Connect with us

Today News

راولپنڈی میں محبت کی شادی پر لڑکی کے قتل کا حکم دینے والے جرگے کے سربراہ کی ضمانت منظور

Published

on



راولپنڈی کے علاقے پیرودھائی میں غیر کے نام پر خاتون کو قتل کرنے کا حکم دینے والے جرگے کے سربراہ کی عدالت نے ضمانت منظور کرلی۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق راولپنڈی میں ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج نادیہ اکرام نے سدرہ بی بی کو قتل کرنے کا حکم دینے والے جرگے کے سربراہ کی درخواست ضمانت پر سماعت کی۔

عدالت نے ملزم کی ضمانت منظور کرتے ہوئے 20، 20 لاکھ روپے کے دو مچلکے جمع کروانے کا حکم دیا۔

واضح رہے کہ سدرہ بی بی کو محبت کی شادی کرنے پر جرگہ حکم پر بے دردی سے قتل کیا گیا جس کا مقدمہ 21 جولائی 2024 کو راولپنڈی کے تھانہ پیرودھائی میں درج ہوا۔

مقدمہ کے تمام 17 ملزمان والد بھائیوں سسر شوہر پر فرد جرم بھی عائد کی جاچکی ہے جبکہ مرکزی ملزم پر افغانی ہونے کا الزام ہے، اس حوالے سے نادرا نے جانچ پڑتال شروع کر دی ہے۔



Source link

Continue Reading
Click to comment

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Today News

بنگلا دیش 5.4 شدت کے زلزلے سے لرز اُٹھا؛ ہر جانب اللہ اکبر کی صدائیں

Published

on


بنگلا دیش میں 5.4 شدت کے زلزلے جھٹکے محسوس کیے گئے۔ شہری اللہ اکبر کی صدائیں لگاتے ہوئے گھروں سے باہر نکل آئے۔

بنگلا دیش کے محکمہ موسمیات کے مطابق زلزلے کی شدت 5.4 ریکارڈ کی گئی اور جھٹکے دوپہر تقریباً 1 بج کر 52 منٹ پر محسوس ہوئے۔

محکمہ موسمیات کی اسسٹنٹ میٹرولوجسٹ فرزانہ سلطانہ نے بتایا کہ زلزلے کا مرکز ڈھاکا سے تقریباً 188 کلومیٹر جنوب مغرب میں واقع ستکھیرہ میں تھا۔

جامعہ ڈھاکا کے شعبہ ارضیات کے سابق چیئرمین نے بتایا کہ زلزلے کی گہرائی 10 کلومیٹر سے کم تھی جس کی وجہ سے اس کے جھٹکے زیادہ واضح طور پر محسوس کیے گئے۔

پروفیسر ہمایوں اختر کے مطابق تقریباً 10 سے 12 سال قبل بھی ستکھیرہ میں اسی نوعیت کا زلزلہ ریکارڈ کیا گیا تھا۔

جن علاقوں میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے ان میں غازی پر، جیشور، چٹوگرام، شاریاتپور اور کھلنا شامل ہیں۔

تاحال جانی یا مالی نقصان کی اطلاع موصول نہیں ہوئی ہے تاہم ایمبولینس اور ریسکیو ٹیموں کو متاثرہ علاقوں میں جاتے دیکھا گیا ہے۔ 

ماہرین کا کہنا ہے کہ زلزلہ کسی ایک فالٹ لائن کی وجہ سے ہی نہیں آتا بلکہ زمین کے اندر مختلف جغرافیائی عوامل بھی اس کا سبب بن سکتے ہیں۔

 

 

 





Source link

Continue Reading

Today News

صدر ٹرمپ مذاکراتی عمل میں ایران کے رویے سے ناخوش

Published

on


امریکا اور ایران کے درمیان عمان کی ثالثی میں جاری جوہری مذاکرات تیسرے دور میں داخل ہوگئے لیکن تاحال کوئی نتیجہ برآمد نہیں ہوا ہے۔

عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا ہے کہ وہ جوہری مذاکرات میں ایران کے طرزِ عمل سے خوش نہیں۔

ان خیالات کا اظہار انھوں نے وائٹ ہاؤس سے روانگی کے موقع پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔ صدر ٹرمپ کا مزید کہنا تھا کہ اگرچہ وہ فوجی کارروائی نہیں چاہتے لیکن بعض اوقات ایسا کرنا پڑ سکتا ہے۔

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے زور دیتے ہوئے کہا کہ میں ایسا (ایران پر حملہ) نہیں کرنا چاہتا لیکن کبھی نہ کبھی آپ کو یہ کرنا پڑجاتا ہے۔

صدر ٹرمپ نے الزام عائد کیا کہ ایران مذاکرات میں واضح طور پر یہ کہنے سے گریز کر رہا ہے کہ وہ جوہری ہتھیار نہیں بنائے گا۔

صدر ٹرمپ نے کہا کہ ایران کو جوہری ہتھیار حاصل کرنے کی اجازت نہیں دی جائے گی۔ کم از کم میرے دور میں تو بالکل نہیں دی جائے گی۔

