Today News
رینجرز کی گلشن حدید میں کارروائی، ڈکیتی اوراسٹریٹ کرائم میں ملوث 3 ملزمان گرفتار
سندھ رینجرز نے گلشن حدید میں کارروائی کرتے ہوئے ڈکیتی اوراسٹریٹ کرائم کی متعدد وارداتوں میں ملوث ماکھا گینگ سے تعلق رکھنے والے 3ملزمان کوگرفتار کرکے ان کے قبضے سے 3 موبائل فونز اور نقدی برآمد کرلی ہے۔
تفصیلات کے مطابق سندھ رینجرز نے خفیہ معلومات کی بنیاد پرگلشن حدید میں کارروائی کرتے ہوئے ڈکیتی اوراسٹریٹ کرائم کی متعدد وارداتوں میں ملوث ماکھا گینگ سے تعلق رکھنے والے 3 ملزمان حفیظ ولد عبدالحق،علی حسن ولد عبدالستاراورزوہیب ستو ولد شاہ نوازکوگرفتار کرکے ان کے قبضے سے3 موبائل فونزاورنقدی برآمد کرلی گئی۔
ترجمان کے مطابق گرفتارملزمان اپنے ساتھیوں کے ہمراہ شہرکے مختلف علاقوں شاہ ٹاون، پیپری، گکھڑ پھاٹک اورگلشن حدیدکے دیگرعلاقوں میں اسلحے کے زورپرموبائل فون اورنقدی چھیننے کی متعدد وارداتوں میں ملوث ہیں۔
گرفتارملزم زوہیب ڈکیتی اوراسٹریٹ کر ائم کے لیے پسٹل کرائے پربھی دیتا تھا۔ گرفتار ملزمان عادی مجرم ہیں اور ان کے خلاف شہرکے مختلف تھانوں میں متعدد ایف آئی آرز درج ہیں۔
گرفتارملزمان کے دیگرساتھیوں کی گرفتاری کے لیے چھاپے مارے جا رہے ہیں۔ گرفتار ملزمان کو بمعہ برآمد شدہ سامان مزید قانونی کاروائی کے لیے پولیس کے حوالے کر دیا گیا ہے۔
Today News
کراچی: تیز رفتار ٹینکر نے راہ گیر خواتین کو کچل دیا، ماں جاں بحق، بیٹی شدید زخمی
کراچی:
کورنگی سنگر چورنگی کے قریب تیز رفتار واٹر ٹینکر نے راہ گیر خواتین کو کچل دیا جس کے نتجے میں ایک خاتون جاں بحق اور اُس کی بیٹی زخمی ہوگئی۔
تفصیلات کے مطابق پیر کی صبح عوامی کالونی تھانے کے علاقے کورنگی سنگر چورنگی الحسن اسٹاپ کے قریب تیز رفتار واٹر ٹینکر نے راہ گیر خواتین کو کچل دیا جس کے نتیجے میں ایک خاتون موقع پرجاں بحق اوربچی زخمی ہوگئی، دونوں کو فوری طور پر جناح اسپتال منتقل کردیا گیا۔
حادثے کے بعد مشتعل شہریوں نے واٹر ٹینکرکو آگ لگادی جبکہ واٹر ٹینکر کا ڈرائیور موقع سے فرارہو رہا تھا کہ شہریوں نے اسے پکڑ کر تشدد کا نشانہ بنانے کے بعد رینجرز کے حوالے کردیا۔
واقعے کی اطلاع ملنے پر پولیس موقع پرپہنچ گئی اور فوری طور پر واٹر ٹینکر میں لگی آگ بجھانے کے لیے فائر بریگیڈ کے عملے کو طلب کرلیا جس پر فائربریگیڈ کے عملے نے موقع پر پہنچ کر واٹر ٹینکر میں لگی آگ بھجادی، اس دوران واٹر ٹینکرکا اگلا حصہ مکمل طورپر خاکسترہوگیا۔
حادثے میں جاں بحق ہونے والی خاتون کی شناخت 40 سالہ زبیدہ خانم زوجہ محمد حسین اور زخمی بچی کی شناخت 12 سالہ کونین دختر محمد حسین کے نام سے کی گئی، حادثے میں جاں بحق خاتون اور زخمی بچی آپس میں ماں بیٹی اور کورنگی عوامی کالونی کی رہائشی تھیں۔
رینجرز نے حادثے کے ذمہ دار واٹر ٹینکر کے ڈرائیور فقیر محمد کو مزید قانونی کارروائی کے لیے عوامی کالونی پولیس کے حوالے کردیا، عوامی کالونی تھانے کے ایس ایچ او کا کہنا ہے کہ پولیس نے حادثے کامقدمہ متوفیہ خاتون کے شوہر محمد حسین کی مدعیت میں واٹر ٹینکرکے ڈرائیور کے خلاف درج کرکے واقعے کی مزید تفتیش شروع کردی ہے۔
ادھرمنگھوپیر ناردرن بائی پاس اورنگی کٹ کے قریب مزدا ٹرک اورچنگچی رکشے کے درمیان تصادم کے نتیجے میں بچوں اورخواتین سمیت 7 افراد زخمی ہوگئے جنہیں فوری طورپرعباسی شہید اسپتال منتقل کردیا گیا، زخمیوں میں 30 سالہ سمیری زوجہ شفیق اس کی2 بیٹیاں 3 سالہ عنایہ دختر شفیق ،4 سالہ سمیہ دختر شفیق، 27 سالہ پیر بخش ولد لال دین، 8 سالہ حلیم ولد لال دین، 35 سالہ عجیبہ زوجہ گھیدل اور 40 سالہ کریمہ زوجہ حنیف شامل ہیں۔
