Connect with us

Today News

رمضان کی آمد؛ سعودی عرب سمیت دیگر ممالک کا بڑا اعلان سامنے آگیا

Published

on


سعودی عرب اور دیگر عرب ممالک نے عوام سے کل بروز منگل چاند دیکھنے کی اپیل کرتے ہوئے کہا ہے کہ شہادتیں متعلقہ اداروں کو جمع کرائیں۔

عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق سعودی سپریم کورٹ کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ شہری اگر دوربین سے بھی چاند دیکھیں تو فوری طور پر قریبی عدالت یا متعلقہ سرکاری ادارے کو اطلاع دیں۔

بیان میں مزید کہا گیا ہے کہ اپنی شہادت تحریری طور پر بھی درج کروائیں تاکہ رویتِ ہلال کے فیصلے میں آسانی ہوگی۔

اسی طرح متحدہ عرب امارات، قطر، کویت، بحرین اور عمان میں بھی چاند دیکھنے کے لیے سرکاری اور غیر سرکاری کمیٹیاں متحرک کر دی گئی ہیں۔

عوام کی شہادتوں کے ساتھ ساتھ ماہرینِ فلکیات کی رائے بھی رویت کے فیصلے میں شامل کی جائیں گی۔

عرب میڈیا کے اگر کل چاند نظر آ گیا تو نیا اسلامی مہینہ اگلے روز یعنی بدھ سے شروع ہو جائے گا جبکہ چاند نظر نہ آنے کی صورت میں شعبان کا مہینہ 30 دن مکمل کرے گا۔

واضح رہے کہ سعودی عرب اور دیگر عرب ممالک میں رویتِ ہلال کے فیصلے کو دنیا بھر کے کئی اسلامی ممالک میں بھی اہمیت دی جاتی ہے اور متعدد ممالک اپنے فیصلے انہی اعلانات کی روشنی میں کرتے ہیں۔

 

 





Source link

Continue Reading
Click to comment

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Today News

اسلام آباد کے گھر میں گردوں کی غیر قانونی پیوندکاری کا انکشاف

Published

on



اسلام آباد کے سیکٹر جی 16 کے ایک گھر میں گردوں کی غیر قانونی پیوندکاری کی اطلاع پر قانون نافذ کرنے والے اداروں نے چھاپہ مار کر متعدد ملزمان کو حراست میں لے لیا۔

ایکسپریس نیوز کو ذرائع سے ملنے والی اطلاعات کے مطابق قانون نافذ کرنے والے اداروں نے سیکٹر جی 16 کے گھر میں گردوں کی غیر قانونی پیوندکاری کی اطلاع پر چھاپہ مارا۔

چھاپے کے دوران گردوں کی غیرقانونی پیوندکاری میں ملوث متعدد ملزمان حراست میں لے لیا گیا جبکہ گھر کے تہہ خانے میں گرودوں کی پیوندکاری کے متعدد مریض موجود تھے۔

ذرائع کے مطابق گھر میں مریضوں کی پیوندکاری کرنے والے ڈاکٹرز اور عملے کو حراست میں لے لیا گیا۔ ذرائع کے مطابق ایک مریضہ نے بتایا کہ یہاں پر میرے خراب گردوں کو نکال کر نیا گردہ ڈالا گیا ہے۔

ذرائع نے بتایا کہ متعدد مریض گھر کے تہہ خانے میں بدستور موجود ہیں جبکہ پولیس نے مکان کو گھیرے میں لیا گیا ہے اور مریضوں کو مختلف ہسپتالوں میں منتقل کرنے پر غور کیا جارہا ہے۔



Source link

Continue Reading

Today News

کراچی میں پلاٹ کے تنازع پر فائرنگ سے راہ گیر سمیت 2 افراد جاں بحق

Published

on



کراچی: ملیر کینٹ کے علاقے بھٹائی آباد پی آئی اے سوسائٹی گیٹ نمبر 3 کے قریب فائرنگ سے 2 افراد جاں بحق ہوگئے۔

واقعے کی اطلاع ملتے ہی پولیس نے موقع پر پہنچ کر شواہد حاصل کر کے مقتولین کی لاشوں کو چھیپا کے رضا کاروں نے ضابطے کی کارروائی کے جناح اسپتال منتقل کیا۔

ریسکیو حکام کے مطابق مقتولین کی شناخت 30 سالہ طلحہٰ شاہ اور 22 سالہ شاہ روم کے نام سے کی گئی۔ ایس ایچ او ملیر کینٹ آغا رشید نے بتایا کہ واقعہ پلاٹ کے تنازعہ پر پیش آیا ہے جس میں جاں بحق ہونے والا نوجوان شاروم راہگیر تھا جو کہ فائرنگ کی زد میں آکر جاں بحق ہوا ہے جبکہ پلاٹ کے تنازعے کے حوالے سے شارع فیصل تھانے میں بھی ایک مقدمہ درج ہے۔

پولیس نے جائے وقوعہ پر کرائم سین یونٹ کو طلب کر کے شواہد حاصل کیے ہیں اور حوالے سے مزید تفتیش کا عمل جاری ہے۔



Source link

Continue Reading

Today News

عماد وسیم اور نائلہ راجہ کی شادی کے بعد ثانیہ اشفاق کا نیا دعویٰ سامنے آگیا

Published

on



قومی کرکٹ ٹیم کے سابق آل راؤنڈر عماد وسیم اور سوشل میڈیا انفلوئنسر نائلہ راجہ کی شادی کے بعد عماد وسیم کی سابق اہلیہ ثانیہ اشفاق کا نیا دعویٰ سامنے آگیا۔

عماد وسیم کی سابق اہلیہ ثانیہ اشفاق نے سوشل میڈیا پر ایک پوسٹ شیئر کی جس میں انہوں نے دعویٰ کیا کہ دسمبر 2023 میں عماد نے لاہور میں میرے بچے کا اسقاط حمل کروا دیا تھا۔ ثانیہ نے کہا کہ یہ قاتل ہے اس نے مجھے دھوکا دیا اور میرے پاس اس کا ویڈیو ثبوت ہے۔

ثانیہ اشفاق نے کہا کہ اسلام آباد یونائیٹڈ نے ایک قاتل اور دھوکے باز کو موقع دیا ہے اسلام آباد یونائیٹڈ کا بائیکاٹ کیا جائے کسی بھی قاتل اور دھوکے باز کو فرار نہیں ہونا چاہیے۔

واضح رہے کہ پی ایس ایل کے 11ویں ایڈیشن میں اسلام آباد یونائیٹڈ نے عماد وسیم کو 2 کروڑ 20 لاکھ روپے میں خرید رکھا ہے اوراب عماد وسیم کی جانب سے شادی کی تصدیق کے بعد ان کی سابق اہلیہ نے اسلام آباد یونائیٹڈ کا بائیکاٹ کرنے کے لیے بائیکاٹ اسلام آباد یونائیٹڈ کا ہیش ٹیگ بھی استعمال کیا ہے۔

 

 

 

 

View this post on Instagram

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

یاد رہے کہ ثانیہ اشفاق نے ایک ویڈیو شیئر کرتے ہوئے دعویٰ کیا کہ عماد وسیم اور نائلہ راجہ نے دوسری شادی کرلی ہے اور بعد میں عماد وسیم نے بھی دوسری شادی کے متعلق سوشل میڈیا پر تفصیلی پیغام شیئر کرتے ہوئے تصدیق کر دی۔



Source link

Continue Reading

Trending