Today News
سرجانی ٹاؤن میں موبائل مارکیٹ میں آگ لگ گئی، دو دکانیں خاکستر
سرجانی ٹاؤن کے ڈی اے فلیٹ کے قریب موبائل مارکیٹ میں آگ لگ گئی۔ آتش زدگی کے باعث موبائل فون کی دو دکانیں اور اس کے رکھا سامان جل گیا۔
تفصیلات کے مطابق سرجانی ٹاؤن کے علاقے سیکٹر 4/B کے ڈی اے فلیٹ کے قریب موبائل مارکیٹ میں آگ لگ گئی، آتش زدگی کی اطلاع پر فائربریگیڈ کی دو گاڑیاں موقع پر پہنچ گئیں اور آگ بجھانے کا کام شروع کیا، اطلاع ملنے پر علاقہ پولیس اور ایدھی کی ایمبولینسیں بھی موقع پر پہنچ گئیں۔
فائربریگیڈ کے عملے نے ایک گھنٹے کی جدوجہد کے بعد آگ پر قابو پالیا، ترجمان سینٹرل فائربریگیڈ کے مطابق آگ لگنے کی اطلاع علی الصبح 5 بجکر 12 منٹ پر موصول ہوئی تھی، فوری طور پر ایک فائر ٹینڈر موقع پر روانہ کیا گیا تاہم آگ کی شدت کو دیکھتے ہوئے فائرآفیسر نے مزید ایک فائرٹینڈر موقع پر طلب کر لیا۔
فائر فائٹرز نے ابتدائی طور پر آگ کو پھیلنے سے روک دیا، بعد ازاں آگ پر مکمل طور پر قابو پالیا، آتش زدگی کے باعث موبائل مارکیٹ کی دو دکانیں اور اس میں رکھے قیمتی موبائل فون اور دیگر سامان جل گیا جبکہ دیگر دکانوں کو جلنے سے بچا لیا گیا ، آتش زدگی کے نتیجے میں کسی قسم کا جانی نقصان نہیں ہوا تاہم مالی نقصان کا تخمیہ نہیں لگایا گیا۔
Today News
راولپنڈی: اڈیالہ روڈ پر ہنگامہ آرائی، بانی پی ٹی آئی کی تینوں بہنوں کیخلاف مقدمہ درج
راولپنڈی میں اڈیالہ روڈ پر پاکستان تحریک انصاف کے کارکنوں کی جانب سے ہنگامہ آرائی کے بعد پولیس نے انسداد دہشتگردی کی دفعات کے تحت مقدمہ درج کر لیا۔
پولیس کے مطابق مقدمے میں بانی پی ٹی آئی عمران خان کی تینوں بہنوں سمیت متعدد عہدیداروں کو نامزد کیا گیا ہے۔
پولیس حکام کا کہنا ہے کہ ایف آئی آر چوکی انچارج اڈیالہ عمران خان کی مدعیت میں درج کی گئی، جس میں ہنگامہ آرائی سمیت دیگر الزامات شامل کیے گئے ہیں۔
Today News
کراچی میں پولیس کو چھاپہ مارنا مہنگا پڑ گیا، عوام کا اہلکاروں پر تشدد
شہر قائد کے علاقے ملیر سٹی میں پولیس اہلکاروں کو چھاپہ مارنا مہنگا پڑ گیا، علاقہ مکینوں ںے پولیس اہلکاروں کو تشدد کا نشانہ بنایا جبکہ پولیس اہلکاروں کو بھاگ کر اپنی جان بچانا پڑی گئی۔
تفصیلات کے مطابق ملیر سٹی میں پولیس اہلکاروں کے چھاپے اور عوام کی جانب سے تشدد کی فوٹیج سامنے آئی۔
اس پر ایس ایس پی ڈسٹرکٹ ملیر ڈاکٹر عبدالخالق پیرزادہ نے بتایا کہ ویڈیو کچھ عرصہ پرانی ہے اور تشدد کرنے والوں کے خلاف مقدمہ درج کر کے انھیں گرفتار کرلیا گیا تھا تاہم گزشتہ روز اسی واقعہ کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی۔
انہوں نے بتایا کہ مذکورہ واقعہ ملیر سٹی کے علاقے لاسی گوٹھ میں 20 مارچ کو پولیس کے چھاپے کے دوران پیش آیا تھا جہاں پولیس سے 3 ملزمان نے جھگڑا کیا بعدازاں پولیس پر تشدد میں ملوث رحیم عرف شوٹر ، سکندر ، ارشد کو پولیس نے گرفتار کر کے مقدمہ درج کیا تھا۔
