Connect with us

Today News

سانحہ گل پلازہ کے حوالے سے جوڈیشل کمیشن کا اجلاس

Published

on


سانحہ گل پلازہ کے حوالے سے جوڈیشل کمیشن کے اجلاس میں فائر آفیسر محمد توصیف نے بیان دیتے ہوئے کہا کہ انہیں رات 10 بج کر 40 منٹ پر آگ لگنے کی اطلاع ملی، جب وہ گل پلازہ پہنچے تو فائر ٹینڈر اور اسنارکل کام کر رہے تھے اور اسنارکل کے ذریعے لوگوں کو ریسکیو کیا گیا جبکہ دو لاشیں بھی نکالی گئیں۔

انہوں نے بتایا کہ فائر اسٹیشن میں تین اسنارکل، فائر ٹینڈر اور 60 سے زائد ملازمین موجود ہیں تاہم اطلاع ملنے کے وقت تقریباً 30 اہلکار موجود تھے جبکہ ڈرائیور صرف دو تھے جس کے باعث اسنارکل کی موومنٹ متاثر ہوئی۔

انہوں نے کہا کہ فائر اسٹیشن کے ٹینک میں 55 ہزار گیلن پانی موجود ہوتا ہے لیکن سانحہ کے وقت پانی کی کمی اور بجلی کی بندش کے باعث کام متاثر ہوا، ہفتے کے روز پانی نہیں آتا اور لائن کا پانی بھی ابتدائی ایک گھنٹہ سیوریج کا ہوتا ہے جس کے بعد پانی اسٹور کیا جاتا ہے۔

انہوں نے بتایا کہ صدر فائر اسٹیشن سے پہلی گاڑی 10 بج کر 34 منٹ پر روانہ ہوئی جبکہ کراچی میں فائر بریگیڈ کے پاس وائرلیس سسٹم موجود نہیں اور ایمرجنسی میں موبائل فون کے ذریعے رابطہ کیا جاتا ہے۔

انہوں نے کہا کہ اے کلاس آگ کیلئے پانی اور بی کلاس آگ کیلئے فوم استعمال کیا جاتا ہے اور گل پلازہ پر پہلے پانی اور بعد ازاں دو سے چار منٹ کے اندر فوم استعمال کیا گیا، جبکہ اسنارکل خراب نہیں تھی بلکہ پانچویں منزل کے بعد کام نہیں کر سکتی تھی۔

دوران سماعت سول ڈیفنس کے ٹیکنیکل انسٹرکٹر مرسلین بیگ نے بیان دیا کہ انہیں گل پلازہ آتشزدگی کی اطلاع ٹی وی کے ذریعے ملی۔

ان کے مطابق گل پلازہ میں کلاس بی کی آگ تھی اور اگر عمارت کے اندر داخل ہوتے تو آگ کی نوعیت معلوم ہو جاتی، پانی کے استعمال کے باوجود آگ نہ بجھنا اس بات کا ثبوت ہے کہ پانی مؤثر نہیں تھا جبکہ فوم یا کیمیکل اس لیے استعمال کیا جاتا ہے تاکہ جلنے والے میٹریل کی آکسیجن سپلائی روکی جا سکے۔

چیف فائر آفیسر نے مؤقف اختیار کیا کہ سول ڈیفنس نے گل پلازہ کا فائر آڈٹ کر کے انتظامات ناکافی قرار دیئے تھے تاہم عدالت قائم ہونے کے بعد چالان جمع کیوں نہیں کروائے گئے، جس پر جسٹس آغا فیصل نے کہا کہ اس کا آپ سے کیا تعلق ہے اور ہدایت کی کہ صرف بیان پر جرح کریں اور تقریر نہ کریں۔ بعد ازاں کمیشن نے مزید کارروائی 18 مارچ تک ملتوی کر دی۔





Source link

Continue Reading
Click to comment

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Today News

ایران؛ موساد کی جاسوسی کے الزام میں سویڈش شہری کو پھانسی

Published

on


ایران میں اسرائیل کے لیے جاسوسی کرنے کے الزام میں ایک غیرملکی کو شخص کو تختہ دار پر لٹکا دیا گیا۔ 

ایرانی میڈیا کے مطابق ملزم کو گزشتہ برس جون میں اسرائیل کے ساتھ 12 روزہ جنگ کے چوتھے دن پاسداران انقلاب کے انٹیلی جنس ونگ نے ساووجبولاگ کے علاقے سے حراست میں لیا تھا۔

ملزم کے پاس سے نقد رقم، گاڑیاں اور جدید مواصلاتی اور نگرانی کا سامان برآمد ہونے کا دعویٰ کیا گیا تھا اور اس پر حساس مقامات کی تصاویر اور معلومات اسرائیل کی خفیہ ایجنسی کو فراہم کرنے کے الزام عائد کیے گئے تھے۔

ایرانی حکام کا کہنا ہے کہ مقدمے میں تمام تر قانونی تقاضوں کو پورا کیا گیا ہے اور ملزم کو قانونی مدد تک رسائی بھی دی گئی تاہم ملزم پر عائد الزامات کے حق میں کوئی آزادانہ ثبوت عوام کے سامنے پیش نہیں کیا گیا۔

حکام نے مزید بتایا کہ ملزم کو اپنی سزا کے خلاف اعلیٰ عدالت میں جانے کا حق بھی دیا گیا تھا۔ سپریم کورٹ نے بھی سزائے موت برقرار رکھی جس کے بعد آج اسے پھانسی دیدی گئی۔

