Today News
رمضان المبارک کی آمد؛ پنجاب میں چراغاں، بازاروں میں سجاوٹ کی دلکش ویڈیوز
لاہور:
پاکستان میں کل جمعرات 19 فروری سے ماہِ صیام کا آغاز ہو رہا ہے اور پہلے روزے کی آمد کے ساتھ ہی ملک بھر میں خوشی، عقیدت اور روحانیت کی فضا قائم ہے۔
رمضان المبارک کی تیاریوں کے سلسلے میں خصوصاً پنجاب کا قریہ قریہ اور شہر شہر استقبال کے لیے سجائے گئے ہیں، جہاں مختلف اضلاع میں مساجد، بازاروں، شاہراہوں اور اہم مقامات پر خصوصی روشنیوں اور چراغاں کا اہتمام کیا گیا ہے۔
صوبے کے بڑے شہروں سے لے کر چھوٹے قصبوں تک ہر طرف چراغاں اور رنگ برنگی لائٹس کا دلکش منظر دیکھنے کو مل رہا ہے۔
راولپنڈی میں استقبالِ رمضان کی تیاریاں عروج پر ہیں۔ شہر کی بڑی شاہراہوں، مارکیٹوں اور چوراہوں پر ’رمضان نگہبان‘ کے نیون سائن جگمگا رہے ہیں جبکہ سڑکوں کے اطراف گرین بیلٹس پر رنگ برنگ روشنیاں لگائی گئی ہیں۔
اسی طرح مختلف سڑکوں کے کنارے نصب پولز پر اللہ تعالیٰ کے اسمائے مبارکہ روشن و تاباں ہیں جو رات کے وقت روح پرور منظر پیش کرتے ہیں۔ ہر بڑی سڑک کے کنارے درختوں پر رنگین روشنیوں سے سماں بندھ گیا ہے جبکہ مارکیٹوں کے داخلی راستوں پر رمضان المبارک تھیم کے تحت محرابی لائٹنگ عوامی توجہ کا مرکز بنی ہوئی ہے۔
اُدھر چکوال اور تلہ گنگ میں گلیاں، بازار اور مرکزی شاہراہیں خوبصورتی سے سجا دی گئی ہیں۔ ’نگہبان رمضان بازار‘ اور ’نگہباں دسترخوان‘ میں روشن آرائشی محرابیں اور خصوصی لائٹنگ کا اہتمام کیا گیا ہے جہاں شہریوں کی بڑی تعداد سجاوٹ دیکھنے کے لیے رخ کر رہی ہے۔
اسی طرح اٹک، خوشاب، میانوالی اور فیصل آباد میں بھی بازاروں کی سج دھج دیدنی ہے۔
بہاولپور، ننکانہ صاحب، سرگودھا، وہاڑی، گجرات اور مظفر گڑھ میں رنگ برنگ روشنیاں رمضان المبارک کی رونقیں بڑھا رہی ہیں۔
مزید برآں خانیوال، لودھراں، راجن پور، ڈیرہ غازی خان، بہاولنگر، ساہیوال اور پاکپتن میں بھی رمضان کی خوشیوں کے پیش نظر خصوصی لائٹنگ کا اہتمام کیا گیا ہے۔
سیاحتی مقام مری کی بل کھاتی سڑکیں بھی رمضان المبارک کی مناسبت سے روشنیوں میں نہا گئی ہیں، جہاں شام ڈھلتے ہی خوبصورت مناظر دیکھنے کو ملتے ہیں۔
متعدد شہروں میں ریڑھی بازاروں، سہولت بازاروں اور خصوصی رمضان بازاروں میں بھی چراغاں کیا گیا ہے۔ جگہ جگہ دسترخوان اور سستے بازار قائم کیے گئے ہیں جہاں شہریوں کو بنیادی اشیائے خور و نوش مناسب نرخوں پر فراہم کی جا رہی ہیں۔
شہریوں کا کہنا ہے کہ رمضان المبارک کی یہ سجاوٹ نہ صرف روحانی جذبے کو تقویت دیتی ہے بلکہ معاشرتی ہم آہنگی اور بھائی چارے کے فروغ کا بھی ذریعہ بنتی ہے۔
انتظامیہ کے مطابق سیکیورٹی اور صفائی کے خصوصی انتظامات بھی مکمل کر لیے گئے ہیں تاکہ شہری سکون اور اطمینان کے ساتھ اس بابرکت مہینے کا آغاز کر سکیں۔
Today News
غزہ میں دیرپا امن کیلئے جنگ بندی کی خلاف ورزیاں ختم ہونی چاہئیں، وزیراعظم شہباز شریف
