Connect with us

Today News

راولپنڈی: ڈسٹرکٹ ہیلتھ اتھارٹی میں مبینہ طور پر 264 ملین روپے کی کرپشن کا انکشاف

Published

on


راولپنڈی میں ڈسٹرکٹ ہیلتھ اتھارٹی میں مبینہ طور پر 264 ملین روپے کی کرپشن اور خورد برد کا انکشاف ہوا ہے تاہم پانچ سال گزرنے کے باوجود ذمہ داران تاحال گرفت میں نہیں آ سکے۔

ڈائریکٹر جنرل ہیلتھ سروسز پنجاب کی جانب سے غیر جانبدار انکوائری کمیٹی بنانے کے لیے دو دن کی مہلت کا ری مائنڈر بھی جاری کیا گیا تھا مگر مقررہ وقت گزرنے کے باوجود انکوائری کمیٹی تاحال قائم نہ ہو سکی۔

آڈیٹر جنرل پاکستان کی آڈٹ رپورٹ میں ڈسٹرکٹ ہیلتھ اتھارٹی راولپنڈی میں 264 ملین روپے کی مبینہ خرد برد کی نشاندہی کی گئی ہے۔ آڈٹ رپورٹ کے مطابق خریداری پیپرا رولز کی خلاف ورزی کرتے ہوئے کی گئی جبکہ متعدد اشیاء بغیر ٹینڈر اور بغیر کوٹیشن لوکل پرچیز کی گئیں۔ دستاویزات کے مطابق ایسی اشیاء بھی خریدی گئیں جن کی فوری ضرورت موجود نہیں تھی۔

آڈٹ حکام کے مطابق مبینہ بے ضابطگیوں میں اس وقت کی سی ای او ہیلتھ ڈاکٹر فائزہ نعیم کا نام شامل ہے جبکہ آڈٹ رپورٹ میں سابق ڈی ایچ او میڈیکل سروسز ڈاکٹر حوریہ محسن کا بھی ذکر کیا گیا ہے۔ مبینہ کرپشن کیس میں ڈی ایچ او پریوینٹو سروسز ڈاکٹر احسان غنی کو بھی شامل قرار دیا گیا ہے۔

دستاویزات کے مطابق ڈسٹرکٹ ہیلتھ اتھارٹی کے آٹھ اکاؤنٹنٹس کو بھی اس معاملے میں شامل بتایا گیا ہے۔ آڈیٹر جنرل نے 264 ملین روپے کے مالی نقصان کی نشاندہی کرتے ہوئے تحقیقات کی سفارش کی ہے۔

محکمہ صحت کے ذرائع کے مطابق انکوائری کمیٹی کو ذمہ داران کا تعین کرنا ہوگا جبکہ رپورٹ میں سرکاری خزانے کو پہنچنے والے نقصان اور ذمہ دار افسران کی نشاندہی کی جائے گی۔

ڈی جی ہیلتھ سروسز کی ہدایت کے باوجود انکوائری کمیٹی کی تشکیل میں تاخیر سوالیہ نشان بن گئی ہے اور سرکاری خزانے کو کروڑوں روپے کے نقصان کے باوجود تاحال عملی کارروائی نہ ہونے پر تشویش کا اظہار کیا جا رہا ہے۔





Source link

Continue Reading
Click to comment

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Today News

جیسی کرنی ویسی بھرنی؛ نیتن یاہو کو کرپشن کیسز میں صدارتی معافی نہیں ملے گی

Published

on


اسرائیل کی وزارتِ انصاف کے پارڈن ڈپارٹمنٹ نے وزیراعظم نیتن یاہو کو کرپشن کیسز میں صدارتی معافی دینے کی سفارش نہ کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

عبرانی میڈیا رپورٹس کے مطابق وزارتِ انصاف کے پارڈن ڈپارٹمنٹ نے اپنی قانونی رائے مکمل کرنے کے بعد اسے اسرائیلی صدر اسحاق ہرزوگ کو بھیج دی۔

یہ دستاویز وزیرِ انصاف کی ہدایت پر وزیرِ ثقافت و ورثہ کو دی گئی ہے جو صدارتی دفتر تک باضابطہ کارروائی مکمل کریں گے۔

رپورٹس کے مطابق وزارتِ انصاف کے پارڈن ڈپارٹمنٹ نے اپنی رائے میں کہا ہے کہ وزیراعظم کی معافی کی درخواست قانونی تقاضوں پر پوری نہیں اترتی اس لیے معافی دینا مشکل ہوگا۔

خیال ہے کہ نیتن یاہو کے خلاف مقدمہ ابھی زیرِ سماعت ہے اور انہیں ابھی تک کسی جرم میں سزا نہیں سنائی گئی۔

علاوہ اسرائیلی وزیراعظم نے اپنی معافی کی درخواست میں نہ تو جرم کا اعتراف کیا ہے اور نہ ہی کسی قسم کے پچھتاوے کا اظہار کیا ہے جو قبل از وقت معافی کے لیے اہم شرط سمجھی جاتی ہے۔

اسرائیل کی ہائی کورٹ پہلے ہی یہ قرار دے چکی ہے کہ کسی شخص کو سزا سے پہلے بھی معافی دی جا سکتی ہے لیکن اس کے لیے شرط ہے کہ درخواست گزار اپنے جرم کا اعتراف کرے۔

