Connect with us

Today News

رمضان المبارک کے آخری ہفتے کے دوران ملک میں مہنگائی میں مزید اضافہ ریکارڈ

Published

on



رمضان المبارک کے آخری ہفتے کے دوران ملک میں مہنگائی میں اضافہ کا رجحان ریکارڈ کیا گیا اور حالیہ ہفتے مہنگائی میں 0.21 فیصد اضافہ ہوا ہے اور سالانہ بنیاد پر بھی مہنگائی میں اضافے کی رفتار کی شرح بھی 6.44فیصد سے بڑھ کر7.04 فیصد ہوگئی ہے۔

وفاقی ادارہ شماریات کی جانب سے جاری ہفتہ وار مہنگائی رپورٹ کے مطابق حالیہ ہفتے میں مجموعی طور پر 18 اشیائے ضروریہ مہنگی جبکہ 9 اشیائے ضروریہ کی قیمتوں میں کمی ریکارڈ کی گئی ہے اور 24 اشیائے ضروریہ کی قیمتوں میں استحکام رہا ہے۔

رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ پیاز کی قیمتوں میں 2.52 فیصد، دال چنے کی قیمتوں میں 0.11 فیصد، دال مسور کی قیمت میں 1.34 فیصد، چینی کی قیمت میں0.76 فیصد، لہسن کی قیمت میں 4.76 فیصد، ایل پی جی کی قیمت میں2.67 فیصد اور  آٹے کی قیمت میں 1.05 فیصدکمی واقع ہوئی ہے۔

اسی طرح ٹماٹر کی قیمت میں 24.85 فیصد، چکن 7.33 فیصد، بریڈ 1.08 فیصد، انرجی سیور کی قیمت میں 0.91 فیصد، سرسوں تیل کی قیمت میں 0.41 فیصد، سگریٹ کی قیمت میں 0.40 فیصد، آلو کی قیمت میں 0.33 فیصد، انڈوں کی قیمت میں 0.31 فیصد اور جلانے والی لکڑی کی قیمت میں 0.36 فیصد اضافہ ہوا۔

اعدادو شمار میں بتایا گیا کہ حالیہ ہفتے کے دوران حساس قیمتوں کے اعشاریے کے لحاظ سے سالانہ بنیاد پر 17 ہزار 732 روپے ماہانہ تک آمدنی رکھنے والے طبقے کے لیے مہنگائی میں اضافے کی رفتار0.18 فیصد اضافے کے ساتھ 5.77 فیصد، 17 ہزار 733روپے سے 22 ہزار 888روپے ماہانہ تک آمدنی رکھنے والے طبقے کے لیے مہنگائی میں اضافے کی رفتار 0.21 فیصد اضافے کے ساتھ 7.38 فیصد، 22 ہزار 889 روپے سے 29 ہزار 517 روپے ماہانہ تک آمدنی رکھنے والے طبقے کے لیے مہنگائی میں اضافے کی رفتار0.20 فیصد اضافے کے ساتھ6.52فیصد ریکارڈ کی گئی۔

ادارہ شماریات کے مطابق 29 ہزار 518روپے سے 44ہزار 175 روپے ماہانہ تک آمدنی رکھنے والے طبقے کے لیے مہنگائی میں اضافے کی رفتار0.22 فیصد اضافے کے ساتھ6.15 فیصد رہی جبکہ 44 ہزار 176روپے ماہانہ سے زائد آمدنی رکھنے والے طبقے کے لیے مہنگائی میں اضافے کی رفتار 0.20 فیصد اضافے کے ساتھ 6.49 فیصد رہی ہے۔



Source link

Continue Reading
Click to comment

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Today News

پاکستان ایک عظیم ملک ہے جس سے آیت اللہ خامنہ ای کو خاص لگاؤ تھا؛ ایرانی سپریم لیڈر

Published

on


نو روز کے موقع پر ایران کے نئے رہبر اعلیٰ مجتبیٰ خامنہ ای کا 9 صفحات پر مشتمل ایک تحریری پیغام سرکاری ٹی وی پر پڑھ کر سنایا گیا جس میں انھوں نے کہا کہ ہم نے روزے اور جہاد کو ایک ساتھ جاری رکھا، اللہ کا شکر ہے دشمن ٹوٹ چکا ہے۔

بی بی سی کے مطابق ایران کے تیسرے رہبر اعلی مجتبیٰ خامنہ ای نے اپنے پیغام میں کہا کہ اسرائیل نے ایران اور اس کے پڑوسی ممالک کے درمیان دوریاں پیدا کرنے کی چال چلی ہے۔

خامنہ ای نے پاکستان اور افغانستان کے درمیان بہتر تعلقات کی ضرورت پر زور دیتے ہوئے کہا کہ وہ اپنی طرف سے ضروری اقدامات کرنے کے لیے تیار ہیں۔ اس کا مقصد مسلمانوں کے درمیان تقسیم کو ختم کرنا ہے۔

جنگ کے دوران پڑوسی ممالک پر ہونے والے حملوں کا حوالہ دیتے ہوئے انھوں نے وضاحت دی کہ ایرانی مسلح افواج نے ہمسائیہ ممالک ترکیہ اور عمان پر حملے نہیں کیے، یہ اسرائیل کی سازش ہے۔

انھوں نے پاکستانیوں کو عید کی مبارکباد دیتے ہوئے کہا کہ ایران اپنے مشرقی پڑوسیوں کو بہت قریب سے سمجھتا ہے۔ خاص طور پر پاکستان سے ان کے والد شہید آیت اللہ خامنہ ای کو خاص لگاؤ تھا۔

