Connect with us

Today News

رمضان میں پیٹ درد اور قبض سے بچنا ہے تو خوراک اور عادات میں یہ تبدیلیاں کریں

Published

on



رمضان المبارک میں مسلمان طویل وقت تک روزہ رکھتے ہیں اور تقریباً 16 گھنٹے تک کھانے پینے سے دور رہتے ہیں۔

اس دوران جسم کے معمولات میں بھی تبدیلی آتی ہے اور بعض افراد کو سستی، تھکن اور نظامِ ہاضمہ سے متعلق مسائل کا سامنا کرنا پڑتا ہے۔ روزوں کے دوران کئی لوگوں کو پیٹ درد اور قبض جیسی شکایات بھی لاحق ہو جاتی ہیں۔

ماہرین کے مطابق یہ مسئلہ اکثر اس وقت پیدا ہوتا ہے جب لوگ افطار کے فوراً بعد زیادہ مقدار میں کھانا کھا لیتے ہیں۔ خصوصاً کاربوہائیڈریٹس سے بھرپور غذا زیادہ کھانے کی صورت میں پیٹ پھولنے اور ہاضمے کی خرابی جیسے مسائل سامنے آ سکتے ہیں۔ 
اس کے علاوہ افطار کے بعد زیادہ تیزابی اور مصالحہ دار کھانے، سونے سے پہلے بھاری غذا کا استعمال اور جسم میں پانی کی کمی بھی پیٹ درد کا باعث بن سکتی ہے۔

رپورٹس کے مطابق ماہرین کا کہنا ہے کہ اگر روزوں کے دوران قبض یا پیٹ درد کی شکایت ہو تو چند آسان احتیاطی تدابیر اختیار کر کے اس مسئلے پر قابو پایا جا سکتا ہے۔ سب سے اہم بات جسم میں پانی کی کمی کو پورا کرنا ہے۔ افطار کے بعد وقفے وقفے سے پانی پینا مفید سمجھا جاتا ہے اور ماہرین کے مطابق روزانہ کم از کم آٹھ سے دس گلاس پانی پینا چاہیے تاکہ جسم میں پانی کی کمی نہ ہو۔

غذا کے انتخاب میں بھی احتیاط ضروری ہے۔ افطار کے وقت تلی ہوئی اور زیادہ مصالحہ دار اشیا جیسے پکوڑے، سموسے یا مرچوں والی چنا چاٹ کا زیادہ استعمال معدے پر بوجھ ڈال سکتا ہے۔ اس کے بجائے ہلکی اور ٹھنڈی غذائیں لینا بہتر رہتا ہے۔ ماہرین کے مطابق خربوزہ اور تربوز جیسے پھل معدے کے لیے فائدہ مند ثابت ہو سکتے ہیں جبکہ سبزیوں میں گوبھی، بھنڈی اور دال کا استعمال بھی ہاضمے کے لیے مفید سمجھا جاتا ہے۔

ماہرین صحت کا یہ بھی کہنا ہے کہ رمضان میں ہلکی پھلکی ورزش کو معمول بنانا چاہیے۔ سحری کے بعد یا افطار سے تقریباً ایک گھنٹہ پہلے کی جانے والی ہلکی ورزش نہ صرف جسم کو متحرک رکھتی ہے بلکہ نظامِ ہاضمہ کو بہتر بنانے میں بھی مدد دیتی ہے۔

اسی طرح سحری میں شہد کا استعمال بھی فائدہ مند ثابت ہو سکتا ہے۔ شہد کو قبض کے خلاف مفید سمجھا جاتا ہے اور یہ گلے کی سوزش، کھانسی اور نزلہ زکام جیسی عام بیماریوں میں بھی مددگار ثابت ہو سکتا ہے۔ ماہرین کے مطابق شہد جسم کو توانائی فراہم کرنے اور دل کی صحت بہتر بنانے میں بھی معاون ہو سکتا ہے، تاہم شوگر کے مریضوں کو اس کے استعمال سے پہلے ڈاکٹر سے مشورہ کرنا چاہیے۔