انھوں نے واضح کیا کہ ایران کے خلاف ممکنہ فوجی کارروائی کے بارے میں ابھی کوئی حتمی فیصلہ نہیں کیا گیا تاہم صورتحال کا باریک بینی سے جائزہ لے رہے ہیں۔

یاد رہے کہ اس سے قبل صدر ٹرمپ الٹی میٹم دے چکے ہیں کہ جوہری مذاکرات کے لیے ایران کے پاس 10 سے 15 دن ہیں۔

 

 





Source link

Continue Reading

Today News

آپریشن غضب للحق، خیبرپختونخوا میں ہائی الرٹ، مساجد انتظامیہ کیساتھ رضاکار ٹیمیں بنانے کی ہدایت

Published

on



پاک افغان کشیدگی کے دوران امن و امان کو برقرار رکھنے کیلیے خیبر پختونخوا پولیس کو ہائی الرٹ کردیا گیا جبکہ آئی جی نے  رمضان میں سیکیورٹی مزید سخت کرنے کا حکم جاری کیا ہے۔

انسپکٹر جنرل آف پولیس خیبر پختونخوا ذوالفقار حمید نے صوبہ بھر کے ریجنل پولیس افسران اور ضلعی پولیس افسران کو ہدایت کی ہے کہ امن و امان کو درپیش موجودہ چیلنجز اور رمضان المبارک کے دوران ممکنہ خطرات کے پیش نظر سیکیورٹی انتظامات کو مزید سخت، مربوط اور مؤثر بنایا جائے۔

انہوں نے سنٹرل پولیس آفس پشاور سے جاری احکامات میں کہا کہ دہشت گرد عناصر مایوسی کے عالم میں پرامن عوام میں خوف و ہراس پھیلانے کے لیے اوچھے ہتھکنڈے استعمال کر رہے ہیں، تاہم پولیس ہر قیمت پر ان کے مذموم عزائم کو ناکام بنائے گی اور شہریوں کے جان و مال کا تحفظ یقینی بنایا جائے گا۔

آئی جی پی نے تمام افسران کو ہدایت کی کہ وہ خود فیلڈ میں مو جود رہ کر اپنی ٹیموں کی قیادت کریں، سرحد پار کشیدگی اور حالیہ واقعات کے تناظر میں جامع حکمت عملی ترتیب دیں اور ممکنہ دہشت گردی کے خطرات سے نمٹنے کے لیے پیشگی اقدامات اٹھائیں۔

انہوں نے کہا کہ رمضان المبارک کے دوران مساجد کی انتظامیہ کے ساتھ مل کر رضا کار ٹیمیں تشکیل دینے، نماز، تراویح اور جمعہ کے اجتماعات کے موقع پر داخلی و خارجی راستوں پر نگرانی سخت کرنے کی بھی تاکید کی گئی ہے۔

آئی جی نے ہائی الرٹ پیٹرولنگ، موبائل اور پیدل گشت میں اضافے، چیک پوسٹوں پر تعینات اہلکاروں کو بلٹ پروف جیکٹس اور ہیلمٹ سے لیس کرنے، اہم شاہراہوں اور افطاری کے اوقات میں خصوصی گشت یقینی بنانے کی ہدایت کی۔

انہوں نے ایس ڈی پی اوز کو رش کے اوقات میں خود نگرانی کرنے اور عوامی و تفریحی مقامات پر فول پروف سیکیورٹی انتظامات کرنے کا بھی حکم دیا گیا ہے۔

آئی جی پی نے مزید ہدایت کی کہ اہم تنصیبات، عبادت گاہوں، بازاروں، ہسپتالوں، پیٹرول پمپوں، بینکوں، مالیاتی اداروں اور دیگر حساس مقامات کی خصوصی سیکیورٹی یقینی بنائی جائے جبکہ ہوٹلوں، سراؤں اور گیسٹ ہاؤسز کی باقاعدہ چیکنگ کا عمل تیز کیا جائے۔

انہوں نے عوام سے قریبی رابطہ رکھنے، مشتبہ سرگرمی یا اشیاء کی فوری اطلاع قانون نافذ کرنے والے اداروں کو دینے اور کمیونٹی پولیسنگ کو فروغ دینے پر بھی زور دیا۔

ذوالفقار حمید کا کہنا تھا کہ خیبر پختونخوا پولیس ماضی میں بھی دہشت گردی کے خلاف جنگ میں نمایاں کامیابیاں حاصل کر چکی ہے اور اس بار بھی دشمن کو ذلت آمیز شکست دے کر اپنی پیشہ ورانہ صلاحیتوں کا لوہا منوائے گی۔

انہوں نے شہداء کو قوم کے محسن قرار دیتے ہوئے کہا کہ پولیس فورس کا ہر جوان ان کی قربانیوں کو مشعل راہ بنا کر امن دشمنوں اور دہشت گردی کے عفریت کا جڑ سے خاتمہ کرے گا۔



Source link

Continue Reading

Trending