا رہی ہیں۔

علاقائی کشیدگی میں اضافے کے بعد سعودی عرب نے بھی آبنائے ہرمز پر انحصار کم کرتے ہوئے بحیرہ احمر کے راستے تیل کی ترسیل شروع کر دی ہے۔

ایرانی میڈیا کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ایران کی اجازت سے صرف 15 جہاز آبنائے ہرمز سے گزر سکے جو کہ جنگ سے پہلے کے معمولات کے مقابلے میں تقریباً 90 فیصد کم ہے۔





Source link

Continue Reading

Trending