وزیراعظم شہباز شریف نے فلسطینیوں کو اقوام متحدہ کی قراردادوں کے مطابق حق دینے پر زور دیتے ہوئے کہا ہے کہ دیرپا امن کے لیے غزہ میں جنگ بندی کی خلاف ورزیاں ختم ہونی چاہئیں۔
وزیراعظم شہباز شریف نے غزہ بورڈ آف پیس اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ غزہ میں پائیدار امن ہمارا مشن ہے۔
وزیراعظم نے تنازعات کے حل کے لیے صدر ٹرمپ کے کردار کی تعریف کرتے ہوئے کہا کہ صدر ٹرمپ کی بروقت مداخلت سے پاک-بھارت جنگ رکی اور اس جنگ بندی سے کروڑوں قیمتی جانیں بچیں اور صدر ڈونلڈ ٹرمپ امن کے علمبردار ہیں۔
ان کا کہنا تھا کہ فلسطینی عوام کو اپنی سرزمین کا مکمل حق ہونا چاہیے، آزاد، خودمختار فلسطینی ریاست کا قیام پائیدار امن کے قیام کے لیے ناگزیر ہے، اقوام متحدہ کی قراردادوں کے مطابق فلسطینیوں کو ان کا حق دیا جائے۔
وزیراعظم نے کہا کہ مشرق وسطیٰ میں امن کے لیے آج کا دن تاریخ کا سنہری باب ہے، دیرپا امن کے لیے غزہ میں جنگ بندی کی خلاف ورزیاں ختم ہونی چاہئیں، غزہ میں امن قائم کرنا آپ کی بہت بڑی کامیابی اور میراث ہوگی۔
Today News
پنجاب سول سیکریٹریٹ کے باہر سرکاری ملازمین کا 10 روز سے دھرنا، مذاکرات کیلئے کمیٹی تشکیل
حکومت پنجاب نے سول سیکریٹریٹ کے باہر سرکاری ملازمین کا 10 روز سے جاری دھرنے کے نتیجے میں مذاکرات کے لیے کمیٹی تشکیل دے دی۔
حکومت پنجاب نے سرکاری ملازمین کے احتجاج پر حکومتی کمیٹی تشکیل دی ہے اور نوٹیفکیشن جاری کردیا ہے، جس کے مطابق اعلیٰ سطح کی حکومتی کمیٹی سراپا احتجاج ملازمین کے مطالبات پر مذاکرات کرے گی۔
نوٹیفکیشن کے مطابق سیکریٹری ریگولیشن کی سربراہی میں 7 رکنی کمیٹی تشکیل دی گئی ہے، جو ملازمین کے مطالبات کا تفصیلی جائزہ لے کر 30 روز کے اندر اندر حتمی سفارشات اور فیصلہ پیش کرے۔
اس حوالے سے بتایا گیا کہ مذکورہ کمیٹی ملازمین کے نمائندوں سے مشاورت کرے گی تاکہ قابل عمل اور متفقہ حل نکالا جا سکے اور محکمہ آئی اینڈ سی نے متعلقہ محکموں کو مشاورتی کمیٹی کا نوٹیفکیشن ارسال کر دیا ہے۔
خیال رہے کہ پنجاب کے سرکاری ملازمین کا پنشن رولز میں ترمیم، لیو انکیشمینٹ اور رول 17 اے کے خاتمے کے خلاف 10 روز سے پنجاب سول سیکریٹریٹ میں دھرنا جاری تھا۔
سرکاری ملازمین کا پنشن رولز میں ترمیم کا نوٹیفکیشن، لیو انکیشمنٹ اور سرکاری ملازمین کا رول 17 اے کے خاتمے کا نوٹیفکیشن بھی واپس لینے کا مطالبہ ہے۔
مظاہرین نے مذاکراتی کمیٹی کی تشکیل کے بعد احتجاج ختم کرنے کا اعلان کردیا اور ایمپلائز ایسوسی ایشن کے صدر محمد احمد نے کہا کہ مطالبات کی منظوری کے لیے کمیٹی تشکیل دے دی گئی ہے۔
محمد احمد نے کہا کہ مطالبات کی منظوری کے لیے حکومت کے پاس 31 مارچ تک کی ڈیڈ لائن ہے، اگر 31 مارچ تک مطالبات منظور نہیں ہوئے تو دوبارہ احتجاج اور دھرنا ہوگا۔
Today News
ٹرمپ کے بورڈ آف پیس کا پہلا اجلاس؛ ترکیہ اور قطر نے بڑا اعلان کردیا
