Today News
راولپنڈی میں شوہر سے ناراضی پر والد کے گھر پر بیٹھی لڑکی کو بھائی نے فائرنگ کر کے قتل کردیا
راولپنڈی میں شوہر سے ناراضی پر گھر آئی ہوئی لڑکی کو بھائی نے فائرنگ کر کے قتل کردیا۔
ایکسپریس نیوز کے مطابق راولپنڈی تھانہ مندرہ کے علاقے ڈھوک مقدم میں بھائی نے فائرنگ کرکے بہن کو قتل کر دیا جبکہ ملزم موقع سے فرار ہو گیا۔
واقعے کی اطلاع ملنے پر ریسکیو رضاکار اور پولیس حکام پہنچے جنہوں نے قانونی ضابطے مکمل کرکے لاش کو ورثا کے حوالے کردیا جبکہ واقعے کا مقدمہ مقتولہ کے والد ملازم حسین کی مدعیت میں درج کرلیا گیا۔
مقدمہ متن میں لکھا گیا ہے کہ 4 ماہ قبل بیٹی فرحت شاہین کی شادی محمد عثمان کے ساتھ ہوئی، 9 مارچ کو بیٹی کسی وجہ سے گھر سے چلی گئی جس کے بعد اغواء کا مقدمہ بھی درج کرایا اور پھر 11مارچ کو بیٹی بازیاب ہوئی،
مقدمہ متن میں لکھا گیا کہ بیٹی خاوند سے ناچاقی کی وجہ سے والدین کے گھر ہی رہائش پذیر تھی، صبح بیٹا ارسلان گھر آیا، بیٹی فرحت شاہین سے گھر سے چلے جانے پر تلخ کلامی کی۔
ارسلان نے پستول سے فرحت شاہین کے چہرے اور ٹانگ پر گولیاں مار دیں جس کے نتیجے میں فرحت شاہین موقع پر ہی جاں بحق ہو گئی جبکہ ملزم موقع سے فرار ہو گیا۔
مدعی نے بتایا کہ واقعہ اہلیہ ریحانہ بی بی، بیٹے فیضان احمد اور بیٹی زیبا شاہین جبکہ مسرت شاہین نے بھی دیکھا۔
Source link
Today News
مشرق وسطیٰ جنگ؛ حماس نے ایران سے درد مندانہ اپیل کردی
حماس نے کہا ہے کہ ایران کو بین الاقوامی قوانین کے تحت جارحیت کے خلاف اپنا دفاع کرنے کا پورا حق حاصل ہے۔
عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق حماس نے ایران سے یہ اپیل بھی ہے کہ وہ ہمسائیہ مسلم ممالک پر حملے نہ کرے تاکہ خطے میں مزید کشیدگی نہ ہو۔
بیان میں مزید کہا گیا ہے کہ خطے میں بڑھتی ہوئی کشیدگی کو روکنے کے لیے مشترکہ کوششیں کریں اور ایسی صورتحال پیدا نہ ہونے دیں جس سے پورا مشرق وسطیٰ ایک بڑے تنازع کی طرف بڑھ جائے۔
حماس کے بیان میں یہ بھی کہا گیا ہے کہ مشرق وسطیٰ کے ممالک کو باہمی بھائی چارے اور تعاون کے تعلقات برقرار رکھنے کے لیے مل کر کام کرنا چاہیے تاکہ خطے میں استحکام قائم رکھا جا سکے۔
یاد رہے کہ اسرائیل نے 28 فروری کو ایران پر حملہ کیا تھا جس میں آیت اللہ خامنہ ای سمیت آرمی چیف، وزیر دفاع، پاسداران انقلاب کے سربراہ اور مشیر قومی سلامتی شہید ہوگئے تھے۔
جس کے جواب میں ایران نے سعودی عرب، قطر، بحرین اور متحدہ عرب سمیت دیگر خلیجی ممالک میں واقع امریکی فوجی اڈّوں کو نشانہ بنانا شروع کیا ہے اور آبنائے ہرمز کو بند کردیا ہے جس کے باعث دنیا کو تیل کی سپلائی رک گئی ہے۔
Today News
15 روز سے مسلط کردہ جنگ کے باوجود ایران میں سب کچھ نارمل ہے؛ صدر مسعود پزیشکیان
ایرانی صدر مسعود پزیشکیان نے اس عزم کا اظہار کیا ہے کہ جنگ میں تباہ شدہ علاقوں کو پہلے سے بھی بہتر انداز میں تعمیر کریں گے۔
عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق ایرانی صدر مسعود پزیشکیان نے کہا کہ 15 روز سے جاری اسرائیل اور امریکا کے حملوں کے باوجود دوران ملک میں ہونے والی تباہی کے باوجود ایران کے بیشتر حصوں میں معمولات زندگی برقرار ہیں۔
انھوں نے مزید کہا کہ جن علاقوں میں جنگ کے باعث تباہی ہوئی ہے اُن علاقوں کو پہلے سے بھی زیادہ بہتر انداز میں دوبارہ تعمیر کریں گے اور عوام کی ضروریات کی فراہمی جاری رکھی جائے گی۔
ان کا کہنا تھا کہ مشکلات اور دباؤ کے باوجود حکومت عوام کو بنیادی سہولیات فراہم کرنے کے لیے سرگرم ہے اور عوام کے تعاون سے موجودہ صورتحال پر قابو پا لیا جائے گا۔
صدر پزیشکیان نے کہا کہ ایرانی قوم نے ماضی میں بھی مشکل حالات کا سامنا کیا ہے اور اس بار بھی ملک ان چیلنجز سے نکل آئے گا۔
دوسری جانب امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا ہے کہ آبنائے ہرمز کو کھلا اور محفوظ رکھنے کے لیے امریکا کے ساتھ کئی ممالک جنگی بحری جہاز بھیجنے پر آمادہ ہیں۔
اپنے سوشل میڈیا بیان میں ٹرمپ نے کہا کہ انہیں امید ہے کہ چین، فرانس، جاپان، جنوبی کوریا اور برطانیہ سمیت دیگر ممالک بھی اس اہم بحری راستے کی حفاظت کے لیے اپنے بحری جہاز تعینات کریں گے۔
یاد رہے کہ آبنائے ہرمز جسے ایران نے اسرائیلی اور امریکی حملوں کے جواب میں بند کر رکھا ہے۔ دنیا کی اہم ترین سمندری گزرگاہوں میں شمار ہوتی ہے جہاں سے دنیا کے تقریباً 20 فیصد خام تیل کی ترسیل ہوتی ہے۔
Today News
کراچی میں دودھ کی قیمتوں میں اضافے کا امکان
کراچی میں دودھ کی قیمتوں میں اضافے کا امکان ہے۔
تفصیلات کے مطابق ڈیری فارمرز ایسوسی ایشن کے قیمتوں میں اضافے کے بعد کمشنر کراچی نے دودھ کی سرکاری قیمت پر نظر ثانی کے لیے اجلاس طلب کرلیا۔
اعلامیے کے مطابق اجلاس بدھ 18 مارچ کو کمشنر ہائوس میں ہوگا۔
اس سے قبل ڈیری فارمرز ایسوسی ایشن کے صدر شاگر گجر نے چند روز قبل دودھ کی فی کلو قیمت میں 320 روپے کے اضافے کا مطالبہ کیا تھا۔
Source link
-
Magazines2 weeks ago
Story time: Chasing the forgotten stars
-
Magazines2 weeks ago
PRIME TIME: THE RAMAZAN EXCEPTION – Newspaper
-
Magazines1 week ago
Story Time: Culinary Disasters – Newspaper
-
Business2 weeks ago
With presidential ordinance set to lapse, Senate passes bill for regulating virtual assets
-
Entertainment2 weeks ago
Ali Ansari On Falling in Love With More Than One Person
-
Magazines2 weeks ago
Story time: The diary of an octopus
-
Business2 weeks ago
Privatisation Commission board recommends Fauji Fertiliser’s inclusion in consortium that won PIA auction – Pakistan
-
Magazines2 weeks ago
THE ICON INTERVIEW: THE FUTURE’S ALWAYS BRIGHT FOR HIM – Newspaper