پولیس چھاپے کے دوران ملزمان کے قبضے سے منشیات بھی ملی تھی ، پولیس نے گرفتار ملزمان کے خلاف 21 مارچ کو اقدام قتل ، غیر قانونی اسلحہ اور منشیات ایکٹ سمیت دیگر دفعات کے تحت 2 مقدمات درج کیے تھے۔
Source link
Today News
ڈونلڈ ٹرمپ نے جنگ بندی کے بعد ایران کے وزیر خارجہ کا بیان اپنے اکاؤنٹ پر شیئر کر دیا
واشنگٹن:
پاکستان کی اعلیٰ قیادت وزیر اعظم شہباز شریف اور فیلڈ مارشل عاصم منیر کی کاوشوں سے امریکا اور ایران کے درمیان بڑے تصادم کو روکنے کی کامیاب کاوشوں کے بعد دونوں ممالک کی جانب سے مختلف دعوے کیے جا رہے ہیں۔
امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے دو ہفتے کی جنگ بندی پر جہاں اپنی کامیابی کے ڈھنڈورے پیٹے تو وہیں انہوں نے ایرانی وزیر خارجہ عباس عراقچی کا سرکاری بیان بھی اپنے سوشل میڈیا اکاؤنٹ ٹروتھ سوشل پر شیئر کیا۔
جس میں انہوں نے شہباز شریف اور فیلڈ مارشل عاصم منیر کو کامیاب سفارتکاری اور مشرق وسطیٰ کو بحران سے بچانے میں اہم کردار ادا کرنے پر زبردست خراج تحسین پیش کیا۔
ٹروتھ سوشل پر صدر ٹرمپ کے اکاؤنٹ سے شیئر ہونے والے اس بیان میں ایرانی وزیر خارجہ سید عباس عراقچی نے پاکستان کے وزیراعظم شہباز شریف اور فیلڈ مارشل عاصم منیر کی خطے میں جنگ کے خاتمے کے لیے کوششوں کو سراہتے ہوئے ان کا شکریہ ادا کیا۔
بیان کے مطابق وزیراعظم شہباز شریف کی درخواست اور امریکہ کی جانب سے 15 نکاتی مذاکراتی تجویز کے تناظر میں امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی جانب سے ایران کی 10 نکاتی تجویز کو مذاکرات کی بنیاد کے طور پر قبول کرنے کے اعلان کے بعد ایران نے یہ مؤقف اختیار کیا ہے۔
ایران نے واضح کیا ہے کہ اگر اس کے خلاف حملے بند کیے جاتے ہیں تو اس کی مسلح افواج دفاعی کارروائیاں روک دیں گی۔
مزید یہ کہ دو ہفتوں کے لیے آبنائے ہرمز سے محفوظ گزرگاہ ایران کی مسلح افواج کے ساتھ رابطہ اور تکنیکی حدود کو مدنظر رکھتے ہوئے ممکن ہوگی۔
ایران کے مطابق یہ اقدامات خطے میں کشیدگی کم کرنے اور مذاکرات کے ذریعے مسائل کے حل کی جانب ایک قدم ہیں۔
-
Sports2 weeks ago
Sinner powers past Michelsen to reach Miami quarter-finals
-
Sports2 weeks ago
Sabalenka, Sinner keep ‘Sunshine Double’ in sight with Miami Open wins
-
Magazines2 weeks ago
The secret life of insects in the urban world
-
Sports1 week ago
Momin, Phillippe shine as Sultans beat United to take winning start
-
Sports2 weeks ago
PSL 11 set to start with Lahore-Hyderabad clash
-
Magazines2 weeks ago
Reflection: My academic comeback in Ramazan
-
Today News1 week ago
اپنا کمرہ! – ایکسپریس اردو
-
Sports1 week ago
National Dialogue Committee condemns PCB’s action against Naseem Shah