ادھر امریکا کے صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی جانب سے اسرائیلی صدر پر نیتن یاہو کو معافی دینے کے لیے دباؤ ڈالنے کی خبریں بھی سامنے آئی ہیں۔

تاہم صدر اسحاق ہرزوگ نے واضح کردیا تھا کہ وہ اس معاملے پر فیصلہ کسی بیرونی دباؤ کے بغیر اور انصاف کے تقاضوں کو پورا کرتے ہوئے کریں گے۔

نیتن یاہو کرپشن کیس: مختصر تاریخ

سب سے پہلے 2019 میں اسرائیلی پراسیکیوٹر جنرل نے نیتن یاہو پر رشوت، فراڈ اور اعتماد کو ٹھیس پہنچانے کے الزامات عائد کیے تھے۔

اگلے ہی برس تل ابیب ڈسٹرکٹ کورٹ میں اسرائیلی وزیراعظم کے خلاف باقاعدہ مقدمے کی سماعت شروع ہوئی تھی۔

جس کے بعد 5 برسوں تک ہونے والی مختلف سماعتوں میں ٹھوس شواہد بھی پیش کیے گئے لیکن نیتن یاہو ان تمام الزامات سے انکاری رہے۔

البتہ 2025 میں اسرائیلی وزیراعظم نیتن یاہو نے اپنے خلاف جاری کرپشن مقدمے کے دوران صدارتی معافی کی درخواست دائر کی تھی۔

جس پر ملک بھر میں متضادات رائے سامنے آئی تھیں اور اب وزارتِ انصاف کے پارڈن ڈپارٹمنٹ نے نیتن یاہو کی معافی کی سفارش نہ کرنے کی قانونی رائے تیار کر لی تاہم حتمی فیصلہ صدر اسحاق ہرزوگ کریں گے۔

 





Source link

Continue Reading

Today News

پاکستان میں عید الفطر کی ممکنہ تاریخ سامنے آگئی

Published

on



سپارکو نے ماہ شوّال (عید الفطر) کے حوالے سے پیش گوئی کردی ہے۔

سپارکو کے مطابق شوال 1447ہجری کا نیا چاند 19 مارچ 2026 کو صبح 6:23 بجے پیدا ہوگا اور غروبِ آفتاب کے وقت چاند کی عمر تقریباً 12 گھنٹے 41 منٹ ہوگی۔

پاکستان کے ساحلی علاقوں میں غروبِ آفتاب اور غروبِ مہتاب کے درمیان تقریباً 28 منٹ کا فرق متوقع ہے۔

سپارکو کے مطابق 19 مارچ کی شام شوال المعظم کا چاند نظر آنے کے امکانات کم ہیں، جس کے پیش نظر ہفتہ 21 مارچ کو عید ہونے کا امکان ہے۔

واضح رہے کہ پاکستان میں اسلامی مہینوں کے آغاز اور چاند کا حتمی اعلان مرکزی رویت ہلال کمیٹی کی جانب سے کیا جاتا ہے۔



Source link

Continue Reading

Today News

ایران کا کویت اور بحرین میں امریکی اڈّوں پر حملوں کا دعویٰ

Published

on


ایران کی پاسدارانِ انقلاب نے کویت اور بحرین میں موجود امریکی فوجی اڈوں کو میزائلوں اور ڈرونز سے نشانہ بنانے کا دعویٰ کیا ہے۔

عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق پاسداران انقلاب نے اپنے بیان میں اس عزم کا اظہار کیا ہے کہ مشرق وسطیٰ میں امریکی فوجی تنصیبات پر حملے جاری رہیں گے۔

بیان میں مزید کہا گیا ہے کہ کویت میں امریکی فوج کے تین اہم اڈوں کو نشانہ بنایا گیا جن میں الادائری ہیلی کاپٹر ایئر بیس، محمد الاحمد نیول بیس اور علی السالم ایئر بیس شامل ہیں۔

پاسداران انقلاب کے بیان میں مزید کہا گیا ہے کہ بحرین میں بھی ایک بحری اڈے کو نشانہ بنایا گیا جہاں امریکی فوجی تعینات ہیں۔

تاحال کویت اور بحرین یا امریکی حکام کی جانب سے پاسداران انقلاب کے ان تازہ حملوں کے بارے میں کوئی ردعمل سامنے نہیں آیا ہے۔

یاد رہے کہ فروری کے آخر سے اسرائیل اور امریکا نے ایران پر فضائی حملوں کا آغاز کیا جو تاحال جاری ہے۔ پہلی ہی دن ان حملوں میں آیت اللہ خامنہ ای کو شہید کردیا گیا تھا۔

علاوہ ازیں ایران کے وزیر دفاع، آرمی چیف، پاسداران انقلاب کے سربراہ اور مشیر قومی سلامتی سمیت اعلیٰ حکام ان حملوں میں شہید ہوچکے ہیں۔

جس کے جواب میں ایران نے خلیجی ممالک میں امریکی فوجی اڈّوں کو نشانہ بنایا شروع کیا ہے کس میں 7 فوجی ہلاک اور درجن سے زائد زخمی ہوچکے ہیں۔

ایران نے آبنائے ہرمز میں آئل ٹینکرز کو بھی نشانہ بنایا جس کے بعد سے دنیا بھر میں تیل کی سپلائی متاثر ہوئی ہے اور عالمی قیمتیں آسمانوں سے باتیں کرنی لگیں۔

 

 





Source link

Continue Reading

Trending