ایرانی میڈیا نے دعویٰ کیا کہ مبینہ طور پر ملزم کی بھرتی آن لائن رابطے کے ذریعے کی گئی اور اسے بیرون ملک تربیت دی گئی جس کے بعد وہ ایران واپس آیا تاہم ان دعوؤں کی بھی آزادانہ طور پر تصدیق نہیں ہو سکی۔

ملزم کا نام قریش کیوانی ہے اور اس کے پاس سویڈن کی شہریت بھی ہے اور وہ ایران میں ان افراد کی ایک طویل فہرست میں شامل ہے جنہیں اسرائیل کے لیے جاسوسی کے الزامات میں سزائے موت دی گئی۔

سویڈن کی وزیر خارجہ ماریا مالمیر اسٹینرگارڈ نے ایک بیان میں کہا کہ ایران میں ایک سویڈش شہری کو سزائے موت دی گئی ہے تاہم انھوں نے نام ظاہر نہیں کیا۔

بیان میں یہ تصدیق کی گئی کہ اس شخص کو جون میں گرفتار کیا گیا تھا تاہم اس مقدمے کی قانونی کارروائی شفاف انصاف کے تقاضوں پر پوری نہیں اتری۔

سویڈن کی وزیر خارجہ کا مزید کہنا تھا کہ سویڈن نے اس کیس کو مختلف سطحوں پر بارہا ایرانی حکام کے سامنے اٹھایا اور شہری کے حقوق کے تحفظ کے لیے کوششیں کیں

 





Source link

Continue Reading

Today News

Operation Gazab e Lil Haq update

Published

on


آپریشن غضب للحق کے تحت پاکستانی سیکیورٹی فورسز کی افغانستان میں کارروائیاں جاری ہیں، جس کے تحت 18 مارچ تک 707 خوارج ہلاک جبکہ 938 زخمی ہوئے۔

وزارت اطلاعات و نشریات کی جانب سے آپریشن غضب للحق کے اعداد و شمار عید کے پیش نظر سیز فائر کے اعلان تک کے جاری کردیے گئے۔

وزارت اطلاعات کے مطابق سیکیورٹی فورسز کی کارروائیوں میں 707 خوارج، افغان طالبان ہلاک جبکہ 938 زخمی ہوئے، اس کے علاوہ 255 چیک پوسٹیں مکمل تباہ جبکہ 44 پر کنٹرول برقرار رکھا ہوا ہے۔

اعداد و شمار کے مطابق آپریشن کے دوران 237 ٹینک، آرٹلری گنز اور بکتر بند گاڑیاں تباہ کی گئیں جبکہ 81 مقامات پر فضائی کارروائی کر کے دہشت گردوں اور اُن کے سہولت کاروں کے انفراسٹکچر کو نقصان پہنچایا گیا۔

وزارت اطلاعات کے مطابق پاکستان کی سیکیورٹی فورسز نے 16 مارچ کی رات کابل اور ننگرہار میں فضائی کارروائیاں کر کے افغان طالبان کی دفاعی تنصیبات کو کامیابی سے نشانہ بنایا۔ جس میں ڈرونز، اسلحہ ذخیرہ کرنے کے مقامات تباہ کیے گئے۔

وزارت اطلاعات کا کہنا ہے کہ ان دونوں مقامات سے پاکستان کے معصوم لوگوں کو نشانہ بنایا جاتا تھا۔

اس کے علاوہ پاکستان کی مسلح افواج نے باجوڑ، کرم، طورخم، خیبر، شمالی اور جنوبی وزیرستان سیکٹرز میں کارروائیاں کر کے افغان طالبات کی چیک پوسٹوں کو نشانہ بنایا۔





Source link

Continue Reading

Today News

تہران میں علی لاریجانی سمیت دیگر شہداء کی نماز جنازہ میں ہزاروں افراد کی شرکت

Published

on



تہران:

اسرائیلی حملوں میں شہید جانے والے علی لاریجانی سمیت اہم ایرانی رہنماؤں کی اجتماعی نمازِ جنازہ ادا کی گئی، جس میں ہزاروں افراد نے شرکت کی اور فضا سوگ اور غم سے بوجھل رہی۔

سرکاری میڈیا کے مطابق سابق سیکیورٹی سربراہ علی لاریجانی، بسیج فورس کے کمانڈر غلام رضا سلیمانی سمیت دیگر افراد کی نمازِ جنازہ انقلاب اسکوائر پر ادا کی گئی، جہاں عوام کی بڑی تعداد نے شرکت کر کے اپنے غم و غصے کا اظہار کیا۔

اسی روز امریکی کارروائی میں نشانہ بننے والے ایرانی بحری جہاز کے ہلاک ہونے والے اہلکاروں کی نمازِ جنازہ بھی ادا کی گئی۔

رپورٹس کے مطابق امریکا نے سری لنکا کے قریب ایرانی جنگی جہاز کو آبدوز کے ذریعے نشانہ بنایا تھا۔

ادھر ایرانی قیادت کی جانب سے سخت ردعمل سامنے آیا ہے۔ فوجی حکام نے خبردار کیا ہے کہ حملوں کا جواب غیر معمولی ہوگا، جبکہ صدر مسعود پزشکیان اور عسکری قیادت نے واضح کیا ہے کہ ان ہلاکتوں کا بدلہ ہر صورت لیا جائے گا۔





Source link

Continue Reading

Trending