دوسری جانب دودھ اور دہی بھی معدے کی صحت کے لیے اہم غذائیں سمجھی جاتی ہیں۔ ان میں موجود پروبائیوٹکس اور دیگر غذائی اجزا معدے کو صحت مند رکھنے میں مدد دیتے ہیں۔ دودھ اور دہی میں وٹامن ڈی، پروٹین، زنک، میگنیشیم، فاسفورس اور مختلف بی وٹامنز بھی موجود ہوتے ہیں۔ ماہرین کے مطابق سحری میں روٹی کے ساتھ دہی کھانا اور آخر میں دودھ پینا معدے اور قبض کے مسائل کے لیے مفید ثابت ہو سکتا ہے۔



Source link

Continue Reading
Click to comment

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Today News

مشرقِ وسطیٰ میں جاری کشیدگی کے باعث ٹرمپ نے اپنا دورۂ چین ملتوی کر دیا

Published

on


مشرقِ وسطیٰ میں جاری کشیدگی کے باعث امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے اپنا دورۂ چین ملتوی کر دیا ہے۔

وائٹ ہاؤس میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے صدر ٹرمپ کا کہنا تھا کہ ایران سے متعلق جاری صورتحال کے پیش نظر وہ امریکا میں ہی رہنا چاہتے ہیں کیونکہ اس وقت ان کی موجودگی ضروری ہے۔

انہوں نے بتایا کہ چینی صدر شی جنگ پنگ کے ساتھ ملاقات کا وقت تبدیل کیا جا رہا ہے اور چین کو اس فیصلے پر کوئی اعتراض نہیں۔

خبر رساں اداروں کے مطابق صدر ٹرمپ کا دورۂ چین 31 مارچ سے 2 اپریل تک طے تھا، تاہم خطے میں بڑھتی ہوئی کشیدگی کے باعث اسے مؤخر کر دیا گیا۔

دوسری جانب صدر ٹرمپ نے اپنے سوشل میڈیا پلیٹ فارم پر ایک بیان میں کہا کہ وہ مختلف آپشنز پر غور کر رہے ہیں، جن میں آبنائے ہرمز کی سکیورٹی سے متعلق پالیسی بھی شامل ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ ممکن ہے اس اہم بحری راستے کی سکیورٹی کی ذمہ داری ان ممالک کو دے دی جائے جو اسے استعمال کرتے ہیں، تاکہ اتحادی ممالک زیادہ فعال کردار ادا کریں۔





Source link

Continue Reading

Today News

گمراہ کن پروپیگنڈا اور فرقہ واریت کا بھرپور مقابلہ کیا جائے گا، فیلڈ مارشل

Published

on



چیف آف آرمی اسٹاف و چیف آف ڈیفنس فورسز، فیلڈ مارشل سید عاصم منیر سے راولپنڈی میں اہلِ تشیع مکتبِ فکر کے علماء نے ملاقات کی، جس میں قومی سلامتی اور معاشرتی ہم آہنگی میں علماء کے کردار پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔

فیلڈ مارشل نے معاشرے میں اتحاد، رواداری اور قومی یکجہتی کے فروغ میں علماء کے اہم کردار پر زور دیا اور کہا کہ گمراہ کن پروپیگنڈا اور فرقہ واریت کا بھرپور مقابلہ کیا جائے گا۔

آئی ایس پی آر کے مطابق فیلڈ مارشل سید عاصم منیر سے اہلِ تشیع مکتبِ فکر کے علماء سے ملاقات کے دوران معاشرے میں اتحاد، رواداری اور قومی یکجہتی کے فروغ میں علماء کے اہم کردار پر زور دیا۔

آپریشن ’’غضب ْ للحق‘‘ کا حوالہ دیتے ہوئے فیلڈ مارشل نے واضح کیا کہ پاکستان اپنی سرزمین کے خلاف دہشت گردی کے لیے افغان سرزمین کے استعمال کو ہرگز برداشت نہیں کرے گا۔

