Today News
رمضان کے دوسرے عشرے کے دوران بھی 13 اشیائے ضروریہ کی قیمتیں بڑھ گئیں
رمضان المبارک کے دوسرے عشرے کے دوران بھی ملک میں مہنگائی میں اضافہ کا رجحان جاری ہے۔
حالیہ ہفتے ہفتہ وار مہنگائی میں 0.37 فیصد اضافہ ہوا ہے اور سالانہ بنیاد پر بھی مہنگائی میں اضافے کی رفتار کی شرح 4.70 فیصد رہی ہے۔ حالیہ ہفتے 13 اشیائے ضروریہ مہنگی اور 11اشیائے ضروریہ کی قیمتوں میں کمی ریکارڈ کی گئی جبکہ 27 اشیائے ضروریہ کی قیمتوں میں استحکام رہا۔
وفاقی ادارہ شماریات کی جانب سے مہنگائی سے متعلق ہفتہ وار رپورٹ جاری کر دی گئی ہے۔
ہفتہ وار رپورٹ کے مطابق انڈے 8.13 فیصد، ٹماٹر 10.04 فیصد، آلو 5.09 فیصد، پیاز 6.08 فیصد، دال مونگ کی قیمتوں میں 0.43 فیصد، دال چنا کی قیمتوں میں 0.50 فیصد، ککنگ آئل کی قیمتوں میں0.37 فیصد اور آٹے کی قیمتوں میں 2.40 فیصد کمی واقع ہوئی ہے۔
چکن 10.46 فیصد، لہسن کی قیمتوں میں 1.023 فیصد، گڑ 0.30 فیصد، مٹن کی قیمتوں میں 0.65 فیصد، بیف کی قیمتوں میں 0.66 فیصد، دال ماش کی قیمتوں میں 0.51 فیصد، پرنٹڈ لان کی قیمتوں میں 0.43 فیصد، سرسوں کے تیل کی قیمتوں میں 0.24 فیصد، پیٹرول کی قیمتوں میں 3.06 فیصد، ڈیزل کی قیمتوں میں 1.84 فیصد، ایل پی جی کی قیمتوں میں 5.61 فیصد اور کیلوں کی قیمتوں میں 3.85 فیصد اضافہ ہوا۔
اعدادوشمار میں بتایا گیا ہے کہ حالیہ ہفتے کے دوران حساس قیمتوں کے اعشاریہ کے لحاظ سے سالانہ بنیادوں پر 17 ہزار 732روپے ماہانہ تک آمدنی رکھنے والے طبقے کیلئے مہنگائی میں اضافے کی رفتار پچھلے ہفتے کی سطع پر ہی برقرار رہنے کے ساتھ 4.57فیصد اور 17 ہزار 733روپے سے 22 ہزار 888روپے ماہانہ تک آمدنی رکھنے والے طبقے کے لیے مہنگائی میں اضافے کی رفتار 0.09 فیصد اضافے کے ساتھ 5.95 فیصد رہی۔
اسی طرح، 22 ہزار 889روپے سے 29 ہزار 517 روپے ماہانہ تک آمدنی رکھنے والے طبقے کے لیے مہنگائی میں اضافے کی رفتار 0.16 فیصد اضافے کے ساتھ 4.91 فیصد، 29 ہزار 518روپے سے 44ہزار 175 روپے ماہانہ تک آمدنی رکھنے والے طبقے کیلئے مہنگائی میں اضافے کی رفتار 0.26 فیصد اضافے کے ساتھ 4.16 فیصد رہی جبکہ 44 ہزار 176روپے ماہانہ سے زائد آمدنی رکھنے والے طبقے کے لیے مہنگائی میں اضافے کی رفتار 0.53 فیصد اضافے کے ساتھ 3.58 فیصد رہی ہے۔
Source link
Today News
ایران غیرمشروط طور پر ہتھیار ڈالے تو معاہدہ ہوگا ورنہ نہیں؛ ٹرمپ
امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کا ایران کے ساتھ کسی بھی ممکنہ معاہدے اور وہاں نئی حکومت کے قیام کے بارے میں بڑا بیان سامنے آگیا۔
عالمی خبر رساں ادارے کے صدر ٹرمپ نے اپنے سوشل میڈیا اکاؤنٹ پر کہا کہ اب ایران کے لیے واحد قابل قبول راستہ غیر مشروط طور پر ہتھیار ڈالنا بچا ہے۔
صدر ٹرمپ نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ٹروتھ سوشل پر کہا کہ ایران کے ساتھ کسی قسم کا معاہدہ نہیں ہوگا سوائے اس کے کہ وہ مکمل طور پر ہتھیار ڈال دے۔
ان کا مزید کہنا تھا کہ ایران کے ہتھیار ڈالنے کے بعد ایک ایسی قیادت کا انتخاب کیا جائے گا جو قابل قبول اور بہتر ہو۔
صدر ٹرمپ نے کہا کہ اس کے بعد امریکا اور اس کے اتحادی ایران کو تباہی کے دہانے سے نکالنے اور معیشت کی بحالی کے لیے کام کریں گے۔
امریکی صدر نے امید ظاہر کی کہ اس طرح ملک پہلے سے زیادہ مضبوط اور ترقی یافتہ ہو سکے گا۔ مستقبل میں ایران ایک بڑا اور مضبوط معاشی ملک بن سکتا ہے۔
امریکی صدر نے اپنے بیان کے اختتام پر یہ بھی کہا کہ ایران کا مستقبل روشن ہوگا اور اسے دوبارہ عظیم بنانے کی ضرورت ہے۔ ان کے اس بیان کو ان کے سیاسی نعرے سے ملتا جلتا قرار دیا جا رہا ہے۔
یہ بیان ایسے وقت میں سامنے آیا ہے جب امریکا اور اسرائیل کی جانب سے ایران کے مختلف فوجی اور اسٹریٹجک اہداف پر حملے جاری ہیں جبکہ ایران بھی خلیجی ممالک میں امریکی فوجی اڈّوں کو میزائل اور ڈرون حملوں کے ذریعے نشانہ بنا رہا ہے۔