واشنگٹن میں ہونے والے غزہ بورڈ آف پیس کے پہلے اجلاس میں صدر ٹرمپ کے خطاب کے بعد ترکیہ اور قطر نے بڑا اعلان کردیا۔
عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق ترکیہ اور قطر کے نمائندگان نے غزہ میں جنگ بندی کے بعد کی صورتحال کو مستحکم کرنے کی عالمی کوششوں میں اپنے کردار کو مزید واضح کردیا۔
ترکیہ نے غزہ میں بین الاقوامی استحکامی فورس کے لیے اپنی فوج بھیجنے پر آمادگی ظاہر کی جب کہ قطر نے امن منصوبے کی حمایت کے لیے ایک ارب ڈالر کی مالی امداد کا اعلان کیا۔
ترکیہ کے وزیر خارجہ نے کہا کہ ہماری حکومت غزہ میں نہ صرف فوجی دستے بھیجنے کے لیے تیار ہے بلکہ صحت، تعلیم اور فلسطینی پولیس فورس کی تربیت میں بھی عملی کردار ادا کرنا چاہتا ہے۔
تاہم وزیر خارجہ ہاکان فیدان نے اس بات پرخبردار بھی کیا کہ اسرائیل جکی جانب سے جنگ بندی کی مسلسل خلاف ورزیاں غزہ میں غیر ملکی فورس کی تعیناتی میں رکاوٹ بن سکتی ہیں۔
اجلاس سے خطاب میں قطر کے وزیر اعظم شیخ محمد بن عبدالرحمان نے اعلان کیا کہ قطر غزہ کی تعمیر نو کے مشن کی حمایت کے لیے ایک ارب ڈالر فراہم کرے گا۔
انھوں نے اس امید کا اظہار کیا کہ امریکی صدرکی قیادت میں بورڈ آف پیس 20 نکاتی امن منصوبے پر فوری عمل درآمد کو یقینی بنائے گا تاکہ خطے میں انصاف اور استحکام ممکن ہو سکے۔
شیخ محمد بن عبدالرحمٰن نے واضح طور پر فلسطینی ریاست کے قیام کا حوالہ دیا اور کہا کہ قطر ایسی حتمی حل کی حمایت کرتا ہے جو فلسطینیوں کو ریاست اور عالمی سطح پر تسلیم کیے جانے کا حق دے، جبکہ اسرائیل کو سلامتی اور علاقائی انضمام حاصل ہو۔
یہ امر قابلِ ذکر ہے کہ اجلاس میں موجود کسی بھی امریکی عہدیدار نے فلسطینی ریاست کا براہِ راست ذکر نہیں کیا حالانکہ دو ریاستی حل طویل عرصے سے امریکا، اقوام متحدہ اور اس کے اتحادیوں کی پالیسی رہا ہے۔
اس کے برعکس اسرائیلی قیادت اکتوبر 2023 میں غزہ پر جنگ کے آغاز کے بعد بارہا یہ اعلان کر چکی ہے کہ فلسطینی ریاست کے قیام کی کوئی گنجائش نہیں۔
دوسری جانب اسرائیلی وزیر اعظم نیتن یاہو پہلے ہی کھل کر ترکیہ کے غزہ میں فوج بھیجنے کی مخالفت بھی کرچکے ہیں۔
-
Tech1 week ago
WhatsApp’s Paid Version Will Bring These New Features
-
Tech6 days ago
The Compressed Timeline Of The AI Revolution
-
Tech2 weeks ago
New Samsung Galaxy S26 Ultra Leak Confirms Bad Battery News
-
Tech2 weeks ago
Dan D’Agostino’s Momentum Z Monoblock Amplifiers Will Set You Back A Cool $125,000
-
Magazines2 weeks ago
Story time: Stuck in the 1990s
-
Tech1 week ago
PTA Reveals Top Mobile Networks of Q4 2025
-
Tech3 days ago
Samsung Promotes New Feature Ahead Of Galaxy S26 Ultra Launch
-
Entertainment2 weeks ago
Pakistani Stars Land From Karachi To Lahore For Basant