Today News
سخت سزا والے کیسز میں ثبوت کا معیار بھی سخت اور شک سے بالاتر ہونا چاہیے، سپریم کورٹ
اسلام آباد:
سپریم کورٹ نے قرار دیا ہے کہ سخت سزا والے کیسز میں ثبوت کا معیار بھی سخت اور شک سے بالاتر ہونا چاہیے۔
سپریم کورٹ نے منشیات برآمدگی کیس میں ملزم سردار محمد کی سزا کالعدم قرار دے دی۔ عدالت نے ہائیکورٹ اور ٹرائل کورٹ کا فیصلہ کالعدم قرار دیتے ہوئے ملزم کی بریت کا حکم جاری کیا اور قرار دیا کہ اگر ملزم کسی اور کیس میں مطلوب نہیں تو اسے فوری رہا کیا جائے۔
عدالت نے قرار دیا کہ پراسیکیوشن کیس ثابت کرنے میں ناکام رہا، اس لیے ملزم کو شک کا فائدہ دیتے ہوئے رہا کرنے کا حکم دیا جاتا ہے۔
جسٹس اشتیاق ابراہیم کے تحریری فیصلے میں کہا گیا کہ گواہوں کے بیانات میں واضح تضادات موجود ہیں۔ ریکارڈ کے مطابق پولیس گواہان کے جائے وقوع پر پہنچنے کے وقت اور مقام کے بیانات میں فرق پایا گیا۔
عدالت نے مزید قرار دیا کہ منشیات کی برآمدگی سے لیبارٹری منتقلی تک سیف کسٹڈی کا تسلسل ثابت نہیں ہو سکا اور مال مقدمہ کی منتقلی میں تاخیر اور خلا پراسیکیوشن کے کیس کے لیے مہلک ثابت ہوا۔
فیصلے میں کہا گیا کہ جائے وقوع کا نقشہ اور روزنامچہ کی انٹریز عدالت میں پیش نہیں کی گئیں جبکہ سخت سزا والے کیسز میں ثبوت کا معیار بھی سخت اور شک و شبہ سے بالاتر ہونا چاہیے۔
واضح رہے کہ ملزم کے خلاف تھانہ لورالائی میں 15 کلو چرس برآمدگی کا مقدمہ درج تھا۔ ٹرائل کورٹ نے ملزم سردار محمد کو عمر قید کی سزا سنائی تھی جبکہ بلوچستان ہائی کورٹ کوئٹہ نے ٹرائل کورٹ کی سزا برقرار رکھی تھی۔
Today News
ایئرپورٹ خودکش حملہ کیس میں ملزمان پر فرد جرم عائد
انسداد دہشتگردی کی خصوصی عدالت نے ایئرپورٹ خودکش حملہ کیس میں ملزمان پر فرد جرم عائد کردی۔
ملزمان کی جانب سے صحت جرم سے انکار پر استغاثہ کے گواہوں کو طلب کرلیا گیا۔
کراچی سینٹرل جیل انسداد دہشتگردی کمپلیکس میں خصوصی عدالت کے روبرو ایئرپورٹ خودکش حملہ کیس کی سماعت ہوئی۔
جیل حکام نے ملزم جاوید اور گل نساء کو پیش کیا۔ عدالت نے ملزم جاوید اور گل نساء پر فرد جرم عائد کردی۔ ملزمان نے صحت جرم سے انکار کردیا۔
ملزمام کے صحت جرم سے انکار پر عدالت نے استغاثہ کے گواہان کو 17 مارچ کو طلب کرلیا۔ مقدمے میں کالعدم تنظیم کے کمانڈر بشیر زیب، رحمان گل اور سراج عرف دانش مفرور ہیں۔
عدالت کالعدم تنظیم کے کمانڈر اور دیگر مفرور ملزمان کا مقدمہ علیحدہ کرچکی ہے۔ مفرور ملزمان کیخلاف اشتہاری قرار دینے کی کارروائی جاری ہے۔
Today News
افطاری کے بہانے بلا کر دوست کو قتل کرنے والا شخص ساتھی سمیت گرفتار