انہوں نے اس عزم کا اعادہ کیا کہ پاکستان کے خلاف سرگرم دہشت گردوں اور ان کے نیٹ ورکس کا جہاں بھی وجود ہوگا، انہیں درست اور انٹیلی جنس کی بنیاد پر کارروائیوں کے ذریعے ختم کیا جائے گا۔ انہوں نے افغان طالبان پر بھی زور دیا کہ وہ اپنی سرزمین کو پاکستان کے خلاف دہشت گردی کے لیے استعمال ہونے سے روکیں۔

فیلڈ مارشل نے شرکاء کو آگاہ کیا کہ پاکستان خطے میں کشیدگی کم کرنے کے لیے فعال سفارتکاری کر رہا ہے۔ انہوں نے اس بات پر زور دیا کہ علماء اتحاد کے فروغ اور انتہا پسندی کے خاتمے میں کلیدی کردار ادا کریں، اور مذہبی جذبات کو تشدد بھڑکانے کے لیے استعمال نہ ہونے دیں۔

آرمی چیف نے کہا کہ کسی دوسرے ملک میں پیش آنے والے واقعات کی بنیاد پر پاکستان میں تشدد ہرگز برداشت نہیں کیا جائے گا۔

ملاقات میں شریک علماء نے امن و استحکام کے عزم کا اعادہ کیا اور مذہب کے نام پر ہونے والے تشدد کی شدید مذمت کی۔ علماء کرام نے ملک میں امن و امان کے قیام کے لیے قانون نافذ کرنے والے اداروں کے ساتھ مکمل تعاون کی یقین دہانی بھی کروائی۔



Source link

Continue Reading

Today News

جنوبی پارس حملے کے بعد ٹرمپ کا یوٹرن، اسرائیل کو توانائی تنصیبات پر حملوں سے روک دیا

Published

on


امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے اسرائیل کو ایران کی توانائی تنصیبات پر مزید حملے کرنے سے روک دیا ہے۔ یہ دعویٰ امریکی اخبار وال اسٹریٹ جرنل کی ایک رپورٹ میں کیا گیا ہے۔

رپورٹ کے مطابق صدر ٹرمپ کا کہنا ہے کہ ایران کو واضح پیغام دیا جا چکا ہے، اس لیے اب توانائی کے شعبے کو نشانہ بنانے کی مزید ضرورت نہیں رہی۔ تاہم انہوں نے یہ بھی اشارہ دیا کہ اگر ایران نے آبنائے ہرمز میں کوئی اشتعال انگیز قدم اٹھایا تو پالیسی تبدیل کی جا سکتی ہے۔

رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ اسرائیل نے بدھ کے روز ایران کے جنوبی پارس گیس فیلڈ پر حملہ کیا، جو دنیا کے بڑے گیس ذخائر میں شمار ہوتا ہے اور ایران کی معیشت کے لیے نہایت اہم ہے۔

امریکی اخبار کے مطابق صدر ٹرمپ کو اس حملے کا پہلے سے علم تھا، لیکن ان کا مؤقف حتمی نہیں سمجھا جا رہا۔

دوسری جانب ایران نے خبردار کیا ہے کہ وہ خطے میں موجود ان تمام تیل تنصیبات کو نشانہ بنائے گا جو امریکی کمپنیوں کی ملکیت ہیں یا ان کے زیر انتظام چل رہی ہیں۔

اسی تناظر میں ایران نے قطر کے راس لفان انڈسٹریل سٹی پر میزائل حملہ کیا، جس کے بعد آگ بھڑک اٹھی۔ تاہم قطر انرجی کے مطابق اس حملے میں کوئی جانی یا مالی نقصان نہیں ہوا۔

قطر نے اس حملے کی شدید مذمت کرتے ہوئے اسے علاقائی کشیدگی میں خطرناک اضافہ اور ریاستی خودمختاری کی کھلی خلاف ورزی قرار دیا ہے۔





Source link

Continue Reading

Trending