Today News
ڈوین جانسن کی افطار میں شرکت کی ویڈیو وائرل، کیا اسلام قبول کرلیا؟
ہالی ووڈ کے معروف اداکار ڈوین جانسن ’’دی راک‘‘ کی مبینہ افطار تقریب میں شرکت کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہورہی ہے، جس پر صارفین کے متنضاد تبصرے سامنے آرہے ہیں۔
ڈوین کی افطار کرنے کی ویڈیو منظرعام پر آنے کے بعد قیاس آرائیاں کی جارہی ہیں کہ اداکارہ نے اسلام قبول کرلیا ہے جبکہ کئی سوشل میڈیا صارفین اس منظر کو رمضان کے احترام کی علامت قرار دے ہے ہیں۔ بعض افراد نے یہ دعویٰ بھی کیا ہے کہ یہ ویڈیو حقیقی نہیں بلکہ مصنوعی ذہانت (اے آئی) کی مدد سے تیار کی گئی ہے۔
سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس پر متعدد صارفین نے ویڈیو کی صداقت پر سوال اٹھاتے ہوئے اسے جعلی قرار دیا۔ ایک صارف نے لکھا کہ یہ اے آئی سے تیار کردہ ویڈیو ہے اور اسے جعلی خبر کہا۔ ایک اور صارف کا کہنا تھا کہ یہ دراصل انڈونیشیا سے بنائی گئی اے آئی ویڈیو معلوم ہوتی ہے۔
View this post on Instagram
بعض صارفین نے اس سے بھی سخت مؤقف اختیار کرتے ہوئے کہا کہ ویڈیو میں دکھائی دینے والا شخص دراصل ڈوین جانسن نہیں ہے۔ ایک صارف نے تبصرہ کیا کہ یہ وہ نہیں ہیں بلکہ انہیں غلط انداز میں پیش کیا جارہا ہے۔ اس طرح کے تبصروں کے بعد ویڈیو کی حقیقت کے بارے میں مختلف آراء سامنے آ رہی ہیں۔
تاہم خود ڈوین جانسن کی جانب سے اس وائرل ویڈیو پر کوئی ردعمل سامنے نہیں آیا اور نہ ہی انہوں نے یہ واضح کیا ہے کہ یہ ویڈیو اصلی ہے یا مصنوعی ذہانت کے ذریعے تیار کی گئی ہے۔
Source link
Today News
پاکستان کا ڈرون حملے کے بعد آذربائیجان کے ساتھ اظہار یکجہتی
وزیراعظم شہباز شریف کی آذربائیجان کے صدر الہام علیوف سے ٹیلیفونک گفتگوکی اور ناخچیوان پر ہونے والے ڈرون حملوں کی شدید الفاظ میں مذمت کی ہے۔
سرکاری اعلامیے کے مطابق وزیرِ اعظم محمد شہباز شریف نے جمہوریہ آذربائیجان کے صدر الہام علیوف سے ٹیلیفون پر رابطہ کیا اور ناخچیوان پر ہونے والے ڈرون حملوں کی سخت الفاظ میں مذمت کی ہے۔
گفتگو کے دوران وزیرِ اعظم نے آذربائیجان کے علاقے ناخچیوان میں ڈرون حملوں کی شدید مذمت کرتے ہوئے کہا کہ ان حملوں میں معصوم شہریوں کو نشانہ بنایا گیا جو قابلِ افسوس ہے۔
انہوں نے الہام علیوف کو یقین دلایا کہ پاکستان اس مشکل وقت میں آذربائیجان کے برادر عوام کے ساتھ مکمل یکجہتی اور حمایت میں کھڑا ہے۔
وزیراعظم شہباز شریف نے صدر الہام علیویف کو ایران اور خلیجی خطے میں جاری بحران کے حوالے سے پاکستان کی سفارتی کوششوں سے بھی آگاہ کیا۔
صدر الہام علیئیف نے وزیراعظم کے ٹیلیفونک رابطے پر شکریہ ادا کرتے ہوئے مشکل وقت میں پاکستانی عوام کی جانب سے اظہارِ یکجہتی اور حمایت کے جذبات کو سراہا۔
گفتگو کے دوران دونوں رہنماؤں نے خطے میں کشیدگی کم کرنے اور امن کی بحالی کی ضرورت پر زور دیا اور مستقبل میں قریبی رابطہ برقرار رکھنے پر اتفاق کیا۔
Source link
-
Entertainment2 weeks ago
Atiqa Odho’s Surprising Opinion on Aurat March
-
Tech1 week ago
Streamlining Operations and Minimizing OpEx with AI Agents
-
Magazines2 weeks ago
Story time: Trouble in the streets of Kuala Lumpur
-
Sports2 weeks ago
Alarm over Pakistanis’ exclusion from Hundred competition
-
Tech2 weeks ago
Hackers Can Now Empty ATMs in Pakistan Without Cards
-
Entertainment2 weeks ago
Meri Zindagi Hai Tu Episode 31 Disappoints Fans
-
Tech2 weeks ago
Business Line Awarded SAP Partnership in Pakistan, Strengthening Regional Footprint
-
Tech2 weeks ago
DIFC’s Dubai FinTech Summit Expands Globally with Pakistan Digital Authority