Connect with us

Today News

زمین کا تحفظ ہم سب کی مشترکہ اور کلیدی ذمہ داری ہے، وزیراعظم

Published

on



اسلام آباد:

وزیراعظم محمد شہباز شریف نے کہا ہے کہ ماحولیاتی چیلنجز سے بھرپور اس دور میں ارتھ آور (Earth Hour) یاد دہانی کراتا ہے کہ زمین کا تحفظ ہم سب کی مشترکہ اور کلیدی ذمہ داری ہے۔

ارتھ آور (Earth Hour) منانے کے دن 28 مارچ 2026 کے موقع پر اپنے پیغام میں وزیر اعظم شہباز شریف نے کہا کہ قوم سے اپیل کرتا ہوں کہ وہ ارتھ آور میں بھرپور شرکت کریں اور رات 8:30 بجے سے 9:30 بجے تک، ایک گھنٹے کے لئے بجلی اور غیر ضروری روشنی بند رکھیں یا کم سے کم استعمال کریں۔

 شہباز شریف نے کہا کہ اس سال ارتھ آور (Give an Hour for Earth)  زمین کے لیے ایک گھنٹہ صرف کریں کے عنوان سے منایا جا رہا ہے، جس کا مقصد ماحولیاتی تحفظ، توانائی کے مؤثر استعمال اور موسمیاتی  تبدیلیوں سے متعلق آگاہی پیدا کرنا ہے۔

ارتھ آور (Earth Hour) محض ایک علامتی تحریک نہیں بلکہ یہ عالمی سطح کا لمحہ فکریہ ہےجو ایک پائیدار اور مضبوط ماحولیاتی مستقبل کے لیے تجدید عزم کا موقع فراہم کرتا ہے۔ ایسے شعوری اقدامات کا مجموعی اثر ایک بڑی مثبت معاشرتی تبدیلی کا باعث بنتا ہے۔

 موسمیاتی تبدیلی اور ماحولیاتی بگاڑ کو سدھارنے کے لیۓ آج ہمارے کیے گئے فیصلے آنے والی نسلوں کے مستقبل کا تعین کریں گے۔ حکومت ان چیلنجز سے نمٹنے کے لیے موسمیاتی مزاحمت پر مبنی ترقیاتی ایجنڈے پر کام کر رہی ہے۔





Source link

Continue Reading
Click to comment

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Today News

وزارت عظمیٰ سے ہٹنے کے بعد نیتن یاہو جیل میں جائیں گے، امریکی تحقیقاتی رپورٹ

Published

on


تل ابیب: اسرائیلی وزیراعظم نیتن یاہو کے خلاف کرپشن کے الزامات ایک بار پھر شدت اختیار کر گئے ہیں جب کہ ایک نئی تحقیقاتی رپورٹ اور مبینہ ویڈیوز سامنے آنے کے بعد ان کی سیاسی اور قانونی مشکلات میں اضافہ ہو گیا ہے۔

رپورٹس کے مطابق معروف امریکی صحافی ٹکر کارلسن نے ایک دستاویزی مواد اور ویڈیو سامنے لانے کا دعویٰ کیا ہے جس میں کہا گیا ہے کہ یہ شواہد نیتن یاہو کے خلاف قانونی کارروائی کو مضبوط بنا سکتے ہیں اور انہیں جیل تک لے جا سکتے ہیں۔

تحقیقاتی رپورٹ میں الزام لگایا گیا ہے کہ نیتن یاہو نے اسلحہ کے تاجروں سے قیمتی تحائف حاصل کیے اور اس کے بدلے انہیں کاروباری فائدے پہنچائے۔ مزید یہ بھی دعویٰ کیا گیا ہے کہ پولیس تحقیقات کے دوران نیتن یاہو نے اپنے اور اپنی اہلیہ کے نام پر تحائف لینے کا اعتراف کیا۔

رپورٹس میں کہا گیا ہے کہ ایک مبینہ ویڈیو بھی لیک ہوئی ہے جس میں نیتن یاہو کو انکوائری افسران کو دھمکاتے ہوئے دکھایا گیا ہے تاہم اس ویڈیو کی آزاد ذرائع سے تصدیق نہیں ہو سکی۔