مجتبیٰ خامنہ ای کا مزید کہنا تھا کہ ایران نے ایک سال میں تین جنگوں سے گزر چکا ہے۔ گزشتہ برس جون میں حملے، دسمبر میں بیرون ملک کی ایما پر ملک گیر مظاہرے اور تیسری موجودہ جنگ ہے۔

ایرانی رہبر اعلیٰ مجتبی خامنہ ای نے اپنے والد کے اسرائیلی حملے میں ہلاکت کو ’ عظیم شہادت‘ قرار دیتے ہوئے اس سال کے کے لیے ’قومی یکجہتی اور قومی سلامتی کے سائے میں مزاحمتی معیشت‘ کا نعرہ بھی دیا۔

انھوں نے مزید کہا کہ جنگ میں قوم کو متحد ہونے کی ضرورت ہے۔ ہمارا اتحاد دشمن کو جھکنے پر مجبور کردے گا۔

یاد رہے کہ یہ انداز ان کے والد آیت اللہ علی خامنہ ای کے روایتی نوروز پیغامات سے واضح طور پر مختلف ہے جو ہمیشہ کیمرے کے سامنے پیغام دیا کرتے تھے۔

مجتبیٰ خامنہ ای کو اس ماہ کے آغاز میں اپنے والد کا جانشین منتخب کیا گیا تھا۔ وہ اب تک نہ تو عوام کے سامنے آئے ہیں اور نہ ہی انھیں فلمایا یا فوٹوگراف کیا گیا ہے۔

 





Source link

Continue Reading

Today News

ن لیگ کے سیاسی ڈھانچے میں تبدیلی، حمزہ شہباز کو وفاقی عہدہ اور اہم پارٹی پوزیشن ملنے کا امکان

Published

on



مسلم لیگ (ن) قیادت نے سابق وزیراعلیٰ حمزہ شہباز کو پنجاب میں اہم پارٹی عہدہ دینے پر غور شروع کردیا ہے۔

ایکسپریس نیوز کو مسلم لیگ (ن) کے ذرائع سے ملنے والی اطلاع کے مطابق عید کے بعد مسلم لیگ ن کے سیاسی ڈھانچے میں بڑی تبدیلی کا امکان ہے۔

اعلیٰ قیادت نے صوبے میں پارٹی پوزیشن مضبوط کرنے کیلیے سابق وزیراعلی حمزہ شہباز کو ن لیگ پنجاب کا صدر بنانے پر غور شروع کردیا، جس کی منظوری نواز شریف دیں گے۔

ذرائع کے مطابق اس سے قبل حمزہ شہباز کو وفاق میں عہدے کی پیشکش کی گئی تھی تاہم انہوں نے ؤفاقی عہدے کے لیے مشروط رضامندی ظاہر کرتے ہوئے ساتھ سیاسی کردار کی خواہش کا اظہار بھی کیا تھا۔

لیگی ذرائع کے مطابق حمزہ شہباز کو صوبائی صدر بنا کر کارکنان کو متحرک اور ناراض کارکنان کو منانے کا ٹاسک دیاجائے گا۔ 



Source link

Continue Reading

Today News

عید کے روز ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم خشک رہنے کا امکان

Published

on



محکمہ موسمیات نے پیش گوئی کی ہے کہ عید کے روز ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم خشک رہے گا جبکہ گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران خیبر پختونخواہ، بلوچستان، پنجاب، کشمیر اور بالائی سندھ میں تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش ہوئی۔

محکمہ موسمیات کے مطابق گزشتہ 24 گھںٹوں کے دوران ملک کے بیشتر علاقوں میں بارش ہوئی، سب سے زیادہ بارش راولاکوٹ میں 25، مظفرآباد میں 20، مری میں 20 ملی میٹر ریکارڈ کی گئی جبکہ سبی 33، شہید بینظیر آباد اور ٹنڈوجام میں 32 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔

محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کل عید کے روز ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم خشک رہے گا تاہم بلوچستان میں کہیں کہیں تیز ہواؤں، آندھی اور گرج چمک کے ساتھ بارش اور چند مقامات پر موسلادھار بارش اور ژالہ باری متوقع ہے۔

مزید بتایا گیا کہ اس دوران شام اور رات کو بالائی سندھ اور جنو بی پنجاب میں بھی تیز ہواؤں، آندھی اور گرج چمک کے ساتھ چند مقامات پر بارش کا امکان ہے، اسلام آباد اور گردونواح میں موسم خشک اور  مطلع جزوی ابر آلود رہے گا۔

محکمہ موسمیات کے مطابق بعداز دوپہر تیز ہوائیں چلنے کا امکان ہے، خیبرپختونخواہ کے بیشتر اضلاع میں موسم خشک جبکہ پہاڑی علاقوں میں مطلع جزوی ابرآلود رہنے کی توقع ہے، پنجاب کے بیشتر اضلاع میں موسم خشک رہنے کا امکان ہے، تاہم مری، گلیات اور گردونواح میں مطلع جزوی ابر آلود رہنے کے علاوہ بعد از دوپہر گرج چمک کے ساتھ بارش ہو سکتی ہے۔

پنجاب کے علاقوں میں ڈیرہ غازی خان، لیہ، بھکر، ملتان، راجن پور اور بہا ولپور میں شام اور رات کو تیز ہواؤں، آندھی اور گرج چمک کے ساتھ بارش کی توقع ہے، سندھ کے بیشتر اضلاع میں موسم خشک  رہے گا تاہم شام اور  رات میں سکھر، دادو، شہید بینظیر آباد، حیدرآباد، سانگھڑ، لاڑکانہ اور گردونواح میں تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ چند مقامات پر بارش کا امکان ہے۔



Source link

Continue Reading

Trending