حادثے میں زخمی ہونے والے افراد ناردرن بائی پاس اورنگی کٹ کے قریب کے رہائشی ہیں۔ ایس ایچ او انیس شیخ کے مطابق حادثے کے بعد مزدا ٹرک کا ڈرائیور موقع سے فرار ہوگیا، پولیس نے مزدا ٹرک کو تحویل میں لیکر اس کے ڈرائیور کی تلاش شروع کردی ہے۔
Today News
پی ایس ایل کے ٹکٹس کی فروخت کب شروع ہوگی، تاریخ سامنے آگئی
پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) کے ٹکٹس کی کل سے فروخت شروع کرنے کا فیصلہ کرلیا گیا۔
ذرائع کے مطابق پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) کے ٹکٹس نجی کورئیر کی ویب سائٹ سے بک کرائے جاسکیں گے۔
پی ایس ایل کی تاریخ میں یہ پہلا موقع ہوگا جب آٹھ ٹیمیں چھ مختلف مقامات پر میچز کھیلیں گی۔
پی ایس ایل کے گیارہویں سیزن کا آغاز 26 مارچ کو لاہور میں ہوگا۔ افتتاحی میچ میں دفاعی چیمپئن لاہور قلندرز اور حیدرآباد کنگزمین کی ٹیمیں مدمقابل آئیں گی۔
39 روز جاری رہنے والے ایونٹ میں مجموعی طور پر 44 میچز کھیلے جائیں گے جبکہ فائنل میچ 3 مئی کو قذافی اسٹیڈیم لاہور میں کھیلا جائے گا۔
Today News
ایرانی وزیر خارجہ نے خصوصی اردو ٹوئٹ میں پاکستانی حکومت اور عوام کا شکریہ ادا کردیا
ایران کے وزیر خارجہ عباس عراقچی نے اردو زبان میں ایک پیغام جاری کرتے ہوئے پاکستان کی حکومت اور عوام کا شکریہ ادا کیا ہے۔
اپنے بیان میں انہوں نے کہا کہ امریکی اور صہیونی جارحیت کے مقابلے میں پاکستان کی حکومت اور عوام نے ایران کے ساتھ بھرپور یکجہتی اور حمایت کا اظہار کیا ہے۔
انہوں نے کہا کہ وہ پاکستانی حکومت اور عوام کے اس تعاون اور حمایت پر تہہ دل سے شکر گزار ہیں۔ ان کے مطابق پاکستان نے مشکل وقت میں ایرانی حکومت اور عوام کے ساتھ کھڑے ہونے کا عملی مظاہرہ کیا ہے۔
ایرانی وزیر خارجہ نے مزید کہا کہ ایران اللہ تعالیٰ پر کامل توکل کے ساتھ اپنے موقف پر قائم ہے اور ہر مشکل کا مقابلہ کرنے کے لیے پرعزم ہے۔
ان بابرکت، الٰہی اور روحانی دنوں اور گھڑیوں میں،
میں حکومت اور عوامِ پاکستان کا تہہِ دل سے شکریہ ادا کرتا ہوں کہ انہوں نے امریکہ اور صہیونی رجیم کی جارحیت کے مقابلے میں عوام اور حکومتِ اسلامی جمہوریہ ایران کے ساتھ اپنی یکجہتی اور حمایت کا بھرپور اظہار کیا۔— Seyed Abbas Araghchi (@araghchi) March 16, 2026
ان کا کہنا تھا کہ ایران کو یقین ہے کہ دوست ممالک اور عوام کی حمایت سے موجودہ چیلنجز کا مقابلہ کیا جا سکتا ہے۔
-
Magazines1 week ago
Story Time: Culinary Disasters – Newspaper
-
Entertainment2 weeks ago
Ali Ansari On Falling in Love With More Than One Person
-
Business2 weeks ago
Privatisation Commission board recommends Fauji Fertiliser’s inclusion in consortium that won PIA auction – Pakistan
-
Sports2 weeks ago
Bangladesh recall Litton, Afif for Pakistan ODI series – Sport
-
Entertainment2 weeks ago
Fans React to Nadia Khan’s Wrinkles in Filter-Free Video
-
Sports2 weeks ago
Haris among 14 Pakistanis on The Hundred final list – Sport
-
Sports2 weeks ago
Sadaf, Fatima star as Pakistan thrash South Africa for consolation victory – Sport
-
Entertainment2 weeks ago
Muneeb Butt Reveals Reason Of Blessings in His Income