سیاسی مبصرین کے مطابق اگر یہ الزامات ثابت ہو جاتے ہیں تو نیتن یاہو کو وزارتِ عظمیٰ چھوڑنے کے بعد قانونی کارروائی کا سامنا کرنا پڑ سکتا ہے، اور ممکنہ طور پر انہیں جیل بھی جانا پڑ سکتا ہے۔

دوسری جانب نیتن یاہو یا ان کے دفتر کی جانب سے ان الزامات پر تاحال کوئی باضابطہ ردعمل سامنے نہیں آیا۔

ماہرین کا کہنا ہے کہ یہ معاملہ اسرائیلی سیاست میں ایک بڑا بحران پیدا کر سکتا ہے، خاص طور پر ایسے وقت میں جب ملک پہلے ہی سکیورٹی اور جنگی حالات سے گزر رہا ہے۔





Source link

Continue Reading

Today News

فیفن کا سندھ میں معلومات تک رسائی کے قانون میں فوری اصلاحات کا مطالب

Published

on


غیر سرکاری تنظیم فیفن نے سندھ ٹرانسپیرنسی اینڈ رائٹ ٹو انفارمیشن ایکٹ 2016 میں خامیوں کی نشاندہی کرتے ہوئے فوری اصلاحات کا مطالبہ کیا ہے۔ جاری پالیسی بریف میں شفافیت کے وعدوں کو عملی شکل دینے پر زور دیا گیا ہے۔

رپورٹ میں صوبائی اسمبلی، حکومت اور انفارمیشن کمیشن کو مشترکہ اقدامات کی تجویز دیتے ہوئے کہا گیا ہے کہ پاکستان میں غلط معلومات کے پھیلاؤ پر قابو پانے کے لیے مؤثر قانون سازی ضروری ہے۔ فیفن کے مطابق آئین کے آرٹیکل 19 اے کے باوجود قانون پر عملدرآمد کمزور ہے۔

رپورٹ کے مطابق سندھ کے 61 اداروں میں سے صرف 54 فیصد معلوماتی تقاضوں پر عملدرآمد کر رہے ہیں، جبکہ قانون میں مبہم تعریفیں اور رپورٹنگ کا مؤثر نظام نہ ہونا بڑی خامیاں ہیں۔ مزید کہا گیا ہے کہ آر ٹی آئی نظام میں ڈیجیٹلائزیشن کی کمی اور درخواستوں کی ٹریکنگ کا فقدان بھی مسائل میں شامل ہے۔

فیفن نے نشاندہی کی کہ انفارمیشن کمیشن کی خودمختاری اور مالی وسائل ناکافی ہیں، جبکہ مخبروں کے تحفظ کے لیے قانون میں ترامیم کی ضرورت ہے۔ رپورٹ میں انفارمیشن کمشنرز کی شفاف تعیناتی اور معلومات تک رسائی کے لیے جدید ڈیجیٹل نظام متعارف کرانے کی سفارش بھی کی گئی ہے۔





Source link

Continue Reading

Today News

لاہور: سیشن کورٹ میں پیشی پر آئے شہری پر فائرنگ کے واقعے کی تفتیش میں اہم انکشافات

Published

on


سیشن کورٹ میں پیشی پر آئے شہری پر فائرنگ کے واقعے کی تفتیش میں اہم انکشافات سامنے آئے ہیں۔ تفتیسی ذرائع کے مطابق گرفتار شوٹر ندیم کو ڈیرہ غازی خان سے سپاری دے کر بلایا گیا تھا۔

پولیس کے مطابق ملزم کو قتل کے عوض پانچ لاکھ روپے دینے اور گھر فراہم کرنے کی بھی پیشکش کی گئی تھی۔ ابتدائی تفتیش میں شوٹر نے انکشاف کیا کہ سعد کو ملزمان گلفام اور حمزہ کے ایماء پر قتل کیا گیا۔

حکام کا کہنا ہے کہ ملزم کی فائرنگ سے دو افراد زخمی ہوئے جبکہ سعد موقع پر دم توڑ گیا تھا۔ واقعے کے بعد پولیس نے مقدمے میں دہشت گردی کی دفعات بھی شامل کر لی ہیں۔

پولیس کے مطابق نامزد ملزمان گلفام اور حمزہ کی گرفتاری کے لیے مختلف شہروں میں چھاپے مارے جا رہے ہیں۔ 🚔





Source link

Continue Reading

Trending