Connect with us

Today News

روزگار کیلئے بیرون ملک جانے والوں کی شرح میں 19 فیصد اضافہ

Published

on



وفاقی وزارت خزانہ نے بتایا ہے یہ گزشتہ ایک سال کے دوران روزگار کے لیے بیرون ملک جانے والے شہریوں کی تعداد میں 19 فیصد اضافہ ہوا ہے اور صرف جنوری 2026 میں 75 ہزار سے زائد افراد نے رجسٹریشن کروائی ہے۔

وفاقی وزارت خزانہ کی جانب سے ماہانہ اکنامک اپ ڈیٹ آؤٹ لک رپورٹ جاری کی گئی ہے، جس کے مطابق جنوری میں 75 ہزار 663 ورکرز نے بیرون ملک ملازمت کے لیے رجسٹریشن کرائی ہے جبکہ گزشتہ سال جنوری میں بیرون ملک جانے والوں کی تعداد 63 ہزار 559 تھی۔

رپورٹ میں دعویٰ کیا گیا ہے کہ ملکی معیشت کی ترقی کے امکانات بہتر ہوئے ہیں، میکرو اکنامک استحکام اور مہنگائی کے دباؤ میں کمی آئی ہے اور عوام کے لیے 38 ارب روپے کا رمضان ریلیف پیکج فراہم کیا گیا ہے۔

وزارت خزانہ نے بتایا ہے کہ رواں ماہ مہنگائی 6 سے 7 فیصد کے درمیان رہنے کا امکان ہے جبکہ جنوری 2026 میں مہنگائی کی شرح 5.8 فیصد ریکارڈ کی گئی، جس کی وجہ جیو پولیٹیکل غیر یقینی اور عالمی اجناس کی قیمتوں میں اتار چڑھاؤ کا خطرہ قرار دیا گیا ہے۔

رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ حکومت کی آمدن اور اخراجات کا توازن بہتر ہوا ہے، کرنٹ اکاؤنٹ خسارہ قابو میں ہے اور روپے کی قدر مستحکم رہی ہے، انفارمیشن ٹیکنالوجی (آئی ٹی) برآمدات میں اضافہ اور سستے قرضوں سے کاروبار میں آسانی ہوئی ہے۔

وزارت خزانہ کے مطابق 6  ماہ میں بڑی صنعتوں کی پیداوار میں 4.8 فیصد بہتری آئی ہے، مالی سال کے پہلے 7 ماہ میں ترسیلات زر میں 11.3 فیصد اضافہ ہوا ہے اور جولائی تا جنوری ترسیلات زر کا حجم 23.2 ارب ڈالر رہا اور اسی عرصے میں برآمدات 5.5 فیصد کمی سے 8.3 ارب ڈالر رہیں اور7  ماہ میں درآمدات میں 9.8 فیصد اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔

رپورٹ میں بتایا گیا کہ جولائی تا جنوری کرنٹ اکاؤنٹ خسارہ ایک ارب ڈالر سے تجاوز کر گیا ہے، براہ راست بیرونی سرمایہ کاری 41 فیصد کمی سے 98 کروڑ ڈالر رہی۔

مزید بتایا گیا کہ اسٹیٹ بینک کے ذخائر 11.2 ارب سے بڑھ کر 16.2 ارب ڈالر ہو گئے، 6  ماہ میں ٹیکس ریونیو 10.5 فیصد اضافے سے 7 ہزار 176 ارب روپے رہا، نان ٹیکس ریونیو 6.8 فیصد کمی سے 3 ہزار 847 ارب روپے ریکارڈ کیا گیا۔

کاروباری سرگرمیوں کے حوالے سے آگاہ کیا گیا کہ نجی شعبے کو قرضوں کی فراہمی کم ہو کر 638 ارب روپے تک محدود ہوئی، پالیسی ریٹ کم ہو کر 10.5 فیصد کی سطح پر آ گیا اور پاکستان اسٹاک ایکسچینج 48 فیصد بہتری سے ایک لاکھ 68 ہزار 893 پوائنٹس پر آگئی۔

وفاقی وزارت خزانہ کے مطابق نئی کمپنیوں کی رجسٹریشن میں 26 فیصد اضافہ ہوا اور 25 ہزار 554 کمپنیاں رجسٹرڈ ہوئیں۔



Source link

Continue Reading
Click to comment

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Today News

ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ: پاکستان کو سیمی فائنل میں پہنچنے کیلئے کیا کرنا ہوگا؟

Published

on



سپر ایٹ مرحلے میں انگلینڈ کے خلاف نیوزی لینڈ کی شکست کے بعد پاکستان کی سیمی فائنل میں رسائی کے لیے راہ نکل آئی۔

کرک انفو کے مطابق ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کے سیمی فائنل میں رسائی کے لیے پالیکیلے میں شیڈول میچ میں پاکستان کو سری لنکا کے خلاف 64 یا زائد رنز سے فتح حاصل کرنی ہوگی۔ جبکہ دوسری بیٹنگ کی صورت میں پاکستان کو ہدف کا تعاقب 13.1 اوورز میں کرنا ہوگا۔