تھانہ جاتلی پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے ایک ہفتہ قبل سابقہ رنجش پر اپنے دوست کو قتل کرنے والے شخص کو ساتھی سمیت گرفتار کر لیا۔
ترجمان راولپنڈی پولیس کے مطابق ملزمان نے افطاری کے بہانے مقتول کو اپنے گھر بلایا اور فائرنگ کرکے قتل کیا تھا۔
قتل کے بعد ملزمان نے موقع سے شواہد مٹا کر لاش کو کیری ڈبے میں ڈال کر ڈسڑکٹ ہیڈکوارٹرز اسپتال چکوال پہنچایا، ملزمان نے واقعے کو خودکشی کا رنگ دینے کی کوشش کی اور فرار ہوگئے تھے۔
جاتلی پولیس نے واقعے کا مقدمہ درج کرکے مقتول کے دوست اور کیری کے ڈرائیور کو گرفتار کر لیا۔ گرفتار افراد کے سہولت کاروں کی گرفتاری کے لیے کوششیں جاری ہیں۔
ایس پی صدر انعم شیر کا کہنا تھا کہ گرفتار افراد کو ٹھوس شواہد کے ساتھ چالان عدالت کرکے قرار واقعی سزا دلوائی جائے گی۔
Source link
Today News
سونے کی قیمتیں آسمان چھونے لگیں، عالمی اور مقامی مارکیٹوں میں مزید مہنگا
کراچی:
عالمی اور مقامی مارکیٹوں میں سونے اور چاندی کی قیمتوں میں آج مزید اضافہ ریکارڈ ہوگیا۔
بین الاقوامی بلین مارکیٹ میں آج پیر کے روز فی اونس سونے کی قیمت 133ڈالر کے اضافے سے 5ہزار 411ڈالر کی سطح پر آگئی ۔
دوسری جانب مقامی صرافہ بازاروں میں آج کاروباری ہفتے کے پہلے دن 24 قیراط کے حامل فی تولہ سونے کی قیمت بھی 13ہزار 300روپے کے اضافے سے 5لاکھ 63ہزار 862روپے کی سطح پر آگئی۔
اسی طرح ملک میں فی 10 گرام سونے کی قیمت 11 ہزار 402روپے بڑھ کر 4لاکھ 83ہزار 420روپے کی سطح پر آگئی۔
سونے کی قیمتوں میں اضافے کے ساتھ ہی فی تولہ چاندی کی قیمت بھی 188 روپے کے اضافے سے 10ہزار 050 روپے کی سطح پر آگئی جب کہ فی 10 گرام چاندی کی قیمت بھی 161روپے کے اضافے سے 8ہزار 616روپے کی سطح پر آگئی۔
واضح رہے کہ گزشتہ کاروباری ہفتے کے آخری دن (ہفتے کے روز) بھی سونے اور چاندی کی قیمتوں میں اضافہ ریکارڈ کیا گیا تھا۔
-
Entertainment1 week ago
Atiqa Odho’s Surprising Opinion on Aurat March
-
Tech2 weeks ago
Final Expands Line-Up Of Gaming Earphones By Launching Two New Models
-
Tech2 weeks ago
Samsung Promotes New Feature Ahead Of Galaxy S26 Ultra Launch
-
Today News2 weeks ago
عمران خان سے ملاقات ہوتی تو صرتحال اتنی سنجیدہ نہ ہوتی، بیرسٹر گوہر
-
Today News2 weeks ago
prime minister visit austria focus trade investment economic cooperation
-
Today News2 weeks ago
اسرائیل کی ویسٹ بینک پر قبضے کیلئے قانونی سازی، اقوام متحدہ کا سخت ردعمل سامنے آگیا
-
Tech6 days ago
Streamlining Operations and Minimizing OpEx with AI Agents
-
Today News2 weeks ago
پاکستان ٹیم کے دورہ بنگلادیش شیڈول سامنے آگیا