واضح رہے انگلینڈ اور نیوزی لینڈ کے درمیان کولمبو میں کھیلے گئے میچ میں کیویز کو انگلینڈ کےخلاف چار وکٹوں سے شکست کا سامنا کرنا پڑا ہے۔



Source link

Continue Reading

Today News

NAB Recover 423.5 billion rupees land in karachi

Published

on


نیب کراچی نے غیرقانونی الاٹمنٹ اورانتظامی بدعنوانی کےخلاف کارروائی کے دوران  423.5 ارب روپے مالیت کی 350 ایکٹرقیمتی سرکاری زمین واگزارکروالی۔

ترجمان نیب کے مطابق شہر کے پوش علاقے کلفٹن کے بلاک 1 اور بلاک 2 میں 350 ایکٹر قیمتی سرکاری زمین واگزارکرالی گئی، جس کی مالیت تقریبا 423.5ارب روپے بتائی گئی ہے۔

اعلامیے کے مطابق یہ حالیہ برسوں میں زمین کی سب سے بڑی ریکوریوں میں شمار کی جارہی ہے، نیب نےحکومت سندھ کے لینڈ یوٹیلائزیشن ڈپارٹمنٹ اورکےایم سی اورکے ڈی اے کےسینئرافسران کے خلاف انکوائری شروع کی تھی۔

تحقیقات میں انکشاف ہواکہ 350 ایکڑ اراضی کو قواعد وضوابط کی خلاف ورزی کرتے ہوئے نجی اداروں کو انتہائی کم قیمت پرالاٹ کیا گیا،جس سے قومی خزانے کو بھاری نقصان پہنچنے کا خدشہ تھا۔

نیب کراچی نے باقاعدہ کارروائی کے دوران تمام غیر قانونی الاٹمنٹس منسوخ کروائیں اور مذکورہ زمین کو دوبارہ حکومت سندھ کے حوالےکردیا ۔

لینڈ یوٹیلائزیشن ڈیپارٹمنٹ نے اس حوالے سے باضابطہ طور پر زمین کی واپسی کی تصدیق بھی کردی، یہ کامیاب کارروائی نیب کراچی اوربورڈآف ریونیوسندھ کے باہمی تعاون سےممکن ہوئی اوربروقت مداخلت کےباعث زمین کی فروخت اورمزید منتقلی کوروک دیاگیا اور قومی خزانے کو ایک بڑے مالی نقصان سے بچا لیا گیا۔

اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ ادارہ اپنی پالیسی “احتساب سب کے لیے” پرکاربند ہےاورعوامی وسائل کےناجائز استعمال میں ملوث عناصرکےخلاف بلا امتیازکارروائی جاری رکھےگا۔





Source link

Continue Reading

Today News

ضرورت پڑنے پر پاکستان اور افغانستان کے درمیان ثالثی کا کردار بھی ادا کرسکتے ہیں؛ چین

Published

on


پاکستان اور افغانستان کے درمیان کشیدگی پر چین نے ثالثی کی کوششیں پر آمادگی اور مذاکرات کے ذریعے مسئلہ حل کرنے پر زور دیا۔

عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق  چین نے پاکستان اور افغانستان کے درمیان حالیہ سرحدی کشیدگی پر گہری تشویش اور جانی نقصان پر افسوس کا اظہار کیا ہے۔

چین نے دونوں ممالک کے درمیان تنازع کم کرانے کے لیے سفارتی سطح پر ثالثی کی کوششیں تیز کرنے کا عندیہ بھی دیا۔

چینی وزارت خارجہ کی ترجمان ماؤ نگ نے پریس بریفنگ میں کہا کہ پاکستان اور افغانستان کے درمیان کشیدگی پر نظر رکھے ہوئے ہیں اور صورتحال کو بات چیت اور سفارت کاری کے ذریعے حل کرنے کی حمایت کرتے ہیں۔

انھوں نے مزید کہا کہ چین دونوں ممالک کا قریبی ہمسایہ ہے اور خطے میں امن و استحکام کو انتہائی اہمیت دیتا ہے. سفارتی سطح پر کشیدگی کم کرنے کے لیے تعمیری کردار ادا کرنے کے لیے تیار ہیں۔

ترجمان کے بقول چین اپنے دوستوں پاکستان اور افغانستان کے ساتھ رابطے میں ہے اور امید ہے دونوں ممالک تحمل کا مظاہرہ کریں گے اور مسائل کو مذاکرات کے ذریعے حل کریں گے۔

ترجمان چینی نے امید ظاہر کی کہ پاکستان اور افغانستان اپنے یہاں موجود چینی اہلکاروں، منصوبوں اور اداروں کی حفاظت اور سلامتی کو یقینی بنائیں گے۔

 





Source link

Continue Reading

Trending